۲۰۱۰–۲۰۱۹
مورمن کی کتاب: اس کے بغِیر آپکی زندگی کیسی ہوگی؟
اکتوبر 2017


مورمن کی کتاب: اِس کے بغِیر آپکی زندگی کیسی ہوگی؟

سب سے معجزانہ اور منفرد طریقہ سے ، مورمن کی کتاب ہمیں یسوع مسیح اور اُسکی انجیل کے بارے سیکھاتی ہے۔

1986 میں ، مجھے آکرا ، گھانا یونیورسٹی میں ایک خاص لیکچر دینےکے لئے مدعو کیا گیاتھا۔ وہاں میں ایک افریقی قبائلی بادشاہ سمیت متعدد ممتاز شخصیات سے مِلا۔ جب ہم لیکچر سے قبل ملے، بادشاہ مجھ سے صرف اپنے زباندان کے ذریٰعے مخاطب ہوتا، جو پھر میرے لئےترجمہ کرتا۔ میں نے زباندان کو جواب دیا، اور پھر زباندان نے بادشاہ کے لئے میرےجواب کا ترجمہ کیا۔

میرے لیکچر کے بعد، بادشاہ سیدھا میری طرف آیا، مگر اِس بار اپنے زباندان کے بغیر۔ میری حیرانگی کو، اُس نے درست انگریزی میں بولا — شاہی انگریزی میں، میں اضافہ کر سکتا ہوں !

بادشاہ پریشان نظر آتا تھا۔ ” ویسےآپ کون ہو؟“ اُ سنے پوچھآ۔

میں نے جواب دیا، ” میں یسوع مسیح کا مقررکردہ رسول ہوں۔“

بادشاہ نے پوچھا، ” آپ مجھے یسوع مسیح کے بارے کیا سیکھا سکتے ہو؟“

میں نے ایک سوال کے ساتھ جواب دیا: ” کیا میں پوچھ سکتا ہوں آپ اُس کے بارے پہلے سے کیا جانتے ہیں ؟“

بادشاہ کے جواب نے عیاں کیا کہ وہ بائبل کا سنجیدہ طالب علم اور ایک ایسا شخص تھا جو خُداوند سے محبت کرتا تھا۔

تب میں نے پوچھا کیا وہ قدیم امریکہ کے لوگوں میں یسوع مسیح کی خدمت کے بارے جانتا ہے۔

جیسے میری توقع تھی ، وہ نہیں جانتا تھا۔

میں نے وضاحت کی کہ منجی کی مصلوبیت اور قیامت کے بعد، وہ قدیم امریکہ کے لوگوں کے پاس آیا، جہاں اُس نے اپنی انجیل کی منادی کی۔ اُس نے اپنی کلییسیاء تشکیل دی اور اپنے شاگردوں کو اُن کے درمیان اپنی خدمت کا ریکارڈ رکھنے کو کہا۔

میں نے جاری رکھا، وہ ریکارڈ ، وہ ہے ” جسے ہم بطور مورمن کی کتاب جانتے ہیں ۔ یہ یسوع مسیح کا ایک اور عہد نامہ ہے۔ یہ پاک بائبل کا ساتھی صحیفہ ہے۔“

اِس موقع پر، بادشاہ بہت زیادہ دلچسپی لینے گا۔ میں صدرِ مشن کی طرف مُڑا جو میرے ہمراہ تھا اور پوچھا آیا کہ اُس کے پاس مورمن کی کتاب کی ایک جلد ہے۔ اُس نے اپنے بریف کیس سے نکالی۔

میں نے اسے 3   نیفی کے 11 ویں باب سے کھولا، اور میں نے اور بادشاہ نے نیفیوں سے منجی کے واعظ کو اکٹھے پڑھا۔ پھر میں نے مورمن کی کتاب کی جلد اُسے پیش کی۔ اُس کا جواب میرے دل و دماغ میں سدا کے لئے گھر کر گیا: ” آپ مجھے ہیرے یا یاقوت دے سکتے تھے ، مگر میرے لئے کچھ بھی خُداوند یسوع مسح کے بارے اِس اضافی علم سے زیادہ قیمتی نہ ہوتا۔“

3  نیفی میں منجی کے کلام کی قوت کا تجربہ پانے کے بعد، بادشاہ نے اعلان کیا، ” اگر میں تبدیل ہوا اور کلیسیاء میں شامل ہوا، میں اپنے ساتھ اپنا پورا قبیلہ لائوں گا۔“

” او، بادشاہ سلامت، میں نے جواب دیا، “ یہ ایسے نہیں ہوتا ہے۔ تبدیلی انفرادی معاملہ ہے۔ منجی نے نیفیوں کی ایک ایک کر کے خدمت کی۔ ہر فرد یسوع مسیح کی انجیل کی شہادت اور گواہی پاتا ہے ۔“ 1

شبیہ
یسوع مسیح نیفیوں کی خدمت کرتے ہوئے

میرے بھائیو اور بہنوں ، مورمن کی کتاب آپ کے لئے کس قدر قیمتی ہے؟ اگر آپ کو ہیرے یا یاقوت یا مورمن کی کتاب پیش کی جائے ، آپ کس کا انتخاب کریں گے؟ دیانتداری سے، آپ کے لئے کونسی چیز قابلِ قدر ہے

یاد کریں اپریل 2017 کی جنرل کانفرنس کے صبح کے سیشن میں ، صدر تھامس   ایس۔ مانسن نے ” ہم میں سے ہر ایک سے روزانہ مورمن کی کتاب پڑھنے “ کی التجا کی ۔ 2 بہت سوں نے ہمارے نبی کی التجا کا جواب دیا ہے۔

مجھے بتانے دیں کہ نہ ہی میں اور نہ آٹھ سالہ رائلی جانتا تھا کوئی ہماری تصویریں بنا رہا تھا۔ غور کریں رائلی” میں ہوں طفل خُدا “ بُک مارک کی مدد سے مورمن کی کتاب پڑھ رہا ہے۔

شبیہ
صدر نیلسن اور رائلی صحائف کا مطالع کرتے ہوئے

جب ایک طفلِ خُدا اُس کے اور اُسکے محبوب بیٹے کے بارے مزید جاننے کا خواہاں ہوتا ہے توکچھ نہایت طاقتور وقوع پذیر ہوتا ہے۔ مورمن کی کتاب کے علاوہ یہ سچائیاں کہیں بھی اتنے واضح اور قوی طور پر نہیں سیکھائی جاتی ہیں۔

چھ ماہ قبل صدر مانسن کی چنوتی سے لے کر، میں نے اُس کی نصحیت کی پیروی کرنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری چیزوں کے مابین، میں نے فہرستیں مرتب کیں مورمن کی کتاب کیا ہے، یہ کس کی تصدیق کرتی ہے، یہ کیا رد کرتی ہے، یہ کس کی تکمیل کرتی ہے، یہ کس کی وضاحت کرتی ہے، اور یہ کیا منکشف کرتی ہے ۔ مورمن کی کتاب کو اِن عدسوں کے ذریعے دیکھنا ایک پُر بصیرت اور حوصلہ افزا مشق تھی ۔ میں اس کی آپ میں سے ہر ایک کو سفارش کرتا ہوں۔

اِن چھ ماہ کے دوران ، میں نے — بشمول بارہ رسولوں کی جماعت کے میرے بھائیوں ، چلی میں مشنریوں ، اور ارجنٹائن میں اکٹھے ہوئے صدورِ مشن اور اُنکی بیگمات کے متعدد گروہوں کو بھی — تین متعلقہ سوالات پر غور کرنے کے لئے مدعو کیاجن کے بارےسوچ بچار کرنے کے لئے میں آج آپ کو تاکید کرتا ہوں:

اول،مورمن کی کتاب کے بغِر آپ کی زندگی کیسی ہو گی؟ دوم، آپ کیا نہیں جان پائیں گے؟ اور سوئم ، آپ کے پاس کیا نہیں ہوگا؟

اِن گروہوں سے پُر جوش جوابات سیدھے اُنکے دلوں سے آئے۔ یہاں اُن کی چند ایک آرا ہیں :

”مورمن کی کتاب کے بغیر، میں بہت ساری باتوں کے بارے متضاد تعلیمات اور آرا کے بارے پریشان ہوں گا۔ میں بالکل ویسا ہی ہوں گا جیسا میں کلیساء کو پانے سے پہلے تھا، جب میں علم ، ایمان ، اُمید کی تلاش کر رہا تھا۔“

ایک اور نے کہا: ” میں اُس کردار کے بارے نہیں جان پائوں گا جو روح القدس میری زندگی میں ادا کر سکتا ہے ۔“

ایک اور: ” میں واضح طور پر زمین پر اپنے مقصد کو نہیں جان پاؤں گا!“

ایک اور جواب دہندہ نے کہا ” میں جان نہیں پاتا کہ اِس زندگی کے بعد جاری ترقی ہے ۔ مورمن کی کتاب کے بدولت، میں جانتا ہوں کہ واقعی بعد از موت حیات ہے۔ یہی وہ حتمی مقصد ہے جس کے لئے ہم کام کر رہے ہیں ۔“

اِس رائےنے مجھے دہائیوں پہلے اپنی زندگی کے بارے غور کرنے پر مجبو رکیا جب میں بطورِ نوجوان جراحی کی تربیت لے رہا تھا۔ اُن بہت سی سنجیدہ ذمہ داریوں میں سے ایک جو سرجن رکھتا ہے، چند مواقع پر ، خاندان کو آگاہ کرنا ہے جب کوئی عزیز وفات پا جاتا ہے۔ ایک ہسپتال میں جہاں میں کام کرتا تھا ، پیڈشدہ دیواروں والا کمرہ تعمیر کیا گیا تھا جہاں افرادِ خاندان ایسی خبریں موصول کرتے ہیں ۔ وہاں، چند لوگ اپنے دکھ کا اظہار اُن پیڈ شدہ دیواروں پر اپنے سر مار کر کرتے تھے۔ میں اُن افراد کو کتنی شدت سے سیکھانا چاہتا تھا کہ موت، اگرچہ بچ جانے والے پیاروں کے لئے مشکل ہے، ہمارے غیر فانی وجود کا ضروری حصہ ہے۔ موت ہمیں اگلی دُنیا میں ترقی کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ 3

میرے سوال کے ایک اور جواب دہندہ نے کہا: ” جب تک میں نےمورمن کی کتاب نہ پڑھی مجھے زندگی نہ ملی۔ اگرچہ میں نے دُعا ئیں کی تھیں اور اپنی پوری زندگی چرچ گیا تھا، مورمن کی کتاب نے مجھے آسمانی باپ کے ساتھ پہلی مرتبہ واقعی رابطہ کرنے میں مدد کی۔“

ایک اور نے کہا: ” مورمن کی کتاب کے بغیر، میں سمجھ نہ پاتا کہ نہ صرف منجی نے میرے گناہوں کے لئے دکھ اُٹھائے ، بلکہ وہ مجھےمیری تکلیفوں اور دکھوں سے شفا دے سکتا ہے۔“4

اور پھر ایک اور نے کہا: ” میں جان نہ پائوں گا کہ ہماری راہنمائی کے لئے انبیاء ہیں۔“

خود کو باقاعدگی سے مورمن کی کتاب کی سچائیوں میں ڈبونا زندگی بدلنے والا تجربہ ہو سکتا ہے۔ ہماری مشنری پوتیوں میں سے ایک، بہن اولیویا نیلسن نے، ایک متلاشی سے وعدہ کیا کہ اگر وہ روزانہ مورمن کی کتاب پڑھے گا، اُس کے یونیورسٹی کے امتحانات میں اُسکے نمبر بہتر ہو ں گے۔ اُس نے ایسا کیا ، اور اُس کے نمبر بہتر آئے ۔

شبیہ
بہن اولیویا نیلسن

میرے عزیزبھائیو اور بہنوں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ مورمن کی کتاب حقیقی طور پر کلامِ خُد اہے۔ اِس میں زندگی کے سب سے زبردست سوالات شامل ہیں۔ یہ مسیح کی تعلیم سیکھاتی ہے۔5 یہ بہت سی سادہ او ر قیمتی“6 سچائیوں کو وسعت دیتی اور واضح کرتی ہےجو بائبل کے متعدد تراجم میں اور صدیوں سے کھو گئی تھیں ۔

مورمن کی کتاب یسوع مسیح کے کفارے کا سب سے زیادہ مستند اور بھرپور ترین فہم فراہم کرتی ہے جو کہیں بھی پائا جاتا ہے۔ یہ سیکھاتی ہے کہ حقیقی طور پرنئے سرے سے پیداہونے کا کیا مطلب ہے۔ مورمن کی کتاب سے ہم منتشر اسرائیل کے اکٹھا ہونے کے بارے سیکھتے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں ہم یہاں زمین پر کیوں ہیں ۔ مورمن کی کتاب میں یہ اور دیگر سچائیاں کسی بھی دوسری کتاب کی نسبت قوی طور پر اور خاموشی سے سیکھائی گئی ہیں ۔ یسوع مسیح کی انجیل کی پوری طاقت مورمن کی کتاب میں موجود ہے۔ زمانہ۔

مورمن کی کتاب مالک کی تعلیمات کومنور کرتی اور دشمن کے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتی ہے۔7 مورمن کی کتاب جھوٹی مذہبی روایات کو کافور کرنے کے لئے سچی تعلیم سیکھاتی ہے — جیسے چھوٹے بچوں کے بپتسمے ادا کرنے کا غلط عمل۔8 مورمن کی کتاب ہمیں ابدی زندگی اور ” کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی۔“9 پر غور کرنے کی تاکید کرتےہوئے زندگی کو مقصد دیتی ہے۔ مورمن کی کتاب باطل عقائد کو رد کرتی ہے کہ بدکاری میں خوشی پائی جا سکتی ہے 10 اور خُد اکی حضوری میں لوٹنے کے لئے صرف انفرادی اچھائی ہی کی ضرورت ہے۔11 یہ سدا کے لئے باطل نظریات کو موقوف کرتی ہے کہ بائبل کے ساتھ مکاشفہ ختم ہو گیا اور کہ آج آسمان خاموش ہیں۔

جب میں مورمن کی کتاب کا سوچتاہوں ، میں لفظ طاقت کے بارے سوچتا ہوں۔ مورمن کی کتاب کی سچائیاں ہماری جانوں کو شفا دینے، تسلی دینے، بحال کرنے، اُٹھانے، مضبوط کرنے، ڈحارس بندھانے ، اور خوش کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔

میرےپیارے بھائیو اور بہنوں، میں وعدہ کرتاہوں کہ جب آپ دُعا گو ہو کرمورمن کی کتاب کا ہر روز مطالعہ کرتے ہیں ، آپ بہتر فیصلے کر سکتے ہیں — ہر روز۔ میں وعدہ کرتاہوں کہ جب آپ اُس پر غور کرتے ہیں جو آپ پڑھتے ہیں ، آسمان کے دریچے کھل جائیں گے، اور اپنے ذاتی سوالات کے جوابات اور اپنی ذاتی زندگی کے لئے ہدایت پائیں گے۔ میں وعدہ کرتاہوں کہ جب آپ خود کو روزانہ مورمن کی کتاب کے مطالعہ میں غرق کر تے ہیں ، آپ دِن بھر کی برائیوں، بشمول جکڑ لینے والی فحش نگاری اور ذہن کو بے حس کرنے کی لت کے خلاف حفاظت پاتے ہیں۔

جب کبھی بھی میں ، بشمول خو دکے کسی کو کہتے ہوئے سُنتا ہوں، ” میں جانتا ہوں مورمن کی کتاب سچی ہے،“ میں اعلان کرنا چاہتاہوں، ” یہ بہت اچھا ہے، مگر یہ کافی نہیں ہے!“ ہمیں اپنے دِلوں کے12 ” گہرے ترین حصے “ میں محسو س کرنے کی ضرورت ہے، کہ مورمن کی کتاب غیر یقینی طور پر خُدا کا کلام ہے۔ ہمیں اِسے لازماًاتنے گہرے طور پر محسوس کرنا چاہیے کہ ہم اِس کے بغیر ایک دِن بھی جینا نہ چاہیں گے۔ میں یہ کہنے میں صدر برگہم ینگ کی بات کو دہرا سکتا ہوں، مورمن کی کتاب کی سچائی اور قوت کے لئے ”میری خواہش ہے لوگوں کو سات طوفانوں کی آواز کے ساتھ جگاؤں “13

ہمیں یورپ میں خدمت کرنے والے اُس نوجوان مشنری کی مانند ہونے کی ضرورت ہے جس نے مورمن کی کتاب کی سچائی کے بارے اِس گہرائی کے ساتھ محسوس کیا کہ وہ اس کی ایک جلد اُس شخص کو دینے کے لئے واقعتاً دوڑا جس سے وہ اور اُس کا ساتھی پارک میں ملے تھے۔

شبیہ
مشنری دوڑتے ہوئے

میں گواہی دیتا ہوں کہ جوزف سمتھ اس زمانے کا نبی تھا اور ہے۔ یہ وہ ہی تھا جس نے ، خُد اکی نعمت اور قوت سے، اِس پاک کتاب کا ترجمہ کیا۔ یہ ہی کتاب ہے جو خُداوند کی آمدِ ثانی کے لئے دُنیا کو تیار کرے گی۔

میں گواہی دیتا ہوں کی یسوع مسیح خُدا کا حقیقی اور زندہ بیٹا ہے۔ وہ ہمارا منجی، ہمار امخلصی دینے والا، ہمارا عظیم نمونہ، اورہمارا وکیل ہے۔ وہ موعدہ مسیحا تھا، فانی مسیحا ، اور ہزار سالہ دو رکا مسیحا ہو گا۔ میں اپنی پوری جان سے گواہی دیتا ہوں کہ سب سے معجزانہ اور منفرد طریقہ سے ، مورمن کی کتاب ہمیں یسوع مسیح اور اُسکی انجیل کے بارے سیکھاتی ہے۔

میں جانتا ہوں کہ صدر تھامس ایس۔  مانسن آج اس زمین پر خُداکا نبی ہے۔ میں اُن سے محبت کرتاہوں اور ا پنے پورے دِل سے تائید کرتاہوں ۔ میں یسوع مسیح کے مقدس نام میں یہ گواہی دیتا ہوں، آمین۔

صدر نیلسن کی مورمن کی کتاب کی فہرستیں

مورمن کی کتابہے :

  • یسوع مسیح کا ایک اور عہد نامہ ۔ اِس کے اہم مصنفین — نیفی ، یعقوب، مورمن، مرونی — اور اسکا مترجم ، جوزف سمتھ ، سب خُدا وند کے چشم دید گواہ تھے۔

  • اُس کی اُن لوگوں کے درمیان خدمت کا ریکارڈ جو قدیم امریکہ میں رہتے تھے۔

  • سچ، جیسے خُداوند نے خود اِسکی تصدیق کی ہے

مورمن کی کتاب تصدیق کرتی ہے:

  • آسمانی باپ اور اُسکے محبوب بیٹے، یسوع مسیح کی انفرادی شناخت

  • آدم کے گرنے کی ضرورت اور حوا کی دانشمندی ، کہ آدمی خوش ہوں ۔

مورمن کی کتاب ، خیالات کو مسترد کرتی ہے کہ :

  • مکاشفہ بائبل کے ساتھ اختتام پذیرہو گیا۔

  • چھوٹے بچوں کو بپتسمہ دینے کی ضرورت ہے۔

  • بدکاری میں خوشی پائی جا سکتی ہے۔

  • انفارادی اچھائی سرفرازی کے لئے کافی ہے( رسومات اور عہود کی ضروت ہے)۔

  • آدم کے گرنے نے بنی نوع انسان کو ” موروثی گناہ “ سے داغدار کیا۔

مورمن کی کتاب بائبل کی نبوتوں کو پورا کرتی ہے کہ:

  • ” دوسری بھیڑیں “ اُسکی آواز سُنیں گی۔

  • خُدا ”خاک پر سے “ کلام کرتے ہوئے عجیب اور شاندار کام ، ” کرے گا۔“

  • ” یہودہ کی چھڑی “ اور ” یوسف کی چھڑی“ ایک ہوں گی۔

  • منتشر اسرائیل ” ایامِ آخر میں “ جمع ہو گی اور یہ کیسے ہو گا۔

  • یوسف کی نسل کی میراث کی سرزمین امریکی کرہ ارض ہے۔

مورمن کی کتاب ، کے بارے فہم کو واضح کرتی ہے:

  • ہمارا قبل از فانی وجودکو۔

  • موت۔ یہ خُدا کے عظیم خوشی کے منصوبہ کا ضروری حصہ ہے۔

  • بعد از فانی وجود ، جوفردوس میں شروع ہوتا ہے۔

  • کیسے بدن کا دوبارہ جی اُٹھنا ، اپنے روح کے ساتھ دوبارہ اکٹھے ہونا ، ایک لافانی جان بن جاتا ہے۔

  • خُداوند سے ہماری عدالت کیسے ہمارے اعمال اور ہماری دِلوں کی خواہشات کے مطابق ہو گی۔

  • رسومات کیسے موزوں طور پر ادا کی جاتی ہے: مثال کے طور پر، بپتسمہ ، ساکرامنٹ، روح القدس عطا کرنا۔

  • یسوع مسیح کا کفارہ۔

  • قیامت۔

  • فرشتوں کا اہم کردار۔

  • کہانت کی ابدی فطرت۔

  • انسانی رویہ کیسے قوتِ تلوار کی بجائے قوتِ کلام سے اثر پذیر ہوتا ہے۔

مورمن کی کتاب سابقہ طور پر نامعلوم معلومات کو آشکارا کرتی ہے:

  • یسوع مسیح کی پیدائش سے قبل بپتسمے ادا کیے گئے تھے۔

  • ہیکلیں تعمیر کی گئیں اور قدیم امریکہ کے لوگوں نے استعمال کیں۔

  • جوزف، اسرائیل کے 11 ویں بیٹَے نے، جوزف سمتھ کے نبیانہ کردار کو پیشگی دیکھا۔

  • نیفی ( 592– 600 قبل مسیح ) نے امریکہ کی دریافت اور اِسے پہلے سے کالونی بننا دیکھا ۔

  • بائبل کی سادہ اور قیمتی سچائیاں کھو چُکی تھیں ۔

  • نورِ مسیح ہر شخص کو دیا گیا ہے۔

  • انفرادی مختاری کی اہمیت اور تمام باتوں میں تضاد کی ضرورت۔

  • ” خفیہ سازشوں۔“ کے بارے آگاہیاں۔