کلِیسیائی رسائل کے مُتعلق
اضافی اکثر پوچھے جانے والے سوالات
اضافی اکثر پوچھے جانے والے سوالات


اضافی اکثر پوچھے جانے والے سوالات ، جنوری ۲۰۲۱

اضافی اکثر پوچھے جانے والے سوالات

شبیہ
ماں اور بیٹی

میں اپنی سبسکرپش سے متلعق کیسے سوالات پوچھ سکتا ہوں؟

اپنی سبسکرپشن سے متعلق سوالات کے لیے store.ChurchofJesusChrist.org پر جائیں اور ”ہم سے رابطہ کریں“ کے تحت اپنے مُقام کے لیے تلاش کریں

کون مفت پرنٹ سبسکرپشن حاصل کر سکتا ہے؟

صدارتِ اول نے حلقہ اور شاخ کے راہ نمائوں کی اراکین کی پرنٹ یا ڈیجیٹل رسائل تک رسائی پانے میں مدد کرنے کی درجِ ذیل طریقوں سے حوصلہ افزائی کی ہے:

نئے بپتسما یافتہ اراکین کو رسائل کی پیشکش کریں: نئے اراکین کے بپتسما پانے کے بعد، اُنہیں دیکھنا چاہیے کہ گاسپل لائیبریری ایپس یا آن لائن کلیِسیائی رسائل تک کیسے رسائی تک رسائی پانی ہے۔ اگر وہ چھپے ہوئے رسالہ کو ترجیح دیں،تونئے اراکین کو اکائی کے فنڈ کو استعمال کرتے ہوئے ایک سالہ کی مفت سبسکرپش کی جا سکتی ہے۔

نوجوانان اور طفلان کو رسائل مہیا کریں: اکائی کے فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے، اُن تمام نوجوانان اور طفلان کو سبسکرپشنز مہیا کی جانی چاہیے جو والدین یا سرپرستوں کے بغیر کلیِسیا میں حاضر ہوتے ہیں ۔

میں رسائل میں مضمون، تجویز، یا تاثرات کیسے جمع کروا سکتا ہوں؟

رسائل کے لیے مضمون، تجویز، یا تاثرات جمع کروانے کے لیے، ذیل کا لنک استعمال کریں۔

لیحونا: مضامین، تجاویز ، اور تاثرات کو لیحونا میں آن لائن جمع کروائیں۔

ہفتہ وار نوجوان بالغان: مضامین، تجاویز ، اور تاثرات کو ہفتہ وار نوجوان بالغانمیں آن لائن جمع کروائیں۔

برائے مضبُوطیِ نوجوانان: مضامین، تجاویز ، اور تاثرات کو برائے مضبُوطیِ نوجوانانمیں آن لائن جمع کروائیں یا ہمیں ftsoy@ChurchofJesusChrist.orgپر ای میل کریں۔

دوست:مضامین، تجاویز ، اور تاثرات کو دوست میں آن لائن جمع کروائیں یا ہمیں friend@ChurchofJesusChrist.orgپر ای میل کریں۔

انزائن اور نیو ائرا کو کیوں تبدیل کیا گیا تھا؟

کئی سالوں سے، کلِیسیا نے تین انگریزی رسائل (دوست، نیو ایرا، اور انزائن) نیز ایک اور رسالہ جس کا دُوسری زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے (لیحونا) شائع کیے ہیں۔

جنوری ۲۰۲۱ کے آغاز سے، متعدد زبانوں میں دُنیا بھر کے اَرکان کی خدمت کے واسطے اِن اشا عتوں کو تین رسائل سے تبدیل کر دیا گیا: دوست ۳–۱۱ سال کی عمر کے بچوں کے لیے، برائے مضبوطیِ نوجوانان ۱۱–۱۸ سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے، اور لیحونا برائے بالغان۔

یہ عالمی رسائل قارئین کے وسیع گروہ میں مزید متفقہ پیغامات کا اشتراک کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اِس تسہیل کی بدولت کلِیسیا کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ کثرت سے دُنیا کے مختلف علاقوں میں مواد بھیجنے کی بھی سہولت میسر ہوگی۔

مَیں کیسے سبسکرائب کروں؟

آپ store.ChurchofJesusChrist.org پر، اپنے مقامی مرکزِ تقسیم کے ذریعہ، یا عالمی خدمتی شعبہ سے رابطہ کرکے سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ ریاست ہائے متحدہ اور کینیڈا کے قارئین ۱-۸۰۰-۵۳۷-۵۹۷۱پر فون کر سکتے ہیں۔

میں کتنی بار رسالہ حاصل کر سکوں گا/گی؟

جنوری ۲۰۲۱ کے آغاز سے، پرنٹ اور ڈیجیٹل رسائل ہر ماہ درج ذیل زبانوں میں دستیاب ہوں گے: سیبانو، چینی، آسان چینی، ڈینش، ڈچ، انگریزی، فینیش، فرانسیسی، جرمن، ہنگری، اطالوی، جاپانی، کورین، نارویجین، پرتگالی، روسی، ساموآن، ہسپانوی، سویڈش، تگالی، تھائی، ٹونگن اور یوکرائنی۔

ذیل کی زبانوں میں ، پرنٹ اور ڈیجیٹل رسائل ہر دوماہ بعد(سال میں چھ مرتبہ)دستیاب ہوں گے: البانیوی، ارمینیائی، بسلامہ، بلغاریائی، کمبوڈین، کروشین، چیک، اسٹونین، فجیئن، یونانی، آئس لینڈک، انڈونیشی، کربیاتی، لیٹوین، لتھوانیائی، ملاگاسی، مارشلسی، منگولی، پولش، رومانیین، سلووینیائی، سواحلی، تاہیتی اور ویتنامی۔ مزید براں، اِن زبانوں میں، رسائل کا منتخب کردہ مواد صرف ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوگا جن مہینوں میں چھپا ہوا رسالہ دستیاب نہ ہوگا:

درج ذیل زبانوں میں، منتخب کردہ رسائل کا مواد ہر مہینے صرف ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہوگا: افریقی، امہاری، عربی، برمی، چوکیسی، ایفک، فانٹے، جارجیائی، ہیتی، ہلگائین، ہندی، ہندی (فجی)، ہمونگ، ایگبو، الوکوانو، کینیاروانڈا، کوسرین، لاؤشیان، لنگالا، مالائی، مالٹی، نیپالی، پلاؤان، پوہپن، ایس سوتھو، سربیا، شونا، سنہالا، سلوواک، تامل، تیلگو، تسیلوبا، سوانا، ترکی، ٹوئی، اُردُو، ژوسا، یاپیس، یوروبا اور زولو۔