آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مارچ ۴–۱۰: ”ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں۔“ ۲ نِیفی ۲۰–۲۵


”مارچ ۴–۱۰: ’ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں۔‘ ۲ نِیفی ۲۰–۲۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”مارچ ۴–۱۰۔ ۲ نِیفی ۲۰–۲۵،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
خاندان مُطالعہ کرتے ہوئے

مارچ ۴–۱۰: ”ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں“

۲ نِیفی ۲۰–۲۵

یسعیاہ کے نوِشتوں میں سخت تنبِیہیں شامل ہیں، مگر وہ اُمید اور خُوشی بھی پیش کرتے ہیں۔ یہی ایک وجہ ہے کہ نِیفی نے اُنھیں اپنے صحیفہ میں شامِل کیا: ”مَیں یسعیاہ کی بعض باتیں قلم بند کرتا ہُوں،“ اُس نے کہا، ”جتنے … یہ کلام دیکھیں اُن کے دِل جوش و جذبے سے بھر جائیں اور شادمان ہوں۔“ (۲ نیفی ۱۱:‏۸)۔ ایک لحاظ سے، یسعیاہ کے نوِشتوں کو پڑھنے کی دعوت دینا شادمان ہونے کی دعوت ہے۔ آپ اِسرائیل کے اجتماع، ممسُوح کے آنے، اور راست بازوں سے وعدہ کیے گئے ہزار سالہ امن سے مُتعلق یسعیاہ کی نبوتوں میں، خُوشی پا سکتے ہیں، جیسے نیفی نے پائی۔ آپ نبوت کیے گئے دَور میں زِندگی گُزارنے کے لیے خُوش ہو سکتے ہیں جب خُداوند نے ”قوموں کے لِیے جھنڈا کھڑا کِیا ہے، اور اُن اِسرائیلیوں کو جو خارِج کِیے گئے ہوں جمع کرے گا“ (۲ نِیفی ۲۱:‏۱۲)۔ جب آپ راست بازی کے پیاسے ہوتے ہیں تو، آپ ”نجات کے کنوؤں سے پانی بھر کر … شادمان ہو سکتے ہیں“ (۲ نِیفی ۲۲:‏۳)۔ دُوسرے لفظوں میں، آپ ”مسِیح میں خُوش ہو“ سکتے ہیں (۲ نِیفی ۲۵:‏۲۶

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاوِیز

۲ نِیفی ۲۱–۲۲

مَیں یِسُوع مسِیح میں اِطمِینان پا سکتا ہُوں۔

لِحی کے بچّوں میں فساد مسئلہ بنا ہُوا تھا۔ یہ مسئلہ آنے والی نسلوں میں مزید بگڑ گیا، جِس سے تقسیم، اسیری، غم و الم اور تباہی و بربادی پَیدا ہُوئی۔ اور فساد آج بھی ایک مسئلہ بنا ہُوا ہے۔

اِن سب باتوں کو ذہن میں رکھتے ہُوئے، اُن نبوتوں پر غور و فکر کریں جو ۲ نِیفی ۲۱–۲۲ میں ہیں۔ غور و فکر کریں کہ نجات دہندہ اِن نبوتوں کو کیسے پُورا کر رہا ہے۔ اِس نبوت کا آپ کے لیے کیا مطلب ہے کہ بھیڑِیا ”برّہ کے ساتھ رہے گا“؟ (۲ نِیفی ۲۱:‏۶)۔ غور و فکر کریں کہ آپ صُلح جُو ہونے کے لیے کیا کر سکتے ہیں۔

دیکھیں ڈیل جی رینلنڈ، ”مسِیح کا اِطمِینان دُشمنی مِٹاتا ہے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۸۳–۸۵۔

۲ نِیفی ۲۱:‏۹–۱۲

خُداوند اپنی اُمت کو اِکٹھا کر رہا ہے۔

نِیفی اور اُس کا خاندان اِسرائِیل کی پراگندگی کے گواہ تھے (دیکھیں ۲ نِیفی ۲۵:‏۱۰)۔ اب آپ اِسرائِیل کو اِکٹھا کرنے میں شِریک ہو سکتے ہیں (دیکھیے ۲ نِیفی ۲۱:‏۱۲)۔ جب آپ ۲ نِیفی ۲۱:‏۹–۱۲ پڑھتے ہیں، تو اِس کے مُتعلق سوچیں کہ آپ اِن نبوتوں کو پُورا کرنے میں کِس طرح مدد کر سکتے ہیں جو یہ آیات بیان کرتی ہیں۔

مثلاً، جب آپ ”جھنڈا“ (معیار یا پرچم) کے مُتعلق پڑھتے ہیں جو خُدا کی اُمت کو اِکٹھا کرنے کے لیے بُلند کِیا جائے گا، تو اِس کی بابت سوچیں کہ آپ نے خُدا کو اپنی اُمت کو بشری اور رُوحانی لحاظ سے کیسے جمع کرتے دیکھا ہے۔ کیا چیز لوگوں کو خُداوند اور اُس کی کلِیسیا کی طرف راغب کرتی ہے؟

آپ خُدا کی اُمت کو اِکٹھا کرنے میں مدد دینے کے لیے کیا کرنے کی ترغِیب محسُوس کرتے ہیں؟

۲ نِیفی ۲۳–۲۴

بابل کی دُنیا پرستی پر زوال آئے گا۔

قدِیم اِسرائِیل کے لیے سلطنتِ بابل شدِید سیاسی اور فوجی خطرہ تھی۔ اَلبتہ بنی نِیفی کے واسطے—اور آج ہمارے واسطے—جو سب سے بڑا خطرہ بابل کی نمایندگی کرتا ہے: گُناہ اور دُنیا پرستی ہے۔ غور کریں کہ ۲ نِیفی ۲۳–۲۴ میں تنبہِیں اُن لوگوں پر کِس طرح اثر انداز ہُوئیں جو بابل کی دولت اور طاقت سے ڈرتے تھے یا اُن کی تعریف کرتے تھے یا اُن پر بھروسا کرتے تھے (دیکھیں، مثلاً ۲۳:‏۶–۹، ۱۱، ۱۹–۲۲؛ ۲۴:‏۱۰–۱۹)۔ بعض ایسی چِیزیں کون سی ہیں جِن سے ہم آج خَوف زدہ ہو سکتے ہیں یا اُن کی ستایش کر سکتے ہیں یا بھروسا کر سکتے ہیں؟ آپ کو کیا لگتا ہے کہ اِن اَبواب میں خُداوند آپ کو کیا پیغام دینا چاہتا ہے؟ اِس بات پر غور کریں کہ آپ کِس طرح ”[خُداوند کی] شان و شوکت میں مسرُور“ ہونے کا اِظہار کر سکتے ہیں (۲ نِیفی ۲۳:‏۳

شبیہ
سیمینری کا آئکن

۲ نِیفی ۲۵:‏۱۹–۲۹

”ہم مسِیح کی بات کرتے ہیں … ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں۔“

نِیفی نے اپنے عقائد کا برملا اِظہار کِیا—بالخصُوص یِسُوع مسِیح کے لیے اُس کی گواہی۔ ۲ نِیفی ۲۵ کے مُطالعہ کے دوران میں، نِیفی کی آرزُو کی بابت سوچیں ”[اپنے] بچّوں کو … مسِیح پر اِیمان لانے، اور خُدا سے میل کرنے کے لیے راغب کرنے کے واسطے“ (آیت ۲۳)۔ نِیفی کیا چاہتا تھا کہ لوگ نجات دہندہ کی بابت جانیں؟ (دیکھیے آیات ۱۲–۱۳، ۱۶)۔ نِیفی نے لوگوں کو اُس پر اِیمان لانے کے لیے کیسے قائل کرنے کی جُستجو فرمائی؟ (دیکھیے آیات ۱۹–۲۹)۔ اِس باب میں حوالہ جات پر غور کریں جو آپ کو یِسُوع مسِیح پر اِیمان لانے اور اُس کی تقلیِد کرنے پر آمادہ کرتے ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ ہم مَیں سے بعض لوگ اتنا دلیر محسُوس نہ کریں جتنا نِیفی مسِیح کی بابت بات کرنے کے بارے میں کر رہا تھا۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ آپ ۲ نِیفی ۲۵:‏۲۳–۲۶ میں نِیفی کی تعلِیمات میں کُچھ اَیسا دیکھیں جو آپ کو دُوسروں کے ساتھ کُھل کر بات کرنے کی ترغِیب دے سکے۔ مثلاً، نِیفی کا فرمان ”ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں“ شاید آپ کو یہ سوچنے پر آمادہ کرے کہ نجات دہندہ کِس طرح شادمانی کا سبب بنتا ہے—اور آپ یہ شادمانی دُوسروں کے ساتھ کیسے بانٹ سکتے ہیں۔

اپنے پیغام میں ”ہم مسِیح کی بات کرتے ہیں“ (لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۸۸–۹۱)، بُزرگ نیل ایل اینڈرسن صلاح دیتے ہیں کہ ہم مُختلف صُورتوں میں کیسے مزید کُھل کر مسِیح کی بابت کلام کر سکتے ہیں۔ اُس کی کون سی تجاویز آپ کے لیے نمایاں ہیں؟ اِسی طرح کے کاموں کو سر انجام دینے کے لیے ہمیں کون سے مواقع مُیّسر ہیں؟

آپ کے پاس دُوسروں کے ساتھ مسِیح کی بابت بات کرنے کے کیا کیا مواقع ہیں؟ اگر آپ کو چند تجاویز کی ضرُورت ہے، تو آپ تحقِیق کریں ”زِندہ مسِیح: رسُولوں کی گواہی“ (گاسپل لائبریری)۔ اِسی طرح کا گِیت ”ایمان ہے میرا مسِیح پر“ (گیت، نمبر ۱۳۴) آپ کو مزید تجاویز فراہم کر سکتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، لیحونا کے اِس ماہ کے شُمارہ جات اور برائے مضبُوطیِ نوجوانان کا رسالہ جات دیکھیے۔

بچّوں کی تدرِیس کے لیے تجاوِیز

۲ نِیفی ۲۱:‏۱–۵

یِسُوع مسِیح راستی سے اِنصاف کرے گا۔

  • اِن آیات کو جانچنے میں اپنے بچّوں کی مدد کرنے کے لیے، دیکھیں کہ کیا آپ کو کوئی ایسا درخت مِل سکتا ہے جِس کو کاٹا گیا ہو یا درخت سے اُگنے والی شاخ (یا نِیچے کی تصویر اِستعمال کریں)۔ اگر ۲ نِیفی ۲۱:‏۱ ”شاخ“ یِسُوع مسِیح کی نمایندگی کرتی ہے، آیات ۲–۵ ہمیں اُس کی بابت سِکھاتی ہیں؟

شبیہ
ٹُنڈ میں سے چھوٹا پودا اُگتا ہے

۲ نِیفی ۲۱:‏۶–۹

یِسُوع مسِیح مُجھے اِطمِینان اور خُوشی عطا کرتا ہے۔

  • جب ہر کوئی نجات دہندہ کی تقلِید کرتا ہے تو ۲ نِیفی ۲۱:‏۶–۹ اِس کی بابت کیا سِکھاتا ہے؟ (مزید دیکھیے ۴ نِیفی ۱:‏۱۵–۱۸)۔ ہم اپنے گھر کو اِس طرح کیسے بنا سکتے ہیں؟ آپ کے بچّے آیات ۶–۷ میں مذکُورہ جانوروں کی تصویریں دیکھ کر لُطف اندوز ہو سکتے ہیں—وہ جانور جو عام طور پر دُشمن ہوتے ہیں لیکن جب یِسُوع دوبارہ آئیں گے تو وہ ایک دُوسرے کو تکلیف نہیں پہنچائیں گے (اِس ہفتے کی عملی سرگرمی کا صفحہ دیکھیں)۔ آپ کے بچّے بھی اپنی اور اِن جانوروں کی تصویریں کھینچ سکتے ہیں جو یِسُوع کے ساتھ پُراَمن طریقے سے رہتے ہیں۔

۲ نِیفی ۲۱:‏۱۱–۱۲؛ ۲۲

خُداوند اپنی اُمت کو اِکٹھا کر رہا ہے۔

  • یسعیاہ نے کہا کہ خُداوند ”قوموں کے لیے جھنڈا“ لہرائے گا تاکہ لوگوں کو اُس کے پاس جمع ہونے میں مدد ملے (دیکھیں ۲ نِیفی ۲۱:‏۱۱–۱۲)۔ اپنے بچّوں کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ جھنڈا ایک پرچم کی مانند ہے۔ شاید اُنھیں اپنا جھنڈا بُلند کرنے میں راحت ملے گی۔ اِن میں اَیسی تصویریں یا اَلفاظ شامِل ہو سکتے ہیں جو یِسُوع مسِیح اور اُس کی کلِیسیا کے پاس آنے کی وجوہات کی نمایندگی کرتے ہیں۔ اُنھیں اپنے جھنڈوں کے بارے میں بات کرنے دیں، اور یہ سوچنے میں اُن کی مدد کریں کہ وہ کِس طرح دُوسروں کو یِسُوع مسِیح کے پاس ”جمع“ کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

  • ۲ نِیفی ۲۲:‏۴–۵ باہم پڑھنے کے بعد، آپ اپنے بچّوں کے ساتھ خُداوند کی طرف سے کیے گئے بعض ”بہترین کاموں“ کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ خُداوند کے ”اعمال [ہمارے] درمیان میں“ چند کیا ہیں جِن کا ہم اِعلان کر سکتے ہیں؟ اپنے بچّوں کو اِس سوال کے بارے میں سوچنے میں مدد کرنے کے لیے، آپ ایک ساتھ مِل کر نجات دہندہ کے بارے میں ایک گیت گا سکتے ہیں، جیسا کہ ”مَیں مسِیح پر اِیمان لاتا ہُوں“ (گِیت، نمبر ۱۳۰)۔ آپ باری باری اِس طرح کے ایک جُملے کو مُکمل کر سکتے ہیں: ”مَیں مسِیح میں یقین رکھتا ہُوں؛ وہ ۔“ یہ ہمیں ہمیشہ مُنّجی نے جو ہمارے لئے کیا ہے اسے یاد رکھنے میں مدد دے گا۔

۲ نِیفی ۲۵:‏۲۶

”ہم مسِیح میں شادمان ہوتے ہیں۔“

  • آپ اپنے خاندان کے اَرکان کی ”مسِیح میں شادمان ہونے“ میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ یِسُوع مسِیح کے بارے میں کوئی کہانی سنا سکیں جو دُوسروں کے لیے خوشی کا باعث بنے، یا آپ کوئی ویڈیو دِکھا سکتے ہیں مثلاً ”یِسُوع پَیدایشی اندھے کو شِفا دیتا ہے“یا ”چھوٹے بچّوں کو میرے پاس آنے دو“ (گاسپل لائبریری)۔ آپ کے بچّے کہانی یا ویڈیو میں خُوشی کے لمحات کی نِشان دہی کر سکتے ہیں۔ پِھر، جب آپ ۲ نِیفی ۲۵:‏۲۶ مِل جُل کر پڑھتے ہیں، تو وہ اِس کی بابت بات کر سکتے ہیں کہ وہ ”مسِیح میں خُوشی کیوں مناتے ہیں۔“

مسِیح کی گواہی دیں۔ یہ مت سمجھیں کہ آپ کا خاندان جانتا ہے کہ آپ نجات دہندہ کی بابت کیسا محسُوس کرتے ہیں۔ اُنھیں بتائیں، اور نجات دہندہ کی بابت اپنے جذبات کو آپ کے اُن کے ساتھ بات چیت کے طریقے پر اثر انداز ہونے دیں۔

مزید تجاویز کے لیے، فرینڈ کے اِس مہینے کا شُمارہ دیکھیے۔

شبیہ
مُبلغین خاندان کو تعلیم دیتے ہُوئے

مَیں وہاں جاؤں گا جہاں آپ مُجھے بھیجنا چاہتے ہیں، منجانب رامون عیلی گارسیا ریواس