آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جولائی ۱–۷: ”مَیں تُمھیں وسِیلہ بناؤں گا۔“ ایلما ۱۷–۲۲


”جولائی ۱- ۷: ’مَیں تُمھیں وسِیلہ بناؤں گا۔‘ ایلما ۱۷ –۲۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”جولائی ۱–۷۔ ایلما ۱۷–۲۲،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۳)

شبیہ
عمون لمونی بادِشاہ سے بات کرتے ہوئے

عمون اور لمونی بادِشاہ, از سکاٹ ایم سنو

جولائی ۱–۷: ”مَیں تُمھیں وسِیلہ بناؤں گا“

ایلما ۱۷–۲۲

اُن تمام وجوہات کے بارے میں سوچیں جو لوگ اِنجِیل کا ذِکر نہ کرنے کے لیے بیان کرتے ہیں: ”مُجھے زیادہ علم نہیں ہے“ یا ”مُجھے یقین نہیں کہ وہ دِل چسپی لیں گے“ یا شاید ”مَیں ڈرتا ہُوں کہ مُجھے رد کر دیا جائے گا۔“ شاید آپ نے خُود کو بعض اوقات ایسی ہی باتیں سوچتے ہُوئے پایا ہو۔ بنی نِیفی کے ہاں بنی لامنی میں اِنجِیل کی مُنادی نہ کرنے کی مزید وجہ یہ تھی کہ: اُنھیں ”جنگلی اور سخت دِل اور وحشی قَوم“ بیان کیا گیا ہے؛ ”اَیسی قَوم جو نِیفیوں کو قتل کرنے میں خُوش ہوتی تھی“ (ایلما ۱۷:‏۱۴؛ مزید دیکھیں ایلما ۲۶:‏۲۳–۲۵)۔ مگر مُضایاہ کے بیٹے اِس سے بھی قوی وجہ رکھتے تھے اُنہوں نے کیوں محسُوس کیا اُنھیں لامنوں کے ساتھ لازماً اِنجِیل کا ذِکر کرنا چاہیے: ”وہ خواہاں تھے کہ ساری خلقت میں نجات کا اِعلان کِیا جائے، پَس وہ برداشت نہ کر سکتے تھے کہ کوئی اِنسانی جان ہلاک ہو“ (مُضایاہ ۲۸:‏۳)۔ یہ محبّت جِس نے عمون اور اُس کے بھائیوں کو تحریک بخشی آپ کو بھی تحریک دے سکتی ہے کہ آپ اپنے خاندان، دوستوں، اور شناساؤں کے ساتھ اِنجِیل کا تذکرہ کریں—حتٰی کہ اُن کے ساتھ بھی جِن کے بارے میں لگتا ہو کہ وہ شاید اِسے قبول نہ کریں گے۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاوِیز

ایلما ۱۷:‏۱–۴

بلاشبہ، مسِیح سے عقیدت کے مُستقل اعمال مُجھے اُس کی قُدرت پانے میں مدد دیتے ہیں۔

آپ ایلما ۱۷:‏۱–۴ میں سے اپنی گواہی کو برقرار رکھنے اور یِسُوع مسِیح سے مضبوط وابستگی رکھنے کے مُتعِلّق کیا سِیکھتے ہیں؟ مُضایاہ کے بیٹوں نے کیا کِیا، اور خُداوند نے اُنھیں کیسے برکت دی؟

جیسے آپ مُضایاہ کے بیٹوں کے تجربات کے مُتعِلّق ایلما ۱۷–۲۲میں پڑھتے ہیں، غور کریں اُن کی رُوحانی تیاری نے لامنوں کے درمیان میں اُن کی خِدمت کو کیسے متاثر کیا (مثال کے طور پر، دیکھِیے ایلما ۱۸:‏۱۰–۱۸، ۳۴–۳۶؛ ۲۰:‏۲–۵؛ ۲۲:‏۱۲–۱۶)۔ آپ اُن کے نمونے کی تقلید کرنے کے لیے کیا ترغیب محسُوس کرتے ہیں؟

ایلما ۱۷:‏۶–۱۲؛ ۱۹:‏۱۶–۳۶

شبیہ
سیمینری کا آئکن
مَیں خُدا کے ہاتھوں میں وسِیلہ بن سکتا ہُوں۔

ہم تبدیلی کے جِن احوال کے مُتعِلّق صحائف میں پڑھتے ہیں وہ اکثر ڈرامائی ہوتے ہیں، مگر اُن کے اندر ہم عموماً ایسے افراد پاتے ہیں جو اِقرار کرنے اور یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کا ذِکرِ خیر کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ اِس ہفتہ جب آپ عابش اور مُضایاہ کے بیٹوں کے مُتعِلّق پڑھیں تو اِس بارے میں سوچیں۔

آپ کے خیال میں خُدا کے ہاتھوں میں وسِیلہ بننے سے کیا مُراد ہے؟ آلات و اوزاروں کے مُتعِلّق سوچنا مدد دے سکتا ہے جو آپ اپنی روز مرہ زندگی میں اِستعمال کرتے ہیں۔ مُضایاہ ۱۷:‏۶–۱۲ میں، تلاش کریں کہ مُضایاہ کے بیٹوں نے کیا کِیا تاکہ وہ خُدا کے ہاتھوں میں وسِیلہ بن سکیں۔ آپ دُوسروں کو مسِیح کے پاس آنے کی دعوت دینے کے لیے کیسے موثّر وسِیلہ بن سکتے ہیں؟

ایلما ۱۹:‏۱۶–۳۶ میں عابش کے مُتعِلّق آپ کو کیا بات متاثر کرتی ہے؟ مسِیح پر دُوسروں کے اِیمان کو تعمیر کرنے کے لیے آپ اُس سے کیا سِیکھتے ہیں؟ مثال کے طور پر، آپ کو کیا لگتا ہے جِن لوگوں سے آپ محبّت کرتے ہیں ”خُدا کی قُدرت پر اِیمان لانے “ میں کیا چیز اُن کی مدد کرے گی۔ (ایلما ۱۹:‏۱۷

آپ عابش کے احساسات کا موازنہ بزرگ ڈیٹئر ایف اُوکڈورف کے ، ”کارِ تبلیغ: ‏اپنے دل کی بات بتانا،“میں سِیکھائے گئے اُصُولوں سے کر سکتے ہیں (لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۱۵–۱۸)۔ عابش کیسے بزرگ اُکڈرف کی ”پانچ سادہ تجاویز“ کی نظیر بنی؟ چند باتیں تحریر کرنے کی کوشش کریں جو آپ یِسُوع مسِیح کے بارے میں کہیں گے۔ مثلاً، ”میرے لیے، یِسُوع مسِیح …“ یا ”مُنّجی نے میری مدد کی …“

مزید دیکھیں اِنجِیلی موضوعات، ”مانندِ مُنّجی خِدمت گزاری کرنا،“ گاسپل لائبریری؛ ”ہمارے باپ کا رحم درخشاں چمکتا ہے،“ گیت، نمبر ۳۳۵؛ ”آؤ اور دیکھو،“ ”آؤ اور مدد کرو،“ ”آؤ اور تعلق رکھو“ (ویڈیوز)، گاسپل لائبریری۔

عملی اسباق استعمال کریں۔ کسی بھی وقت لوگ اپنی تدریس سے مُتعِلّق کسی چیز کو دیکھ یا چھُو سکیں، غالباً امکان ہے وہ اِسے زیادہ دیر تک یاد رکھیں گے۔ اگر آپ ایلما ۱۷:‏۱۱ کے بارے میں سِکھا رہے ہیں، مثلاً، خُداوند کے ہاتھوں میں وسِیلہ بننے سے مُتعِلّق گُفتگُو کو تحریک دینے میں مدد کے لیے آلاتِ موسیقی یا آلات تحریر دِکھانے پر غور کریں۔

ایلما ۱۷–۱۹

جب ہم دُوسروں کے لیے محبّت ظاہر کرتے ہیں، ہم یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو پانے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔

ایلما ۱۷–۱۹ میں آیات دیکھیں جو ظاہر کرتی ہیں کیسے لامنوں کے لیے عمون کی محبّت نے ذِکرِ اِنجِیل کی اُس کی کاوشوں کو تحریک دی۔ آپ اُس کے نمونے سے ذِکرِ اِنجِیل کے مُتعِلّق اور کون سی سچّائیاں سِیکھتے ہیں؟

مزید دیکھیں ”عمون لمونی بادِشاہ کی خِدمت کرتا اور سِکھاتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

شبیہ
عمون، بادِشاہ کی بھیڑوں کی حفاظت کرتے ہُوئے

مِنروا ٹائچرٹ (۱۸۸۸–۱۹۷۶)، عمون بادِشاہ کے گلوں کو بچاتا ہے، ۱۹۴۹–۱۹۵۱، میسونائٹ پر روغن، ۳۵ ۱۵/۱۶x ۴۸ انچ۔ بریگھم ینگ یونیورسٹی کا آرٹ عجائب گھر، ۱۹۶۹۔

ایلما ۱۹:‏۳۶

خُداوند تَوبہ کرنے میں میری مدد کرے گا۔

لمونی اور اُس کے لوگوں کی تبدیلی کا دوبارہ ذکر کرنے کے بعد، مورمن نے یِسُوع مسِیح کے مُتعِلّق ایک مشاہدے کی روئداد کا خلاصہ کیا۔ آپ کو ایلما ۱۹:‏۳۶ خُداوند کے کردار کے مُتعِلّق کیا سِکھاتا ہے؟ ایلما ۱۹:‏۱۶–۳۶ کا واقعہ آپ کو اُس کے مُتعِلّق اور کیا سِکھاتا ہے؟ آپ نے کب اپنی طرف خُداوند کا ہاتھ بڑھتے دیکھا ہے؟

ایلما ۲۰:‏۲۳؛ ۲۲:‏۱۵–۱۸

خُدا کو جاننا کسی بھی قُربانی سے بڑھ کر ہے۔

لمونی کا باپ اپنی جان بچانے کے لیے کیا دینے کو تیار تھا (دیکھِیے ایلما ۲۰:‏۲۳ ) اِس کا موازنہ اُس سے کریں جو وہ بعد ازاں اِنجِیل کی خُوشی پانے اور خُد کو جاننے کے لیے دینے کو تیار تھا (دیکھیے ایلما ۲۲:‏۱۵، ۱۸)۔ غور کریں آپ خُدا کو مزید بھرپور طور پر جاننے کے لیے کیا قُربان کرنے کے لیے رضامند ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے، لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسائل کے اِس ماہ کے شُمارہ جات دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

ایلما ۱۷:‏۲–۳

میری یِسُوع مسِیح کی گواہی بڑھتی ہے جب مَیں مطالعہِ صحائف، دُعا اور روزہ رکھتا ہُوں۔

  • مُضایاہ کے بیٹوں کی مثالیں کیسے آپ کے بچّوں کو یِسُوع مسِیح کی اپنی کی گواہیوں کی تعمیر کرنے میں مدد کر سکتی ہیں؟ آپ اپنے بچّوں کی یہ ڈھونڈنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ مُضایاہ کے بیٹوں نے ایلما ۱۷:‏۲–۳ میں اپنی رُوحانی قوت کو تعمیر کرنے کے لیے کیا کِیا۔ پھر وہ تصاویر بنا سکتے ہیں یا ایسی اشیا ڈھونڈ سکتے ہیں جو اِن چیزوں کی نمایندگی کرتی ہیں۔ اُن کو منصوبہ سازی کرنے میں مدد دیں کہ وہ مُنّجی کی اپنی گواہیوں کو مضبُوط کرنے کے لیے کیا کریں گے۔

ایلما ۱۷–۱۹

مَیں دُوسروں کے ساتھ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا ذِکرِ خیر کر سکتا ہُوں۔

  • خُدا کے ہاتھوں میں وسِیلہ بننا سِیکھنے کے لیے، جیسے مُضایاہ کے بیٹے تھے، آپ اور آپ کے بچّے آلات و اوزاروں کو دیکھ سکتے اور اُن کے اِستعمال پر بات کر سکتے ہیں۔ پھر آپ ایلما ۱۷:‏۱۱ پڑھ سکتے اور اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ دُوسرے لوگوں کی یِسُوع مسِیح کے مُتعِلّق سیکھنے میں مدد کرنے کے لیے آسمانی باپ کے ہاتھوں میں وسِیلہ بننے کا کیا مطلب ہے؟

  • اِس ہفتہ کے صفحہِ سرگرمی پر تصاویر ہیں جو لمونی بادِشاہ کو عمون کی سِکھائی سچّائیوں کی نمایندگی کرتی ہیں۔ آپ اپنے بچّوں کی ایلما ۱۸:‏۲۴–۴۰ میں سچّائیوں کو ڈھونڈنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ کے بچّے مشنری ہونے کی اداکاری کر سکتے ہیں اور وہ اِن سچّائیوں کے بارے جو جانتے ہیں وہ بتا سکتے ہیں۔

  • اپنے بچّوں کے ساتھ عابش کے بارے میں پڑھنے کے بعد (دیکھیں ایلما ۱۹:‏۱۶–۲۰، ۲۸–۲۹)، دوڑتے ہُوئے، دروازے کھٹکھٹاتے ہُوئے، اور ایلما ۱۹:‏۱–۱۷ میں کیا ہُوا تھا اُسے بتاتے ہُوئے وہ عابش ہونے کی اداکاری کر سکتے ہیں۔ ہم کیسے عابش کی مانند ہو سکتے ہیں اور ہم یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کے بارے میں جو جانتے ہیں اُسے بتائیں۔ آپ کے بچے کسی کے ساتھ ذِکرِ اِنجِیل کرتے اپنی تصویریں بنا سکتے ہیں یا تذکرہِ اِنجِیل کے بارے میں مل کر کوئی گیت گا سکتے ہیں، جیسے ”خِدمت کے لیے بُلائے گئے“ (بچّوں کے گیتوں کی کتاب، ۱۷۴–۱۷۵)۔

ایلما ۱۷:‏۲۱–۲۵؛ ۲۰:‏۸–۲۷؛ ۲۲:‏۱–۳

مَیں دوسروں کے لیے اپنی محبّت ظاہر کر کے مسِیح کے پاس آنے میں مدد کر سکتا ہُوں۔

  • پہلے پہل، لمونی بادِشاہ اور اُس کے والد کے دِل اِنجِیل کے لیے سخت تھے۔ بعد ازاں، اُن کے دِل نرم ہُوئے، اور وہ یِسُوع مسِیح پر اِیمان لائے۔ یہ کیسے ہُوا؟ اپنے بچّوں کی اِس سوال کے جواب دریافت کرنے میں مدد کریں جب آپ اُن کے ساتھ عمون کا تجربہ دہرائیں۔ وہ اداکاری کر سکتے ہیں ”باب ۲۳: عمون: زبردست خادم“ اور ”باب ۲۴: عمون لمونی بادِشاہ کے باپ سے مِلتا ہے“ (کِتابِ مورمن کی کہانیاں، ۶۴–۶۸، ۶۹–۷۰)۔ یا شاید آپ کے بچّے کہانی کے مختلف حِصّوں کی تصاویر بنا سکتے ہیں اور کہانی سُنانے کے لیے تصاویر کو اِستعمال کر سکتے ہیں۔ عمون نے لمونی اور اُس کے والد کی یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے لیے اُن کے دِلوں کو کھولنے میں مدد دینے کے لیے کیا کِیا؟(دیکھیں ایلما ۱۷:‏۲۱–۲۵؛ ۲۰:‏۸–۲۷؛ ۲۲:‏۱–۳

  • شاید آپ یا آپ کے بچّے کسی شخص کے بارے میں سوچ سکتے ہیں جِسے یِسُوع مسِیح کے بارے میں جاننے کی ضرُورت ہے۔ اُنھیں اُن طریقوں کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں کہ وہ اچھی مثال بن سکتے ہیں اور اس شخص سے محبّت کا اظہار کر سکتے ہیں، جیسا کہ عمون نے لمونی اور اس کے والد کے لیے کیا تھا۔

مزید تجاویز کے لیے، فرینڈ رسالہ کا اِس ماہ کا شمارہ دیکھیں۔

شبیہ
عابش کی شبِیہ

عابش کی شبِیہ، از ڈیلین مارش