آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
نومبر ۴–۱۰: ”مَیں تُم سے ایسے ہَم کلام ہُوں گویا تُم موجُود ہو۔“ مورمن ۷–۹


”نومبر ۴–۱۰: ’مَیں تُم سے ایسے ہَم کلام ہُوں گویا تُم موجُود ہو۔‘ مورمن ۷–۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”نومبر ۴–۱۰۔ مورمن ۷–۹،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
مرونی سونے کے اَوراق پر لِکھتے ہُوئے

مرونی سونے کے اَوراق پر لِکھتے ہُوئے، اَز ڈیل کیلبورن

نومبر ۴–۱۰: ”مَیں تُم سے ایسے ہَم کلام ہُوں گویا تُم موجُود ہو“

مورمن ۷–۹

مرونی جانتا تھا کہ بدکار دُنیا میں تنہا ہونا کیسا محسُوس ہوتا ہے—خصُوصاً جنگ میں اُس کے والد کی وفات اور نیفیوں کے تباہ و برباد ہونے کے بعد۔ ”حتٰی کہ مَیں اکیلا رہتا ہُوں،“ اُس نے تحریر کِیا۔ ”میرا کوئی دوست نہیں نہ مَیں کہیں جا سکتا ہُوں“ (مورمن ۸:‏۳، ۵)۔ چیزیں بالکل نااُمید لگ سکتی تھیں، مگر مرونی نے یِسُوع مسِیح اور اُس کی گواہی میں اُمید پائی کہ ”خُداوند کے اَبدی مقاصد جاری و ساری رہیں“ (مورمن ۸:‏۲۲)۔ اور مرونی جانتا تھا کہ اُن اَبدی مقاصد کا ایک کلیدی حصّہ مورمن کی کِتاب ہوگی—یعنی وہ رُوداد جِس کو وہ بڑی جاں فِشانی سے مُکمل کر رہا تھا، ایسی رُوداد جو اِک روز بُہتیرے لوگوں کو ”مسِیح کے عِلم تک“ لائے گی (مورمن ۸:‏۱۶؛ ۹:‏۳۶)۔ اِن وعدوں پر مرونی کے ایمان نے اُس کے لیے اِس کتاب کے مُستقبل کے قارئین کے لیے یہ اعلان کرنا مُمکن بنایا کہ، ”مَیں تُم سے ایسے ہَم کلام ہُوں گویا تُم موجُود ہو“ اور ”مَیں جانتا ہُوں کہ تُمھیں میرا کلام حاصِل ہوگا“ (مورمن ۸:‏۳۵؛ ۹:‏۳۰)۔ اب ہمیں اُس کا کلام حاصِل ہے، اور خُداوند کا کام آگے بڑھنا جاری و ساری ہے، جُزوی طور پر اِس لیے کہ مورمن اور مرونی اپنے مقصد سے وفادار رہے، حتٰی کہ جب وہ بالکل اکیلے تھے۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

مورمن ۷

”یِسُوع مسِیح پر اِیمان لاؤ“ اور ”[اُس] کی اِنجِیل کو تھامے رکھو۔“

اپنے لوگوں کی رُوداد کا خُلاصہ کرنے کے بعد، مورمن نے مورمن ۷ میں اپنا اِختتامی پیغام سُنایا۔ آپ کے خیال میں اُس نے یہ پیغام کیوں چُنا؟ آپ کے لیے ”مسِیح کی اِنجِیل کو تھامے رکھنے“ کا کیا مفہُوم ہے؟ (مورمن ۷‏:۸

مزید دیکھیں ”اِیمان ہے میرا مسِیح پر،“ گیت، نمبر ۱۳۴۔

مورمن ۸:۷–۱۰؛ ۸‏:۱۲–۱۶؛ ۳۱:۹–۳۷

مورمن کی کِتاب نہایت قابلِ قدر ہے۔

صدر رسل ایم نیلسن نے پُوچھا ہے: ”اگر آپ کو ہیرے یا قُوت یا مورمن کی کِتاب پیش کی جائے، تو آپ کیا چُنیں گے؟ دیانت داری سے جواب دیں، آپ کے لیے کیا زیادہ قابلِ قدر ہے؟“ (”مورمن کی کِتاب: آپ کی زِندگی اِس کے بغیر کیسی ہوگی؟،“ لیحونا، نومبر، ۲۰۱۷، ۶۱)۔

آپ کو مورمن ۷‏:۸–۱۰؛ ۸‏:۱۲–۲۲؛ اور ۹‏:۳۱–۳۷ میں کیا ایسا مِلتا ہے جو آپ کی سمجھنے میں مدد کرتا ہے کہ کیوں مورمن کی کِتاب ہمارے زمانہ میں قابلِ قدر ہے؟ یہ آپ کے لیے بیش قیمت کیوں ہے؟ آپ ۱ نیفی ۱۳:‏۳۸–۴۱؛ ۲ نیفی ۳:‏۱۱–۱۲؛ اور عقائد اور عہُود ۳۳:‏۱۶؛ ۴۲:‏۱۲–۱۳سے مزید بصیرت پا سکتے ہیں۔

شبیہ
مُختلف زُبانوں میں مورمن کی کِتاب کی جِلدیں

مورمن کی کِتاب کے اَنبیا کی تحریریں ہم پر لاگُو ہوتی ہیں

مورمن ۸:‏۱–۱۱

مَیں اَحکام پر عمل کر سکتا ہُوں یہاں تک کہ جب دُوسرے نہ بھی کریں۔

بعض اوقات آپ حُکموں پر عمل کرنے کی اپنی کاوِشوں میں خود کو تنہا محسُوس کر سکتے ہیں۔ آپ مرونی کی مِثال سے کیا سیکھ سکتے ہیں جو مدد کر سکتی ہے؟ (دیکھیں مورمن ۸‏:۱–۱۱)۔ اگر آپ مرونی سے پُوچھ سکیں کہ وہ کیسے وفادار رہا، تو آپ کے خیال میں وہ کیا کہے گا؟

مزید دیکھیں ”سب سچائی جان سکتے ہیں: مرونی کا وعدہ“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

مورمن ۲۶:۸–۴۱؛ ۱:۹–۳۰

مورمن کی کِتاب ہمارے زمانہ کے لیے لِکھی گئی تھی۔

یِسُوع مسِیح نے مرونی کو ظاہر کِیا کہ جب مورمن کی کِتاب سامنے آئے گی تو کیا ہوگا (دیکھیں مورمن ۸:‏۳۴–۳۵)، جِس نے اُس کی راہ نُمائی کی کہ وہ ہمارے زمانہ کے لیے دلیری سے اِنتباہات دے۔ جب آپ مورمن ۸:‏۲۶–۴۱ اور ۹:‏۱–۳۰ پڑھتے ہیں، تو غَور و خَوض کریں کہ اُس کے کلام کا اِطلاق آپ پر کیسے ہوتا ہے۔ مِثال کے طور پر، اِن آیات میں مرونی ۲۴ سوالات پُوچھتا ہے۔ آپ اِن سوالات میں کون سے شواہد دیکھتے ہیں جو ظاہر کریں کہ مرونی نے ہمارا زمانہ دیکھا تھا؟ مورمن کی کِتاب اُن مُشکلات میں کِس طرح مدد کر سکتی ہے جِن کو مرونی نے پیشگی دیکھا؟

رُوح کی سُنیں۔ اپنے خیالات اور احساسات پر دھیان دیں، چاہے وہ آپ کے مُطالعہ سے غیرمُتعلقہ ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ تاثرات وہ ہوسکتے ہیں جو آپ کا آسمانی باپ چاہتا ہے کہ آپ سیکھیں۔ مِثال کے طور پر، مورمن ۹‏:۱–۳۰ میں مرونی کے سوالوں پر سوچ وچار کرنے کے بعد آپ کیا تاثرات پاتے ہیں؟

مورمن ۹‏:۱–۲۵

شبیہ
سیمینری کا آئکن
یِسُوع مسِیح مُعجزات کا خُدا ہے۔

مرونی نے اپنے باپ کی تحریروں کا اِختتام ہمارے زمانہ کے لوگوں کے واسطے ایک قوی پیغام کے ساتھ کِیا جو مُعجزات پر یقین نہیں رکھتے (دیکھیں مورمن ۸‏:۲۶؛ ۹‏:۱، ۱۰–۱۱)۔ آپ کے خیال میں آج آپ کو مُعجزات پر اعتقاد کی ضرورت کیوں ہے؟ مورمن ۹‏:۹–۱۱، ۱۵–۲۷ اور مرونی ۷‏:۲۷–۲۹ میں سے اِس طرح کے سوالات تلاش کریں اور اِن پر غور و فِکر کریں:

  • مَیں اِن آیات سے مُنّجی کی بابت کیا سیکھتا ہُوں؟

  • مَیں مُعجزات، ماضی اور حال کے مُتعلق کیا سیکھتا ہُوں؟

  • یِسُوع مسِیح کو مُعجزات کا خُدا ماننے کے کیا فوائد ہیں؟ اِس پر اِیمان نہ رکھنے کے کیا نتائج ہوتے ہیں؟

  • کون سے مُعجزات—بڑے اور چھوٹے—نجات دہندہ نے میری زندگی میں کیے ہیں؟ یہ مُعجزات مُجھے اُس کی بابت کیا سِکھاتے ہیں؟

صدر رسل اہم نیلسن نے سِکھایا ہے کہ: ”ہمارا مُنّجی اور مُخلصی دینے والا، یِسُوع مسِیح، اب سے لے کر اپنی دُوسری آمد کے درمیان میں بڑے بڑے عظیمُ القدر کام انجام دے گا۔ ہم مُعجزانہ نِشانات دیکھیں گے کہ خُدا باپ اور اُس کا بیٹا، یِسُوع مسِیح، اِس کلِیسیا کی صدارت حَشمت اور جلال کے ساتھ کرتے ہیں“ (”کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ، ہماری زندگیوں کے لیے مُکاشفہ،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۹۶)۔ آپ کیا محسُوس کرتے ہیں کہ اِن میں سے بعض مُعجزات کیسے ہو سکتے ہیں؟ آپ اِن کو پُورا کرنے میں مُنّجی کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟

آپ سمووا، ٹونگہ، فیجی، اور ٹاہیٹی میں مُقدّسین کے تجّربات سے اِیمان اور مُعجزات کی بابت کیا سیکھتے ہیں جب صدر اور بہن نیلسن نے وہاں کا دورہ کِیا؟ (دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”مسِیح جی اُٹھا ہے؛ اُس پر اِیمان پہاڑوں کو سِرکا دے گا،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۱۰۱–۴)۔

مزید رونلڈ اے ریسبینڈ دیکھیں، ”دیکھو! مَیں مُعجزات کا خُدا ہُوں،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱، ۱۰۹–۱۲؛ اِنجِیلی موضُوعات، ”مُعجزے،“ گاسپل لائبریری۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

مورمن ۸:۷–۱۰

مورمن کی کِتاب اور بائبل مُقدّس یِسُوع مسِیح کی گواہی دیتی ہے۔

  • بائبل مُقدّس اور مورمن کی کِتاب کے مابین تعلق پر زور دینے کے لیے، جیسے مرونی نے کِیا، آپ اپنے بچّوں کے ساتھ اِس طرح کا کھیل کھیل سکتے ہیں: جب آپ بائبل کی ایک جِلد تھامیں ​تو اُن سے ”عہدِ عتیق، عہدِ جدید“ پُکارنے کو کہیں ”ایک اور عہد نامہ“ پُکارنے کو کہیں جب آپ مورمن کی کِتاب کی ایک جِلد اپنے ہاتھوں میں تھامتے ہیں۔ آپ کئی ایسے واقعات کا اِنتخاب بھی کر سکتے ہیں جِن کی بائبل اور مورمن کی کِتاب دونوں گواہی دیتی ہیں—جیسے کہ یِسُوع کی پیدایش، موت، اور قیامتُ اَلمسِیح—اور اپنے بچّوں کو اِن واقعات کی تصاویر ڈھونڈنے کی دعوت دیں (مثلاً، اِنجِیلی فنُون کی کِتاب میں)۔

  • اِیمان کا آٹھواں رُکن سیکھنے میں اپنے بچّوں کی معانت کے لیے، آپ ہر لفظ کاغذ کے الگ الگ ٹُکڑوں پر لِکھ سکتے ہیں۔ اپنے بچّوں کو مدعُو کریں کہ وہ الفاظ کو درُست ترتیب میں رکھنے کے واسطے اِکٹھے مِل کر کام کریں اور اِسے کئی بار دُہرائیں۔

مورمن ۸‏:۱–۷

مَیں اَحکام پر عمل کر سکتا ہُوں حتٰی کہ جب مَیں اکیلا محسُوس کرتا ہُوں۔

  • مرونی کی مِثال آپ کی اولاد کو خُدا کے اَحکام کی فرماں برداری کرنے کی تحریک دے سکتی ہے حتٰی کہ جب وہ تنہا محسُوس کرتے ہیں۔ مورمن ۸:‏۱–۷ کو اُن کے ساتھ پڑھنے کے بعد، وہ بتا سکتے ہیں کہ اگر وہ مرونی ہوتے تو وہ کیسا محسُوس کرتے۔ آیات ۱، ۳، اور ۴ میں، مرونی کو کیا کرنے کا حُکم مِلا، اور اُس نے کیسے فرماں برداری کی؟ ہم اور زیادہ مرونی کی مانند کیسے بن سکتے ہیں؟

  • شاید آپ اور آپ کے بچّے ایسے حالات کے مُتعلق بات کر سکتے ہیں جہاں اُنھیں صحیح اور غلط کے درمیان اِنتخاب کرنا چاہیے جب کوئی دیکھ نہیں رہا ہوتا۔ ایسے حالات میں یِسُوع مسِیح پر اِیمان رکھنا کیسے ہماری معاونت کرتا ہے؟ جیسے کہ گیت ”حق کے لیے کھڑا ہُوں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۵۹) اِس گُفتگُو میں اِضافہ کر سکتا ہے۔

مورمن ۸‏:۲۴–۲۶؛ ۹‏:۷–۲۶

یِسُوع مسِیح ”مُعجزات کا خُدا ہے۔“

  • آپ اپنی اولاد کو واضح کرنا چاہیں گے کہ خُدا اپنی قُدرت ظاہر کرنے اور ہماری زندگیوں کو برکت دینے کی غرض سے مُعجزہ کرتا ہے۔ پھر آپ مورمن ۹‏:۱۱–۱۳، ۱۷ میں سے فِقرات پڑھ سکتے ہیں جو خُدا کے چند مُعجزات کو بیان کرتے ہیں، اور آپ کے بچّے دیگر مُعجزات کے مُتعلق سوچ سکتے ہیں (اِنجِیلی فنُون کی کِتاب میں سے تصاویر، جیسے کہ ۲۶، ۴۰، ۴۱، اور ۸۳، مددگار ہو سکتی ہیں)۔ اُن مُعجزات کی بابت بات کریں جو خُدا نے آپ کی زندگی میں برپا کِیے ہیں۔

  • اپنے بچّوں کو ایک ترکیب دِکھائیں، اور اِس بارے میں بات کریں کہ اگر آپ ایک لازمی جُزو کو چھوڑ دیں تو کیا ہوگا۔ خُدا کے مُعجزات کی طرف راہ نُمائی کرنے والے ”اَجزا“ کو ڈھونڈنے کے لیے مورمن ۸‏:۲۴ اور ۹‏:۲۰–۲۱ اِکٹھے مِل کر پڑھیں۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے فرینڈ رسالے کا شُمارہ دیکھیں۔

شبیہ
مرونی نیفیوں کی تباہی کو نظر انداز کرتے ہُوئے

مرونی نیفیوں کی تباہی کو نظر انداز کرتے ہُوئے، اَز جوزف برِیکے