صحائف
مورمن کی کِتاب کے حوالے سے مُختصِر وضاحت


مورمن کی کِتاب کے حوالے سے مُختصِر وضاحت

مورمن کی کِتاب قدِیم اَمریکی باشِندوں کا مُقدّس صحیِفہ ہے اور دھات کے اَوراق پر کُندہ تھا۔ حسبِ ذیل اُصُول جِن سے اخذ کر کے اِس صحِیفہ کی تدوین فرمائی گئی وہ حسبِ ذیل ہیں:

  1. نِیفی کے اَوراق، دو طرح کے ہیں: اَوراقِ صغِیرہ اور اَوراقِ کبِیرہ۔ اَوّل الذِکر زیادہ تر بالخصُوص رُوحانی مُعاملات، نبِیوں کے کلام اور خِدمت کے لِیے مخصُوص ہیں، جب کہ موّخرالذِکر زِیادہ تر اُن لوگوں کے مُعاملاتِ روزمرہ کی دُنیاوی تارِیخ سے مَبذول ہیں (۱ نِیفی ۹:‏۲–۴)۔ اَلبتہ، مُضایاہ کے دَور سے بڑے بڑے اَہم رُوحانی نکات بھی اَوراقِ کبِیرہ میں شامِل کِیے گئے تھے۔

  2. مورمن کے اَوراق، نِیفی کے اَوراقِ کبِیرہ سے ماخُوذ مورمن کے خلاصے پر مُشتمِل ہیں، بمعہ کئی تفاسِیر۔ اِن اَوراق میں مورمن کی جانب سے لِکھی گئی تارِیخ کے سِلسِلہ اور اُس کے بیٹے مرونی کی طرف سے ضمِیموں پر مُشتمل ہے۔

  3. عِیتر کے اَوراق، یاردیوں کی تارِیخ بیان کرتے ہیں۔ مرونی نے اِس تارِیخ کا خلاصہ لِکھا، اُنھوں نے اپنے فرمودات شامِل کِیے اور اِس صحِیفے کو عمُومی تارِیخ کے ساتھ ”عِیتر کی کِتاب“ کے زیرِ عُنوان زعم کِیا۔

  4. پِتیل کے اَوراق ۶۰۰ ق۔م۔ میں لِحی کے لوگ یرُوشلِیم سے لے کر آئے تھے۔ یہ ”مُوسیٰ کی پانچ کِتابوں، … اور اِبتدا سے لے کر یہُودیوں کی تاریخ پر، … یہُوداہ کے بادِشاہ، صدقیاہ کے دورِ حُکم رانی کے آغاز تک؛ نِیز پاک نبِیوں کی نبُوّتوں پر بھی“ مُشتمل ہیں (۱ نِیفی ۵:‏۱۱–۱۳)۔ اِن اَوراق کے کئی حوالہ جات کا ذِکر یسعیاہ اور کِتابِ مُقدّس کے دُوسرے نبِیوں اور اُن نبِیوں کے بھی جو مورمن کی کِتاب میں موجُود ہیں اَلبتہ کِتابِ مُقدّس میں نہیں ہیں۔

مورمن کی کِتاب پندرہ معرُوف حِصّوں یا اَجزا پر مُشتمِل ہے، ماسِوا ایک، عام طور پر ہر کِتاب اپنے اپنے اَصلی مُصنِف کے نام سے مَوسُوم ہے۔ پہلا حِصّہ (پہلی چھے کِتابیں، اومنی تک) نِیفی کے اَوراقِ صغِیرہ کا ترجمہ ہے۔ اومنی اور مُضایاہ کی کِتابوں کے درمیان میں مَنصُوب مورمن کا کلام کہلاتی ہے۔ یہ مَنصُوب اَوراقِ صغِیرہ کے کُندہ شُدہ صحِیفہ کو اَوراقِ کبِیرہ کے خلاصہِ مورمن کے ساتھ جوڑتا ہے۔

مُضایاہ سے لے کر مورمن باب ۷ تک کا طویل حِصّہ نِیفی کے اَوراقِ کبِیرہ کے مورمن کے خلاصہ کا ترجمہ ہے۔ آخِری حِصّہ، مورمن باب ۸ سے لے کر اِس کِتاب کے آخِر تک، مورمن کے بیٹے مرونی نے کُندہ کِیے تھے، جِس نے اپنے باپ کی زِندگی کے احوال لِکھنے کے بعد، یاردیوں کے احوال کا خلاصہ لِکھا(جو عِیتر کی کِتاب ہے) اور بعدازاں وہ حِصّے شامِل کِیے جو مرونی کی کِتاب کہلاتی ہے۔

سن ۴۲۱ کے لگ بھگ، مرونی، نِیفیوں کے آخِری نبی اور تارِیخ دان نے اِس مُقدّس صحیفہ کو مُہربند کِیا اور خُداوند کی اَمان میں اخفا کر دِیا، تاکہ آخِری ایّام میں اِس کا ظہُور نوائے خُداوندی کے مُطابق نبِیوں کی نبُوّت کے وسِیلے سے پُورا ہو۔ سن ۱۸۲۳ میں، یہی مرونی، جی اُٹھی ہستی، جوزف سمتھ نبی کے پاس آئی اور بعداَزاں کُندہ شُدہ اَوراق اُس کے سُپرد کر دیے۔

اِس اِشاعت کی بابت: اَصلی صفحہِ عُنوان، صفحہِ فہرست سے فوراً پہلے آتا ہے، جو اَوراق سے ماخُوذ ہے اور مُقدّس صحیفہ کا حِصّہ ہے۔ تعارُف میں غیرترچِھی تحریریں، جَیسا کہ ۱ نِیفی میں اور مُضایاہ باب ۹ سے فوراً پہلے بھی، مُقدّس صحِیفہ کا حِصّہ ہیں۔ تعارُف میں ترچِھی تحریریں، جَیسا کہ عُنواناتِ باب میں، اَصلی متن کا حِصّہ نہیں ہیں بلکہ مُطالعاتی مُعاونات کے طور پر شامِل کی گئی ہیں تاکہ پڑھنے میں آسانی رہے۔

انگریزی میں شائع ہونے والی مورمن کی کِتاب میں ماضی کی اِشاعتوں کے سبب سے چند معمُولی غلطیاں موجُود تھیں۔ اِس اِشاعت میں اَیسی اِصلاحات شامِل ہیں جو مواد کو قبل از اِشاعت نُسخوں اور جوزف سمتھ نبی کی ترمیم شُدہ اِبتدائی اِشاعتوں کے مُطابق لانے کے لِیے مُناسب معلُوم ہوتی ہیں۔