۲۰۱۰–۲۰۱۹
بیوہ کا دل
اکتوبر 2017


بیوہ کا دل

آئیں بیوہ کا دل رکھنے کے لئے وہ کریں جو ضروری ہے، حقیقی طورپر اِن برکات سے خوش ہوں جو نتیجہ کے طورپر ہماری "چاہتوں" کو پورا کریں گی۔

اپنی بالغ زندگی کے زیادہ تر حصہ میں ،مَیں نے پیسیفک کے مقدسین کے درمیان خدمت کی جس کی وجہ سے مجھے بہت ساری عظیم برکات ملی ہیں۔ اِن جانثار مقدسین کا ایمان ، محبت اور حیران کن قربانیاں مجھے الہام، تشکر، اور خوشی سے معمور کر تی ہیں۔ اُن کی کہانیاں بھی آپ ہی کی طرح ہیں۔

مجھے یہ لگتا ہے کہ یہ مقدسین جو زیادہ تر اُس بیوہ جیسے تھے جسکا نجات دہندہ نے مشاہدہ کیا جب وہ ” بیٹھا … اور دیکھنے لگا کہ لوگ ہَیکل کے خزانہ میں پَیسے کِس طرح ڈالتے ہیںاور بہُتیرے دَولتمند بہُت کُچھ ڈال رہے تھے ۔

”اتنے میں ایک کنگال بیوہ نے آ کر دو دمڑیاں یعنی ایک دھیلا ڈالا۔ …

” اور اُس نے اپنے شاگردوں کو پاس بلا کر اُن نے کہا، میں تم سے سچ کہتا ہوں ، جو ہَیکل کے خزانہ میں ڈال رہے ہیں اِس کنگال بیوہ نے اُن سب سے زیادہ ڈالا:

”کیونکہ … سبھوں نے اپنے مال کی بہُتات سے ڈالا؛ مگر اِس نے اپنی ناداری کی حالت میں جو کچھ اِس کا تھا یعنی اپنی ساری روزی ڈال دی۔“1

اگرچہ اُس کی دو دمڑیاں ایک چھوٹا سا چنده تھا، لیکن نجات دہندہ کے لئے اُس تخفہ اعلیٰ قدر کا حامل تھا، کیوں کہ اُس نے اپنا سب کچھ دے دیا۔ اُس وقت، نجات دہندہ نے اُس بیوہ کو مکمل طورپر جان لیا تھا ، کیوں کہ اُس کے تحفے نے اُس کے دل کا اظہار کیا۔ اُس کی محبت اور ایمان کی گہرائی اور معیار ایسے تھے کہ اُس نے یہ جانتے ہوئے دیا کہ اُس کی ”مانگ“ پوری ہو جائے گی۔

میں نے دیکھا ہےکہ ایسا ہی دل پیسیفک کے مقدسین کا ہے۔ حال ہی میں اِن جزائر کے ایک گاؤں میں، ایک بوڑھے شخص اور اُس کی بیوی نے مشنریوں کی دعوت قبول کی کہ وہ مخلص طور پرخداوند سے پوچھیں گے کہ کیا جو اسباق اُن کو سکھائے جارہے تھے وہ سچے تھا۔ اِس مرحلے میں، اُنہوں نے وعدں کے اُن نتائج کے بارے میں بھی سوچاجو اُن کو کرنے کی ضرورت ہو گی اگر اُن کو بحال کردہ انجیل کو قبول کرنے کا جواب ملا۔ کلیسیا کی سچائی اور مورمن کی کتاب کی صداقت کو جاننے کے لئے انہوں نے روزے رکھے اور دعا کی۔ اُن کی دعاؤں کا جواب ایک میٹھی مگر بجتی ہوئی گھنٹی کی تصدیق کی صورت آۤیا: ”ہاں! یہ سچ ہے!“

یہ گواہی پانے کے بعد، اُنہوں نے بپتسمہ لینے کا انتخاب کیا۔ یہ انتخاب ذاتی قیمت کے بغیر نہ تھا۔ اُن کے فیصلے اور بپتسمے کی اُنہوں نے بھاری قیمت ادا کی ۔ اُن کی نوکری چلی گئی، اُنہوں نے سماجی حیثیت کی قربانی دی، اہم دوستیاں ٹوٹ گئیں، اور خاندانی مدد ، محبت اور عزت سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ اب وہ ہر اتوار چرچ جاتے تھے، اور اُن کے دوست اور ہمسائے جو مخالف سمت جارہے ہوتے، وہ عجیب نظروں سے اُن کو دیکھتے تھے۔

اِن مشکل حالات میں ، اِس اچھے بھائی سے پوچھا گیا کہ کلیسیا میں شامل ہونے کے فیصلے کے بارے وہ کیا محسوس کرتا ہے۔ اِس کا سادہ اوراٹل جواب یہ تھا ”یہ سچی ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟ ہمارا انتخاب واضح تھا۔“

یہ دو منتخب شدہ مقدسین واقعی ہی بیوہ کی مانند دل رکھتے تھے۔ بیوہ کی مانند، اُنہوں نے یہ جانتے ہوئے کہ اُن کی مانگ کیا ہیں وہ جو کچھ دے سکتے تھے اُنہوں نے ”سب کچھ ڈال دیا۔“ اُن کے ایمان دار دل اور برداشت کرنے والے ایمان کی بدولت اُن مشکل اوقات کے دوران، اُن کے بوجھ ہلکے ہوئے۔ اُن کی مدد اور رفاقت حمایتی اور مدد گار کلیسائی ارکان نے کی، اور کلیسائی بلاہٹوں میں اپنی خدمت کے دوران اُنہوں نے ذاتی طورپر مضبوطی پائی ۔

اپنا ”سب کچھ“ دینے کے بعد عظیم ترین دن تب آیا جب وہ ابدی خاندان کے طورپر ہیکل میں سر بمہر ہوئے۔ ایلما کی قیادت میں تبدیل ہونے والوں کی مانند، ”خداوند نے اُن کو اِتنا مضبوط بنا دیا کہ وہ اپنے بوجھ کوآسانی سے اُٹھا سکیں ، اور اُنہوں نے خوشی اور صبر سے خُدا کی مرضی پوری کی۔“2 اِس طرح سے اِس شاندار جوڑے میں بیوہ کے دل کی مثال ہے۔

میں ایک اور تجربہ کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں جہاں بیوہ کادل مکمل طور پر نظر آتا ہے۔ سموآ میں ، ہم نے گاؤں کی مجالس کے ساتھ مل کر کام کیا کہ مشنریوں کے لئے انجیل کے پرچار کیلئے رسائی حاصل کر سکیں ۔ چند سال پہلے، میری بات ایک گاؤں کے سردار سے ہوئی جہاں ہمارے مشنری کئی سال تک ممنوعہ رہے تھے۔ میری مختصر بات چیت کے بعد اُس بڑے سردار نے چرچ کے لئے گاؤں کو کھول دیا ، مشریوں کو اجازت دی کہ وہ اُن کو تعلیم دیں جو انجیل اور اُس کی تعلیم کے بارے سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کئی سالوں بعد، واقعات کی معجزانہ تبدیلی سے ، میں یہ جاننے کے لئے متجسس تھاکہ ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے بڑے سردار نے یہ فیصلہ کیا۔ میں نے اِس کے بارے میں پوچھا، تو وہ سردار جس سے میں نے بات کی اُس نے جواب دیا، "کوئی بھی انسان اندھیرے میں ایک خاص وقت تک رہ سکتاہے، مگر ایک وقت آتا ہے جب وہ روشنی میں آنے کی خواہش رکھتا ہے۔ "

گاؤں میں اجازت دینے کے وقت ، اُس بڑے سردار نے، بیوہ کے دل کو پیش کیا ـــــ ایک ایسا دل جو اُس وقت نرم ہوا جب گرمی اور سچائی کی روشنی منکشف ہوئی۔ یہ رہنما سالوں کی روایات کو ترک کرنے پر راضی تھا، اُس نے بہت ساری مخالفت کا سامنا کیا، اور مضبوط رہا تاکہ دوسرے برکت پا سکیں۔ یہ وہ رہنما تھا جس کا دل اپنے لوگوں کی فلاح اور خوشی پر مرکوز تھا، بجائے کہ روایات، ثقافت، اور ذاتی طاقت پر غور کرنے کے۔ اُس نے اُن تفکرات کو ترک کر دیا اُن تعلیمات کی حمایت میں جو صدر تھامس ایس ۔ مانسن ہمیں سیکھاتے ہیں: ”جب ہم نجات دہندہ کے نمونے کی پیروی کرتے ہیں، تو ہماری مرضی دوسروں کی زندگیوں میں روشنی بننے کا موقع ہو گی ۔“3

آخرمیں، پیسیفک کے مقدسین کے درمیان مزید ایک تجربہ آ پ کے ساتھ بیان کرنا چاہتا ہوں جو میری روح میں گہرے اور روحانی طورپر جڑ پکڑے ہوئے ہے۔ ۔ چند سال پہلے، میں امریکی سموآ کی ایک نئی وارڈ میں بشپ کا نوجوان مشیر تھا ۔ ہماری پاس 99 ارکان تھے جو کسانوں، ڈبوں میں خوراک بند کرنے والے ملازمین ، حکومتی ملازمین، اور اُن کے خاندانوں پر مشتمل تھے ۔ 1977 میں جب صدارتی مجلسِ اعلیٰ نے اعلان کیا کے سموآ میں ایک ہیکل تعمیر ہو گی ، تو ہم سب نے خوشی اور شکریے کا اظہار کیا۔ اُس وقت امریکی سموآ سے ہیکل جانے کے لئے ہوائی یا نیوزی لینڈ تک سفر کرنے کی ضرورت تھی ۔ یہ ایک مہنگا سفر تھاجو کلیسیا کے بہت سارے وفادار ارکان کی پہنچ سے باہر تھا۔

اِس وقت کے دوران ، اراکان کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ ہیکل کی تعمیر کے فنڈز میں معاونت کے لئے وہ عطیہ دیں۔ اِس روح میں ، ہماری صدارتی مجلس برائے بشپ نے وارڈ کے ارکان کو دعائیہ طورپر سوچ بچار کرنے کو کہا کہ وہ کیا دے سکتے ہیں ۔ خادانوں کے لئے ایک تاریخ مقرر کی گئی کہ وہ مل کر اپنے عطیات پیش کریں ۔ بعد میں ، جب خفیہ طورپرعطیات کو کھولا گیا، تو ہماری صدارتی مجلس برائے بشپ عاجز ہوئی اور ہماری وارڈ کے شان دار ارکان کے ایمان اور سخاوت نے انہیں چھولیا ۔

ہر ایک خاندان اور اُن کے خالات کو جانتے ہوئے، مجھے ادب، عزت، اور فروتنی کا گہرا اور دائمی احساس محسوس ہوا۔ یہ ، ہر طرح سے ، جدید زمانے میں بیوہ کے پیسے تھےجو اُنہوں نے اپنی ”چاہتوں“ سے بڑھ کر خوشی سے سموآ میں خداوند کی پاک ہیکل کی موعودہ برکت کی تعمیر کے لئے دئیے ۔ اِن خاندانوں نے وہ سب وقف کیا جو وہ خداوند کے لئے کر سکتے تھے، اِس ایمان کے ساتھ کہ اُن کی کوئی چاہت باقی نہ رہ جائے گی ۔ اُن کے تحائف نے اُن کے بیوہ جیسے دل کو ظاہر کیا۔ اور سب نے انتہائی رضامندی اور خوشی سے دیا کیوں کہ اُن کے اندر بیوہ کا دل ایمان کی نگاہ کے ساتھ اعلیٰ برکات کو دیکھ سکتا تھا جو اُن کے خاندانوں ، اور سموآ اور امریکی سموآ کے سارے لوگوں اور آنے والی نسلوں کے لئے دستیاب تھیں ۔ میں جانتا ہوں کہ اُن کے وقف شدہ نذرانوں، اُن کے بیوہ کی دمڑیوں، کو خداوند جانتا تھا اور اُس نے اُن کو قبول کیا تھا۔

بیوہ کا دل جس نے دو دمڑیاں دی ایک ایسا دل ہے جو قربانیاں دیتے ہوئے ؛ سخت تکلیفیں برداشت کرتے ہوئے، اذیت سہتے ہوئے، اور رد ہو نے کے باوجود؛اور بہت سارا بوجھ برداشت کرتے ہوئے بھی سب کچھ دے گا۔ بیوہ کا دل ایک ایسا دل ہےجو سوچتا، محسوس کرتا، اور سچائی کی روشنی کو جانتاہےاور اُس سچائی کو قبول کرنے کے لئے کچھ بھی دے گا۔ یہ دوسروں کو بھی یہی روشنی دیکھنے میں اور اِسی طرح کی ابدی خوشی اور مسرت کو پانے میں مدد کرے گا۔ بالآخر ، بیوہ کے دل سے مراد ایک ایسا رضامند دل ہے جو زمین پر خدا کی بادشاہت کی تعمیرکے لئے سب کچھ دیتا ہے ۔

ہمیں عالم گیر مقدسین کے طورپر ایسا کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہیےجس کے لئے ضروری ہے کہ ہم بیوہ کا دل رکھیں، اور حقیقی طورپر اِن برکات سے خوش ہوں جو نتیجہ کے طورپر ہماری ”چاہتوں“ کو پورا کریں گی۔ ہم سب کے لئے میری دعا ایک التجا ہے کہ ہم ایسا دل رکھیں جو ہمارے بوجھوں کو برداشت کرے، ضروری قربانیاں دے، اور دینے اور کرنے کی رضامندی رکھتا ہو۔ میں آپ سے وعدہ کرتاہوں کہ خداوند آپ کی چاہتوں کو کبھی ادھورا نہ چھوڑے گا۔ بیوہ کادل شکر گزاری سے معمور ہوتا ہے کہ نجات دہندہ "ایک غمگین انسان ، اور رنج سےآشنا تھا ”4 تا کہ ہمیں ”تلخ پیالے“ کا مزہ چکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔“5 اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں کے باوجود،اور اُن کی وجہ سے ، وہ اپنے ہاتھ پیش کرنا جاری رکھتاہے، جو ہماری خاطر چھیدے گئے تھے۔ اگر ہم اُس کی انجیل کی روشنی میں آنے کے لئے رضامند ہیں ، اُسے قبول کرتے ہیں ، اور اُسے اجازت دیتے ہیں کہ وہ ہماری ”چاہتوں“ کو پورا کرے تو وہ ہمیں سر بلند کرے گا۔

میں عظیم محبت کی اپنی گواہی دیتاہوں جسے ہم خداوند یسوع مسیح کے شاگردوں اور پیرو کاروں کے طورپر بانٹ سکتے ہیں۔ میں صدر تھامس ایس ۔ مانسن سے پیار اور انکی تائید کرتاہوں۔ زمین پر خدا کے نبی کے طورپر۔ مورمن کی کتاب دنیا کے لئے یسوع مسیح کا ایک اور عہد نامہ ہے ، اور میں سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اِس کو پڑھیں اور اپنے لئے اِس کا پیغام دریافت کریں۔ وہ سب جو خدوند کے پاس آنے کی دعوت کو قبول کرتے ہیں وہ اطمینان ، محبت اور روشنی پا ئیں گے۔ یسوع مسیح ہمارا عظیم نمونہ اور مَخلصی دینے والا ہے۔ یہ صرف یسوع مسیح ، اور اُس کے لامحدود کفارے کے معجزہ کے وسیلے سے ہے، کہ ہم ابدی زندگی پاتے ہیں۔ اِس کی میں یسوع مسیح کے مقدس نام میں گواہی دیتاہوں ، آمین۔