۲۰۱۰–۲۰۱۹
کہانت اور نجات دہندہ کی مخلصی بخش قدرت
اکتوبر 2017


کہانت اور نجات دہندہ کی مخلصی بخش قدرت

کیونکہ آسمانی باپ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مسیح کی مخلصی بخش قدرت کو خُدا کے بچوں تک پہنچانا ضروری ہے۔ کہانت اِس کے لئے موقعے مہیا کرتی ہے۔

تصور کریں میرے ساتھ ایک راکٹ ہےجسے اُڑان کے لیے لانچ پیڈ پر لے جایا جا رہا ہو۔ اب اُس کا انجن سٹارٹ ہوتا دیکھیں۔ قابو میں رکھا ہوا ایندھن گرم گیس کی صورت اختیار کر کے باہر نکلتا ہے جس سے راکٹ کو خلا میں بھیجنے کے لیے مناسب طور پر دھکہ ملتا ہے۔ آخر میں اُس مال و سامان کا تصور کریں جو راکٹ کے اوپر یعنی سرے پر ہوتا ہے۔ مال و سامان کی قدرکا پورا اندازہ تب ہی ہوتا ہے جب یہ اپنی مقصود منزل مقصود کام انجام دیتا ہے۔  یہ جاننے کے لیے راکٹ کا سائنسدان ہونے کی ضرورت نہیں کہ عالمی مواصلاتی سیارچے کی قدر کسی گودام میں پڑے رہنے پر کم ہی ہوتی ہے۔ راکٹ کا کام صرف سامان پہنچانا ہوتا ہے۔

میں آج شام ہمارے پاس موجود کہانت کا موازنہ راکٹ کے ساتھ اور نجات دہندہ کی مخلصی بخش قوت سے فیض پانے کے موقعے کا موازنہ اُس سامان کے ساتھ کروں گا جو راکٹ لے کر جاتا ہے۔

اُس کی مخلصی بخش قربانی کی وجہ سے یسوع مسیح کے پاس تمام بنی نوع انسان کو چھُڑانے کی قدرت اور اختیار ہے۔ اپنی مخلصی بخش قدرت قابلِ رسائی بنانے کے لیے، اُس نے اپنی قدرت اور اختیار کا کچھ حصہ زمین پر آدمیوں کو منسوب کیا ہے۔ یہ منسوب کردہ قدرت اور اختیار کہانت کہلاتا ہے۔ یہ کہانتی حاملین کو آسمانی باپ اور یسوع مسیح کے کام میں مددگار ہونے کی اجازت دیتا ہے، کہ وہ خُدا کے بچوں کی نجات اور سرفرازی کا سبب بنیں۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ اُس کے بچوں کو نجات دہندہ کے مخلصی بخش کفارہ کی برکت پانے کا موقعہ مل جاتا ہے۔

یسوع مسیح کی مخلصی کی قدرت اس لیے ضروری ہے کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی مدد کے بغیر اپنے آسمانی مکان تک نہیں پہنچ سکتا۔ فانیت میں ہم غلطیاں کرتے اور خُدا کےقوانین توڑتے ہیں۔ ہم پر گناہ کے دھبے لگ جاتے ہیں اسلیے ہمیں خُدا کی حضوری میں جانے کی اجازت نہیں پا سکتے۔ آسمانی باپ سے دوبارہ ملاپ کے لیے ہمیں نجات دہندہ کی مخلصی بخش قدرت کی ضرورت ہے۔ یسوع مسیح نے جسمانی موت کے بندھن توڑ ڈالے اور تمام لوگوں کے لیے دوبارہ جی اٹھنا ممکن بنایا۔ وہ اپنی انجیل کے قوانین اور رسوم کی پابندی کی شرط پر گناہوں کی معافی کی پیشکش کرتا ہے۔ اُسی کے ذریعے سرفرازی بھی ممکن ہے۔ یسوع کے کفارہ کی قدرت سے فیض پانے کا موقعہ ہی تخلیق کا سب سے اہم کام ہے۔

تاہم آسمانی باپ کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے مسیح کی مخلصی بخش قدرت کو خُدا کے بچوں تک پہنچانا ضروری ہے۔1 اس کے لیے مواقعے کہانت مہیا کرتی ہے۔ یہی وہ راکٹ ہے۔ کہانت اس لیے ضروری ہے کیونکہ زمین پر تمام رسوم اور عہود کا انتظام اِسی اختیار سے کیا جاتا ہے۔ اگر کہانت نجات دہندہ کی مخلصی دینے والی قدرت سے فیض پانے کے مواقعے ہمارے تک پہنچانے میں ناکام ہو جائے تو پھر اس کا کیا فائدہ؟ تو کیا یہ توجہ کا مرکز بننے والا پٹاخہ ہے؟ خُدا چاہتا ہے کہ کہانت کو اتوار کی کلاس میں یاخدمت کے موقعے سےبڑھ کر استعمال کیا جائے۔ وہ چاہتا ہے کہ یہ اپنا سامان مقررہ جگہ تک پہنچائے۔

راکٹ میں معمولی نقص بھی مشن کی ناکامی کا سبب بن سکتے ہیں۔ سخت پرانی سیل یا کمزور دھات راکٹ کو ناکارہ کر سکتی ہیں۔ استعارا کہانت کو سخت پرانی سِیل یا کمزور دھات سے بچانے کے لیےخُدا اِس کے عطا کیے جانے اور استعمال کا تحفظ کرتا ہے۔2 کہانت دیے جانے کا تحفظ کہانتی کنجیوں کے ذریعے ہوتا ہے، جو کہ صدارت کی جانب سے آدمی کو دیا ہوا اختیار ہے۔3 کہانت کے استعمال کا تحفظ، کہانتی حامل کے باندھے ہوئے عہود کے ذریعے ہوتا ہے۔ کہانت کے استعمال کی سرپرستی کہانتی کنجیوں اور عہود سے ہوتی ہے۔ کسی بھی شخص کا کہانتی اختیار اُسے ذاتی طور پر دیا جاتا ہے اور اُس کی ذات سے جُدا نہیں ہے4 ، کہانت خود سے چلنے والے اختیار کی بے ہنگم شکل نہیں ہے۔

ہارونی اور ملکِ صدقی کہانت دونوں عہد باندھ کر ملتی ہیں۔5 خُدا شرائط کا تعین کرتا ہے اور انسان قبول کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں کہانتی حامل خُدا کے کام میں اُس کی مدد کا عہد باندھتا ہے۔ اس زمانہ کے شروع میں ہی یسوع مسیح نے بتایا کہ کہانتی عہد ”تمہیں تمہارے ہی فائدے کے لیےدیا جاتا ہے، اور صرف تمہارے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے۔۔۔کیونکہ وہ میرے پاس نہیں آتے۔“6

اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کہانت کا مقصد بحال شدہ انجیل قبول کر نے میں مدد کرنا اور یسوع کے پاس آنے کی دعوت دینا ہے۔ ہمارے پاس کہانت اس لیے ہےکہ ہم آسمانی باپ کے بچوں کو گناہ کے بوجھ سے آزاد ہونے اور اُس کی مانند بننے میں مدد کریں۔ کہانت کے ذریعے انجیل کے عہود باندھنے اور اُن پر عمل کرنے اور منسلک رسوم پانے والوں کی زندگیوں میں خُدائی قدرت کا ظہور ہوتا ہے ۔7 اِس طریقے سے ہم سب مسیح کے پاس آتے، پاک ہوتے اورخدا کے ساتھ ملاپ حاصل کرتے ہیں۔ مسیح کی مخلصی بخش قدرت تک رسائی کہانتکہانت کے ذریعے ملتی ہے جو اپنے سامان کو مقررہ مقام تک پہنچاتی ہے۔

خُدا کے ساتھ عہود سنجیدہ اور متبرک ہیں۔ آدمی کو ایسے عہود کے لیے تیاری کرنی چاہیے، اُن کے بارے میں جاننا اور اِن کی تعظیم کرنے کی نیت سے یہ عہد باندھنے چاہیں۔ یہ عہد اپنے ساتھ کیا ہوا حلف بھی بن جاتا ہے۔ انگریزی ڈرامہ نویس رابرٹ بولٹ کے مطابق، انسان عہد تب ہی باندھتا ہے جب وہ کسی وعدے کو غیر معمولی طور پر پورا کرنا چاہتا ہے۔ وہ وعدے کی سچائی اور اپنی نیکی کے درمیان شناخت قائم کرتا ہے۔ جب آدمی عہد باندھتا ہے تو وہ آپ کو پانی کی طرح اپنے ہاتھ کے چُلُو میں اٹھا لیتا ہے۔ اگر وہ اپنی انگلیاں کھول دے تو پھر اُسے اپنا آپ ڈھوڈنے کی امید نہیں رہنی چاہیے۔ عہد شکن کے پاس دوبارہ سے عہد باندھنے کے لیے اپنا آپ یا کوئی اور ضمانت نہیں رہتی۔8

ہارونی کہانت کا حامل عہد باندھتا ہے کہ وہ بُرائی سے کنارہ ، خُدا سے ملاپ میں دوسروں کی مدد اور ملکِ صدق کہانت پانے کی تیاری کرے گا۔9 یہ مقدس ذمہ داریاں تب پوری ہوتی ہے جب وہ تعلیم اور بپتسمہ دیتا، کلیسیا کے اراکین کو مضبوطی بخشتا اور دوسروں کو انجیل قبول کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ یہ اُس کے لیے ”راکٹ“ کی سی ذمہ داریاں ہیں۔ جواب میں خُدا، امید معافی، فرشتوں کی خدمت گزاری اور تو بہ اور بپتسمے کی انجیل کی کنجیوں کا وعدہ کرتا ہے۔10

ملکِ صدق کہانت کا حامل، ہارونی کہانت سے منسلک تمام ذمہ داریوں کو پورا اور ملکِ صدق کہانت میں اپنی بلاہٹ کووسعت دینے کا عہد باندھتا ہے۔11 وہ ایسا عہد سے منسلک احکام پر عمل کر کے کرتا ہے۔ اِن احکام میں یہ چیزیں شامل ہیں ”ابدی زندگی کے الفاظ پر غور کرنا“ اور ہر اُس بات کے مطابق رہنا ہے”جو خُداوند کے منہ سے [نکلتی] ہے۔“ 12 یسوع مسیح اور ایام آخر میں اُس کے کام کی گواہی دینا 13 اپنے بارے میں شیخی نہ مارنا14 اور نجات دہندہ کا دوست بن جانا، اور اُس پر یوں بھروسہ کرنا جیسے دوست پر کیا جاتا ہے۔15

جواب میں خُدا ملکِ صدق کہانت کے حامل سے وعدہ کرتا ہے کہ وہ خُدا کے بھیدوں کو جاننے کی کنجیاں پائے گا۔ وہ کامل بن جائے گا تاکہ وہ خُدا کی حضوری برداشت کر سکے۔ وہ نجات کے کام میں اپنا کردار نبھا سکے گا۔ یسوع مسیح کہانت کے حامل کے لیے راہ تیار کرے گا اور اُس کے ساتھ ہو گا۔ روح القدس کہانت کے حامل کے دل میں ہو گا اور فرشتے اُسے اٹھا لیں گے۔ اُس کے جسم کی تجدید اور مضبوطی کی جائے گی۔ وہ ابراہام کی برکات کا وارث ٹھہرے گا اور اپنی بیوی کے ساتھ آسمانی باپ کی بادشاہی میں مسیح کے ساتھ وارث۔16 یہ ”نہایت عظیم اور قیمتی وعدے“ ہیں۔ 17 اِن سے بڑے وعدوں کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ہر شخص جوملکِ صدق کہانت پاتا ہے، خُدا اُس کےساتھ اپنے عہد کی تصدیق حلف کے ساتھ کرتا ہے۔18 اس عہد کا تعلق صرف ملک صدق کہانت کے ساتھ ہی ہے۔19 اور عہد کا حلف خُدا ہی اٹھاتا ہے اور کہانتی حامل نہیں۔20 کیونکہ اس بے مثال صورتِ حال میں خُدا کی الہامی قوت اور اختیار شامل ہیں، اس لیے خُدا اس عہد کے لیے سخت ترین زبان استعمال کرتا ہے، تاکہ ہمیں اپنے وعدے کی واجب التعمیل اور ناقابلِ تنسیخ نوعیت بتا سکے۔

کہانتی عہود توڑنے اور اُن سے منہ موڑ لینے کے بہت سنگین نتائج ہوتے ہیں۔21 کہانتی بلاہٹوں میں غیر مستقل ہونا اور بےاعتنائی برتنا راکٹ کے حصوں میں کمزور دھات استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ اس سے کہانتی عہود خطرے میں پڑتے ہیں کیونکہ یہ مشن کی ناکامی کی جانب لے جا سکتا ہے۔ خُدا کے احکام سے نافرمانی عہود کو توڑنا ہے۔ مستقل طور پراور توبہ نہ کرنے والے عہد شکن سے موعودہ برکات لے لی جاتی ہیں۔

کئی سال پہلے راکٹ یعنی”کہانت“ اور ”مسیح کے مخلصی بخش کفارہ سے فیض پانے کے موقعے“ یعنی راکٹ کے سامان کے درمیان تعلق کو سمجھ گیا تھا۔ اُس ہفتے کے آخر میں میری دو ذمہ داریاں تھیں۔ ایک تو کسی ملک میں پہلی سٹیک قائم کرنا تھی اور دوسری ایک نوجوان کا انٹرویو کرنا اور سب چیزوں کے ٹھیک ہونے پر اُس کی کہانتی ہیکلی برکات کو بحال کرنا تھا۔ 30 سالہ اس شخص نے اپنی عمر کی دوسری دہائی کےآخر میں کلیسیا میں شمولیت اختیار کی۔ مشن پر باعزت خدمت کی۔ لیکن جب وہ واپس گھر لوٹا تو اپنی راہ اور کلیسیا میں اپنی رکنیت کھو بیٹھا۔ کچھ سال بعد جب”وہ ہوش میں آیا“22 توعزیز کہانتی رہنماوں اور مہربان اراکین کی مدد سے اُس نے توبہ کی اور بپتمسہ پا کر دوبارہ سے کلیسیا میں شامل ہوا۔

بعد میں اُس نے اپنی کہانتی اور ہیکلی برکات کی بحالی کی درخواست کی۔ ہم نے ہفتے کی صبح 10 بجے عبادت گاہ میں ملنے کے لیے وقت مقرر کیا۔ میں اُس سے پہلے کے انڑویو کرنے کے لیے وہاں پہنچا تو وہ پہلے ہی وہاں موجود تھا۔ وہ پھر سے کہانت پانے کے لیے اتنا بے چین تھا کہ اُس کے لیے انتظار کرنا مشکل تھا۔

ہمارے انٹرویو کے دوران میں نے اُسے صدر تھامس ایس۔ مانسن کا خط دکھایا کہ اُنہوں نے ذاتی طور پر اُس کی درخواست کا جائزہ لے کر انٹرویو کی اجازت دی تھی۔ یہ غیر جذباتی نوجوان رو پڑا۔ پھر میں نے کہا کہ ہمارے انڑویو کی تاریخ اُس کی زندگی میں باضابطہ طور پر کوئی اہمیت نہیں رکھے گی۔ وہ کچھ حیران ہوا۔ میں نے اُسے بتایا کہ اُس کی برکات کی بحالی کے بعد اُس کی رکنیت کے ریکارڈ میں صرف اُس کے پہلے بپتسمے، مستقیم ہونے، کہانتی تقرری اور ودیعت کی تاریخ ہی دیکھی جائے گی۔ وہ پھر سے رونے کے قریب آ گیا۔

میں نےاُس کو تعلیم اور عہود سے پڑھنے کو کہا:

”دیکھو، وہ جو اپنے گناہوں سے توبہ کرتا ہے اُسی کو معافی ملتی ہے اور میں خُداوند اُنہیں یاد نہیں رکھتا۔

”تم اس سے جان سکتے ہو کہ کسی شخص نے گناہوں سے توبہ کی ہے — دیکھو وہ اُن کا اقرار کرے گا اور اُنہیں ترک کر دے گا“23

تیسری بار اُس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ پھر میں نے اپنے ہاتھ اُس کے سر پر رکھے اور ملکِ صدق کی کہانت کے اختیار سے اور کلیسا کےصدر کی اجازت سے اُس کی کہانتی اور ہیکلی برکات بحال کیں۔

جو خوشی ہمیں ملی وہ بہت گہری تھی۔ وہ جانتا تھا کہ اُسے ایک بار پھر خُدا کی کہانت کا حامل ہونے اور اُس کی مشق کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔ وہ جانتا تھا کہ اُس کی کلیسیائی برکات پھر سے مکمل طور پر موثر ہیں۔ اُس کے قدم میں خوشی اور اُس کے گرد روشنی فروزاں تھی۔ مجھے اُس پر بہت ذیادہ فخر تھا اور مجھےاحساس ہوا کہ آسمانی باپ بھی اُس پر فخر کر رہا تھا۔

اس کے بعد سٹیک کی تنظیم ہوئی۔ عبادات میں بہت سے پُر جوش، اور وفادار مقدسین نے شرکت کی اور بہت ہی اچھے شخص کی بطورسٹیک کے صدر تائید کی گئی۔ تاہم میرے لیے،ایک ملک میں پہلی سٹیک کے قیام کے تاریخی واقعہ کی اہمیت اُس خوشی سے کم تھی جو میں نے ایک نوجوان کی برکات کو بحال کر کے محسوس کی۔

میں نے یہ جان لیا ہے کہ سٹیک کی تنظیم یا خُدا کی کہانت کا کسی صورت میں بھی استعمال، آسمانی باپ اور یسوع مسیح کی اُن کے کام میں مدد کے لیے ہے، تاکہ خُدا کے ہر ایک بچے کو مخلصی اور سرفرازی کا موقعہ ملے۔ راکٹ کی طرح جس کا مقصد اپنے سامان کو مقررہ جگہ پر پہنچاناہے، کہانت بھی یسوع کی انجیل کو لوگوں تک پہنچاتی ہے تاکہ تمام لوگ عہود باندھیں اور منسلک رسومات پائیں۔ جب ہم روح القدس کا پاکزہ کرنے والا اثر محسوس کرتے ہیں اور خُدا کے وعدوں کی برکات پاتے ہیں تو ”مسیح کا مخلصی بخش خون“24 ہماری زندگیوں پر چھڑکا جا سکتا ہے۔

خود انجیلی قوانین اور رسوم کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ کہانتی عہود باندھیں اور اُن پر عمل پیرا رہیں۔ خُدا کا حلف اور اُس کا وعدہ قبول کریں۔ آسمانی باپ اور یسوع مسیح کی مدد کرنے میں اپنی کہانتی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں۔ نجات دہندہ کی مخلصی بخش قدرت پہنچانے کے موقعہ کے لیے کہانت کا استعمال کریں! ایسا کرنے سے آپ کو اور آپ کے خاندان کو بہت سی برکات ملیں گی۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ مخلصی دینے والا زندہ ہے اور اس کام کی سربراہی کرتا ہے، یسوع مسیح کے نام سے آمین۔