۲۰۱۰–۲۰۱۹
اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے میں بہنوں کی شمولیت
اکتوبر ۲۰۱۸


اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے میں بہنوں کی شمولیت

میں آپ کو پیغبرانہ تاکید کر رہا ہُوں، اِس کلیسیا کی خواتین پراگندہ اِسرائیل کو اِکٹھا کرتے ہُوئے مُستقبل کی صورت گری کریں۔

عزیز اور اَن مول بہنو، آپ کے ساتھ بات کرنا باعثِ مُسرت ہے۔ شاید حالیہ تجربے سے آپ کو اندازہ ہوگیا ہو کہ میں آپ کے بارے میں اور آپ کی خُداداد بے مثال صلاحیتوں کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہُوں۔

ایک بار جنوبی امریکہ میں، جماعت سے خطاب کرتے ہُوئے کسی اہم موقع پر میں اپنے موضوع پر اِنتہائی جذباتی ہوگیا، میں نے کہا، ”چوں کہ میں ۱۰ بچوں کی ماں ہُوں، میں آپ کو یہ بتا سکتا ہُوں …“اور پھر اپنا خطاب شروع کردیا۔

مجھے اِس بات کا إحساس نہ ہُوا کہ میں نے ماں کا لفظ بول دیا تھا۔ میرے مُترجم نے سوچا کہ مجھ سے بھول ہو گئی ہے، اُس نے ماں کی بجائے باپ کا لفظ بولا، اِس لیے جماعت کو یہ علم نہ ہو سکا کہ میں نے اپنے آپ کو ماں کہاں تھا۔ ۔ لیکن میری اَہلیہ وینڈی نے سُن لیا تھا، اور وہ میری فرائڈین لاشعوری بھول پر بڑی خُوش ہُوئی۔

اُسی لمحے، دُنیا کو بہتر بنانے کی دیرینہ دِلی حسرت—جو صرف ایک ماں کرتی ہے—میرے دِل میں بھڑک اُٹھی۔ کئی برسوں تک، جب بھی کسی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ طبی معالج کیوں بننا چاہتے تھے، میرا جواب ایک ہی ہوتا: ”کیوں کہ میں ماں نہیں بن سکتا تھا۔“

براہِ کرم یہ یاد رکھیں، جب بھی میں ماں کا لفظ اِستعمال کرتا ہوں، میں صرف اُن خواتین کی بات نہیں کرتا جن کے ہاں بچّے پیدا ہُوئے یا جنھوں نے گود لیے۔ میں آسمانی والدین کی تمام جوان بیٹیوں کی بات کرتا ہُوں۔ ہر خاتون اپنی اَبّدی اِلہٰی نصیب کے اعتبار سے ماں ہے۔

اِس لیے آج شام ۱۰ بچّوں کا باپ —نو بیٹیاں اور ایک بیٹا—اور کلیسیا کا صدر ہوتے ہُوئے، میری دُعا ہے کہ آپ کو احساس ہو جائے کہ میں آپ کی کتنی فکر کرتا ہُوں—کہ آپ کون ہیں اور نیکی کے سارے کام جو آپ کر سکتی ہیں۔ کوئی بھی وہ کام نہیں کر سکتا جو نیک خاتون کر سکتی ہے۔ کوئی بھی ماں کا مُتبادل نہیں ہو سکتا۔

مرد حضرات آسمانی باپ اور نجات دہندہ کی محبت کو دُوسروں کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں اور اکثر بانٹتے ہیں۔ مگر خواتین کے پاس اِس کے لیے خاص نعمت ہے—رُوحانی بخشش۔ دُوسروں کی ضرورتوں کو محسوس کرنے کی خوبی آپ میں موجود ہے—اور جب اُنھیں ضرورت ہوتی ہے۔ آپ عین ضرورت کے وقت اُن کی مدد کرنے، تسّلی دینے، اور تقویت دینے کے لیے پہنچ سکتی ہیں۔

خواتین چیزوں کو مردوں کی نسبت مُختلف زاویے سے دیکھتی ہیں، اور ہاں،ہمیں آپ کے نقطۂ نظر کی اَشد ضرورت ہے! آپ کی یہ فطرت میں ہے کہ آپ دُوسروں کے بارے میں پہلے سوچتی ہیں، دُوسروں پر کسی بھی اِقدام کے اثر کی بابت فکر کرتی ہیں۔

جیسے صدر آئرنگ نے ذکر کیا، یہ ہماری پُر جلالی اَماں حوا تھی—اپنی دُور اَندیشی سے ہمارے آسمانی باپ کے منصوبے کا — جس نے آغاز کیا اِس کو ہم”زوال پذیری‘‘ کہتے ہیں۔ اُس کے باہمت اور دانِش مندانہ فیصلے اور آدم کے بھرپور تعاون نے خُدا کے خُوشی کے مُنصوبے کو آگے بڑھایا۔ ہر ایک کا زمین پر آنا، مُجسم ہونا، یِسُوع مِسیح کے ساتھ کھڑے ہونے کے فیصلے کو ثابت کرنا، جیسے ہم نے قبل از فانی زندگی میں کیا، اِنھیں کی مرہونِ منت ہے۔

میری عزیز بہنو، آپ کے پاس خاص رُوحانی تعمتیں اور رُجحان ہیں۔ آج شام، میں آپ کو اپنے دِل کی بڑی آس کے ساتھ تاکید کرتا ہُوں، اپنی رُوحانی تعمتوں کو سمجھنے، اُن کی پرورش کرنے، اُن کو اِستعمال کرنے، اور اُن کو بڑھانے کے لیے ایسے دُعا کریں، جیسے پہلے کبھی نہ کی ہو۔ آپ دُنیا بدل سکتی ہو جب آپ ایسا کرتی ہیں۔

آپ، خواتین، دوسروں کو قائل کر سکتی ہیں اور قابلِ رشک معیار قائم کر سکتی ہیں۔ میں پچھلی مجلسِ عامہ میں دو بڑے اعلانات کے پسِ منظر کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ میری پیاری بہنو، یہ آپ ہی تھیں۔

اَوّل، خدمت گُزاری۔ ہمارا نجات دہندہ، یِسُوع مِسیح خدمت گُزاری کے لیے لازوال و لاثانی معیار ہے۔ عموماً،مردوں کی نسبت، خواتین ایسے معیار کے قریب تر رہتی ہیں، اور ہمیشہ سے رہی ہیں۔ جب آپ واقعی خدمت کر رہی ہوتی ہیں،آپ اپنے احساسات کے مطابق کسی دُوسرے کو نجات دہندہ کی محبت کے تجربے کا زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرتی ہیں۔ راست باز خواتین میں خدمت کرنے کی رغبت موروثی ہوتی ہے۔ میں ایسی خواتین کو جانتا ہُوں جو روزانہ دُعا کرتی ہیں کہ ”آج تُوکیا چاہتا ہے میں کس کی مدد کروں؟“

اپریل ۲۰۱۸ کے اعلیٰ اور بالا طریقے سے دوسروں کی دیکھ بھال کے اعلان سے پہلے، بعض مردوں کا رُجحان یہ تھا کہ وہ اپنی ماہانہ خاندانی تدریس کے فرض کو پُورا کرتے اور اگلے فرض کی فکر کرتے۔

لیکن جب آپ کو محسوس ہوتا کہ کسی بہن کو مدد کی ضرورت ہے جس کی تدریس کے لیے آپ کو مقرر کیا جاتا تھا، آپ فوراً مدد فراہم کرتیں اور پھر پُورا مہینہ۔ یوں آپ نے اپنا فرض نبھایا جس نے ہمیں قائل کیا کہ خدمت گُزاری کی طرف بڑھیں۔

دوسرے، پچھلی مجلسِ عامہ میں ہم نے ملکِ صدق کہانتی جماعتوں کے لیے بھی تنظیمِ نو کی۔ جب ہم غور کر رہے تھے کہ کس طرح کلیسیا کے مردوں کی مدد کریں کہ اپنی ذمہ داریوں کو زیادہ مؤثر طریقے پُورا کریں، ہم نے بڑی سنجیدگی سے اَنجمنِ خواتین کی مثال پر غور کیا۔

اَنجمنِ خواتین میں مُختلف عمروں کی خواتین آپس میں ملتی ہیں۔ زندگی کی ہر دہائی اپنے ساتھ مخصوص مسائل لاتی ہے، اِس کے باوجود، آپ ہر ہفتے، جمع ہو رہی تھیں، مُلاقاقت کر رہی تھیں، ایک دُوسرے کو اِنجیل سکھا رہی تھیں اور پرورش کر رہی تھیں، اور دُنیا میں حقیقی تبدیلی لا رہی تھیں۔

اب، آپ کے نمونے پر چلتے ہُوئے،ملکِ صدق کہانت بردار بُزرگوں کی جماعت کے اَرکان ہیں۔ اِن مرد حضرات کی عمریں ۱۸ سے ۹۸ (شاید زیادہ) برس ہیں، اِسی طرح کہانت اور کلیسیا ئی تجربے بھی متنوع ہیں۔ اب یہ بھائی مضبوط برادرانہ تعلقات اُستوار کر سکتے ہیں، ایک دُوسرے سے سیکھ سکتے ہیں، اور ایک دُوسرے کو زیادہ مؤثر طریقے سے برکت دے سکتے ہیں۔

آپ کو یاد ہے کہ جون میں میری اَہلیہ اور میں نے کلیسیا کے جوانوں سے خطاب کیا۔ ہم نے دعوت دی کہ زمین اور آسمان میں اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کے لیے خُداوند کی جوان فوج میں بھرتی ہو جاؤ۔ یہی سب سے بڑا مُقابلہ، سب سے بڑا مقصد، اور زمین پر آج سب سے بڑا فرض ہے!۱

یہی وہ مقصد ہے جس کے لیے خواتین کی اَشد ضرورت ہے، کیوں کہ خواتین ہی مُستقبل سُنوارتی ہیں۔ اِس لیے آج شام، میں آپ کو پیغبرانہ تاکید کر رہا ہُوں، اِس کلیسیا کی خواتین کو پراگندہ اِسرائیل کو اِکٹھا کرتے ہُوئے مُستقبل کی صورت گری کریں۔

کہاں سے آپ شروع کر سکتی ہیں؟

میں چار دعوت نامے پیش کروں گا:

پہلا، میں دعوت دیتا ہُوں کہ سماجی اَبلاغ کو ترک کر کے ۱۰ روزہ روزے میں شامِل ہوں بلکہ ہر اُس اَبلاغ سے جو منفی اور غلیظ خیالات آپ کے ذہن میں بھرتا ہے۔ یہ جاننے کے لیے دُعا کریں کہ روزے کے دوران میں کن باتوں کو ترک کرنا ہے۔ ۱۰ روز کا روزہ آپ پر حیران کُن نتائج چھوڑے گا۔ دُنیا کے وہ تناظر جو آپ کی رُوح کو زخمی کر رہے تھے اُن سے الگ ہونے کے بعد آپ کو کیسا محسوس ہُوا؟ کیا کوئی تبدیلی آئی جس پر آپ اب اپنا وقت اور توانائی صرف کرنا چاہتے ہو؟ کیاآپ کی ترجیحات میں تبدیلی آئی—شاید معمولی سی؟ میں تاکید کرتا ہُوں کہ اپنے ہر تاثُر کو قلم بند کریں اور پھر اُس پر عمل۔

دوسرا، میں اب سے لے کر سال کے آخر تک مورمن کی کتاب کو پڑھنے کی دعوت دیتا ہُوں۔ زندگی کے دیگر اَمور کے ساتھ ساتھ یہ کرنا بھی ناممکن لگتا ہو، اگر آپ اپنے پُورے دِلی اِرادے کے ساتھ اِس دعوت کو قبول کرتے ہو، خُداوند اِس کی تکمیل کے لیے راستہ نکالے گا۔ اور، جب آپ سنجیدگی سے مُطالعہ کرتے ہو، میں وعدہ کرتا ہُوں اَفلاک آپ کے لیے کُھل جائیں گے۔ خُداوند آپ کو اِلہام اور مُکاشفے کی بڑی رحمت سے نوازے گا۔

جب آپ مُطالعہ کریں، میں چاہتا ہُوں کہ آپ ہر اُس آیت پر نِشان لگائیں جس میں نجات دہندہ کا ذِکر یا حوالہ ہو۔ پھر، مِسیح کی بات، مِسیح میں شادمانی، اور مِسیح کی مُنادی دانِستہ طور پر اپنے گھرانے اور دوستوں میں کریں۔۲ وہ اور آپ اِس طریقے سے نجات دہندہ کے زیادہ قریب ہو جاؤ گے۔ اور تبدیلیاں، بلکہ معجزے رُونما ہونا شُروع ہو جائیں گے۔

آج صبح اِتوار کے نئے اوقات کار اور خاندان مرکوز، کلیسیا مربوط نِصاب کا اعلان کیا گیا ہے۔ آپ، میری عزیز بہنو،اِس نئی مُتوازن اور مربوط اِنجیلی تدریس کی کامیابی کے لیے کُلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ مہربانی سے اپنے عزیزوں کو سکھائیں جو آپ صحائف میں سے سیکھتی ہیں۔ سکھائیں کہ جب وہ خطا کریں تو خُداوند کی پاکیزہ اور شفائیہ قُدرت کے لیے کیسے نجات دہندہ کی طرف رُجوع کریں۔ اور سیکھائیں کہ ہر روز اپنی زندگیوں میں کیسے اُس کی قوی قُدرت تک رسائی پائیں۔

تیسرا، ہیکل میں اپنی حاضری کو باقاعدہ معمول بنائیں۔ اِس کے لیے ہو سکتا ہے آپ کو اپنی زندگی میں زیادہ قربانی کی ضرورت ہو۔ زیادہ باقاعدگی سے ہیکل میں وقت دینے سے خُداوند آپ کو سکھائے گا کہ کس طرح کہانت کی قُدرت پر اَنحصار کرنا جس کے لیے اُس کی ہیکل میں آپ ودیعت پا چُکے ہیں۔ اُن کے لیے جو ہیکل کے قریب نہیں رہتے، اُن کو میں دعوت دیتا ہُوں کہ وہ زندہ نبیوں کے کلام اورپاک صحائف میں ہیکلوں کی بابت سنجیدگی سے پڑھیں۔ ماضی کی نسبت آج ہیکلوں کی بابت زیادہ علم کی جُستجو میں رہیں، زیادہ سمجھیں، زیادہ محسوس کریں۔

جون میں دُنیا بھر کے جوانوں سے خطاب کے دوران میں کسی نوجوان لڑکے کی کہانی بتائی جس کے والدین نے سمارٹ فون کی بجائے فی لِپ فون دیا تو اُس کی زندگی بدل گئی۔ اِس نوجوان کی ماں بڑی بااِیمان بُہادر عورت ہے۔ اُس نے جب دیکھا کہ اُس کے بیٹے نے ایسی روش پر چلنا شروع کیاجو اُس کی مُبلغانہ خدمت میں رُکاوٹ بن سکتی تھی۔ اُس نے ہیکل میں جا کر اپنے بیٹے کی مؤثر طریقے سے مدد کرنے لیے اِلتجائیں اور دُعائیں مانگیں۔ پھر اُس نے باری باری ہر ایک تاثر پر عمل کیا۔

اُس نے کہا: ”مُجھے إحساس ہُوا کہ روح میری راہ نمائی کر رہا تھا کہ اپنے بیٹے کے فون کا مخصوص وقت پر مخصوص چیزوں کے لیے جائزہ لے۔ مجھے کوئی علم نہیں کہ اِن سمارٹ فونز کو کیسے دیکھا جاتا ہے، مگر رُوح نے سماجی اَبلاغ کے ذریعے جس کو میں اِستعمال نہیں کرتی میری مدد فرمائی! میں جانتی ہُوں کہ رُوح اُن والدین کی مدد کرتا ہے جو اپنے بچّوں کے تحفظ کے لیے راہ نمائی کے طلب گار ہوتے ہیں۔ [شروع میں] میرا بیٹا مجھ سے ناراض ہُوا۔ … مگر صرف تین دِن کے بعد، اُس نے میرا شُکریہ ادا کیا! وہ تبدیلی محسوس کر سکتا تھا۔“

اُس کے بیٹے کا کردار اور رویہ مُکمل بدل گیا۔ وہ گھر میں زیادہ مدد کرنے لگا، زیادہ ہنسنے لگا، اور عبادت کے دوران میں زیادہ متوجہ ہونے لگا۔ اُس نے ہیکل کے بپتسمہ خانے میں خدمت کر کے خود کو تبلیغ کے لیے تیار کیا۔

میرا چوتھا دعوت نامہ، آپ کے لیے جوعمر رسیدہ ہیں کہ اَنجمنِ خواتین میں مکمل شمولیت اِختیار کریں۔ میں تاکید کرتا ہُوں کہ آپ اَنجمنِ خواتین کے موجودہ مُنشور کا مُطالعہ کریں۔ یہ اِلہامی ہے۔ ہو سکتا ہے یہ آپ کی اپنی زندگی کے مُنشور کو تیار کرنے کے لیے آپ کی راہ نمائی کرے۔ میں آپ سے اِلتجا کرتا ہُوں کہ اَنجمنِ خواتین کے مُنشور کی سچّائیوں لُطف اندوز ہوں جو آج سے ۲۰ برس پہلے شائع ہُوا تھا۔۳ اِس مُنشور کی فریم شُدہ نقل صدارتِ اَوّل کے دفتر میں دِیوار پر آویزاں ہے۔ ہر بار اِس کو پڑھ کر میں جوش سے بھر جاتا ہُوں۔ یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کون ہیں اور خُدا آپ کو اِس خاص دَور میں کیسے بنانا چاہتا ہے جب آپ اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

میری عزیز بہنو، ہمیں آپ کی ضرورت ہے! ہمیں آپ کی طاقت کی ضرورت ہے، آپ کے اِیمان، آپ کی وفاداری، آپ کی راہ نمائی، آپ کی دانِش اورآپ کے نقطۂ نظر کی ضرورت ہے۔۴ ہم واقعی آپ کے بغیر اِسرائیل کو اِکٹھا نہیں کر سکتے۔

میں آپ کا شُکرگُزار ہُوں اور آپ سے پیار کرتا ہُوں، اور جب آپ اِس فوری اور ضروری فرض کو پُورا کرتی ہیں تو اِس دُنیا کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت کے لیے میں آپ کو برکت دیتا ہُوں۔ مِل جُل کر ہم اپنے آسمانی باپ کے لیے وہ سب کچھ کرسکتے ہیں جو وہ چاہتا ہے کہ اُس کے المحبوب بیٹے کی دوسری آمد کے لیے ہم اِس دُنیا کو تیار کریں۔

یِسُوع المِسیح ہے۔ یہ اُس کی کلیسیا ہے۔ جس کی میں گواہی دیتاہوں یِسُوع مِسیح کے نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. رِسل ایم۔ نیلسن، ”اِسرائیل کی آس“ (عالمی رُوحانی اجلاس برائے نوجوانان، ۳ جون، ۲۰۱۸)، HopeofIsrael.lds.org۔

  2. دیکھیے ‏۲ نیفی ۲۵:‏۲۶۔

  3. یہ دستاویزات آن لائن موجود ہیں۔ اَنجمنِ خواتین کے نصب اُلعین کے اعلان کے لیے، دیکھیے ۔ lds.org/callings/relief-society اَنجمنِ خواتین کے منشور کے لیے، دیکھیے میری ایلن سموٹ، ”خُوشی مناؤ، دُخترانِ صیون،“ لیحونا، جنوری ۲۰۰۰، ۱۱۱–۱۴۔

  4. رسل ایم نیلسن، “میری بہنوں سے اِلتجا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۵، ۹۶؛ تاکید کا اِضافہ کیا گیا ہے۔