۲۰۱۹
آپ مورمن کی کتاب میں کیا پائیں گے؟
جولائی ۲۰۱۹


حرفِ آخر

آپ مورمن کی کتاب میں کیا پائیں گے؟

اکتوبر ۲۰۱۶ کی مجلسِ عامہ کے خطاب سے۔

جب آپ مورمن کی کتاب پڑھنے کے لیے وقت اور پُر سکوت مقام تلاش کرتے ہیں تو میں دیکھ سکتا ہوں کہ آپ کو جواب، رہنمائی کا احساس، اور مورمن کی کتاب اور یِسُوع مسِیح کی گواہی ملے گی۔

جب آپ مطالعہ کرتے ہیں، تو اِس بیش قیمت کتاب کے حصوں پر آپ کی توجہ بندھ جائے گی اور آپ اپنے پیارے مُنجّی کو اس کے تقریباً ہر صفحے پر پائیں گے۔ یہ تخمینہ لگایا جاتا ہے کہ اُس کے نام کی کوئی صورت کو اوسط 1.7 آیت میں استعمال کیا گیا ہے۔۱ حتیٰ کہ مسِیح نے خود بھی اِن آخِری ایّام میں اِس سچائی کی گواہی یہ کہتے ہوئے دی ہے، ”جیسا کہ آپ کا خُداوند اور خُدا موجود ہے یہ سچ ہے“ (عقائد اور عہود ۱۷: ۶

میں اُس وعدے اور دعوت کا شکر گزار ہوں جو خُداوند نے آپ سب کو مرونی نبی کے وسیلے سے پیش کی ہے—ہر ایک اُس کو جو مورمن کی کتاب پڑھتا ہے: ”اور جب تم یہ چیزیں [مورمن کی کتاب] پاؤ، تو میں تمھیں تاکید کرتا ہوں کہ تم[یِسُوع] مسِیح کے نام میں خُدا ابدی باپ سے دُعا کرنا، کہ آیا یہ چیزیں سچ نہیں ہیں؛ اور اگر تم سچے دل اور نیک نیتی سے مسِیح پر اِیمان رکھ کر دُعا کرو تو وہ اِس کی سچائی رُوحُ القُدس کی قدرت سے تم پر ظاہر کرے گا“ (مرونی ۱۰: ۴؛ آیات ۳، ۵ بھی دیکھئے)۔

جو سچائیاں آپ مورمن کی کتاب میں پائیں گے وہ آپ کو تقویت اور الہام بخشیں گی۔ وہ آپ کے اِیمان کو مضبوط کریں گی، آپ کی جانوں کو روشنی سے معمور کریں گی، اور آپ کو اُس مستقبل کے لیے تیار کریں گی جس کو آپ ابھی سمجھنے کے قابل نہیں ہیں۔

کتاب کے صفحوں پر آپ کو لا محدود محبّت اور خُدا کا ناقابلِ فہم فضل ملے گا۔ جب آپ وہاں پائی جانے والی تعلیمات کی پیروی کی کوشش کرتے ہیں، تو آپ کی خوشی وسیع ہو گی، آپ کا فہم بڑھے گا، اور فانیت کی چنوتیوں کے بہت سے جواب جن کی آپ تلاش کر رہے ہیں آپ پر آشکارہ کیے جائیں گے۔ جب آپ کتاب کی طرف دیکھتے ہیں، تو آپ خُداوند کی طرف دیکھتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. دیکھئے سوسن ایسٹن بلیک، Finding Christ through the Book of Mormon (۱۹۸۷)، ۱۶–۱۸۔

۶ اگست، ۱۹۵۵، کو پیدا ہوئے، اور کیش ویلی، یوٹاہ میں پرورش پائی۔

جب وہ گیارہ برس کے تھے، تو ایک کھڑکھڑیے سانپ پر پاؤں رکھنے سے ُاُن کے باپ نے اُنہیں بچایا۔

ایک نوجوان کے طورپر، اپنے باپ کے ساتھ بیواؤں سے ملاقات کے لیے اور اُن کی خدمت کے لیے وہ اکثر اپنی وارڈ میں جاتے تھے۔

ایک نوجوان مشنری کی حیثیت سے جاپان فو اُوکا مشن میں خدمت کی بُلاہٹ پائی۔

لیزا جین ہگلی کے ساتھ اپریل ۱۹۷۹میں آئیڈاہو فالز آئیڈاہو ہیکل میں شادی ہوئی۔ اپنی بیوی کا ”اپنی زندگی اور زندگی میں روشنی“ کے طور پر حوالہ دیتے ہیں۔

بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری یوٹاہ سٹیٹ یونیورسٹی سے حاصل کی۔

اُن کے چار بیٹے ہیں۔

سکئینگ، سنوبورڈنگ، اور ہائکینگ سے لطف اُٹھاتے ہیں۔

۲۰۰۴ سے ۲۰۰۷ تک جاپان نگویا مشن کے صدر کے طور پر خدمت کی۔

اپنی زِندگی کے نو سے زائد سال ایشیا میں گزارے۔

ورزشی آلات کی مینوفیچکرنگ کمپنی کی اشتراکی بنیاد جہاں آپ نے بطور صدر اور چیف آپریٹنگ افسر ۲۰۰۸ تک خدمت کی۔

اکتوبر ۲۰۱۵ میں بطور رسول بلاہٹ پائی۔

آپ نے بارہ رسُولوں کی جماعت کی بُلاہٹ کے بارے کہا، ”اِس سے مجھے زیادہ کثرت سے دُعا کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔“

جوڑے، سانپ، جاپانی عمارتوں، اور مشق کرنے والے لوگوں کے آئکنز از اینڈریو رابرٹ