آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جنوری ۱–۷:یِسُوع مسِیح کا ایک اور عہد نامہ۔ مورمن کی کِتاب کے تعارفی صفحات


”جنوری ۱–۷: یِسُوع مسِیح کا ایک اور عہد نامہ مورمن کی کِتاب کے تعارفی صفحات،“ ’ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”جنوری ۱ –۷۔ مورمن کی کِتاب کے تعارفی صفحات،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
مورمن سونے کے اَوراق پر لکھتے ہُوئے

جنوری ۱–۷: یِسُوع مسِیح کا ایک اور عہد نامہ

مورمن کی کِتاب کے تعارفی صفحات

اِس سے قبل کہ آپ ۱ نیفی باب ۱، تک پہنچیں آپ محسُوس کریں گے کہ مورمن کی کِتاب کوئی معمُولی کِتاب نہیں ہے۔ اِس کے تعارفی صفحات کِسی بھی دُوسری کِتاب کے برعکس پسِ منظر کی کہانی بیان کرتے ہیں—بشمُول فرشتگان کے ظہُور، پہاڑی کے کنارے صدیوں سے دفن قدیم تواریخ، اور ایک نوجوان لڑکے کا خُدا کی قدرت سے تواریخ کا ترجمہ کرنا۔ مورمن کی کِتاب صرف قدیم امریکی تہذیب کی تاریخ نہیں ہے۔ یہ سب کو باور کرانا چاہتی ہے ”کہ یِسُوع ہی المسیِح ہے“(مورمن کی کِتاب کا صفحہِ عُنوان)، اور خُدا نے بذاتِ خُود ہدایت کی کہ یہ کیسے قلم بند، محفُوظ، اور ہمارے لیے میسر کی جائے۔ اِس برس، جیسے آپ مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کرتے، اِس کے متعلق دُعا کرتے، اور اِس کی تعلیمات کا اِطلاق کرتے ہیں، آپ اپنی زِندگی میں مُنّجی کی قُدرت کو مدعو کریں گے۔ اور آپ یہ کہنے کی تحریک پا سکتے ہیں، جیسے تین گواہوں نے اپنی گواہی میں کہا، ”اور یہ [میری] نظر میں حیرت خیز ہے۔“

کلِیسیا اور خاندان میں سِیکھنے کے لیے تجاویز

مورمن کی کِتاب کا صفحہِ عُنوان

مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کرنا یِسُوع مسِیح پر میرے ایمان کو مضبوط کر سکتا ہے۔

مورمن کی کِتاب کا صفحہِ عُنوان محض عُنوان سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہے۔ دیگر باتوں کے مابین، یہ اِس مُقدس تاریخ کے متعدد مقاصد درج کرتا ہے۔ صفحہ عُنوان میں اِن مقاصد کو تلاش کریں۔ اِس طرح کے سوالات آپ کی مدد کر سکتے ہیں جب آپ غور کرتے ہیں: ہمیں مورمن کی کِتاب کیوں مِلی ہے؟ مورمن کی کِتاب دیگر کُتب سے کیسے مُختلف ہے؟

اِس سال مورمن کی کِتاب کا ذاتی یا خاندانی طور پر مُطالعہ کرنے کا منصُوبہ بنانے کا یہ بہترین وقت ہو سکتا ہے۔ آپ کب اور کہاں پڑھیں گے؟ آپ اپنے مُطالعہ میں رُوح کو کیسے مدعو کریں گے؟ کیا کوئی ایسی خاص بات ہے جِس کو آپ مُطالعہ کرتے ہُوئے تلاش کرِیں گے؟ مثلاً، آپ اُن عِبارتوں کو تلاش کر سکتے ہیں جو اُن مقاصد کی تکمیل کرتے ہیں جو آپ نے صفحہِ عُنوان میں پائے تھے۔ آپ اُن آیات کی فہرست بھی بنا سکتے ہیں جو یِسُوع مِسیح پر آپ کے ایمان کو اُستُوارکرتی ہیں؟

مزید دیکھیے ۲ نِیفی ۲۵:‏۲۶؛ مضایاہ ۳:‏۵–۸؛ ایلما ۵:‏۴۸؛ ۷:‏۱۰ -۱۳؛ ہیلیمن ۵:‏۱۲؛ ۳ نِیفی ۹:‏۱۳- ۱۸؛ ۱۱:‏۶ -۱۴؛ مرونی۱۰:‏۳۲ -۳۳۔

ایک نُبُّوتی وعدہ۔ صدر رسل ایم نیلسن نے فرمایا، ”مَیں وعدہ کرتا ہُوں کہ جب آپ اُس پر غور کریں گے جِس کا آپ [مورمن کی کِتاب میں] مُطالعہ کرتے ہیں، آسمان کے دریچے کُھل جائیں گے، اور آپ اپنے ذاتی سوالوں کے جواب اور اپنی زندگی کے لیے ہدایت پائیں گے“ (”مورمن کی کِتاب: اِس کے بغیر آپ کی زندگی کیسے ہو گی؟،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۷ ، ۶۲-‏۶۳)۔

شبیہ
سیمینری کا آئکن

مورمن کی کِتاب کا تعارف؛ ”تین گواہوں کی شہادت“؛”آٹھ گواہوں کی شہادت

مَیں مورمن کی کِتاب کا گواہ ہو سکتا/سکتی ہُوں۔

رُوحُ القُدس آپ کو گواہی دے سکتا ہے کہ مورمن کی کِتاب سچّی ہے، اگرچہ آپ نے تین اور آٹھ گواہان کی مانند سونے کے اوراق بھی نہیں دیکھے ہیں۔ جیسے کہ آپ اُن کے الفاظ کو پڑھتے ہیں تو سوچیں کہ اُن کی گواہیاں کیسے آپ کی گواہیوں کو تقویت بخشتی ہیں۔

اِن گواہان نے جیسے مورمن کی کِتاب کی اپنی گواہی دی آپ کو اِس بارے میں کیا بات متاثر کرتی ہے؟ غور کریں کہ آپ مورمن کی کِتاب کی اپنی گواہی—خصوصاً یِسُوع مسِیح کی بابت اِس کی گواہی کیسے بیان کر سکتے ہیں۔ مثلاً، تصور کریں کہ آپ اپنے کِسی ایسے دوست سے بات کر رہے ہیں جِس نے کبھی مورمن کی کِتاب کے بارے میں نہیں سُنا ہے۔ آپ اُسے اِس کے بارے میں کیا بتائیں گے؟ آپ اپنے دوست کو اِسے پڑھنے کی ترغیب کیسے دیں گے؟ مورمن کی کِتاب کا تعارف کا جائزہ لینے پر غور کریں۔ آپ وہاں ایسی تفصیلات پا سکتے ہیں جِن کو اپنے دوست کو بتانا سُود مند ہو گا۔ ذیل میں ویڈیو بھی آپ کو تجاویز فراہم کر سکتی ہیں:

  • ”مورمن کی کِتاب کا تعارف“

  • ”مورمن کی کِتاب کیا ہے؟ ۶۰‑سیکنڈ کا جائزہ“

  • ”مورمن کی کِتاب کی کہانی“

اُن باتوں کی فہرست بنانے پر غور کریں جو آپ مورمن کی کِتاب کے بارے میں اپنے دوست کو بتائیں گے۔ مورمن کی کِتاب کی ایپ کو اِستعمال کرتے ہُوئے مورمن کی کِتاب کا تذکرہ کرنے پر غور کریں۔

مزید دیکھیں رونلڈ اے ریس بینڈ، ”آج کے دِن،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۲، ۲۵ -۲۸؛ اِنجِیلی عُنوانات، ”مورمن کی کِتاب،“ گاسپل لائبریری؛ ”فرشتہ عالمِ بالا سے،“ گیت، نمبر ۱۳۔

شبیہ
جوزف سمِتھ اور تین گواہان اکٹھے دُعا کرتے ہُوئے

تین گواہان نے مورمن کی کِتاب کی شہادت دی۔

نبی جوزف سمِتھ کی گواہی

مورمن کی کِتاب کا سامنے آنا بھی ایک مُعجِزہ تھا۔

اگر کوئی آپ سے پُوچھے کہ مورمن کی کِتاب کہاں سے آئی ہے، تو آپ کیا کہیں گے؟ ہمیں مورمن کی کِتاب عطا کرنے میں آپ خُداوند کی شمُولیت کو کیسے بیان کریں گے؟ جیسے کہ آپ جوزف سمتھ کی گواہی پڑھتے ہیں، توجہ دیں کہ اُس نے اِسے کیسے بیان کیا۔ آپ نے جو پڑھا ہے اُس کی بُنیاد پر، آپ کے خیال میں خُدا مورمن کی کِتاب کی اہمیت کے بارے کیسا محسُوس کرتا ہے؟

مزید دیکھیں اولیسس سوارس، ”مورمن کی کِتاب کا ظہُور، “ لیحونا مئی ۲۰۲۰، ۳۲–۳۵؛ مُقدسین جِلد ۱، سچّائی کا معیار، ۲۱–۳۰؛ اِنجِیلی موضوعات پر مضامین، ”مورمن کی کِتاب کا ترجمہ، “ گاسپل لائبریری۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کا لیحونا کا شمارہ اور برائے مضبوطیِ نوجوانان کا رسالہ دیکھیں۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

مورمن کی کِتاب کا صفحہِ عُنوان

مورمن کی کِتاب کو پڑھنا یِسُوع مسِیح پر ہمارے ایمان کو مضبُوط کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

  • اپنے بچّوں کو مورمن کی کِتاب کی ایک جِلد کو دیکھنے اور چھُونے دیں۔ اُنہیں ذیلی عنُوان یِسُوع مسِیح کا ایک اور عہد نامہ کی نشان دہی کرنے دیں۔ آپ اُنہیں صفحہِ عنُوان پر، فقرہ ”یِسُوع اَلمسِیح ہے، اَبَدی خُدا، جو اپنے تِئیں سب قَوموں پر ظاہر کرتا ہے“ کو بھی ڈُھونڈھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اُنہیں سمجھنے میں مدد دیں کہ اِس کا مطلب ہے مورمن کی کِتاب یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِکھاتی ہے۔ اُنہیں مختصراً بتائیں مورمن کی کِتاب نے کیسے یِسُوع مسِیح پر آپ کے ایمان کو مضبُوط کیا ہے۔ آپ اُنہیں مورمن کی کِتاب سے اپنی پسندیدہ کہانیوں کے بارے میں بتانے کو کہیں۔ ”مورمن کی کِتاب کی کہانیاں“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۱۸–‏۱۹) کو گانا اُنھیں اِن کہانیوں کی یاد دِلا سکتی ہیں۔

مورمن کی کِتاب کا تعارف

مورمن کی کِتاب ہمارے مذہب کا کلیدی پتھر ہے۔

  • اِس ہفتہ عملی سرگرمی کا صفحہ اور ذیل کی تصاویر آپ کے بچّوں کو مورمن کی کِتاب کے تعارف میں جوزف سمتھ کے الفاظ کو سمجھنے میں مدد دیں گی: ”مورمن کی کِتاب ہمارے مذہب کا کلیدی پتھر [ہے]۔“ اوپری حِصّے میں کلیدی پتھر کے ساتھ ایک محراب بنانا یا کھینچنا بھی لُطف اندوز ہو سکتا ہے۔ اگر کلیدی پتھر ہٹا دیا جائے تو کیا ہو گا؟ اگر ہمارے پاس مورمن کی کِتاب نہ ہو تو کیا ہو گا؟ آپ تعارف کے آخری پیراگراف کو یہ ڈھونڈنے کے لیے اکٹھے پڑھ سکتے ہیں کہ ہم اور کیا سیکھ سکتے ہیں جب ہم مورمن کی کِتاب کی سچّائی کو قبُول کرتے ہیں۔ ہم مورمن کی کِتاب کو یِسُوع مسِیح پر اپنے ایمان کا کلیدی پتھر کیسے بنا سکتے ہیں؟

شبیہ
پتھر کی محراب جِسے کلیدی پتھر قائم رکھے ہُوئے ہے

مورمن کی کِتاب ہمارے مذہب کا کلیدی پتھر ہے۔

تین گواہوں کی شہادت“؛ ”آٹھ گواہوں کی شہادت

مَیں مورمن کی کِتاب کا گواہ ہو سکتا/سکتی ہُوں۔

  • گواہ ہونے سے کیا مُراد ہے اپنے بچّوں کی اِسے سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے، آپ اُنہیں کِسی ایسی چیز کی وضاحت کر سکتے ہیں جو آپ نے دیکھی ہے مگر اُنھوں نے نہیں، پھر اُنہیں بھی ایسا ہی اپنے لیے کرنے دیں۔ یہ اُن ۱۱ لوگوں کے بارے میں گُفتگُو کی راہ نُمائی کر سکتا ہے جِنھوں نے سونے کے اوراق دیکھے جِن سے مورمن کی کِتاب کا ترجمہ کیا گیا۔ جب آپ باہم مِل کر گواہیوں کو پڑھیں، آپ اِس بارے میں بات کر سکتے ہیں کیوں یہ گواہان چاہتے تھے کہ لوگ اُن کی گواہیوں کے بارے میں جانیں۔ ہم مورمن کی کِتاب کے بارے میں کیوں بتانا چاہتے ہیں؟

نبی جوزف سمتھ کی گواہی

مورمن کی کِتاب ہمیں خُدا کی قدرت سےعطا کی گئی ہے۔

  • اپنے بچّوں کی سیکھنے میں مدد کرنے کے لیے کیسے خُدا نے مورمن کی کِتاب ہمیں عطا کی، آپ اُن کے لیے ”نبی جوزف سمِتھ کی گواہی“ کے کُچھ حِصّے پڑھ سکتے ہیں۔ آپ ”باب ۱: ہمیں مورمن کی کِتاب کیسے ملی“ (مورمن کی کِتاب کی کہانیاں ۲‏–۴ میں) کا اِستعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کا خاندان اِن آیات میں بیان کردہ کہانی کی کردار نگاری کرنے سے لُطف اندوز ہو سکتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، آپ فرینڈ رسالہ کا اِس ماہ کا شمارہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

شبیہ
جوزف سمتھ مرونی سے سونے کے اوراق موصول کرتے ہُوئے

مرونی سونے کے اوراق پہنچاتا ہے، ،از گیری ایل کیپ