آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
مئی ۲۰–۲۶: ”ہم اُس کے ساتھ عہد میں داخل ہُوئے ہیں۔“ مُضایاہ ۱۸–۲۴


”مئی ۲۰–۲۶: ’ہم اُس کے ساتھ عہد میں داخل ہُوئے ہیں۔‘ مُضایاہ ۱۸–۲۴،“: آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”مئی۲۰–۲۶۔ مُضایاہ ۱۸–۲۴،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
لِمحی کے لوگ فرار ہو جاتے ہیں

مِنروا ٹیچرٹ (۱۸۸۸–۱۹۷۶)، لِمحی بادشاہ اور اُس کے لوگوں کا فرار ہونا، ۱۹۴۹–۱۹۵۱، میسونائٹ پر روغن، ۳۵ ‏۷‏/۸ x ۴۸ اِنچ۔ بریگھم ینگ یونیورسٹی کا آرٹ میوزیم، ۱۹۶۹۔

مئی ۲۰–۲۶: ہم اُس کے ساتھ عہد میں داخل ہُوئے ہیں

مُضایاہ ۱۸–۲۴

ایلما اور اُس کے لوگوں کی رُوداد مُضایاہ ۱۸؛ ۲۳–۲۴ میں عیاں ہے کہ ”خُدا کے گلّے میں آؤ“ کا کیا مطلب ہے (مُضایاہ ۱۸:‏۸)۔ جب ایلما کے لوگوں کے بپتسمے ہُوئے، تو اُنھوں نے خُدا کے ساتھ ”اُس کی خِدمت کرنے اور اُس کے حُکم ماننے“ کا عہد کِیا تھا (مُضایاہ ۱۸:‏ ۱۰)۔ اگرچہ یہ خُدا کے ساتھ ذاتی وابستگی تھی، اِس کا تعلق اِس سے بھی تھا کہ وہ ایک دُوسرے سے کیسا سلُوک کرتے تھے۔ ہاں، آسمانی باپ کی جانب واپسی کا سفر اِنفرادی ہے، اور کوئی بھی ہمارے لیے ہمارے عہُود کو پوُرا نہیں کر سکتا، مگر اِس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم تنہا ہیں۔ ہمیں ایک دُوسرے کی ضرورت ہے۔ مسِیح کی کلِیسیا کے رُکن ہوتے ہُوئے، ہم خُدا کی خِدمت کرنے کا عہد ایک دُوسرے کی مدد و خِدمت کرنے سے کرتے ہیں اور اِس کے ساتھ ساتھ، ”ایک دُوسرے کا بوجھ بھی اُٹھانے سے“ (مُضایاہ ۱۸:‏۸–۱۰)۔ ایلما کے لوگوں نے بھی یقیناً اُسی طرح بوجھ اُٹھائے تھے، جیسے ہم سب اُٹھاتے ہیں۔ خُداوند ایک طرح سے ہماری مدد ”ہمیں اپنے بوجھ آسانی سے اُٹھانے“ (مُضایاہ ۲۴:‏۱۵) کے لیے مُقدسین کی برادری عطا کرنے سے کرتا ہے جِنھوں نے ہمارے ساتھ ماتم کرنے اور ہمیں تسلّی دینے کا وعدہ کِیا، ہم نے بھی اُن کے ساتھ ویسا ہی سلُوک کرنے کا وعدہ کِیا ہے۔

مزید دیکھیے ”خُداوند ایلما اور لِمحی کے عہد کے لوگوں کو رہائی دِلاتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری سے۔

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

شبیہ
سیمینری کا آئکن

مُضایاہ ۱۸:‏۱–۱۷

جب مَیں بپتسما لیتا ہُوں، تو مَیں خُدا کے ساتھ عہد باندھتا/باندھتی ہُوں۔

غور کریں کہ مُضایاہ ۱۸ میں بیان کردہ اِیمان داروں نے یِسُوع مسِیح کی بابت کِتنا زیادہ شعور پایا۔ اُنھیں اُس کی بابت سِیکھنے کے لیے پوشِیدگی میں، بڑے جوکھوں سے مِلنا پڑتا تھا (دیکھیے آیت ۳)۔ اور جب بپتسما کے عہد کے ذریعے سے اپنی وابستگی ظاہر کرنے کا موقع دِیا گیا، تو ’’اُنھوں نے خُوشی سے تالیاں بجائیں، اور چِلّائے: یہی تمنّا ہمارے دِلوں کی ہے‘‘(مُضایاہ ۱۸:‏۱۱

اِن آیات کو پڑھنا آپ کے لیے غور و فِکر کرنے کا اچھا موقع ہو سکتا ہے کہ آپ کے لیے آپ کے عہُود کِتنے اہم ہیں۔ جیسا کہ آپ مُطالعہ کرتے ہیں مُضایاہ ۱۸:‏۸–۱۴ تو خاص طور پر، اِن سوالوں پر غور کریں:

  • آپ اِن آیات سے اُن وعدوں کی بابت کیا سِیکھتے ہیں جو آپ نے بپتسما کے وقت کِیے تھے؟ خُدا آپ سے کیا وعدہ کرتا ہے؟ (آیات ۱۰، ۱۳ دیکھیے

  • خُدا کی خِدمت کرنے کا عہد دُوسروں کی خِدمت گُزاری کرنے کی ہماری کاوِشوں سے کیسے مُنسلک ہے (دیکھیے آیات ۸–۹

  • آپ کے لیے ”خُدا کے [گواہ] ہوکر کھڑے ہونے“ کا کیا مطلب ہے؟(آیت ۹

  • اپنے بپتسما کے عہُود کو پُورا کرنا آپ کو”رُوح سے مَعمُور رہنے“ میں کیسے مدد کرتا ہے؟ (مُضایاہ ۱۸:‏۱۴)۔ اپنے عہُود کو پُورا کرنے میں رُوح آپ کی کیسے مدد کرتا ہے؟

اِن سوالوں کے جواب آپ کو یہ غور کرنے کی جانب لے جاتے ہیں کہ خُدا کے لیے عہُود اور رسُومات اہم کیوں ہیں۔ آپ بُزرگ گیرٹ ڈبلیو گانگ کے پیغام ”عہد سے وابستگی“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۸۰–۸۳) یا صدر جین بی بِنگھم کے پیغام سے ”خُدا کے ساتھ عہُود ہماری تقویت کرتے، حفاظت کرتے، اور اَبدی جلال کے لیے ہمیں تیار کرتے ہیں“ (لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۶۶–۶۹)۔ آپ اپنے عہُود کے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں؟ آپ اپنے وعدوں پر قائم رہنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

مزید دیکھیے اِنجِیلی موضوعات، ”بپتسما،“ گاسپل لائبریری؛ ”بُزرگ ایلما تعلیمات دیتا اور مورمن کے پانیوں میں بپتسمے دیتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

صحائف اور آخری زمانہ کے نبیوں سے سچّائی کی تعلیم دیں۔ جیسا کہ آپ سِکھاتے—اور سِیکھتے ہیں—یاد رکھیں کہ مسِیح پر اِیمان بڑھانے کے بہترین طریقوں میں سے ایک صحائف اور آخری زمانہ کے نبیوں کے کلام پر توجّہ مرکُوز کرنا ہے (دیکھیں مُضایاہ ۱۸:‏۱۹ دیکھیے

مُضایاہ ۱۸:‏۱۷–۳۰

خُدا نے اپنے لوگوں کو اِکٹھے ہونے، منظم، اور مُتّحد ہونے کا حُکم دیا ہے۔

بعض لوگ خیال کرتے ہیں، کہ ہمیں کلِیسیا کی کیوں ضرورت ہے؟ تحقیق کریں مُضایاہ ۱۸:‏۱۷–۳۱، یہ دیکھیں کہ ایلما کے لوگوں نے ”مسِیح کی کلِیسیا“ میں اِکٹھے ہونے کی اہمیت کو پا لِیا تھا (مُضایاہ ۱۸:‏۱۷)۔ ایلما کے زمانےاور ہمارے زمانے کی یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا میں آپ کو کیا مماثلت نظر آتی ہے؟

آپ کِسی ایسے دوست یا خاندان کے رُکن کو کیا جواب دیں گے جو یہ نہیں مانتا کہ منظم کلِیسیا ضروری ہے؟ آپ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا سے وابستہ ہونے کے لیے شُکر گُزار کیوں ہیں؟

سوچیں کہ اپنے حلقہ یا شاخ کے ارکان کو ”یگانگت اور محبّت میں مُتّحد ہونے“ کی بابت مدد کرنے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں (مُضایاہ ۱۸:‏۲۱

مزید دیکھیے ڈیلن ایچ اوکس، ”کلِیسیا کے لیے ضروری ہے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۲۴–۲۶؛ ”ایک دُوسرے سے محبّت کرو،“ گیت، نمبر. ۳۰۸۔

مُضایاہ ۲۱–۲۴

خُدا میرے بوجھ اُٹھانے میں میری مدد کرتا ہے۔

لِمحی کے لوگ اور ایلما کے لوگ دونوں اَسیری میں چلے گئے، اگرچہ وہ مُختلف حالات میں تھے۔ آپ مُضایاہ ۱۹–۲۲ میں لِمحی کے لوگوں اور مُضایاہ ۱۸؛ ۲۳–۲۴ میں ایلما کے لوگوں کی رُوداد کا موازنہ کرنے سے کیا سِیکھ سکتے ہیں؟ جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو اُن پیغامات کو دیکھیے جو آپ کی زندگی پر لاگو ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ”بتدریج ترقی پانے“ کا مطلب ہے؟ (مُضایاہ ۱۶:۲۱)۔ آپ اِس اُصول کو کیسے اپنا سکتے ہیں؟

مُضایاہ ۲۳:‏۲۱–۲۴؛ ۲۴:‏۸–۱۷

مَیں خُداوند پر بھروسا کر سکتا ہُوں۔

اگرچہ وہ اپنے گُناہوں سے توبہ کر چُکے تھے، ایلما اور اُس کے لوگوں نے اب بھی خُود کو اَسیری میں پایا۔ اُن کے تجربات ظاہر کرتے ہیں کہ خُداوند پر بھروسا کرنا اور اپنے عہُود پر عمل کرنا ہمیشہ ہماری مُشکلات کو روکتے نہیں، بلکہ یہ ہمیں اُن پر غالب آنے میں مدد کرتے ہیں۔ جب آپ مُضایاہ ۲۱:۲۳–۲۴ اور ۲۴:‏۸–۱۷ کو پڑھتے ہیں، تو ایسے اَلفاظ اور محاوروں پر غور کریں جو آپ کے حالات سے قطع نظر، آپ کی خُداوند پر بھروسا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے ڈیوڈ اے بیڈنار، ”آسانی سے اپنے بوجھ اُٹھائیں،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۴، ۸۷–۹۰۔

بچّوں کی تدریس کے لیے تجاویز

مُضایاہ ۱۸‏:۷–۱۷

جب مَیں بپتسما لیتا ہُوں، تو مَیں خُدا کے ساتھ عہد باندھتا/باندھتی ہُوں۔

  • اپنے بچّوں کو بپتسما لینے کی تیاری میں مدد کرنے کا ایک اہم طریقہ یہ ہے کہ اُنھیں اُس عہد کے بارے میں سِکھائیں جو وہ بپتسما لینے کے بعد کریں گے۔ یہ اُتنا ہی آسان ہوسکتا ہے جِتنا کہ اِس ہفتے کے آخر کے خاکے میں تصویر دِکھانا اور اُن کے ساتھ عہد کے بارے میں پڑھنا مُضایاہ ۱۸:‏۹–۱۰۔ کِسی بچّے کو جو پہلے سے پبتسما یافتہ ہو اِن چھوٹے بچّوں کو سِکھانے کے لیے اُسے مدعو کرنے پر غور کریں۔ ہو سکتا ہے آپ کے بچّے آپ کے بپتسما کی بابت سُننے سے محظُوظ ہوں۔ خُدا کے ساتھ عہُود پر قائم رہنے سے آپ کی زِندگی کیسے بابرکت ہُوتی ہے۔

  • جِن بچّوں کا بپتسما ہو گیا ہو وہ اپنے باندھے گئے عہُود کی بابت متواتر یاد دہانی اور ہر ہفتہ عِشائے ربّانی کے ساتھ اُن کی تجدید کرتے رہیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچّے بیان کردہ بپتسما کے عہد کو مُضایاہ ۱۸:‏۸–۱۰ عِشائے ربّانی کی دُعا کے ساتھ موازنہ کر سکتے ہیں (دیکھیے عقائد اور عہُود ۲۰:‏۷۷، ۷۹)۔ ہم عِشائے ربّانی کو خاص، قابلِ تعظیم وقت کیسے بنا سکتے ہیں، جیسا کہ ہمارے بپتسمے تھے؟

شبیہ
چھوٹی لڑکی بپتسما پاتے ہُوئے

جب ہم بپتسما لیتے ہیں تو ہم خُدا کے ساتھ عہد کرتے ہیں۔

مُضایاہ ۱۸:‏۱۷–۲۸

جب مَیں بپتسما لیتا ہُوں، تو مَیں یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا کا رُکن بن جاتا ہُوں۔

  • کیا آپ کے بچّے جانتے ہیں کہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخری ایّام کے رُکن بننے کا کیا مطلب ہے؟ وہ تصاویر تلاش کرنے میں مدد کرنے پر غور کریں جو کِلیسیائی ارکان کی طرف سے کی گئی چیزوں کی نُمائندگی کرتی ہیں مُضایاہ ۱۸:‏۱۷–۲۸۔ مثال کے طور پر، کہانت کے لیے تقرر کرنا اور دہ یکی ادا کرنا کی تصاویر (اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۱۰۶، ۱۱۳) کی نُمایندگی کر سکتی ہیں آیات ۱۸ اور ۲۷–۲۸۔ اُنھیں بتائیں کہ آپ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح کے رُکن ہونے کے لیے کیوں شُکر گُزار ہیں۔

  • اپنے بچّوں کو یہ شعور دِلانے میں مدد کا مطلب اُنھیں ”یگانگت اور محبّت میں مُتّحد رکھنا“ (مُضایاہ ۱۸:۲۱) زِندگی بھر کلِیسیا کے ساتھ وابستہ رہنے کے لیے مدد کرنا ہے۔ آپ اپنے بچّوں کو یہ پڑھنے کے لیے مدعو کریں مُضایاہ ۱۸‏:‏۱۷–۲۸۔ ایلما کے زمانے میں مسِیح کی کلِیسیا کے ارکان نے ایک دُوسرے سے محبّت اور خِدمت کرنے کے لیے کیا کِیا؟ ہم اپنے حلقہ، شاخ، یا برادری میں یہ کیسے کر سکتے ہیں؟ محبّت کی بارے میں گیت، جیسا کہ ”مَیں تیرے ساتھ چلُوں گا“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۱۴۰)، اِس پیغام کو تقویت دے سکتا ہے۔

مُضایاہ ۲۴:‏۸–۱۷

خُدا میرے بوجھ ہلکے کر سکتا ہے۔

  • ایک سادہ عملی سبق سیکھنے کو مزید یادگار بنا سکتا ہے۔ ایک بیگ کو بھاری بھرکم چیزوں سے بھریں (بوجھ کی نمایندگی کرنے کے لیے) اور کِسی بچّے کو وہ بیگ اُٹھانے کے لیے مدعو کریں۔ جیسا کہ آپ اپنے بچّوں کے ساتھ مُضایاہ ۲۴:‏۸–۱۷ پڑھتے ہیں، تو اُنھیں کہیں کہ جتنی بار وہ سُنتے ہیں کہ ایلما اور اُس کے لوگوں نے خُدا سے اپنے بوجھ سے مدد پانے کے بارے میں کُچھ کِیا تو بیگ میں سے ایک چیز باہر نکال دیں۔ پھر آپ اُن سے گُفت و شُنید کریں کہ جب ہم آسمانی باپ سے مدد مانگتے ہیں تو وہ کیسے ہمارے بوجھ کو ہلکا کرتا ہے۔

مزید تجاویز کے لیے، اِس ماہ کے شُمارے فرینڈ رسالہ کو دیکھیے۔

شبیہ
لوگ بپتسما پاتے ہُوئے

مورمن کے پانی، از خورخے ککو