آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
جولائی ۲۹–اگست ۴: ”خُدا پر نظر کر اور زِندہ رہ۔“ ایلما ۳۶–۳۸


”جولائی ۲۹–اگست ۴: ’خُدا پر نظر کر اور زِندہ رہ۔‘ ایلما ۳۶–۳۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

”جولائی ۲۹–اگست ۴ ایلما ۳۶–۳۸،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴ (۲۰۲۴)

شبیہ
خاتون دُعا کرتے ہُوئے

خاتون، از جین ٹولمین، نقل نہیں کیا جا سکتا۔

جولائی ۲۹– اگست ۴: ”خُدا پر نظر کر اور زِندہ رہ“

ایلما ۳۶–۳۸

جب ایلما نے اپنے گِرد بدکاری دیکھی، اُس نے گہرا ”غم،“ ”جان کی تکلیف،“ اور ”کرب محسُوس کیا“ (ایلما ۸:‏۱۴)۔ ”اِن لوگوں میں ایسی بدکاری،“ اُس نے ضورامیوں کے مُتعِلّق کہا، ”میری جان کو تکلیف دیتی ہے“ (ایلما ۳۱:‏۳۰)۔ اُس نے ضورامیوں میں اپنی مُنادی سے لوٹنے کے بعد ایسا ہی محسُوس کیا—اُس نے مشاہدہ کیا کہ بہت سے نِیفیوں کے دِل ”کلام کی سختی کے باعث سخت ہونے لگے، اور وہ خفا ہونے لگے ہیں،“ تو اُس کا دِل ”نہایت غمگین ہُوا“ (ایلما ۳۵:‏۱۵)۔ ایلما نے جو دیکھا اور محسُوس کیا اُس کے بارے اُس نے کیا کِیا؟ وہ دُنیا کی حالت کے مُتعِلّق مایوس یا بدگمان نہیں ہُوا۔ اِس کی بجائے، ”اُس نے چاہا کہ اُس کے بیٹے اکٹھے ہوں“ اور اُنھیں ”راست بازی کے مُتعِلّق باتِیں“ سِکھائیں (ایلما ۳۵:‏۱۶)۔ اُس نے اُنھیں سِکھایا کہ ”صِرف مسِیح میں اور اُس کے وسیلے سے، اُس کے علاوہ کوئی دُوسرا راستہ یا وسِیلہ نہیں جِس سے کہ اِنسان نجات پائے۔ … دیکھ، وہ سچّائی اور راست بازی کا کلام ہے“ (ایلما ۳۸:‏۹

گھر اور کلِیسیا میں سیکھنے کے لیے تجاویز

ایلما ۳۶؛ ۳۸:‏۵–۶

مَیں خُدا سے پَیدا ہو سکتا ہُوں۔

ہم میں سے چند ایک ہی کو ایلما جیسی اَنوکھی تبدیلی کا تجربہ ہُوا ہو گا۔ مگر ہر کِسی کو ”خُدا سے پَیدا ہونا“ چاہیے اگرچہ یہ عموماً بتدریج ہو تا ہے (ایلما ۳۶:‏۲۳؛ ۳۸:‏۶)۔ جب آپ ایلما ۳۶ پڑھیں، خُدا سے پَیدا ہونے سے کیا مُراد ہے اِس کے بارے میں سوچیں۔ مثلاً، خُدا سے پَیدا ہونے کے عمل میں، آپ گُناہ کے مُتعِلّق کیسا محسُوس کرتے ہیں ؟ یِسُوع مسِیح کے بارے میں ؟ خُدا سے پَیدا ہونا اُس پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے جو ہم اپنی غلطیوں کے جواب میں کرتے ہیں؟ آپ کے عقائد اور اعمال میں اور کون سی تبدیلیاں رُونما ہوتی ہیں؟ غور کریں آپ اِن تبدیلوں کا کیسے تجربہ کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں مُضایاہ ۵:‏۷؛ ۲۷:‏۲۵–۲۶؛ ایلما ۵:‏۱۴؛ ۲۲:‏۱۵؛ ہیلیمن ۳:‏۳۵؛ ”ایلما صغیر خُداوند میں تبدیل ہوتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

ایلما ۳۶:‏۱۲–۲۴؛ ۳۸:‏۸–۹

یِسُوع مسِیح غم کو خُوشی میں بدلتا ہے۔

بعض اوقات لوگ تَوبہ کرنے سے خَوف زدہ ہوتے ہیں کیوں کہ وہ تَوبہ کو گُناہ کی درد ناک سزا کے طور پر دیکھتے ہیں۔ آپ کے خیال میں ایلما اِس کے مُتعِلّق کیا کہے گا؟ جاننے کے لیے، آپ ایلما کی زِندگی اُس کے تَوبہ کرنے سے پہلے کیسی تھی (دیکھیں ایلما ۳۶:‏۶–۱۷) اُس نے تَوبہ کرنے کے بعد اپنے آپ کو کیسے بیان کیا ہے اُس سے موازنہ کر سکتے ہیں (دیکھیں آیات ۱۸–۲۷ایلما ۳۶:‏ ۱۷–۱۸ کے مطابق، ایلما نے یہ معافی کیسے پائی؟

مزید دیکھیں میتھیّو ایس ہالینڈ، ”بیٹے کا نفیس تحفہ،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۴۵–۴۷۔

ایلما 37

صحائف کو ”ایک دانا مقصد“ کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔

غور کریں آج صحائف کا ہونا کتنا بڑا معجزہ اور برکت ہے! جب آپ ایلما ۳۷ پڑھیں، اُن برکات کو تلاش کریں جو صحائف پانے سے ملتی ہیں (دیکھیں، مثلاً، آیات ۷–۱۰، ۱۸–۱۹، ۴۴–۴۵

ایلما ۳۷:‏۳۸–۴۷ میں، ایلما نے ”کلامِ مسِیح“ کا موازنہ لیحونا سے کیا۔ جب آپ اِس موازنے پر غور کرتے ہیں تو اُن طریقوں پر سوچ بچار کریں کہ آپ نے ”روز بہ روز“ کیسے مسِیح کی تعلیمات کے معجزے اور قوت کو محسُوس کیا ہے (ایلما ۳۷:‏۴۰

مزید دیکھیں ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، ”صحائف کی نعمت، “ لیحونا، مئی ۲۰۱۰، ۳۲–۳۵؛ ”کرتا ہُوں مَیں جب پاک نوشتوں میں سے تلاش،“ گیت، نمبر ۲۷۷؛ ”ایلما اپنے بیٹے ہیلیمن کو گواہی دیتا ہے“ (ویڈیو)، گاسپل لائبریری۔

شبیہ
خاتون صحائف پڑھتے ہُوئے

صحائف ہمیں سِکھاتے ہیں کہ خُدا کی پیروی کیسے کریں۔

ایلما ۳۷:‏۱–۱۴

شبیہ
seminary icon
”چھوٹے اور سادہ طریقوں سے عظیم چیزیں رونما ہوتی ہیں۔“

بعض اوقات ہم محسُوس کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل بہت بڑے اور پیچیدہ ہیں کہ اِن کے حل بھی لازماً بڑے اور پیچیدہ ہونے چاہیں۔ مگر خُداوند کا ہمیشہ یہ طریقہ نہیں رہا۔ جیسے آپ ایلما ۳۷:‏۱–۱۴ پڑھیں، غور کریں وہ کیسے کام کرتا ہے اِس کے مُتعِلّق آپ کوکیا بات متاثرکرتی ہے۔ پھر آپ غور کر سکتے اور اُن طریقوں کو درج کر سکتے ہیں جن میں آپ نے اِس اصُول کو اپنی زِندگی میں دیکھا ہے۔

اگر آپ یہ اصُول کِسی اور کو سِکھانے جا رہے ہیں، آپ اِس کی وضاحت کرنے کے لیے فطرت اور روز مرہ زِندگی سے کیا مثالیں اِستعمال کریں گے؟ آپ چند ایک کو صدر ڈیلن ایچ اوکس کے پیغام ”چھوٹی اور سادہ چیزیں،“ میں سے ڈھونڈ سکتے ہیں (لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۸۹–۹۲)۔

کون سی چند ایک چھوٹی اور سادہ چیزیں ہیں جو آپ کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کے قریب لاتی ہیں۔

اکثر، ہمارے ”چھوٹے اور سادہ“ انتخابات ہماری زِندگیوں میں بڑا فرق ڈالتے ہیں۔ برائے مضبوطیِ نوجوانان: انتخابات کرنے کے لیے راہ نُما کِتاب میں سے ایک موضوع مُنتخب کرنے اور خُود سے اِن جیسے سولات پوچھنے پر غور کریں: اِس سے مُتعِلّق میرے انتخابات مُجھے اور میرے آس پاس کے لوگوں کو کیسے متاثر کرتے ہیں؟ مَیں کون سی چھوٹی اور سادہ تبدیلیاں کر سکتا ہُوں جو زیادہ اِطمِینان اور خُوشی کی طرف راہ نُمائی کریں گی۔

مزید دیکھیں مائیکل اے ڈن، ”ایک فی صد بہتر،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۱۰۶–۸؛ اِنجِیلی موضوعات ”مُختاری،“ گاسپل لائبریری۔

معمولی اور سادہ چیزیں اِستعمال کریں۔ زِندگی میں دیگر اشیا کی مانند، اِنجِیلی تدریس اور تعلیم معمولی اور سادہ چیزوں کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، معمولی اور سادہ چیزوں کی قوت کو سِکھانے کے لیے تھوڑے سے نمک اور خمیر کو اِستعمال کیا جا سکتا ہے؟(دیکھیں متی ۵:‏۱۳؛ ۱۳:‏۳۳

ایلما ۳۷:‏۳۵–۳۷

”خُداوند سے مشورت کرو۔“

ایلما ۳۷:‏۳۵–۳۷ میں، ایلما کی اپنے بیٹے ہیلیمن کو دی گئی دعوتوں کو دیکھیں۔ آپ نے اِن میں سے کون سی دعوتوں پر عمل کرنے کی تحریک محسُوس کی ہے؟ مثال کے طور پر، آپ غور کر سکتے ہیں ”خُداوند سے مشورت کرو“ سے کیا مُراد ہے (آیت ۳۷)۔ آپ نے ایسا کرنے کی کیسے کوشش کی ہے؟ اِس نے کیسے آپ کو نیکی کی ہدایت کی ہے؟

ایلما ۳۸

یِسُوع مسِیح کے لیے اپنی گواہی دینا میرے پیارے لوگوں کو تقویت دے سکتا ہے۔

اپنے بیٹے شبلون کے لیے ایلما کا کلام ایک اچھی مثال مہیا کرتا ہے کہ اپنے پیاروں کو اِنجِیل پر عمل کرنے میں کیسے تقویت اور حوصلہ دینا ہے۔ ایلما ۳۸ کا مُطالعہ کرنا آپ کو ارکانِ خاندان اور احباب کو یِسُوع مسِیح میں مضبوطی پانےمیں مدد دینے کے لیے چند تجاویز دے سکتا ہے۔ آپ جو تلاش کریں اُسے قلم بند کریں۔

مزید تجاویز کے لیے، لیحونا اور برائے مضبوطیِ نوجوانان رسائل کے اِس ماہ کے شُمارہ جات دیکھیے۔

بچّوں کی تدرِیس کے لیے تجاوِیز

ایلما ۳۶:‏۶–۲۴

تَوبہ مُجھے یِسُوع مسِیح میں خُوشی دِلاتی ہے

  • اپنے بچّوں کو سمجھنے میں مدد دینے کے لیے کہ تَوبہ خُوشی لاتی ہے، آپ اُنھیں ایک جانب مسرور چہرے اور دوسری جانب اُداس چہرے والا ایک کاغذ کا ایک ٹکڑا دے سکتے ہیں۔ اُنھیں سُننے کو کہیں جِس دوران میں آپ ایلما ۳۶:‏۱۳، ۱۷-۲۰ پڑھیں یا خلاصہ کریں چہروں میں سے ایک دِکھائیں یہ ظاہر کرنے کے لیے ایلما کیسا محسُوس کر رہا تھا۔ بڑے بچّے الفاظ یا جملے لکھ سکتے ہیں جو بیان کریں اُس نے کیسا محسُوس کِیا۔ ایلما کو کِس چیز نے ناخُوش کِیا، اور اُسے کِس سے خُوشی ملی؟ پھر آپ اُنھیں اُس خُوشی کے مُتعِلّق بتا سکتے ہیں جو آپ محسُوس کرتے ہیں جب آپ تَوبہ کرتے ہیں۔

ایلما ۳۷:‏۶–۷

”معمُولی اور سادہ چیزوں سے افضل کام ہوتے ہیں۔“

  • آپ کے بچّے معمُولی اشیا کو ڈھونڈنے سے خُوشی پا سکتے ہیں جن سے بڑے کام رُونما ہوتے ہیں۔ بیٹّری، کار کی چابی، یا حتٰی کہ کھلونا جو اُنھیں راحت بخشتا ہے، جیسی اشیا مثالیں ہو سکتی ہیں۔ پھر آپ اکٹھے ایلما ۳۷:‏۸–۷ پڑھ سکتے اور چند معمُولی اور سادہ چیزوں کا سوچ سکتے ہیں جو خُدا ہم سے کرانا چاہتا ہے۔ جب ہم اِن عام اور سادہ حُکموں کی فرمان برداری کرتے ہیں تو کون سے بڑے کام رُونما ہو سکتے ہیں ؟

  • آپ کے بچّے اس جیسا بھی کچھ آزما سکتے ہیں: پیالے کو پانی سے بھرنا شروع کریں، ایک وقت میں ایک قطرہ۔ یہ ایلما ۳۷:‏۶–۷ سے کیسے مُتعِلّقہ ہے؟ پھر آپ اِس کے مُتعِلّق بات کر سکتے ہیں کیسے ”معمُولی اور سادہ کام “ جیسے کہ روزانہ صحائف کا مُطالعہ کرنا، پیالے میں پانی کے قطروں کی مانند ہیں۔

  • اپنے بچّوں کی اُن طریقوں کے مُتعِلّق سوچنے میں مدد کریں جن سے وہ گھر، سکول، یا کلِیسیا میں عظیم کام کر سکتے ہیں۔ گیت ”’دو،‘ چھوٹی ندی کہتی ہے“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب، ۲۳۶) بھی اِس اُصُول کو بیان کرتا ہے۔

ایلما ۳۷:‏۳۸–۴۷

صحائف ہر روز میری مدد کر سکتے ہیں۔

  • آپ اپنے بچّوں کی کلامِ خُدا سے محبت کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں، جیسے ایلما نے ہیلمین کی مدد کی تھی؟ اُنھیں لیحونا کی تصویر دِکھانے پر غور کریں (جیسے کہ اِنجِیلی فن پاروں کی کِتاب، نمبر ۶۸) یا اُنھیں ایک تصویر بنانے کی دعوت دیں جِس دوران میں وہ بتائیں جو وہ اِس کے مُتعِلّق جانتے ہیں (دیکھیں ایلما ۳۷:‏۳۸–۴۷؛ ۱ نِیفی ۱۶:‏۱۰، ۲۸–۲۹) صحائف کیسے لیحونا کی مانند ہیں؟

مزید تجاویز کے لیے اِس ماہ کا فرینڈ رسالہ کا شمارہ دیکھیں۔

شبیہ
ایلما اور مضایاہ کے بیٹوں پر فرشتہ کا ظاہر ہونا

ایلما اور مضایاہ کے بیٹوں پر فرشتہ کا ظاہر ہونا، از کلارک کیلی پرائس