صحائف
عقائد اور عہُود ۲۶


فصل ۲۶

جولائی ۱۸۳۰، ہارمونی، پنسلوانیا میں، نبی جوزف سمِتھ، اولیور کاؤڈری اور جان وِٹمر کو دیا گیا مُکاشفہ۔ (دیکھیے فصل ۲۴ کی شہ سُرخی

۱، اُنھیں صحائف کا مطالعہ کرنے اور مُنادی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے؛ ۲، مشترکہ رضامندی کے قانون کی توثیق کی گئی ہے۔

۱ دیکھو، مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ تُمھارا وقت صحائف کا مطالعہ کرنے کے لیے، اور مُنادی کے لیے، اور کولزوِل میں کلِیسیا کو مُستَحکم کرنے کے لیے، اور سرزمِین پر اپنی مُشقّتیں کرنے کے لیے وقف ہو، اُس وقت تک اَیسا کرنا ضرور ہے، کہ جب تک تُم مغرب کی طرف اپنی اگلی مجلِس کے لیے نہ جاؤ؛ اور تب تُم پر آشکارا کِیا جائے گا کہ تُمھیں کیا کرنا ہے۔

۲ اور کلِیسیا میں تمام اُمور مشترکہ رضامندی سے اَنجام دیے جائیں گے، کثرتِ دُعا اور اِیمان سے، کیوں کہ تُم تمام چِیزیں اِیمان سے پاؤ گے۔ آمین۔