صحائف
عقائد اور عہُود ۸۰


فصل ۸۰

۷ مارچ ۱۸۳۲ کو حائرم، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے اسٹیفن برنیٹ کو دیا گیا مُکاشفہ۔

۱–۵، اسٹیفن برنیٹ اور ایڈن سمِتھ، جِس جگہ کا بھی وہ اِنتخاب کریں وہاں مُنادی کے لیے بُلائے گئے ہیں۔

۱ درحقیقت، خُداوند تُجھ سے یُوں فرماتا ہے میرے خادِم اسٹیفن برنیٹ:تُو جا، تُو دُنیا میں جا اور ہر مَخلُوق تک جو تیری آواز سُن سکے اِنجِیل کی مُنادی کر۔

۲ اور چُوں کہ تُو نے رفیق کار کا مانگا ہے، مَیں تُجھے اپنا خادِم ایڈن سمِتھ دُوں گا۔

۳ پَس، جا اور میری اِنجِیل کی مُنادی کر، چاہے شمال کو یا جنُوب کو، مشرِق کو یا مغرب کو، اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیوں کہ تُو کوتاہی نہیں کر سکتا۔

۴ پَس، اُن چِیزوں کی مُنادی کر جو تُو نے سُنی ہیں، اور حقیقت میں اِیمان لایا ہے، اور جانتا ہے کہ سچّی ہیں۔

۵ دیکھ، یہ اُس کی مرضی ہے جِس نے تُجھے بُلایا ہے، تیرا مُخلصی دینے والا، یعنی یِسُوع مسِیح۔ آمین۔