صحائف
عقائد اور عہُود ۹۰


فصل ۹۰

۸ مارچ ۱۸۳۳، کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کو دیا گیا مُکاشفہ۔ یہ مُکاشفہ صدارتِ اَوّل کے قیام کی کڑی ہے (دیکھیں فصل ۸۱ کی شہ سُرخی)؛ اِس کے نتیجے میں، مذکورہ مُشِیروں کو ۱۸ مارچ ۱۸۳۳ کو مُقرّر کِیا گیا۔

۱–۵، بادِشاہی کی کُنجیاں جوزف سمِتھ کو سونپی گئیں اور اُس کے ذریعے سے کلِیسیا کے پاس پُہنچیں؛ ۶–۷، سِڈنی رِگڈن اور فریڈرک جی وِلیمز کو صدارتِ اَوّل میں خدمت کرنا ہے؛ ۸–۱۱، اِنجِیل کی مُنادی اِسرائیل کی قَوموں، غیر قَوموں، اور یہُودیوں میں کرنا ہے، اور ہر آدمی اِس کو اپنی زبان میں سُنے گا؛ ۱۲–۱۸، جوزف سمِتھ اور اُس کے مُشِیروں کو کلِیسیا مُنَظّم کرنا ہے؛ ۱۹–۳۷، مُتعدد اَفراد کو خُداوند کی طرف سے راست رو ہونے اور اُس کی بادِشاہی میں خدمت کی مشورت دی گئی ہے۔

۱ خُداوند یُوں فرماتا ہے، میرے بیٹے مَیں تُجھ سے سچّ سچّ کہتا ہُوں، تیرے گُناہ، تیری مَنّت کے مُطابق مُعاف ہُوئے ہیں، کیوں کہ تیری دُعائیں اور تیرے بھائیوں کی دُعائیں میرے کانوں تک پہنچی ہیں۔

۲ پَس، اب سے تُو مُبارک ہے کہ بادِشاہی کی کُنجیوں کا اِختیار تُجھے سونپا گیا ہے؛ جو بادِشاہی آخِری بار قائم کی گئی ہے۔

۳ مَیں تُجھ سے سچّ کہتا ہُوں، بادِشاہی کی کُنجیاں تُجھ سے کبھی واپس نہ لی جائیں گی، نہ جب تک تُو اِس دُنیا میں ہے، نہ آنے والی دُنیا میں؛

۴ تو بھی، تیرے وسیلے سے مُکاشفے کسی اَور کو دیے جائیں گے، ہاں، حتیٰ کہ کلِیسیا کے واسطے۔

۵ اور وہ سب جو خُدا سے مُکاشفے پاتے ہیں، وہ خبردار ہوں کہ کیسے اُن کا لِحاظ کرتے ہیں اَیسا نہ ہو کہ اُنھیں حقیر جانیں، اور اِس طرح سزاوار ٹھہریں، اور جب طُوفان نازِل ہوں، اور ہوائیں چلیں، اور مِینہ برسے، اور اُن کے گھر سے ٹکرائیں، تو وہ لڑکھڑائیں اور گِریں۔

۶ اور پھِر، مَیں سچّ تیرے بھائیوں سِڈنی رِگڈن اور فریڈرک جی وِلیمز سے کہتا ہُوں، اُن کے گُناہ بھی اُنھیں مُعاف کیے گئے ہیں، اور وہ اُس آخِری بادِشاہی میں کُنجیوں کے حامِل ہونے میں تیرے برابر جانے گئے ہیں؛

۷ اور مزید برآں تیری خدمت کے وسیلے سے مکتبہِ اَنبیا بھی، جِس کی تنظیم کا مَیں نے حُکم دیا ہے؛

۸ تاکہ اُس کے وسیلے سے وہ صِیُّون کی نجات کے لیے اپنی خدمت میں کامِل کیے جائیں، اور اِسرائیل کی قَوموں کے لیے، اور غیر قَوموں کے لیے، سب جو اِیمان لائیں گے؛

۹ تاکہ تیری خدمت سے وہ کلام پائیں، اور اُن کی خدمت سے کلام دُنیا کی اِنتہاؤں تک پہنچے، پہلے غیر قَوموں میں، اور پھِر، دیکھو، اور نظر کرو، وہ یہُودیوں کی طرف پھِریں گے۔

۱۰ اور پھِر وہ دِن آتا ہے جب خُداوند کا بازُو قَوموں، غیر قَوموں، یُوسف کے گھرانے، کو اُن کی نجات کی اِنجِیل کی بابت قائل کرنے کے لیے قُوّت سے ظاہر کِیا جائے گا۔

۱۱ کیوں کہ اُس دِن اَیسا ہو گا کہ ہر اِنسان اِنجِیل کی مَعمُوری اپنی زبان، اور اپنی بولی میں سُنے گا، اُن کے وسیلے سے جِنھیں اِس اِختیار کے لیے مُقرّر کِیا گیا ہے، مددگار کی تاثِیر کے سبب سے، یِسُوع مسِیح کے ظُہُور کے لیے اُن پر برسے گی۔

۱۲ اور اب، مَیں تُجھ سے سچّ کہتا ہُوں، مَیں تُجھے حُکم دیتا ہُوں کہ تُو خدمت گُزاری اور صدارت میں قائم رہ۔

۱۳ اور جب تُو نبیوں کے صحائف کا ترجمہ کر چُکے، تب سے تُو کلِیسیا اور درس گاہ کے اُمور پر نگرانی کرے گا؛

۱۴ اور وقتاً فوقتاً، جَیسا کہ مددگار کے وسیلے سے ظاہر کِیا جائے گا، بادِشاہی کے بھید کھولنے کے لیے مُکاشفے پانا؛

۱۵ اور کلِیسیاؤں کو مُنَظّم کرنا، اور عِلم حاصل کرنا اور سیکھنا، اور سب اعلیٰ کِتابوں، اور بولیوں، زبانوں اور لوگوں سے رُوشناس ہونا۔

۱۶ اور ساری عُمر یہ تُمھارا فرض اور نصب العین ہو گا، کہ جماعت کی صدارت کرو اور اِس کلِیسیا اور بادِشاہی کے تمام اُمور کو دُرست کرو۔

۱۷ شرمِندہ نہ ہونا، نہ ہی پریشان ہونا، مگر اپنے تکبر اور غرور میں تادیب پانا، کیوں کہ یہ تُمھاری جان کے لیے پھندہ لاتا ہے۔

۱۸ اپنے گھروں کو دُرست کرو، کاہلی اور ناپاکی کو اپنے سے دُور رکھنا۔

۱۹ اب، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، جتنی جلدی ہو سکے، تُمھارے مُشِیر اور کاتب، یعنی فریڈرک جی ویلیمز کے خاندان کے لیے جگہ کا بندوبست کِیا جائے۔

۲۰ اور میرا عُمر رسِیدہ خادِم، جوزف سمِتھ سینئر، اپنے خاندان کے ساتھ اِسی جگہ پر قیام کرے جہاں وہ اب رہتا ہے، اور وہ بیچی نہ جائے جب تک خُداوند کے مُنہ سے فرمان نہ جاری ہو۔

۲۱ اور میرا مُشِیر، یعنی سِڈنی رِگڈن، وہاں رہے جہاں وہ اب رہتا ہے جب تک خُداوند کے مُنہ سے فرمان نہ نِکلے۔

۲۲ اور اُسقُف جاں فِشانی سے نمایندے کی تلاش کرے، اور وہ اَیسا آدمی ہو جِس کے پاس دَولت ہے—خُدا کا بندہ، اور اِیمان کا مضبُوط—

۲۳ تاکہ اُس سے وہ ہر قرض چُکانے کے قابل ہو؛ اور خُداوند کا ذخیرہ خانہ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے بُری ساکھ میں نہ لایا جائے۔

۲۴ جاں فِشانی سے تلاش کرو، ہمیشہ دُعا کرو، اور اعتقاد رکھو، اور سب چِیزیں مِل کر تُمھارے لیے بھلائی پَیدا کریں گی، اگر تُم راست رو ہو گے اور اُس عہد کو یاد رکھو گے جو عہد تُم نے ایک دُوسرے کے ساتھ باندھا ہے۔

۲۵ اور اُن سے مُتعلّق جو تُمھارے خاندان سے تعلق نہیں رکھتے، اپنے خاندانوں کو چھوٹا رکھو، خاص طور پر میرا عُمر رسِدہ خادِم جوزف سمِتھ سینئر؛

۲۶ تاکہ وہ چِیزیں جو تُمھیں، میرا کام کرنے کے لیے مہیا کی گئی ہیں، تُم سے نہ لے لی جائیں اور اُن کو دی جائیں جو اہل نہیں ہیں—

۲۷ اور اس طرح تُم اُن کاموں کو پُورا کرنے سے جِن کا مَیں نے تُمھیں حُکم دیا ہے روکے جاؤ۔

۲۸ اور پھِر، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کہ میری خادِمہ ویانا جیکیز اپنے اَخراجات برداشت کرنے کے لیے رقم پائے، اور صِیُّون کی سرزمِین کے لیے روانہ ہو؛

۲۹ اور رقم کا بقیہ میرے لیے مخصُوص کِیا جائے، اور وہ میرے مُقرّرہ وقت پر اَجر پائے گی۔

۳۰ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کہ یہ میری نظر میں واجب ہے کہ وہ صِیُّون کی سرزمِین کے لیے روانہ ہو جائے، اور اُسقُف کے ہاتھ سے مِیراث پائے۔

۳۱ تاکہ جِس قدر وہ اِیمان دار ہے وہ امن سے آباد ہو، اور تب سے اپنے دِنوں میں کاہلی نہ کرے۔

۳۲ اور دیکھو، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کہ تُم اِس حُکم کو لِکھو گے، اور صِیُّون میں اپنے بھائیوں سے اُلفت بھرے سلام کے ساتھ کہنا، کہ مَیں نے تُمھیں بھی اپنے مُقرّرہ وقت پر صِیُّون پر صدارت کے لیے بُلایا ہے۔

۳۳ پَس، وہ مُجھے اِس مُعاملے میں بیزار کرنے سے باز آئیں۔

۳۴ دیکھو، مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ صِیُّون میں تُمھارے بھائی توبہ کرنا شُروع کرتے ہیں، اور فرِشتے اُن پر شادمان ہوتے ہیں۔

۳۵ تاہم، مَیں بُہت سے اُمور پر زیادہ خُوش نہیں ہُوں؛ اور مَیں اپنے خادِم وِلیم ای میک لی لین سے خُوش نہیں ہُوں، نہ ہی اپنے خادِم سِڈنی گلبرٹ سے، اور اُسقُف سے بھی، اور دُوسروں کو بھی بُہت سے کاموں کی توبہ کرنی ہے۔

۳۶ لیکن مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کہ مَیں خُداوند، صِیُّون سے جھگڑوں گا، اور اُس کے زور آوروں سے مِنّت کرُوں گا، اور اُس کی ملامت کرُوں گا جب تک وہ غالِب نہیں آتی اور میرے حُضُور پاک نہیں ٹھہرتی ہے۔

۳۷ کیوں کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹائی نہ جائے گی۔ مُجھ، خُداوند نے یہ فرمایا ہے۔ آمین۔