آ، میرے پِیچھے ہولے ۲۰۲۴
ضمیمہ ب: پرائمری کے لیے—بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا


” ضمیمہ ب: پرائمری کے لیے—بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: مورمن کی کِتاب ۲۰۲۴ ( ۲۰۲۴)

”ضمیمہ ب،“ آ، میرے پِیچھے ہو لے—برائے گھر اور کلِیسیا: ۲۰۲۴

ضمیمہ ب

پرائمری کے لیے—بچّوں کو زندگی بھر خُدا کے عہد کی راہ کے لیے تیار کرنا

جِن مہینوں میں پانچ اِتوار ہوتے ہیں، پرائمری مُعلّمین کی آ، میرے پیچھے ہو لے پانچوں اِتوار کے طے شُدہ خاکہ کو اِن سرگرمیوں میں سے ایک یا زائد کے ساتھ تبدیل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے اصُول اور رسُوم

مسِیح کی تعلیم ہمیں سِکھاتی ہے کہ خُدا کی طرف کیسے لوٹنا ہے۔

جب یِسُوع مسِیح امریکہ میں لوگوں پر ظاہر ہُوا، تو اُس نے اُنھیں اپنی تعلیم سِکھائی۔ اُس نے فرمایا کہ اگر ہم اِیمان لاتے، توبہ کرتے، بپتِسما لیتے، رُوحُ القُدس پاتے، اور آخر تک برداشت کرتے ہیں تو ہم خُدا کی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں (دیکھیے ۳ نِیفی ۱۱‏:۳۱–۴۰؛ عقائد اور عہُود ۲۰‏:۲۹)۔ ذیل میں دی گئی سرگرمیاں بچّوں کو یہ سِکھانے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں کہ یہ اصُول اور رسُوم زِندگی بھر نجات دہندہ کے قریب آنے میں ہماری مدد کریں گے۔

مسِیح کی تعلیم کی بابت مزید جاننے کے لئے، دیکھیں، ۲ نِیفی ۳۱۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • بچّوں کو ایسی تصاویر دیں جو یِسُوع مسِیح پر اِیمان، توبہ، بپتِسما، اور اِستحکام کی نمایندگی کرتی ہیں (دیکھیے اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۱، ۱۱۱، ۱۰۳، اور ۱۰۵)۔ بچّوں کے ساتھ اِیمان کے ارکان میں سے چوتھا پڑھیں یا سُنائیں، اور جِس اصُول یا رسم کا ذکر ہو تو اُس کی تصویریں اُوپر اُٹھانے کے لیے کہیں۔ بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ اِن میں سے ہر اصُول اور رسُوم ہمیں آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کی مانِند بننے میں کیسے مدد کرتے ہیں۔

  • آپ بچّوں کو یہ سمجھنے میں کِس طرح مدد کر سکتے ہیں کہ اِیمان، توبہ، بپتِسما، اور اِستحکام یک مُشت واقعات نہیں ہیں بلکہ زِندگی بھر ہماری رُوحانی نشوونما کو متاثر کرتے ہیں؟ مثال کے طور پر، آپ اُنھیں کِسی بیج اور بڑے درخت کی تصویر دِکھائیں (یا اِن چیزوں کی بورڈ پر بنائیں)۔ اِن چیزوں کے بارے میں سوچنے میں اُن کی مدد کریں جو بیج کو ایک بڑے درخت میں بڑھنے میں مدد کریں، جیسا کہ پانی، مٹی اور سُورج کی روشنی۔ اُنھیں یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ یہ وہی چیزیں ہیں جو ہم زِندگی بھر خُدا کے قریب ہونے کے لیے کرتے ہیں—یِسُوع مسِیح میں اپنے اِیمان کو بڑھانا، ہر روز توبہ کرنا، اپنے بپتِسما کے عہُود پر قائم رہنا، اور رُوحُ القُدس کو سُننا۔

  • بُزرگ ڈیل جی رینلنڈ کے پیغام سے بچّوں کو آتش بازی کی کہانی سُنائیں” توبہ کرنے سے مُجھے خُوشی کیسے مِلتی ہے؟فرینڈ، دِسمبر ۲۰۱۷، ۱۲–۱۳، یا لیحونا، دِسمبر ۲۰۱۷، ۷۰–۷۱؛ مزید ویڈیو دیکھیے ”توبہ: خُوش کُن اِنتخاب ہے“ [گاسپل لائبریری]).

    کہانی کے دَوران میں مُختلف مقامات پر، بچّوں کو یہ سوچنے کے لیے مدعو کریں کہ بُزرگ رینلنڈ نے کیسا محسُوس کِیا ہوگا۔ جب ہم توبہ کرتے ہیں تو ہم خُوش کیوں ہوتے ہیں؟ بچّوں کے ساتھ اُس خُوشی اور محبّت کا اِظہار کریں اور جو کُچھ آپ نے محسُوس کِیا جب آپ نے آسمانی باپ سے مُعافی کی درخواست کی۔

بپتِسما

یِسُوع مسِیح نے میرے لیے مثال قائم کی جب اُس نے بپتِسما لِیا تھا۔

حتیٰ کہ وہ گُناہ سے پاک تھا، اُس نے آسمانی باپ کی فرماں برداری کی کامِل مثال قائم کرنے کے لیے بپتِسما لِیا (دیکھیے ۲ نِیفی ۳۱:‏۶–۱۰

بپتِسما کی بابت مزید جاننے کے لیے، دیکھیے عقائد اور عہُود ۲۰:‏۳۷؛ اِنجِیلی موضوعات، ”بپتِسما،“ گاسپل لائبریری۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • یِسُوع کے بپتِسما کی تصویر اور کسی دُوسرے شخص کے بپتِسما کی تصویر دِکھائیں (یا دیکھیے اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۳۵ اور یا تو نمبر ۱۰۳ یا نمبر ۱۰۴)۔ بچّوں سے پُوچھیں کہ دونوں تصویروں کے درمیان کیا فرق ہے اور کیا ایک جیسا ہے۔ اِکٹھے پڑھیں متی ۳:‏۱۳–۱۷ یا ”باب ۱۰: یِسُوع نے بپتِسما پایا ہےنئے عہد نامہ میں، ۲۶–۲۹، یا گاسپل لائبریری سے مُتعلقہ ویڈیو دیکھیے۔

    بچّوں کو تصویروں میں اُن چیزوں کی طرف اِشارہ کرنے دیں جِن کا ذکر پڑھنے یا ویڈیو میں کِیا گیا ہے۔ بّچوں کو نجات دہندہ کے لیے اپنی محبّت اور اُس کی پیروی کرنے کی خواہش کی بابت بتائیں۔

  • بپتِسما کی بابت گِیت گانے سُننے پر غور کریں، جیسا کہ ”جب یِسُوع نے بپتِسما لِیا تھا“ (بچّوں کے گِیتوں کی کِتاب، ۱۰۲)۔ ہم اِس گیت سے بپتِسما کی بابت کیا سِیکھتے ہیں؟ پڑھیں ۲ نِیفی ۳۱:‏۹–۱۰، اور بچّوں کو سُننے کے لیے کہیں کہ یِسُوع نے بپتِسما کیوں لِیا تھا۔ اُنھیں اپنے بپتِسما کے دِن اپنی تصویر بنانے کے لیے مدعو کریں۔

مَیں خُدا کے ساتھ عہد باندھنے اور بپتِسما لینے کا اِنتخاب کر سکتا/سکتی ہُوں۔

بپتسما کی تیاری کا مطلب کِسی تقریب کی تیاری سے کہیں زیادہ ہے۔ اِس کا مطلب عہد باندھنے کی تیاری کرنا اور پھر اُس عہد پر زِندگی بھر قائم رہنا ہے۔ جب بچّے بپتِسما لیں گے تو وہ آسمانی باپ کے ساتھ عہد باندھیں گے، جِس میں وہ وعدے شامِل ہیں جو خُدا اُن سے کرتا ہے اور وہ وعدے جو وہ خُدا سے کرتے ہیں غور کریں کہ آپ بچّوں کی اِس عہد کو سمجھنے میں کیسے مدد کریں گے۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • وضاحت کریں کہ عہد وہ وعدہ ہے جو خُدا اور کِسی شخص کے درمیان میں ہوتا ہے۔ جب ہم خُدا سے کِیے اپنے وعدوں پر قائم رہنے کی کاوِش کرتے ہیں، تو خُدا ہمیں برکت سے نوازنے کا وعدہ کرتا ہے۔ بورڈ پر لِکھیں خُدا کے ساتھ میرے وعدے اور میرے ساتھ خُدا کے وعدے۔ ایک ساتھ پڑھیں مضایاہ ۱۸:‏۱۰، ۱۳ اور عقائد اور عہُود ۲۰‏:۳۷، اور بچّوں کو مُناسب عنوانات کے تحت مِلنے والے وعدوں کی فہرست بنانے میں مدد کریں (مزید دیکھیے ڈیلن ایچ اوکس، ”آپ کے بپتِسما کے عہد،“ فرینڈ، فروری ۲۰۲۱، ۲–۳)۔ بتائیں کہ جب آپ اپنے بپتِسما کے عہد پر قائم رہنے کی کوشش کرتے ہیں تو آسمانی باپ آپ کو کِس طرح برکت بخشتا ہے۔

  • بچّوں کو اُن چیزوں کی تصویریں دِکھائیں جو یِسُوع مسِیح نے کِیں جب وہ زمین پر تھا (چند مثالوں کے لیے، دیکھیے اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۳۳–۴۹)۔ بچّوں کو ہر تصویر کے بارے میں بات کرنے دیں کہ یِسُوع تصویر میں کیا کر رہا ہے۔ پڑھیں مُضایاہ ۱۸:‏۸–۱۰، ۱۳، اور بچّوں کو کہیں کہ وہ اُن باتوں کو سُنیں جِن کو بپتِسما لینے کے بعد کرنے کا وہ وعدہ کرتے ہیں (مزید دیکھیے ”بپتِسما کا عہد،“ فرینڈ، فروری ۲۰۱۹، ۷؛ لیحونا، فروری ۲۰۱۹، ایف۳)۔ یہ وعدے ہر روز ہمارے اعمال پر کیسے اثر انداز ہوں گے؟ بچّوں کو کہیں کہ یِسُوع کی مانِند کِسی کی مدد کرتے ہُوئے اپنی تصویر بنائیں۔ یا آپ بچّوں کو پہنانے کے لیے یِسُوع کے نام ساتھ ایک سادہ سا بیج بنائیں۔

    شبیہ
    لڑکا بپتِسما پاتے ہُوئے

    جب ہم بپتِسما لیتے ہیں، ہم خُدا سے وعدے کرتے ہیں اور وہ ہم سے وعدے کرتا ہے۔

اِستحکام

جب مُجھے اِستحکام دِیا جاتا ہے، تو مَیں کلیِسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخِری ایّام کی/کا رُکن بن جاتی/جاتا ہُوںں۔

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخِری ایّام کے رُکن ہونے سے کئی نعمتیں عطا ہوتی ہیں، جِن میں بچّوں کے لیے خُدا کے کام میں سرگرم شریک کُنندہ ہونے کے مواقع شامِل ہیں۔

اِستحکام اور رُوحُ القُدس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، دیکھیے گیری ای سٹیونسن، ”رُوحُ القُدس کیسے آپ کی مدد کرتا ہے، “ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، ۱۱۷–۲۰؛ اِنجِیلی عُنوانات، ”رُوحُ القُدس،“ گاسپل لائبریری۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • کِسی ایسے شخص جِس نے حال ہی میں بپتِسما پایا اور اِستحکام مِلا ہو اُسے کلاس میں مدعو کریں اور بتائیں کہ اِستحکام پاکر کیسا لگتا ہے۔ اُس شخص کے لیے کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخِری ایّام کے رُکن ہونے کے کیا مطلب ہے؟ بچّوں کو اُن طریقوں کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں جِن سے وہ کِلیسیا کے ارکان کے ہوتے ہُوئے اپنے بپتِسما کے عہد پر قائم رہ سکتے ہیں (جیسا کہ دُوسروں کی خِدمت کرنا، دُوسروں کو یِسُوع کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مدعو کرنا، عِبادات میں دُعا کرنا، وغیرہ)۔ بتائیں کہ اِن چیزوں کو کرنے سے آپ کو مسِیح کی کلِیسیا کا رُکن بننے کی خُوشی پانے میں کیسے مدد مِلتی ہے۔

  • مورمن کے پانیوں پر لوگوں کی تصویر دِکھائیں (دیکھیے اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۷۶)، اور بچّوں کو کہیں کہ تصویر میں وہ جو کُچھ دیکھتے ہیں اُسے بیان کریں۔ ایلما اور اُس کے لوگ کب وہاں پر بپتِسما پانے کی کہانی بتائیں (دیکھیے مضایاہ ۱۸‏:۱–۱۷؛ ,”باب ۱۵: ایلما تعلیم اور بپتِسما دیتا ہے،“ مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۴۳–۴۴، یا گاسپل لائبریری میں مُتعلقہ ویڈیو)۔

    جائزہ لیں مُضایاہ ۱۸‏:۸–۹ اور بچّوں کو اُن کاموں کو یاد رکھنے میں مدد کرنے کے اقدام پر عمل کرنے کے لیے کہیں جو لوگ مسِیح کی کلِیسیا کے ارکان کرنے کے لیے تیار تھے۔ کوئی ایسا تجربہ بیان کریں جب آپ نے کلِیسیا کے ارکان کو اِن طریقوں سے خِدمت کرتے ہُوئے دیکھا ہو۔

جب مُجھے اِستحکام دِیا جاتا ہے، تو مَیں رُوحُ القُدس کی نعمت پاتا/پاتی ہُوں۔

جب ہم بپتِسما لیتے اور اِستحکام پا لیتے ہیں، تو آسمانی باپ وعدہ کرتا ہے تاکہ ”اُس کا رُوح ہمیشہ [ہمارے] ساتھ رہے“ (عقائد اور عہُود ۲۰‏:۷۷)۔ خُدا کی طرف سے اِس شان دار تحفہ کو رُوحُ القُدس کی نعمت کہا جاتا ہے۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • پڑھیں عقائد اور عہُود ۳۳‏:۱۵، اور بچّوں کو خصُوصی تحفہ کے لیے سُننے کا کہیں جو آسمانی باپ ہمیں عطا کرتا ہے جب ہم بپتِسما لیتے اور اِستحکام پاتے ہیں۔ اُن کی مزید سیکھنے میں مدد کے لیے ساتھ مِل کر جائزہ لیں کہ رُوحُ القُدس کی نعمت اُن کی کیسے مدد کرے گی، یُوحنّا ۱۴‏:۲۶؛ گلتیوں ۵‏:۲۲–۲۳؛ ۲ نِیفی ۳۲:‏۵؛ ۳ نِیفی ۲۷:‏۲۰۔ آپ اِس مضمون کا بھی جائزہ لے سکتے ”رُوحُ القُدس … ہے“ (فرینڈ، جون ۲۰۱۹، ۲۴–۲۵؛ لیحونا، جون ۲۰۱۹، ایف۱۲–ایف۱۳)۔

  • کلاس سے پہلے، کِسی ایک یا زائد بچّوں کے والدین کو کہیں کہ رُوحُ القُدس کی نعمت کے پانے کے وسِیلے سے وہ کیسے نوازے گئے ہیں۔ وہ کیسے اُن کی مدد کرتا ہے؟ وہ اُس کی آواز کیسے سُنتے ہیں؟

  • رُوحُ القُدس کے بارے میں گیت گائیں، جیسا کہ ”رُوحُ القُدس“ (بچّوں کے گیتوں کی کِتاب ۱۰۵)۔ یہ گیت ہمیں کیا سِکھاتا ہے بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ رُوحُ القُدس ہماری مدد کیسے کرتا ہے۔

رُوحُ القُدس کئی طریقوں سے میرے ساتھ بات کرسکتا ہے۔

جو بچّے رُوح کی سرگوشی کو پہچانتے ہیں وہ اپنی راہ نُمائی کے لیے زِندگی بھر ذاتی الہام پانے کی کے لیے تیار رہیں گے۔ اُنھیں سِکھائیں کہ رُوحُ القُدس کئی طریقوں سے ہم سے بات کرتا ہے۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • بچّوں کی وہ مُختلف طریقے سوچنے میں مدد کریں جِن سے ہم کِسی دُور دراز رہنے والے دوست سے بات کر سکتے ہیں، جیسا کہ خط لِکھنا، ای میل بھیجنا، یا فون پر بات کرنا۔ اُنھیں سِکھائیں کہ آسمانی باپ رُوحُ القُدس کے وسِیلے سے ہم سے بات کر سکتا ہے۔ بچّوں کو یہ سمجھانے میں مدد کے لیے صدر ڈیلن ایچ اوکس کا پیغام اِستعمال کریں ”آسمانی باپ کیسے ہمارے ساتھ بات کرتا ہے“ رُوحُ القُدس مُختلف طریقوں سے ہمارے ذہنوں اور دِلوں سے بات کرتا ہے (فرینڈ، مارچ ۲۰۲۰، ۲–۳؛ لیحونا، مارچ ۲۰۲۰، ایف۲–ایف۳)۔

  • ایسا تجربہ بیان کریں جب رُوحُ القُدس آپ کے ساتھ گوش گُزار ہُوا ہو، یا تو آپ کے ذہن میں خیالات کی ذریعے یا پھر آپ کے دِل میں کِسی احساس کے ذریعے (دیکھیے عقائد اور عہُود ۶:‏۲۲–۲۳؛ ۸‏:۲–۳؛ مزید دیکھیے ہنری بی آئرنگ، ”رُوحُ القُدس کے لیے اپنے دِل کو کھولیں،“ فرینڈ، اگست ۲۰۱۹، ۲–۳؛ لیحونا، اگست ۲۰۱۹، ایف۲–ایف۳)۔ بچّوں کو گواہی دیں کہ رُوحُ القُدس اُن کی بھی اِسی طرح مدد کر سکتا ہے۔

  • بچّوں کو اُس وقت کے بارے میں سوچنے میں مدد کریں جب اُنھوں نے رُوح کو محسُوس کِیا ہو—مثال کے طور پر، جب وہ نجات دہندہ کی بابت کوئی گیت گا رہے ہوں یا دُوسروں کے لیے شفیق رہے ہوں۔ رُوحُ القُدس سے جو رُوحانی احساسات آتے ہیں اُنھیں وہ پہچاننے میں مدد کریں۔ آپ کے خیال میں رُوحُ القُدس ہمیں وہ احساسات کیوں دیتا ہے؟ بچّوں کو وہ کام سوچنے میں مدد کریں جو رُوحُ القُدس کی ہمارے ساتھ گوش گُزاری سُننے کے لیے کرنا ضروری ہیں۔ بات چیت کریں کہ رُوح کو مزید واضح طور پر سُننے کے لیے آپ کیا کرتے ہیں۔

عِشائے ربّانی

جب مَیں عِشائے ربّانی میں شرکت کرتا/کرتی ہُوں ، تو مَیں نجات دہندہ کی قُربانی اور اپنے عہُود کی تجدید کو یاد کرتا/کرتی ہُوں۔

نجات دہندہ نے ہمیں اپنی قُربانی کی یاد اور ہمارے عہُود کی تجدید میں مدد کے لیے ہمیں عِشائے ربّانی عطا کی۔ اِس ہفتہ وار رسم کے وسِیلے سے، ہم زندگی بھر اپنے بپتِسما کی نعمتوں کی خُوشی پاتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے، دیکھیے متی ۲۶:۲۶–۳۰؛ ۳ نِیفی ۱۸‏:۱–۱۲؛ عقائد اور عہُود ۲۰:‏۷۷، ۷۹۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • بچّوں کو کہیں ”یِسُوع نے نِیفیوں کو عِشائے ربّانی مُتعارف کروائی“ میں رنگ بھریں صحائف کی کہانیوں میں رنگ بھریں: مورمن کی کِتاب (۲۰۱۹)، ۲۶۔ اُنھیں یہ کہیں کہ وہ بتائیں تصویر میں لوگ کیا سوچ رہے ہیں۔ بچّوں کے لیے اِس حصّے کو پڑھیں ۳ نِیفی ۱۸:‏۱–۱۲ یا ”باب ۴۵: عِشائے ربّانی اور دُعا کی بابت یِسُوع مسِیح کی تعلیمات،“ مورمن کی کِتاب کی کہانیاں، ۱۲۶–۲۷، یا یہاں پر متعلقہ ویڈیو دیکھیے ChurchofJesusChrist.org عِشائے ربّانی کے دوران میں یِسُوع مسِیح کو یاد رکھنے کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں؟

  • بچُوں سے کہیں کہ وہ آپ کو وہ چیزیں بتائیں جو اُنھیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہئیں، جیسا کہ اپنے جوتے کے تسمے باندھنا یا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا۔ اِن چیزوں کو یاد رکھنا کیوں اہم ہے؟ بچّوں کے لیے مرونی ۴:‏۳ پڑھیں، اور عِشائے ربّانی میں شرکت کرنے سے ہم جِسے ہمیشہ یاد رکھنے کا وعدہ کرتے ہیں اُنھیں وہ سُننے کے لیے کہیں۔ یِسُوع مسِیح کو یاد رکھنا اہم کیوں ہے؟ عِشائے ربّانی کی روٹی اور پانی ہمیں کیسے یہ یاد رکھنے میں مدد کرتے ہیں کہ یِسُوع نے ہمارے لیے کیا کِیا ہے (دیکھیے مرونی ۴‏:۳؛ ۵‏:۲

  • بورڈ پر لِکھیں ”مَیں وعدہ کرتا …“ بچّوں کے لیےعِشائے ربّانی کی دُعائیں پڑھیں (دیکھیے عقائد اور عہُود ۲۰‏:۷۷، ۷۹)۔ جب وہ سُنتے ہیں کہ ہم خُدا سے وعدہ کرتے ہیں، تو رُکیں اور جو وعدہ وہ سُنیں اُس کے ساتھ بورڈ پر جُملہ مکمل کرنے میں اُن کی مدد کریں۔ اُنھیں یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ جب ہم عِشائے ربّانی میں شرکت کرتے ہیں، تو ہم وہی وعدے کر رہے ہوتے ہیں جو ہم نے بپتِسما کے وقت کِیے تھے۔

  • یِسُوع مسِیح کانام اپنے تئیں لینے کا کیا مطلب ہے؟ بچّوں کی اِس سوال کا جواب دینے میں مدد کے لیے، کِسی ایسی چیز کی مثال بتائیں جِن پر ہم اپنے نام لگاتے ہیں۔ ہم اِن چیزوں پر اپنے نام کیوں لگاتے ہیں؟ یِسُوع مسِیح اپنا نام ہمارے تئیں کیوں لگانا چاہے گا؟ صدر رسل ایم نیلسن کی طرف سے اِس وضاحت کو بیان کریں: ”نجات دہندہ کے نام کو اپنے تیئں لینے میں شامِل ہے کہ اپنے اعمال اور اپنے کلام سے دُوسروں کو گواہی دینا اور مُنادی کرنا—کہ یِسُوع ہی مسِیح ہے“ (”کلِسیا کا صحیح نام،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۸۸)۔

کہانتی قُدرت، اِختیار، اور کُنجیاں

خُدا اپنے بچّوں کو کہانتی قُدرت کے وسِیلے سے برکت بخشتا ہے

خُدا کے تمام بچّے—عورت اور مرد، جوان اور بوڑھے—جب وہ اُس کے ساتھ کِیے گئے عہُود کو پُورا کرتے ہیں تو وہ خُدا کی قُدرت پاتے ہیں۔ ہم یہ عہد اُس وقت کرتے ہیں جب ہم کہانتی رسُوم پاتے ہیں جیسا کہ بپتِسما (دیکھیے عمُومی راہ نُمائے کِتاب: کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقّدسِینِ آخری ایّام میں خِدمت کرنا، 3.5، گاسپل لائبریری)۔ مزید جاننے کے لیے، دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”رُوحانی خزانے،“ لیحونا، نومبر۲۰۱۹، ۷۶–۷۹؛ ”کہانت کے اصُول،“ باب ۳ عمُومی راہ نُمائے کِتاب۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • کہانت کے وسِیلے سے پائی جانے والی برکات پر توجہ دِلانے میں بچّوں مدد کریں۔ اُنھیں چند تجاویز دینے کے لیے، آپ یہ ویڈیو دِکھا سکتے ہیں ”کہانت کی برکات“ گاسپل لائبریری)۔

  • بورڈ پر اِن برکتوں کو لِکھیں۔ ہمارے لیے یہ برکتیں کیوں ضروری ہیں؟ گواہی دیں کہ یہ برکات یِسُوع مسِیح اور اُس کی کہانتی قُدرت کے وسِیلے سے آتی ہیں۔

  • درج ذیل سُرخیوں کو بورڈ پر لِکھیں خُدا کی قُدرت اور خُدا کی قُدرت اور اِختیار زمین پر اِنسانوں کو بخش دِیا گیا۔ بچّوں سے کہیں کہ پہلے سُرخی کے نیچے تصویریں لگائیں جو یہ سمجھنے میں ہماری مدد کریں کہ خُدا نے ہمیں برکت دینے کے لیے اپنی قُدرت کا اِستعمال کیسے کِیا ہے، جیسا کہ دُنیا کو تخلیق کرنا، ہماری راہ نُمائی اور سربراہی کرنا، ہم پر آشکارا کرنا کہ وہ ہمیں پیار کرتا اور جانتا ہے، اور ہماری دُعائیں سُنتا اور اُن کا جواب دیتا ہے (دیکھیے اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۳، ۶۸، ۹۰، ۱۱۱)۔ بچّوں سے کہیں کہ دُوسری سُرخی کے نیچے تصویریں لگائیں جو یہ سمجھنے میں ہماری مدد کریں کہ زمین پر اہل اِنسان ہمیں برکت دینے کے لیے خُدا کی قُدرت اور اِختیار کو کیسے اِستعمال کرتے ہیں، جیسا کہ بیماروں کو برکت دینا، بپتِسما دینا، اِستحکام دینا، عِشائے ربّانی کی تیاری کرنا، اور خاندانوں پر مُہر بندی کرنا (دیکھیے اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۴۶، ۱۰۴، ۱۰۵، ۱۰۷، ۱۲۰)۔ بتائیں کہ کہانت اور اُس سے مِلنے والی برکات کے لیے آپ کیوں شُکر گُزار ہیں۔

  • اپنی زِندگیوں میں خُدا کی قُدرت کی برکات پانے کے اہم طریقوں میں سے ایک ہے کہانتی رسُومات (دیکھیے عقائد اور عہود ۸۴:‏۲۰)۔ بچّوں کو یہ سچّائی سِیکھنے میں مدد کے لیے، آپ بورڈ پر درج ذیل صحائف کو لِکھیں: ۳ نِیفی ۱۱‏:۲۱–۲۶، ۳۳ (بپتِسما)؛ مرونی ۲ (اِستحکام)؛ مرونی ۴–۵ (عِشائے ربّانی)۔ بچّے ہر حوالے میں سے کِسی ایک کا اِنتخاب کریں اور بیان کردہ رسم کی نِشان دہی کریں۔ بچّوں کو یہ بتانے کے لیے مدعو کریں کہ وہ اِنفرادی طور پر کہانتی رسُوم پانے سے کیسے نوازا گئے ہیں۔

  • بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ جب وہ بپتِسما لیتے اور اپنے بپتِسما کے عہُود پر قائم رہتے ہیں تو وہ خُدا کی طرف سے قُوت پاتے ہیں۔ بچّوں سے پُوچھیں کہ یہ قُوت اُن کی مدد کیسے کر سکتی ہے۔

خُدا کا کام کہانتی کُنجیوں کی راہ نُمائی اور کہانتی اِختیار کے وسِیلے سے مُکمل ہوتا ہے۔

کلِیسیا کے اہل مرد ارکان کو کہانت کے عہدے پر مُقرر کِیا جا سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ، جب بھی کِسی شخص کو خُدا کے کام میں مدد کے لیے بُلاہٹ یا ذمہ داری مُقرر کی جاتی ہے، تو وہ تفویض شُدہ کہانتی اِختیار پر عمل کر سکتا ہے۔ کلِیسیا میں تمام کہانتی اِختیار کو کہانتی کُنجیوں کے حامِل افراد کی زیرِ ہدایت بروئے کار لایا جاتا ہے، جیسا کہ میخ کا صدر، اُسقف، اور کورم کے صدُور۔ کہانتی کُنجیاں وہ اِختیار ہے جو خُداوند کے کاموں کے لیے کہانت کو بروئے کار لانے کی راہ نُمائی کرتا ہے۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • بچّوں کے ساتھ پڑھیں مرقس ۳‏:۱۴–۱۵، اور اُنھیں وہاں بیان کردہ واقعہ کی تصویر دِکھائیں (جیسا کہ اِنجِیلی آرٹ کی کِتاب، نمبر ۳۸)۔ بچّوں سے پُوچھیں کہ کیا اُنھوں نے کبھی کِسی کو کہانت کے عہدے پر یا بُلاہٹ پر مُقرر ہوتے دیکھا ہے (یا اُنھیں اپنے تجربات کے بارے میں بتائیں)۔ کیا یہ اُسی طرح ہے جِس طرح نجات دہندہ نے اپنے رسُولوں کے ساتھ کام کِیا؟ بچوں کو بورڈ پر کہانتی عہدوں یا بُلاہٹوں کو درج کرنے میں مدد کریں جو کہ کلِیسیائی ارکان کو سونپی جا سکتی ہیں، جیسا کہ کِسی اَنجمن میں مُعلّم یا راہ نُما۔ ہر عہدے یا بُلاہٹ کے آگے، آپ اُس شخص کے عہدے یا بُلاہٹ کے زیرِ اِختیارات ذمہ داریوں کو لِکھ سکتے ہیں۔ بچّوں کو بتائیں کہ کہانت کی کُنجیوں کے حامِل کی زیرِ ہدایت تقرری نے آپ کو خِدمت کرنے میں کیسے مدد کی ہے۔

  • بچّوں کو کوئی ایسی چیز سوچنے کے لیے کہیں جِس کے لیے چابی کی ضرورت ہو، جیسا کہ گاڑی یا کوئی دروازہ۔ اگر آپ کے پاس چابی نہ ہوتی تو کیا ہوتا؟ ساتھ مِل کر پڑھیں عقائد اورعہُود ۶۵‏:۲ ، اور زمین پر کہانتی کُنجیوں کے ہونے کی اہمیت کے بارے میں گواہی دیں۔ آپ اِس ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں ”کُنجیاں کہاں ہیں؟“ (گاسپل لائبریری) اور بُزرگ سٹیونسن کہانتی کُنجیوں کی بابت تعلیم دیتے ہیں۔

  • حلقہ میں کِسی ایسے شخص کو بُلائیں جو کلاس میں آنے کے لیے کُنجیوں کا حامِل ہے اور بچّوں کو بتائے کہ کہانتی کُنجیوں کے حامِل ہونے کا کیا مطلب ہے۔ اُسے اپنی ذمہ داریاں بیان کرنے کے لیے مدعو کریں۔ وہ خُدا کے کام کے کون سے حِصّوں کی راہ نُمائی کرتا ہے۔ نجات دہندہ اُس کی مدد کیسے کرتا ہے؟

ہیکل اور خُوشی کا منصوبہ

ہیکل خُداوند کا گھر ہے۔

ہیکلیں اپنے بچّوں کے لیے آسمانی باپ کے منصوبے کا حِصہ ہیں۔ ہیکلوں میں، ہم اُس کے ساتھ مُقّدس عہُود باندھتے، کہانتی قُدرت کے ساتھ ودِیعت پاتے، مُکاشفہ پاتے، اپنے مرحُوم آباؤاجداد، اور اَبدیت کے لیے اپنے خاندانوں کے ساتھ مُہر بند ہوتے ہیں۔ یہ سب یِسُوع مسِیح اور اُس کی کفّارہ کے وسِیلے سے مُمکن ہُوا ہے۔

آپ جِن بچّوں کو پڑھاتے ہیں اُنھیں خُداوند کے گھر کے تقّدس کو پہچاننے اور اپنے آپ کو ہیکل کی رسُوم میں حِصّہ لینے کے لائق بننے کے لیے تیار ہونے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ اِن ذرائع کا جائزہ لیں: عقائد اور عہُود ۹۷‏:۱۵–۱۷؛ رسل ایم نیلسن، ”اِختتامی اِظہارِ خیال،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۱۲۰–۲۲؛ ”مُقّدسِینِ آخری ایّام ہیکل کیوں تعمیر کرتے ہیں،“ temples.ChurchofJesusChrist.org۔

شبیہ
ہیکل کے باہر نوجوان

ہیکلیں اپنے بچّوں کے لیے آسمانی باپ کے منصوبے کا حِصّہ ہیں۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • ہیکل کی ایک یا زائد تصویریں دِکھائیں۔ بچّوں سے پُوچھیں کہ ہیکل کو کیا چیز خاص جگہ بناتی ہے۔ ہماری ہر ہیکل کے داخلی دروازے پر یہ الفاظ نقش ہیں ”خُداوند کے لیے قُدُوسیّت: خُداوند کا گھر۔“ بچّوں سے پُوچھیں اُن کے خیال میں ”خُداوند کے لیے قُدُوسیّت“ کا کیا مطلب ہے۔ ہیکل کو خُداوند کا گھر کیوں کہا جاتا ہے؟ یہ ہمیں ہیکل کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟ اگر بچّوں میں سے کوئی ہیکل گیا ہے، تو وہ بتا سکتے ہیں کہ جب وہ وہاں تھے تو اُنھیں کیا محسُوس ہُوا۔ اگر آپ ہیکل میں گئے ہیں، تو بتائیں کہ آپ نے وہاں خُداوند کی حُضُوری کو کیسے محسُوس کِیا ہے، اور اِس بابت بھی بتائیں کہ ہیکل آپ کے لیے ایک مُقّدس جگہ کیوں ہے۔

  • ایک ساتھ پڑھیں عقائد اور عہُود ۹۷:‏۱۵–۱۷۔ بچّوں سے یہ دیکھنے کے لیے کہیں کہ خُداوند اپنے مُقّدس گھر میں داخل ہونے والوں سے کیا توقع کرتا ہے۔ ہمیں اُس کے گھر میں داخل ہونے کے لائق ہونے کی کیوں ضرورت ہے؟ اِس گُفتگُو کا حِصّہ ہوتے ہُوئے، بّچوں سے ہیکل کے اِجازت نامہ کے بارے میں بات کریں، بشمُول اِسے کیسے پایا جائے۔ آپ کِسی ایک اُسقفی رُکن کو اُن کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے مدعو کریں کہ ہیکل کے اِجازت نامہ کا انٹرویو کیسے ہوتا ہے اور اُس میں پُوچھے جانے والے سوالات۔

ہم ہیکل میں، خُداوند کے ساتھ عہُود باندھتے ہیں۔

صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا، ”یِسُوع مِسیح ہمیں آسمانی والدین کے گھر واپس لانے اور اپنے عزیزوں کے ساتھ رہنے کے لیے عہد کے راستے پر چلنے کی دعوت دیتا ہے (”آ, میرے پیچھے ہو لے،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۹۱)۔ بچّوں کو یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ عہد کے راستے میں بپتِسما، اِستحکام، اور ہیکل میں ودِیعت اور مُہر بندی شامل ہے۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • بچّوں سے کہیں کہ وہ اُن عہُود کا جائزہ لینے میں آپ کی مدد کریں جو ہم خُدا کے ساتھ باندھتے ہیں جب ہم بپتِسما لیتے اور کہ جِن کی ہم عِشائے ربّانی میں شرکت کرنے سے تجدید کرتے ہیں (دیکھیں مضایاہ ۱۸‏:۱۰؛ عقائد و عہُود ۲۰‏:۷۷، ۷۹)۔ کِسی ہیکل کی تصویر دِکھائیں اور واضح کریں کہ آسمانی باپ ہیکل میں ہمیں مزید برکات سے نوازنا چاہتا ہے۔

  • ایک دروازہ بنائیں جو راستے کی جانب جاتا ہے۔ بچّوں سے پُوچھیں اُن کے خیال میں چلنے کے لیے راستہ کیوں ضروری ہے۔ اِکٹھے پڑھیں ۲ نِیفی ۳۱‏:۱۷–۲۰، نِیفی جہاں بپتِسما کے عہد کے دروازے سے موازنہ کرتا ہے اور ہمیں بپتِسما کے بعد ہمیں راستے پر چلنے کی دعوت دیتا ہے۔ بپتِسما کے بعد بھی مزید عہد ہیں، بشمُول ہیکل میں باندھے گئے عہد۔ وضاحت کریں کہ صدر نیلسن اِس راستے کو کہا ہے .”عہد کی راہ۔“

ہیکل میں، ہم اپنے آباؤاجداد کے لیے جو وفات پا چُکے ہیں بپتِسما اور اِستحکام پاتے ہیں۔

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل خُدا کے تمام بچّوں کے لیے اُس کے ساتھ رہنے کے لیے واپس آنا مُمکن بناتی ہے، حتیٰ کہ اگر وہ اِنجِیل کو جانے بغیر مر جائیں۔ ہیکل میں، ہم اپنے مرحُوم آباؤاجداد کے لیے بپتِسما اور اِستحکام پا سکتے ہیں۔

مُمکنہ سرگرمیاں

  • ایسے وقت کے بارے میں بات کریں جب کِسی نے آپ کے لیے کُچھ کِیا جو آپ اپنے لیے نہیں کر سکتے تھے۔ بچّوں کو اِس سے مِلتے جُلتے تجربات بیان کرنے کے لیے کہیں۔ واضح کریں کہ جب ہم ہیکل میں جاتے ہیں، تو ہم مُقّدس رسُوم پاتے ہیں جیسا کہ دُوسروں کے لیے جو وفات پا چُکے ہیں بپتِسما لینا۔ جب ہم مرحُوموں کے لیے رسُوم ادا کرتے ہیں تو ہم مسِیح کی مانِند کیسے بنتے ہیں؟ اُس نے ہمارے لیے کیا کِیا ہے جو ہم اپنے لیے نہ کر سکے؟

  • ایک یا زائد نوجوانوں کو جِنھوں نے اپنے آباؤاجداد کے لیے بپتِسمے لیے ہوں اُنھیں اپنا تجربہ بتانے کے لیے مدعو کریں۔ اُنھیں پُوچھیں ہیکل کے اندر کیسا محسُوس ہوتا ہے؟ اپنے آباؤاجداد کے لیے یہ رسُوم ادا کرنے سے اُنھیں کیا محسُوس ہُوا اُسے بیان کرنے کے لیے اُن کی ہمت افزائی کریں۔

  • جڑوں اور شاخوں سمیت، بورڈ پر ایک درخت بنائیں۔ بچّوں سے پُوچھیں کہ خاندان کیسے درخت کی مانِند ہوتا ہے۔ جڑوں پر آباؤاجداد، شاخوں پر اَولاد، اور درخت کے تنے پر لیبل لگائیں آپ۔ یہ جُملہ ایک ساتھ پڑھیں عقائد اور عہُود ۱۲۸‏:۱۸: ”پَس ہم اِن کے بغیر [اپنے آباؤاجداد] کامِل نہیں بنائے جاسکتے؛ نہ ہی وہ ہمارے بغیر کامِل بنائے جا سکتے ہیں۔“ ذیل جیسے سوالات پُوچھیں: ”ہمیں اپنے آباؤاجداد کی ضرورت کیوں ہے؟ ہمارے آباؤاجداد کو ہماری ضرور ت کیوں ہے؟ ہمارے والدین، دادا دادی/نانا نانی، اور دیگر آباؤاجداد کیسے ہماری مدد کرتے ہیں؟“ بچّوں کو عقائد اور عہُود ۱۲۸‏:۱۸ سے بقیہ فِقرے تلاش کرنے کے لیے کہیں جو بیان کرتے ہیں کہ آباؤاجداد ہماری کیسے مدد کر سکتے ہیں۔

  • ہر بچّے کے والدین کے ساتھ رابطہ کریں کہ بچّے کے لیے ہیکل میں لے جانے کے لیے کِسی آباؤاجداد کے نام پائیں (دیکھیں FamilySearch.org۔