۲۰۱۰–۲۰۱۹
اختتامی کلمات
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۱۹


اختتامی کلمات

زیادہ سے زیادہ خُداوند کی مانند بننے کے لیے اِنفرادی اَہلیت دِل و دماغ کی کامل تبدیلی کی طلب گار ہوتی ہے۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، جب ہم اس تاریخی مجلس کے اختتام پر پہنچنے والے ہیں، ہم اِلہامی پیغامات اور حمدوثنا کے لیے جس سے مُستفید ہُوئے خُداوند کے شکرگزار ہیں۔ ہم سچّ مُچ اِس رُوحانی ضیافت سے لُطف اندوز ہُوئے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ یِسُوع مِسیح کی بحال شُدہ اِنجیل اُن اِنسانوں کے لیے اُمید اور شادمانی لاتی ہے جو اُس کی تعلیم کو سُنتے اور غوروفکر کرتے ہیں۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہر گھر اِیمان کی حقیقی خانقاہ بن سکتا ہے، جہاں پیار، صُلاح، اور خُداوند کا رُوح قیام کرے گا۔

بےشک، مُقّدس ہیکل بحالی کا اعلیٰ و ارفع نگینہ ہے۔ اِس کی مُقّدس رُسوم اور عہود اُن لوگوں کو تیار کرنے کا محور ہیں جو نجات دہندہ کا اُس کی آمدِ ثانی پر اِستقبال کرنے لیے تیار ہیں۔ اِس وقت ۱۶۶ تخصیص شُدہ ہیکلیں ہیں، اور بہت ساری آ رہی ہیں۔

ہر نئی اور تعمیرِ نو کی تقدیس سے پہلے عام داخلے کی تقریب مُنعقد ہو گی۔ بہت سارے دوست جو ہمارے دین کے نہیں ہوتے اُن ہیکلوں کی زیارت میں شامل ہوں گے اور ہیکل کی برکات کے بارے میں کچھ نہ کچھ سیکھیں گے۔ اور اُن میں سے بعض زائرین مزید جاننے کے لیے آگے بڑھیں گے۔ بعض سنجیدگی سے پوچھیں گے کہ ہیکل کی برکات کو پانے کے لیے کیسے اہل ہو سکتے ہیں۔

کلیسیا کے اَرکان کی حیثیت سے، ہمیں اُن کے سوالوں کے جواب دینے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم بیان کر سکتے ہیں کہ ہیکل کی برکات سے ہر کوئی اور سب لوگ فیض یاب ہو سکتے ہیں جو اپنے آپ کو تیار کرتے ہیں۔ البتہ تقدیس یافتہ ہیکل میں داخل ہونے سے پہلے، اُن کو اہل ہونے کی ضرورت ہے۔ خُداوند چاہتا ہے کہ اُس کی ساری اُمت ہیکل میں موجود ابدی برکات میں شریک ہوں۔ اُس نے ہدایت فرمائی ہے کہ اُس کے مُقّدس گھر میں داخل ہونے کے لیے ہر فرد کو لائق ہونے کے لیے کیا کرنا ہے۔

ہمارے لیے ایسی تدریس کے آغاز کا سُہنری مُقام ہے ہیکل کے باہر کُندہ اَلفاظ: ”خُداوند کے لیے مُقدّس؛ مسکنِ خُداوند۔“ آج صدر ہنری بی آئرنگ کا پیغام اور کئی دُوسروں کے ہمیں زیادہ مُقدّس بننے کے لیے ترغیب دیتے ہیں۔ ہر ہیکل پاک مقام ہے، ہیکل کا ہر سرپرست زیادہ پاک ہونے کی سعی کرتا ہے۔

ہیکل میں داخل ہونے کی ساری شرائط شخصی پاکیزگی سے وابستہ ہوتی ہیں۔ ایسی تیاری کا جائزہ لینے کے واسطے، ہر شخص جو ہیکل کی برکات سے فیض یاب ہونا چاہتا ہے اُس کے دو اِنٹرویوز ہوں گے: پہلا اُس کے اُسقُف، اُسقُفی مُشیر، یا شاخ کے صدر کے ساتھ؛ دُوسرا میخ یا تبلیغی صدر یا اُس کے کسی مُشیر کے ساتھ۔ اُن اِنٹرویوز میں کئی سوالات پُوچھے جائیں گے۔

حال ہی میں اُن سوالات میں سے بعض کی ترمیم وضاحت کی بِنا پر کی گئی ہے۔ اب آپ کی خاطر مَیں اُن کا جائزہ لینا چاہوں گا۔

  1. کیا خُدا، ابدی باپ، اُس کے بیٹے یِسُوع مِسیح، اور رُوحُ اُلقُدس پر آپ اِیمان لاتے اور گواہی دیتے ہیں؟

  2. کیا یِسُوع مِسیح کے کفارے اور نجات دہندہ اور مُخلصی دینے والے کی حیثیت سے اُس کے کِردار کی آپ گواہی دیتے ہیں؟

  3. کیا یِسُوع مِسیح کی بحال شُدہ اِنجیل کی آپ گواہی دیتے ہیں؟

  4. کیا کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسینِ آخری ایّام کے صدر کی بحیثیت نبی، رویا بین، اور مکاشفہ بین، آپ تائید کرتے ہیں، اور زمین پر وہ واحد شخص ہے جس کے پاس تمام کہانتی کُنجیوں کو اِستعمال کرنے کا اِختیار ہے؟

    کیا صدارتِ اَوّل اور بارہ رُسولوں کی جماعت کے اَرکان کی بحیثیت نبی، رویا بین، اور مکاشفہ بین، آپ تائید کرتے ہیں؟

    کیا کلیسیا کے دیگر اعلیٰ حکام اور مقامی راہ نماؤں کی آپ تائید کرتے ہیں؟

  5. خُداوند نے فرمایا ہے کہ سب کاموں کو میرے حُضور ”پاکیزگی سے کرو۔“(عقائد اور عہود ۴۲:‏۴۱

    کیا آپ اپنی سوچ اور طرزِ سلوک میں اخلاقی پاکیزگی کے لیے جدوجہد کرتے ہیں؟

    کیا آپ پاک دامنی کے قانون کی فرماں برداری کرتے ہیں؟

  6. کیا آپ اپنے خاندان کے افراد اور دیگر کے ساتھ کلیسیائے یِسُوع مِسیح کی تعلیمات کے مُطابق اپنی نجی اور عوامی طرزِ سلوک میں پیروی کرتے ہیں؟

  7. کیا آپ کسی ایسی تعلیم، سرگرمی یا عقیدے کی ترویج یا اِعانت کرتے ہیں جو کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مُقدسینِ آخری ایّام کی نقیض ہیں؟

  8. کیا آپ سبت کے دِن کو پاک ماننے کی سعی کرتے ہیں، گھر اور کلیسیا میں، اپنی عبادات میں شریک ہوتے ہیں؛ عشائے ربانی کو تیار کرتے اور لائق طور پر شرکت کرتے ہیں؛ اور اِنجیل کے حُکموں اور قوانین کے مطابق اپنی زندگی بسر کرتے ہیں؟

  9. کیا آپ اپنے تمام افعال کے اِرتکاب میں دیانت دار ہونے کی سعی کرتے ہیں؟

  10. کیا آپ پوری دہ یکی ادا کرتے ہیں؟

  11. کیا آپ حکمت کے کلام کی فرماں برداری کرتے ہیں؟

  12. کیا آپ کے سابق زوج یا بچّوں کی طرف سے مالی یا دیگر تقاضے؟

    اگر جی ہاں، کیا آپ اُن تقاضوں کو بروقت پُورا کر رہے ہیں؟

  13. کیا آپ اُن عہود کو مانتے ہیں جو آپ نے ہیکل میں باندھے تھے، بشمول ہیکل کے لباس کو ودیعت کے وقت دی گئی ہدایت کے مُطابق زیبِ تن کرتے ہیں؟

  14. کیا آپ کی زندگی میں ایسے سنگین گناہ ہیں جنھیں کہانتی عہدے داروں کے ساتھ اپنی توبہ کی جُزوی صورت کے طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے؟

  15. کیا آپ خُود کو خُداوند کے گھر میں داخل ہونے اور ہیکل کی رُسوم میں شریک ہونے کے لائق سمجھتے ہیں؟

کل، یہ اِجازت نامہ برائے ہیکل کے نظرثانی شُدہ سوالات پُوری دُنیا میں کلیسیائی راہ نماؤں میں تقسیم کر دیے جائیں گے۔

مزید براَں اُن کے سوالوں کے دیانت داری سے جواب دینے کے ساتھ ساتھ، یہ مانا جاتا ہے کہ ہر بالغ سرپرستِ ہیکل کہانت کا پاک لباس اپنے عام کپڑوں کے نیچے زیبِ تن کرے گا۔ یہ باطنی عزم کا نشان ہے کہ ہر روز خُداوند کی مانند بننے کی کوشش کرنا ہے۔ یہ ہمیں یاد دِلاتا ہے کہ اپنے عہود سے ہر دِن وفادار رہیں اور ہر روز عہد کے راستے پر زیادہ اعلیٰ اور ارفع طریقے سے بھی چلیں۔

اب، صرف ایک لمحے کے لیے، مَیں اپنے نوجوانوں سے کلام کرنا چاہوں گا۔ ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ محدود اِستعمال کا اِجازت نامہ برائے ہیکل کے اہل ہوں۔ آپ سے صرف وہی سوال پوچھے جائیں گے جن کا اِطلاق نیابتی بپتسمے اور استحکام کی رُسوم کی تیاری کے لیے ہوتا ہوگا۔ ہم ہیکل کے فریضہِ مُقدّس میں شرکت کرنے اور آپ کے اہل ہونے کے لیے بے حد شُکر گُزار ہیں۔ ہم آپ کا شُکر ادا کرتے ہیں!

خُداوند کے گھر میں داخل ہونے کے لیے شخصی اہلیت بہت زیادہ اِنفرادی رُوحانی تیاری کی طلب گار ہوتی ہے۔ البتہ خُداوند کی مدد کے ساتھ، کوئی شے ناممکن نہیں۔ بعض حوالوں سے، ہیکل کی تیاری کے لیے اِنسان کی تربیت کرنے کی نسبت ہیکل کو تعمیر کرنا قدرے آسان ہے۔ زیادہ سے زیادہ خُداوند کی مانند بننے، دیانت داری شہری بننے، بہتر مثال بننے، اور زیادہ پارسا شخص بننے کی اِنفرادی اَہلیت دِل و دماغ کی کامل تبدیلی کی طلب گار ہوتی ہے۔

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ ایسی تیاری کے اِرتکاب سے اِس زندگی میں لاتعداد برکتیں اور آنے والی زندگی کے لیے ناقابل تسخیر نعمتیں آئیں گی، بشمول آپ کی دائمی خاندانی اکائی کو ابدیت سے ابدیت تک”کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی“ کی حالت میں۔۱

اب مَیں کسی دُوسرے موضوع کی طرف جانا چاہتا ہُوں: آیندہ برس کے مُنصوبہ جات۔ سن ۲۰۲۰ کے موسمِ بہار میں، جوزف سمتھ پر ظہورِ خُدا کو پُورے ۲۰۰ برس ہوجائیں گے جسے ہم پہلی رویا کے نام جانتے ہیں۔ خُدا باپ او راُس کا پیارا بیٹا، یِسُوع مِسیح، ۴۱ برس کے لڑکے جوزف پر ظاہر ہوئے۔ اِس واقعے نے یِسُوع مِسیح کی اِنجیل کی معموری کی بحالی کا آغاز کر کیا، بائِبل مُقدس کی پیش گوئی کے عین مُطابق۔۲

پھر آسمانی پیام بروں کی زیارتوں کا سلسلہ شُروع ہو گیا، بشمول مرونی، یوحنا بپتسما دینے والا، اور اِبتدائی رُسول پطرس، یعقوب، اور یوحنا۔ بعد میں دُوسرے، بشمول موسیٰ، اِلیاس اور اَیلیاہ۔ ہر ایک اِختیارِ اِلہٰیہ لایا تاکہ زمین پر خُدا کی اُمت ایک بار پھر برکت پائے۔

معجزانہ طور پر، ہم پر مورمن کی کتاب: یِسُوع مِسیح کا ایک اور عہدنامہ کتابِ مُقدّس کا ہم صحیفہ بھی نازِل ہُوا۔ عقائد اور عہود میں مُکاشفوں کی اشاعت اور بیش قیمت موتی نے خُدا کے حُکموں اور ابدی سچّائی کے بارے میں ہماری تفہیم کو بھی بہت زیادہ تقویت بخشی ہے۔

کہانت کے عہدوں اور کُنجیوں کو بحال کیا گیا، جس میں رُسول، ستر، بطریق، اعلیٰ کاہن، بُزرگ، اُسقف، کاہن، معلم، اور ڈیکن شامل ہیں۔ اور جو خواتین خُداوند سے پیار کرتی ہیں وہ بہادری سے اَنجمنِ خواتین، پرائمری، اَنجمنِ دُختران، سبت سکول، اور دیگر کلیسیائی بُلاہٹوں میں خدمت انجام دیتی ہیں—یِسُوع مِسیح کی اِنجیل کی کامل معموری کی بحالی کے تمام اہم حصّوں میں۔

اِس طرح، سن ۲۰۲۰ دو صد سالہ قرار دیا گیا ہے۔ اگلے اپریل کی مجلسِ عامہ گُزشتہ تمام مجالس سے مُنفرد ہوگی۔ اَگلے چھے ماہ میں،مَیں اُمید کرتا ہُوں کہ ہر رُکن اور ہر خاندان اِس مُنفرد مجلس کے لیے تیاری کرے گا جو بحال شُدہ اِنجیل کی بہت اہم بُنیادی باتوں کی یاد منائے گی۔

آپ شاید اپنی تیاری کا آغازبیش قیمت موتی میں مرقوم جوزف سمتھ کی پہلی رویا کو پھر سے پڑھ کر کے کرو گے۔ اگلے برس کے لیے میرے پیچھے چلے آؤ میں مُطالعہ کے لیے نصاب مورمن کی کتاب ہے۔ آپ اہم سوالات پر غوروفکر کرنا چاہیں گے جیسا کہ، ”اگر مورمن کی کتاب کا علم اچانک مجھ سے چھین لیا جائے تو میری زندگی مُختلف کیسے ہوگی؟“ یا ”پہلی رویا کے بعد رُونما ہونے والے واقعات نے میرے اور میرے عزیز و اقارب کے لیے فرق پیدا کیا ہے؟“ مزید، مورمن کی کتاب کی ویڈیوز کو اب جو دست یاب ہیں،آپ اپنے اور خاندانی مُطالعہ میں شامل کرنا چاہیں گے۔

اپنے سوال خُود مُنتخب کریں۔ اپنی منصوبہ سازی خُود کریں۔ بحالی کے جلالی نُور میں خُود کو معمور کریں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، اِگلے اپریل کی مجلسِ عامہ نہ صرف یادگار ہوگی؛ بلکہ یہ ناقابلِ فراموش ہوگی۔

اب آخر میں، مَیں اپنی شفقت اور برکت نچھاور کرتا ہُوں، کہ آپ سب زیادہ خُوش اور زیادہ مُقدّس ہر روز بنتے جائیں۔ اِس اِثنا میں یقین مانیے کہ مکاشفہ کلیسیا میں جاری ہے گا اور خُداوند کی ہدایت کے مُطابق جاری رہے گا جب تک کہ”خُدا کے مقاصد پورے نہیں ہو جاتے اور برتر وتعالیٰ یہواہ نہ فرمائے کہ فرض پُورا ہوا۔“۳

میں آپ کو برکت دیتا ہُوں، آپ کے لیے اپنی اُلفت کا اعادہ کرتے ہُوئے، اپنی گواہی کے ساتھ کہ خُدا زندہ ہے! یِسُوع اَلمِسیح ہے! یہ اُس کے لوگ اور اس کی کلیسیا ہے۔ یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر، آمین۔