صحائف
شبِیہ ۳


ابرہام کی کِتاب سے شبِیہ

نمبر ۳

شبیہ
شبِیہ ۳

تفسیر

شکل ۱۔ بادِشاہ کی خُوش اخلاقی کے باعث، ابرہام اپنے سر پر تاج پہنے تختِ فِرعون پر بیٹھے ہُوئے، کہانت کو ظاہر کرتے ہُوئے، یہ آسمان پر عظیم اُلشان صدارت کا عِلامتی اِظہار ہے؛ اپنے ہاتھ مَیں اِنصاف اور عدالت کے عصا کے ساتھ۔

شکل ۲۔ فِرعون بادِشاہ جِس کا نام اُس کے سر پر دِکھائے گئے حروف میں ہے۔

شکل ۳۔ اِشارہ ہے کہ ابرہام مِصر میں جَیسا شبِیہ نمبر ۱ کی شکل ۱۰ میں دیا گیا ہے۔

شکل ۴۔ فِرعون کا شہزادہ، مِصر کا بادِشاہ، جَیسا اُس کے ہاتھ کے اُوپر لِکھا ہے۔

شکل ۵۔ شولم، بادِشاہ کے بڑے خدمت گزاروں میں سے ایک، جَیسا اُس کے ہاتھ کے اُوپر حرُوف سے ظاہر کِیا گیا ہے۔

شکل ۶۔ اولیملاہ، شہزادے کا غُلام۔

بادِشاہ کے دربار میں ابرہام فلکیات کے اُصُول بیان کر رہا ہے۔