صحائف
تجاویز برائے گاسپل لائبریری ایپ


”تجاویز برائے گاسپل لائبریری ایپ کا اِستعمال،“ مُطالعہِ صحائف کی تجاویز (۲۰۲۱)

”تجاویز برائے گاسپل لائبریری ایپ کا اِستعمال،“ مُطالعہِ صحائف کی تجاویز

شبیہ
خاتون اور بچّہ ٹیبلٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں

تجاویز برائے گاسپل لائبریری ایپ

سُنیں

صحائف کا مُطالعہ کرنے کا ایک بہترین طریق یہ ہے کہ ریکارڈنگز کو سُنیں۔ آپ ایسا اپنے اپنے گھر میں یا تقریباً کہیں بھی کر سکتے ہیں۔ آپ متغیر رفتار اور مختلف زبانوں میں بھی سُن سکتے ہیں ۔.

موضوع کے مُطابق مُطالعہ کریں

سرچ فنکشن کو اِستعمال کر کے آپ دیے گئے موضوع کے بارے میں صحائف ڈھونڈ سکتے ہیں اور پھر مُتعلقہ نتائج کا جائزہ لیں۔ آپ اِنجِیلی موضوعات کی اِشاعت کو بھی اِستعمال کر سکتے ہیں جو کسی دیے گئے موضوع کے لیے کلیدی صحائف فراہم کرتی ہے۔

موضوع کے لحاظ سے ترتیب دیں

آپ ”ٹیگز“ اور ”نوٹ بُکس“ کو اِستعمال کر کے متن کو ترتیب دے سکتے ہیں۔ جب آپ سبق یا پیغام کی تیاری کر رہے ہوں تو یہ موضوعات بہت کارآمد ہو سکتے ہیں۔

سُرخی

آپ کسی عِبارت کو مُنتخب کر کے اور سٹائل کو چُن کر اپنے صحائف کو نمایاں یا نشان زد کرسکتے ہیں۔ سٹائل مُختلف رنگوں اور خط زدہ یا نمایاں کا آمیزہ ہو سکتا ہے ۔.

لنکس بنائیں

آپ صحائف، مجلِسِ عامہ کے پیغامات، اور دیگر متُون کے درمیان میں لنکس بنا سکتے ہیں۔ اَیہ آپ کو یاد کرنے اور اپنے بنائے ہوئے روابط کو فوری طور پر تلاش کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

اِصطلاحیں تلاش کریں

کسی لفظ کو مُنتخب کر کے ”وضاحت“ کے بٹن پر ٹیپ کر کے آپ آسانی سے اِصطلاح تلاش کر سکتے ہیں۔

بک مارکس اور سکرینز کا اِستعمال کریں

آپ مخصُوص مقامات اور سکرینز کا سُراغ لگانے کے لیے بک مارکس کا اِستعمال کر کے فوری طور پر متن کو مُنتخب کرتے ہُوئے واپس جا سکتے ہیں۔ بک مارکس کا اِستعمال آپ کو ایک ہی وقت میں مُختلف ابواب اور دیگر متن تک رسائی کی اِجازت دے سکتا ہے۔

اَوقاتِ کار طے کریں

آپ مطالعہ کا منصوبہ بنا سکتے ہیں جو آپ کے صحیفائی مُطالعہ کی پیش رفت کا جائزہ لینے میں مدد دیتا ہے۔ آپ اپنے مُطالعے کے اہداف کو پُورا کرنے میں مدد کے لیے یاد دہانیوں کا تعین بھی کرسکتے ہیں۔ سطے شُدہ اوقاتِ کار میرے پِیچھے چلے آؤ کے سِلسِلہ وار مُطالعہ میں یا مورمن کی کِتاب کے شخصی مُطالعہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مدد کر سکتا ہے۔