صحائف
آپ کے مُطالعہِ صحائف برائے خاندان کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز


”آپ کے مُطالعہِ صحائف برائے خاندان کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ مُطالعہِ صحائف کی تجاویز (۲۰۲۱)

”آپ کے مُطالعہِ صحائف برائے خاندان کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ مُطالعہِ صحائف کی تجاویز

شبیہ
خاندان محوِ صحیفائی مُطالعہ

آپ کے مُطالعہِ صحائف برائے خاندان کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز

باقاعدگی سے صحیفائی مُطالعہ کرنا آپ کے خاندان کے لیے اِنجِیل کو سِیکھنے کاموّثر طریقہ ہے۔ کس قدر زیادہ یا کس قدر طویل مُطالعہ اِتنا اہم نہیں جِتنا اہم خاندان کے ساتھ مِل جُل کر باقاعدگی سے پڑھنے کی کوشش کرنا ہے۔ جب آپ مُطالعہِ صحائف کو اپنی خاندانی زِندگی کا ایک اہم حصہ بناتے ہیں، تو آپ اپنے خاندان کے اَرکان کو یِسُوع مسِیح کے قریب آنے اور اُس کے کلام کی بنیاد پر اپنی گواہیوں کو قائم کرنے میں مدد دیں گے۔

ذیل کے سوالات پر غور فرمائیں:

  • آپ خاندان کے اَرکان کی حوصلہ افزائی کیسے کر سکتے ہیں کہ وہ خُود سے صحائف کا مطالعہ کریں؟

  • آپ خاندان کے اَرکان کی کیسے حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں کہ وہ سِکھائی جانے والی باتوں کو بیان کریں؟

  • روزمرہ کے تدریسی لمحات میں آپ صحائف میں سِکھائے جانے والے اُصُولوں پر کِس طرح زور دے سکتے ہیں؟

یاد رکھیں کہ اِنجیل سِیکھنے کے لیے گھر بہترین جگہ ہے۔ آپ گھر میں اِنجِیل کو ایسے طریقوں سے سیکھ اور سِکھا سکتے ہیں جو کلیسیائی جماعت میں ممکن نہیں۔ اپنے خاندان کو صحائف میں سے سیکھنے میں مدد دینے کے طریقوں کے بارے میں سوچتے ہوئے تخلیقی رویہ اِختیار کریں۔ اپنے مُطالعہِ صحائف برائے خاندان کو تقویت دینے کے لیے درج ذیل چند تجاویز کو برُوئے کار لائیں۔

گیِتوں کا اِستعمال کریں

گیت گائیں جو صحائف میں سِکھائے گئے اُصُولوں کی کمک فراہم کریں۔

شبیہ
آدمی اور لڑکی صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے

معنی خیز صحائف کا تذکرہ کریں

خاندان کے اَرکان کو صحائف کے ایسے حِصّوں پر گُفت و شُنید کرنے کا وقت دیں جو اُنھیں اپنے ذاتی مُطالعہ کے دوران میں معنی خیز لگے ہوں۔

اپنے لفظوں میں بیان کریں

خاندان کے اَرکان کو دعوت دیں کہ وہ مُطالعہِ صحائف سے پانے والے اِدراک کو اپنے اپنے اَلفاظ میں خلاصہ پیش کریں۔

صحائف کو اپنی زِندگی پر لاگُو کریں

صحیفہ کی عبارت پڑھنے کے بعد، خاندان کے اَرکان سے گُزارش کریں کہ ایسے طریقوں کا بیان کریں جن سے وہ عبارت اُن کی زِندگیوں پر لاگو ہوتی ہے۔

سوال پُوچھیں

خاندان کے اَرکان کو اِنجیلی سوال پُوچھنے کی دعوت دیں، اور پھر اَیسی آیات کو تلاش کرنے میں وقت گُزاریں جو اُن سوالوں کے جواب میں مدد دے سکیں۔

حوالہ دِکھائیں

کوئی معنی خیز آیت مُنتخب کریں، اور اُسے اَیسی جگہ آویزاں کریں جہاں خاندان کے اَرکان اُسے اکثر دیکھ سکیں۔ کسی صحیفہ کو مُنتخب کرنے کے لیے خاندان کے دیگر اَرکان کو بھی موقع دیں۔

صحیفوں کی فہرست بنائیں

بحیثیت خاندان، متعدد ایسی آیات کا انتخاب کریں جن پر آپ آئندہ ہفتے کے دوران گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔

صحائف یاد کریں

صحیفہ کی ایک عبارت کا انتخاب کریں جو آپ کے خاندان کے لیے معنی خیز ہو، اور خاندان کے اَرکان کو اِسے روزانہ دہرا کر یا یاد کرنے کا کھیل کھیل کر اِسے یاد کرنے کی دعوت دیں۔

چیزسےسبق کو شئر کریں۔

ایسی چِیزیں ڈھونڈیں جو اُن ابواب اور آیات سے مُتعلق ہوں جو آپ بحیثیت خاندان پڑھ رہے ہیں۔ خاندان کے اَرکان کو دعوت دیں کہ اِس بارے میں بات کریں کہ ہر چِیز کیسے صحائف کی تعلیمات سے مُطابقت رکھتی ہے۔

شبیہ
خاتون بچّے کو تعلیم دے رہی ہے

موضوع کو مُنتخب کریں

خاندان کے اَرکان یَکے بعد دیگرے ایک اَیسے موضوع کا اِنتخاب کریں جن کا خاندان ایک ساتھ مِل کر مُطالعہ کرے گا۔ موضوع کے بارے میں حوالہ جات تلاش کرنے کے لیے راہ نُمائے موضوعات، لُغتِ بائِبل، یا راہ نُمائے برائے صحائف (scriptures.ChurchofJesusChrist.org) کا اِستعمال کریں۔

تصویر بنائیں

خاندان کے ساتھ چند آیات پڑھیں، اور پھر خاندان کے اَرکان کو اُس سے متعلق ایک تصویر بنانے کے لیے وقت دیں۔ ایک دُوسرے کی تصاویر پر گفتگو کرنے میں وقت گزاریں۔

کسی کہانی کی کردار نگاری کریں

کہانی پڑھنے کے بعد، خاندان کے اَرکان کو دعوت دیں کہ وہ کہانی کو ڈرامائی اَنداز پیش کریں۔ اِس کے بعد، اِس بارے میں بات کریں کہ کہانی اُن چِیزوں سے کیسے مُطابقت رکھتی ہے جن کا آپ انفرادی طور پر اور بطور خاندان تجربہ کر رہے ہیں۔

بزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا: ”ہر خاندانی دُعا، مُطالعہِ صحائف برائے خاندان کی ہر ایک قسط، اور ہر خاندانی شام ہماری رُوحوں کی چادر پر بُرش کی ایک ضرب ہے۔ کوئی بھی ایک واقعہ پُراثر یا ناقبلِ فراموش نہیں ہوسکتا۔ سلیکن جونہی پیلے اور سُنہرے اور بھورے رنگ کی ضربیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور کسی حیران کن شاہکار کو تخلیق کرتےہیں، اِسی طرح بظاہر معمولی چِیزوں کو کرنے میں ہماری مستقل مزاجی اہم رُوحانی نتائج کا باعِث بن سکتی ہے“ (”گھر میں زیادہ مُستعد اور غوروفکر کرنے والے ہوں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۹، ۱۹–۲۰)۔