صحائف
صحائف کا مُطالعہ کیوں کریں؟


”صحائف کا مُطالعہ کیوں کریں؟“ تجاویز برائے مُطالعہِ صحائف (۲۰۲۱)

”صحائف کا مُطالعہ کیوں کریں؟“ مُطالعہِ صحائف کی تجاویز

شبیہ
مسِیح نیفیوں کے درمیان عشائے ربانی قائم و دائم کرتا ہے، از اینڈریو بوسلے

صحائف کا مُطالعہ کیوں کریں؟

جب ہم جانفشانی سے صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں ، تو ہم یِسُوع مسِیح کے قریب آتے ہیں اور اُس کی اِنجِیل اور کفارے کی قُربانی کو بہتر طور پر سمجھ پاتے ہیں۔ نیفی نبی نے ہماری حوصلہ افزائی یُوں فرمائی:

”پس تُم ضرور مسِیح میں ثابت قدمی کے ساتھ، کامِل درخشاں اُمید پا کر، اور خُدا اور کُل بنی نوع اِنسان کی محبت میں آگے بڑھو۔ پس، اگر تُم مسِیح کے کلام پر ضیافت کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہو، اور آخِر تک برداشت کرو،تو دیکھو باپ یُوں فرماتا ہے: تُم اَبَدی زِندگی پاؤ گے“ (۲ نیفی ۳۱:‏۲۰)۔

شبیہ
خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

صحائف کی تعلیمات ہمیں اپنے آسمانی باپ کی طرف لوٹنے میں مدد دیں گی۔ ہمارے آخِری ایّام کے نبِیوں نے ہمیں انفرادی طور پر باقاعدگی سے اِن کا مُطالعہ کرنے کو کہا ہے اور، جہاں قابل اطلاق ہو، بطورِ خاندان۔ اُنھوں نے ہمیں صحائف میں پائے جانے والے تجربات سے سیکھنے اور صحائف کے بیانات اور تعلیمات کو آج اپنی زِندگیوں پر لاگو کرنے کی دعوت دی ہے، جیسا کہ نیفی ۱ نیفی ۱۹:‏۲۳ میں مشورت دیتا ہے۔ قدیم اور جدید نبیوں نے ہمیں صحائف کا مُطالعہ کرنے اور ”مسِیح کے کلام سے سیر ہونے“ کی دعوت دی ہے (۲ نیفی ۳۲:‏۳

شبیہ
شخص صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

صدر رسل ایم نیلسن نے صحائف پر ”ضیافت منانے“ کے بارے میں یہ اہم سچّائی بھی سِکھائی:

”ضیافت کرنے کا مطلب چکھنے سے کہیں زیادہ ہے۔ ضیافت کرنے کا مطلب ہے مکمل طور پر لطف اندوز ہونا۔ ہم خُوشگوار دریافت اور وفادار فرمان برداری کے رُوح سے صحیفوں کا مُطالعہ کر کے اُن سے فیض یاب ہوتے ہیں۔ جب ہم مسِیح کے کلام پر ضیافت مناتے ہیں، تو وہ کلام ہمارے ’گوشتین یعنی دِل کی تختیوں‘ میں سرایت کر جاتا ہے [۲ کرنتھیوں ۳:‏۳]۔ وہ کلام ہماری فطرت کا لازمی حِصّہ بن جاتا ہے“ (”جاوداں صحیفائی راہ نمائی،“ انزائن، نومبر ۲۰۰۰، ۱۷)۔

جب ہم مستقل مزاجی سے ذاتی اور خاندانی مُطالعہِ صحائف میں حِصّہ لے رہے ہوتے ہیں، تو ہم اور ہمارے خاندانوں کو اپنے زمانے کے بہت سے مسائل و مُعاملات کے لیے راہ نمائی، تحفظ، اور تقویت فراہم کی جا سکتی ہے۔