صحائف
آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز


”آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ تجاویز برائے مُطالعہِ صحائف (۲۰۲۱)

”آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز،“ تجاویز برائے مُطالعہِ صحائف

شبیہ
خاتون صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے

آپ کے ذاتی مُطالعہِ صحائف کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز

یہاں چند آسان تجاویز پیش کی گئی ہیں جو صحائف میں خُدا کے کلام کا مُطالعہ کرنے کے لیے آپ کی مدد کریں گی۔

اِلہام کے لیے دُعاکریں

صحائف میں خُدا کا کلام ہے جب آپ اُن کا مطالعہ کر رہے ہیں، تو اپنے آسمانی باپ سے اُس کی ہدایت مانگیں اور اُن کو سمجھنے میں آپ کی مدد کے لیے اُس کا رُوح پائیں۔

یِسُوع مسِیح کے بارے میں سَچّائیوں کے متلاشی ہوں

صحائف ہمیں سِکھاتے ہیں کہ تمام چِیزیں مسِیح کی گواہی دیتی ہیں (دیکھیں ۲ نیفی ۱۱:‏۴؛ موسیٰ ۶:‏۶۳)، لہٰذا صحائف کے واقعات، کہانیوں اور تعلیمات میں اُسے تلاش کریں۔ ایسی آیات کو نوٹ کرنے یا نشان لگانے پر غور کریں جو نِجات دہندہ کے بارے میں ہیں اور اُس کی پیروی کرنے کے طریقوں کی تعلیم دیتی ہیں۔

اثر انگیز اَلفاظ اورجملے تلاش کریں

آپ جانیں گے کہ صحائف میں بعض اَلفاظ اور جملے آپ کو مرغوب کرسکتے ہیں، گویا یہ آپ کے لیے خاص طور پر تحریر کیے گئے ہوں۔ وہ ذاتی طور پر مُطابقت ہونے کا احساس دے سکتے ہیں اور آپ کو قائل کر سکتے اورآپ کو ترغیب بخش سکتے ہیں۔ اپنے اپنے صحائف میں اِن پر نشان لگانے یا اِنھیں روز نامچے میں تحریر کرنے کے بارے میں غور فرمائیں۔

اِنجیلی سَچّائیوں کو تلاش کریں

بعض اوقات اِنجیل کی سَچّائیاں (جنھیں اکثر عقائد یا اُصُول بھی کہا جاتا ہے) براہ راست بیان کی جاتی ہیں، اور بعض اوقات اِن کو کسی مثال یا کہانی کے ذریعے سے بیان کیا جاتا ہے۔ اپنے آپ سے پُوچھیں کہ، ”اِن آیات میں کون سی ابدی سَچّائیاں سِکھائی گئی ہیں؟“

رُوح کی سُنیں

اپنے خیالات اور احساسات پر دھیان لگائیں، چاہے وہ پڑھے جانے والے مواد سے غیرمُتعلقہ ہی کیوں نہ ہوں۔ وہ خیالات ایسی باتیں ہوسکتی ہیں جو آپ کا آسمانی باپ چاہتا ہے کہ آپ سیکھیں۔

شبیہ
خاتون صحائف کا مُطالعہ کرتے ہوئے ۲

اپنی اپنی زِندگی پر صحائف کو لاگُو کریں

غور کریں کہ آپ جو کہانیاں اور تعلیمات پڑھ رہے ہیں وہ آپ کی زِندگی پر کِس طرح لاگو ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ خُود سے پُوچھ سکتے ہیں کہ، ”جو کچھ میں پڑھ رہا ہُوں اُس سے ملتے جلتے کون سے تجربات مجھے حاصل ہیں؟“ یا ”صحائف میں اِس شَخص کی مثال کی پیروی میں کیسے کر سکتا ہوں؟“

سوالات پُوچھیں

اِنجِیل کے بارے میں سوالات پُوچھنا آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے کہ مُطالعہ کیا کرنا ہے۔ جب آپ صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، ذہن میں سوالات آ سکتے ہیں۔ یہ سوالات اُس مواد سے متعلق ہو سکتے ہیں جو آپ پڑھ رہے ہیں یا آپ کی روزمرہ زِندگی سے متعلق ہوسکتے ہیں۔ اِن سوالات پر غور کریں، اور صحائف کا مُطالعہ کرتے وقت جوابات تلاش کریں۔ اپنے مُطالعہ کے بعد، پُوچھیں کہ آنے والی گھڑیوں اور دِنوں میں خُدا آپ کو مزید کیا سِکھانا چاہے گا، اور جوابات کے مُنتظر رہیں۔

مدد برائے مُطالعہِ صحائف کا اِستعمال کریں

پڑھی جانے والی آیات کے بارے میں مزید اِدراک پانے کے لیے، زیریں حاشیہ، راہ نُمائے موضوعات، لُغتِ بائِبل، راہ نُمائے صحائف (scriptures.ChurchofJesusChrist.org)، اور دیگر مُطالعاتی معاونتوں کو اِستعمال کریں۔

صحائف کے سیاقو سباق پر غورکریں

آپ کسی بھی صحیفے کے متعلق بامعنی بصیرت پا سکتے ہیں اگر آپ اُس صحیفے کے سیاق و سباق—حالات یا پسِ منظر پر غور کریں۔ مثال کے طور پر، اُن لوگوں کے اعتقادات اور پس منظر کو جاننا جن سے نبی ہم کلام ہے، آپ کو اُس کے کلام کے اِرادے کا فہم پانے میں مدد دے سکتا ہے۔

شبیہ
آدمی صحائف کا مطالعہ کرتے ہوئے

اپنے خیالات اوراحساسات کو قلم بند کریں

مُطالعہ کے دوران میں وارد ہونے والے اثرات کو قلم بند کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ ایک معنی خیز لفظ یا فقرے پر نشان لگا سکتے ہیں اور اپنے خیالات کو اپنے صحائف میں بطور نوٹ قلم بند کرسکتے ہیں۔ آپ پر وارد ہونے والی اِدراک، احساسات اور تاثرات کا روزنامچہ بھی بنا سکتے ہیں۔ یا آپ مُطالعہ شروع کرنے سے پہلے پُوچھے گئے سوال کو قلم بند کرسکتے ہیں، اِس کے بعد جوابات جن سے آپ نے راہ نمائی پائی تھی۔

آخِری ایّام کے نبِیوں اور رسُولوں کے کلام کا مُطالعہ کریں

صحائف میں پائی جانے والی سَچّائیوں کے بارے میں آخِری ایّام کے نبِیوں اور رَسُولوں کی تعلیم کو پڑھیں۔ اُن کے پیغامات ”مجلِسِ عامہ“ ”رسائل،“ اور گاسپل لائبریری میں دیگر مجموعے دست یاب۔ ہیں

کہانیاں پڑھیں

صحائف میں سے کہانیوں کو پڑھیں، اُن کے سیاق و سباق ( وقت، جگہ، مقرر، اور سامعین) کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ صحائف کی تشریح کردہ کہانیاں اِس کے لیے ایک عظیم وسیلہ ہیں، خاص طور پر بچّوں اور اَرکان کے لیے جو صحائف سے کم واقف ہیں۔

اِدراک کا اشتراک کریں

اپنے ذاتی مُطالعہ سے نازِل ہونے والے اِدراک پر تبادلہ خیال کرنا نہ صرف دُوسروں کو تدریس دینے کا ایک اچھا طریقہ ہے، بلکہ اِس سے پڑھے جانے والے مواد سے متعلق آپ کے فہم کو بھی تقویت ملتی ہے۔

جو کچھ آپ سیکھتے ہیں اُس پر عمل کریں

مُ صحائف کے مظالعے سے نہ صرف ہمیں اِدراک حاصل ہونا چاہیے—بلکہ اِس کی بدولت ہماری طرزِ زندگی کی تبدیلی کی طرف راہ نمائی ہونی چاہیے۔ مطالعہ کرتے ہوئے رُوح کی سرگوشیوں پر دھیان دیں کہ وہ آپ کو کیا کرنے کی ترغیب بخشتی ہیں، اور پھر اُن سرگوشیوں پر عمل کرنے کا عہد کریں۔