۲۰۱۸
چرچ میں دوڑنا
جولائی ۲۰۱۸


چرچ میں دوڑنا

ڈئینیل آر۔ تھامپسن، کیلی فورنیا ، یوایس اے

ایک روز، دوڑنے کے لئے کوئی جگہ ڈھونڈتے ہوئے ، میں نے اپنے پڑوس میں ایک چرچ کے پارکنگ احاطے کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے اِسےپسند کیا کیونکہ یہ روشن اور پختہ تھا۔ میں نے جانا کہ اِ س عمارت کے گرد ۱۰سے ۱۵ مرتبہ دوڑنے سے میری تین میل ( ۴۰۸ کلومیٹر ) کی ورزش پوری ہو جائے گی۔

پارکنگ احاطہ میں میری دوڑیں، قدرے باقاعدگی سے ، تین سال تک جاری رہیں ۔ وقتاً فوقتاً، میں پارکنگ احاطہ میں لوگوں کو دیکھتا کیونکہ بعض اوقات میں کلیسیائی عبادات اور سرگرمیوں کے دوران میں بھی دوڑتا تھا۔

کئی مرتبہ، میں نے تاثر پایا کہ مجھے کلیسیاء کے بارے کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے، مگر مجھے کوئیاندازہ نہیں تھا کیسے بات کروں۔ ایک شام اپنے کام سے گھر آتے ہوئے، میں نے وہاں سے گزرنے اور دیکھنے کا فیصلہ کیا کہ شاید میں کسی کو وہاں مِل سکوں۔ جب میں چرچ کی عمارت میں داخل ہوا، میں نے مشنریوں کو پایا چونکہ وہ اپنے صدر مشن کے ساتھ اپنے انٹرویو ز ختم کر رہے تھے۔ میں نے اپنا تعارف کروایا او رہم دالان میں بیٹھ گئے۔ وہاں ہی اُنہوں نے مجھے میرا پہلا انجیلی سبق سیکھایا۔

آئندہ دو ہفتوں تک، میں نےمشنریوں سے ملنا جاری رکھا۔ جب میں ساکرامنٹ میٹنگ میں شامل ہوا، وارڈکے اراکین نے مجھے محبت، قبولیت، رفاقت ، اور حوصلہ افزائی دِکھائی۔ جب میں نے اُس کے بارے سوچا جو میں سیکھ رہا تھا، تومیں نے محسوس کیا کہ کلیسیاء کے بارے میرا تجسس میرے لئے بپتسمہ پانے کا فیصلہ کرنے کی ضرورت میں فروغ پا گیا تھا۔ میں نے محسو س کیا میں روح سے وہ کرنے کی تحریک پا رہا تھا جو میر اآسمانی باپ مجھ سے چاہتاتھا، مگر میں فیصلہ سے نبرد آزما ہوتا رہا۔ بلاآخر ، میں نے ۳۶ سال کی عمر میں ۲۰۰۱ میں بپتسمہ پایا۔

کلیسیا کے پارکنگ احاطہ میں دوڑنے کا فیصلہ اُس وقت غیر اہم لگتا تھا۔ مگر اس نے میری عظیم ترین برکات کی طرف راہنمائی کی: کلیسیاء میں میری رکنیت، اپنی شاندار بیوی، جینیفر سے ملنا؛ اور سان ڈی یگو کیلی فورنیا ہیکل میں اُس کے ساتھ وقت اور ابدیت کے لئے سربمہر ہونا۔

پس اگر آپ کسی کو اپنےمیٹنگ ہاوس کے پارکنگ کے احاطہ میں ورزش کرتے ہوئے دیکھیں ، خُود کو متعارف کروائیں۔ آپ کبھی نہیں جانتے—وہ جلد ہی آپکی وارڈ کا / کی نیا ترین رکن بن سکتا/سکتی ہے!

پارکنگ احاطہ میں میری دوڑیں، قدرے باقاعدگی سے ، تین سال تک جاری رہیں ۔

خاکہ کشی ایلن گارنز