۲۰۱۸
خطاب کرنے کے ۷ نکات
جولائی ۲۰۱۸


خطاب کرنے کے ۷ نکات

مصنفہ یوٹاہ، یو۔ایس۔ اےمیں رہتی ہے۔

کیا آپ جلد ہی ساکرامنٹ میٹنگ میں خطاب کرنے ولے ہیں؟ یہنکات آزمائیں۔

میں آپ کے بارے نہیں جانتی، مگر جب مجھے ساکرامنٹ میٹنگ میں خطاب کرنے کے لئے مقرر کیا جاتا ہے، میں حقیقی طور پر پریشانی محسو س کرتی ہوں—خطاب لکھنے سے متعلق نہیں بلکہ حقیقتاًخطاب کرنے سے۔ میں ہمیشہ فکر مند ہوتی ہوں ، “ اگر میں نے لوگوں کو بہتبیزارکیاتو پھر کیا ہو گا؟ اگر میںکچھ بتانا بھول گئی تو؟ اگر میں نے کوئی لفظ غلط بول دیا تو؟

کیا آپ نے کبھی اِسی طرح محسو س کیا ہے؟ ( اُمید ہے کہ صرف میں ہی ایسی نہیں ہوں۔) اگر ایسا ہے، یہ کوئی مشکل صورتحال نہیں ہے! خطاب کرنے کی اپنی مہارتوں کو فروغ دینے اور دلچسپ خطاب کرنے کے لئے ان ساتنکات کو دیکھیں۔

خطاب تیار کرنا

  1. صحائف اور جدید انبیاء کی تعلیمات کو استعمال کریں ( دیکھئے تعلیم و عہد ۵۲: ۹ یہ آپ کے خطاب کی بنیاد ہیں۔ آخر کار، ہمارے چرچ میں جانے کی سب سے بنیادی وجہ—یسوع مسیح کی انجیلسکھانااور سسیکھنا ہی توہے۔ آپ (scriptures.lds.org)سے صحیفائی گائیڈ کی مدد سے اور ( gc.lds.org سے بعنوان تلاش کریں ) سے جنرل کانفرنس کے خطابات سے اپنے عنوان کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ یقینی بنائیں آپ اُن صحائف اور اقتباسات کو سمجھتے ہیں جن کو آپ اپنے خطاب میں استعمال کرنے کی منصوبہ سازی کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو مد دکی ضرورت ہے، اپنے والدین یا کلیسیائی راہنما سے کہیں۔

  2. روح کو مدعو کریں۔ جب آپ خطاب کریں اس سے پہلے روح پانے کے لئے ہمیشہ دُعا کرنا اور تیار ہونا اچھا خیال ہے۔ روح نہ صرف آپکے اعصاب کو سکون فراہم کرتا ہے، بلکہ وہ سچائی کی گواہی بھی دیتا ہے( دیکھئے تعلیم و عہد ۴۲: ۱۴)۔ جو آپ جانتے ہیں سچ ہے اُسکی گواہی دیتے ہوئے ساکرامنٹ میٹنگ میں روح کو مدعو کریں۔

  3. کسی ذاتی کہانی کے بارے سوچیں۔ دوسروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے سب سے بہتر طریقوں میں سے ایک کہانیاں ہیں۔ ہم سُننا پسند کرتے ہیں دوسروں کے تجربات اور اُنکی زندگیاں کیسی ہیں۔ پس ایک پُر لطف، منفرد، یا چنوتی بھرے تجربہ کے بارے سوچیں جو آپ کو ہو اہے جو انجیلی اصول سے متعلق ہے جس پر خطاب کرنا آپ کے ذمہ لگایا گیا۔ آپ نےاُس تجربہ سے کیا سِیکھا؟ اس نےآپ کی کیسے مد دکی؟ اپنے خطاب کا آغاز کرنے کا یہ شاندار طریقہ ہے اگر آپ کواندازہ نہیں کیسے شروع کرنا ہے۔

  4. مشق، مشق، مشق! اپنا خطاب لکھ چُکنے کے بعد، آپ بذات خُود باآواز بلند بولتے ہوئے ، اور پھر اراکین خاندان اور دوستوں کے سامنے اِ س کی مشق کرنا چاہیں گے۔ آپ معلوم کر سکتے ہیں آیا کہ آپ کا خطاب وقت کی حد میں ہے اور آیاکہ کوئی حصے ہیں جن کی وضاحت کی ضرور ت ہے۔ اگر آپ کے بشپ صاحب کو ٹھیک لگے، اپنے خطاب کو پمنبرسے دینے کی مشق کرنے کے لئےآپ قبل از وقت اپنے چرچ کی عمارت میں بھی جانے کی کوشش کر سکتے ہیں!

خطاب کرنا

  1. آغاز میں یہ کہنے سے باز رہیں “ میں یہاں کھڑا نہیں ہونا چاہتا ہوں”۔ یہ آغاز کئی صورتیں اختیار کر سکتا ہے، مگر زیادہ تر سامعین اِسے فوراً پہچان لیتے ہیں۔ یہ عموماً کچھ یوں ہوتا ہے، “ جب بشپ نے مجھے پوچھنےکے لئے فون کیا آیا کہ میں خطاب کروں گا، میں اِس سے بچنے کے لئے کوئی بہانہ ڈھونڈے لگا۔” کلیسیاء کے زیادہ تر اراکین سمجھ سکتے ہیں کہ خطاب کرنا کتنا مشکلہو سکتا ہے، مگر جب آپ بنیاد یطور پر کہہ رہے ہوتے ہیں، “ میں یہاں نہیں آنا چاہتا تھا، ” لوگ اِسے یوںسمجھ سکتے ہیں ہیں “ براہ کرمجھے مت سُنیں۔” ایسے آغاز سے مکمل طور پراجتناب کرنا ہی بہتر ہے—اپنے عنوان کے بارے پُر جوش ہوں!

  2. واضح طور پر بولیں۔ پریشانی کی بدولت کسی کے لئے بہت تیز یا بہت دھیما بولنا معمول کی بات ہے۔ میں سمجھ سکتی ہوں کہ کیسا لگتا ہے! مگر جب آپ خطاب کریں توصاف بولنا نہایت اہم ہے تاکہ جماعت آپ کو سمجھ سکے۔ دھیما ہونے کی ارادی کوشش کریں ، اپنے الفاظ ادا کریں ، اور اپنی آواز بلند کریں ( ہاں، حتیٰکہاگر ممکن ہو تو مائیکرو فون کے ساتھ بھی ، بہت دھیما ہوں)۔ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں لوگ سُننا چاہتے ہیں!

  3. سامنے دیکھتے رہیں۔ اچھی گفتگو کےلئے آنکھوں کا رابطہ نہایت اہم حصہ ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ پُر خلوص طور متوجہ ہیں اور گفتگو میں ملوثہیں۔ اب، جب آپ خطابکریں آپ کو یقیناً جماعت میں سے ہر ایک کے ساتھ نظری رابطہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، لیکن اگر آپ وقفہ وقفہ سے کمرے کے سامنے یا پیچھے دیکھتے ہیں ، آپ بطور مقر رنہایت دلچسپ ہونگے۔ اپنی نظریں اپنے نوٹس پر جمائے رکھنےسے پرہیز کریں! آپ کے سامعین آپ کی مسکان دیکھنا چاہتے ہیں ، آپ کے سر کے بالائی حصہ کو نہیں۔

حتی کہ اِن سات نکاتکے ساتھ، آپ پھر بھی کسی لفظ سے پھسل سکتے ہیں یا تیسری قطار میں کسی کو اُونگھتا ہوا دیکھ سکتے ہیں۔ مگر کیا اِس کا یہ مطلب ہے کہ آپ نہایت بُرے مقر رہیں؟ بلاشبہ آپ نہیں ہیں!

جب ہم اپنے آرام دہ ماحول سے تھوڑاباہر ہوتے ہیں ، پریشان ہونا یا چھوٹی موٹی غلطیاں کرنا معمول کی بات ہے۔ مگر جتنی زیادہ آپ اپنی بہترین کوشش کرتے اور روح کو مدعو کرتے ہیں ، اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ہکلاتے یا کچھ کہنا بھول جاتے ہیں۔ آپ خُدا کا کام کر رہے اور اُسکے بچوں کی انجیل کے بارے مزید جاننے میں مدد کر رہے ہیں!

آپ جو ایمان رکھتے ہیں اگر آپ اُس کو سیکھاتے اور گواہی دیتے ہیں ، سب کچھ اچھا ہی ہوگا۔

خاکہ کشی ایڈم ہاؤلنگ