۲۰۱۸
وکٹر بار بنیاگرا
جولائی ۲۰۱۸


ایمان کے پیکر

وکٹر بار بنیاگرا

خارکِیو، یوکرائن

وکٹر کی پیدائش مقررہ وقت سے تین مہینے پہلے ہوئی تھی۔ نتیجہً ، اُس میں کئی ایک معذوریاں تھیں اور وہسات برس کا ہونے تک چلنے سے قاصر تھا۔ چنوتیوں کا سامنا کرنے کے باوجود، وکٹر نے ایک خوش و خرم شخص کے طور پر رہنے کا انتخاب کیا تھا۔ وہ دوسروں سے میل ملاپ رکھنے اور محبت کا اظہار کرنے میں خوشی پاتا ہے۔

فوٹو گراف، لیزلی نیلسن

میں مقررہ وقت سے تین ماہ قبل پیدا ہوا تھا۔ ڈاکٹروں (طباء )نے کہا کہ شاید میں کچھ بھی نہ کر سکوں ، مگر میری ماں میر ی مد د کرنے کے لئے ہمیشہ مختلف ذرائع ڈھونڈنے کی کوشش کرتی رہتی تھی۔ سالوں تک، میرے مختلف علاج ہوئے ، مگر میں اب تک چل نہیں سکتا تھا۔

آخرکار، میر ی ماں نے ایک ایسا علاج ڈھونڈا جو ممکنہ طور پرچلنے میں میر ی مدد کر سکتا تھا۔ اُس نے فیصلہ کیا کہ اب علاج سے پہلے میرے مشنری مجھے برکت دیں گے۔ میرے برکت پانےکے بعد، ہم ڈاکٹر کے پاس گئے۔ علاج محض مختلف جسمانی ورزشیں تھیں۔ آخرکار، وہ ورزشیں کرنے کے بعد، میں نے چلنا شروع کیا۔

بعض اوقات میںاپنیمعذوریوں کے بارے پریشان ہو جاتا ہوں ، مگر میں کوشش کرتاہوں کہ اِسےظاہر نہ کروں۔ عموماً ، میں ایک خوش و خرم شخص ہوں ، اور میں اپنی پریشانیاں دوسروں پر ظاہر نہیں کرتا ہوں۔

تاہم، جب میں نوخیز،تھا تب ایک وقت ایساتھا جب میں مایوس تھا۔

میں چرچ نہیں جانا چاہتا تھا۔ میں نے خُد اسے پوچھا، “ میں ایسا کیوں ہوں؟ تم مجھے شفا کیوں نہیں دے سکتے؟ کیوں میں دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں رکھ سکتا؟” اِن سولات نے مجھے مایوس کیا اور مجھے بہت بُر ا محسو س کہوا، اور نہیں جانتا تھا کہ میں اپنی حالت کیسے بدل سکتا ہوں ، اور میں نے سوچاکہ شاید اپنی زندگی کا خاتمہ اسکا جواب ہو۔

مگر پھر میں نے اپنی ماں کے بار ے سوچا اوریہ بھی کہ اُسکا ردِعمل کیا ہوگا۔ میں نے سوچا کہ شاید وہ بہت پشیمانی محسوس کرے گی اورایسا بھی کہ اُس نے کچھ غلط کیا یا میر یمدد کرنے کے لئے کافی کوشش نہیں کی۔ تب ہی میں نے فیصلہ کیا کہ میں جینا جاری رکھوں گا۔

بلآخر، میں محسوس کرتا ہوں کہ میں ایک اچھا خاصا خوش و خرم شخص ہوں۔

دوسروں کی طرح ، مجھے بھی کئی مسائل درپیش ہیں۔ وہ چھوٹے یا بڑے نہیں ہیں ، اور اگرچہ ہم اُنہِیں ۱۰۰ فی صد حل کرنے سے قاصر ہیں ، تو بھیمیں جانتا ہوں کہ ہم اپنے مسائل سے نمٹ سکتے ہیں اور ہم یقینی طور پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

میں جانتا ہوں کہ اِس زندگی میں خُد اہر شخص کے لئے منصوبہ رکھتا ہےچاہے وہ کوئی بھی ہوں۔

میری ماں مجھے بتایا کرتی تھی کہ سب سے خوبصورت شخص سب سے زیادہ ناخوش ہو سکتا ہے ، اور ایک بد صورت شخص واقعی خوش ہو سکتا ہے۔

کلیسیاء کی بدولت، میں جانتا ہوں چاہے کچھ بھی ہوآپ خوش ہو سکتے ہیں ، کیونکہ خُد اکا منصوبہ خوشی کا منصوبہ ہے۔ میرا ایمان ہے کہ خوشی ایک ایس چیز ہے جو ہمارے اندر ہے ، باہر نہیں۔

خوشی ایمان رکھنے، خُد اپر بھروسہ کرنے، اور انجیل پر عمل پیر اہونےسے ملتی ہے۔ یہ ہماری درست رویہ رکھنے اور جو ہمارے پاس ہے اُسے خُود کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کرنے میں مددکرتیہے۔

ہر شخص کے لئے، مستقبل میں ہمیشہ کچھ بہترہے، اور اگر کچھ منفی ہے، آپ اِس سے نمٹ سکتے ہیں۔

میں لوگوں سے محبت کرنے کی کوشش کررہاہوں کیونکہ زندگی میں سب سے اہم بات ہمارا لوگوں کے ساتھتعلق ہے۔ میں اپنے خاندان سے محبت کرنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ خاندان ہمارا مستقبل ہے، یہ ہمارا سب کچھ ہے۔ اور میں خُد اکا ہر اُس چیز کے لئے مشکورہوں جو میرے پا س ہے۔

ہر کسی سے جو جد و جہد کر رہاہے، میں کہوں گا: اس لمحےجیسے آپ ہیں خُو دکو ویسا ہی قبول کرنے کی کوشش کریں ، حتی کہ اپنے تمام تر نقصانات کے ساتھ ، اور یقین رکھیں کہ آپ بہتر بن سکتے ہیں۔

“ میں جانتا ہوں چاہے کچھ بھی ہو آپ خوش و خرم رہ سکتے ہیں ، ” وکٹر بار بنیاگراکہتا ہے، “ کیونکہ خُد اکا منصوبہ خوشی کا منصوبہ ہے۔” وکٹر کو یہ سچائیاں صحائف میں سے ملی ہیں۔

صحائف نے وکٹر کی زندگی میں ضرورت کردہ راہنمائی مہیا کی۔ وہ کہتا ہے، “ میں جانتا ہوں خُد انے ہر شخص کے لئے اِس زندگی میں راہ تیار کی ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو۔”

جب خاندانوں کی بات کرتا ہے، تو وکٹر کہتا ہے، “ یہ ہمار اسب کچھ ہیں۔” وہ اپنی نانی ٹامارا کووالیوا کے ساتھ رہتا ہے۔

چنوتیوں کا سامنا کرنے کے باوجود، وکٹر میل ملاپ کرنے او ردوسروں سے محبت ظاہر کرنے میں خوشی پاتا ہے۔ “میں لوگوں سے محبت کرنے کی کوشش کررہاہوں کیونکہ زندگی میں سب سے اہم بات ہمارا لوگوں کے ساتھ تعلق ہے، ” وہ کہتا ہے۔

وکٹر اپنے دوستوں ، اینٹون میخائل اوسکی ، سے ملتا ہے، جو خارکِیو میں بطور صدر برانچ خدمت کرتا ہے۔