۲۰۱۸
ہیکل میں ہم کیا کرتے ہیں؟
جولائی ۲۰۱۸


زندگی کی تیاری

ہیکل میں ہم کیا کرتے ہیں؟

ہیکل ایک پاک مقام ہے جہاں ہم اپنے آسمانی باپ اور یسوع مسیح کے قریب ہو سکتے ہیں۔ ہیکل میں ہمیں اہم سچائیاں سکھائی جاتی ہیں (مقدس رسومات ) کہانتی رسومات میں شریک ہوتے ہیں، اور خدا کے ساتھ (مقدس وعدے) عہود باندھتے ہیں جو ہمیں خدا کی حضوری میں واپس جانے کے لئے تیار کرتے ہیں۔

ہم اپنے لئے اور اپنے آباؤاجدا کے لئے ہیکلی رسومات پا سکتے ہیں۔ مثال کے طورپر، نوجوان اپنے آباؤاجداد اور دیگر لوگوں کی خاطر بپتسموں میں شریک ہو سکتے ہیں جن کو مناسب اختیار کے باعث بپتسمہ پانے کا موقع نہیں ملا جب وہ یہاں زندہ تھے۔ بالغوں کے لئے ، دیگر ہیکلی رسومات بشمول اینڈوؤمنٹ اور سربمہریت کے (جیسا کہ ہیکل کی شادی)۔

بپتسمہ اور استحکام اپنے آباؤ اجداد کے لئے

بپتسمہ اور استحکام ہر ایک کی نجات کے لئے لازمی ہے جو اِس زمین پر رہا ہے (دیکھئے یوحنا ۳: ۵) تاہم، بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو انجیل سنے یا اِن رسومات کا موقع پائے بغیر مر گئے ہیں۔ یسوع مسیح کے فضل اور رحم کے ذریعے ، ہر ایک کے لئے اِن برکات کو پانے کا ایک طریقہ تیار کیا گیا ہے۔ ہیکلوں میں ، کلیسیا کے اہل ارکان فوت شدگان کے لئے بپتسمے لے سکتے ہیں۔ روحوں کی دنیا میں ، انجیل کا پرچار کیا گیا ہے( دیکھئے تعلیم و عہد ۱۳۳)، اور وہ جو اِسے سنتے ہیں وہ اِسے قبول کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور اُن کی خاطر رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

اینڈوؤمنٹ

لفظ اینڈوؤمنٹ کا مطلب “تحفہ ”ہے۔ ہیکل اینڈوؤمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے جہاں وہ آپ پر خاص برکات نچھاور کرتاہے۔

جب آپ کلیسیا میں شامل ہوئے ، تو آپ نے دو رسومات پائیں ـــبپتسمہ اور استحکام۔ ہیکل اینڈوومنٹ بھی دو حصوں میں پائی جاتی ہے۔ پہلے ، آپ بنیادی رسم پاتے ہیں جہاں پر علامتی طورپر اور حیا داری سے آپ کو“دھویا” صاف کیا جاتاہے اور آپ الہٰی میراث اور ابدی امکانی قوت کے بارے خاص برکات پاتے ہیں۔ دوسرے حصے میں، آپ اپنی اینڈوؤمنٹ کا بقیہ پاتے ہیں جب آپ مزید نجات کے منصوبے کے بارے سیکھتے ہیں،بشمول تخلیق کے ، زمین پر ہمارے مقصد کے ، اور یسوع مسیح کے کفارے اور مشن کے۔

اینڈوؤمنٹ کے دوران ہم خدا کی فرماں برداری کے، یسوع مسیح کی پیروی کے ، اخلاقی طورپر پاک صاف ہونے کے، اور خدا کی بادشاہت کی تعمیر میں مدد کے وعدے کرتے ہیں۔ اگر ہم اپنے عہود پر قائم رہتے ہیں ، تو خدا کی ابدی برکات پانے کے وعدے ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔

سربمہریت

خاندان ہماری خوشی کے لئے خدا کے منصوبے کا مرکزی ہیں۔ ہمیشہ کے لئے خاندانوں کو متحد کرنا اعلیٰ ترین برکت ہے کہانتی اختیار کی سربمہری کے وسیلے سے ہیکل میں دستیاب ہےـــ وہی اختیار جس کے بارے یسوع نے اپنے رسولوں کو بتایا (دیکھئے متی ۱۶: ۱۹) ہیکل کی سربمہری شوہروں اور بیویوں اور بچوں اور والدین کو ہمیشہ کے لئے اُن کی وفاداری اور عہود کے ذریعے اکٹھا کرتی ہے۔