مجلسِ عامہ
ہماری زندگیوں میں ہر روز یِسُوع مسِیح کی قُدرت
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۳


ہماری زندگیوں میں ہر روز یِسُوع مسِیح کی قُدرت

میں نے جانا ہے کہ ہماری قوت کا وسیلہ یِسُوع مسِیح پر ایمان ہے جب ہم ہر روز اُس کے پاس آنے کی جستجو کرتے ہیں۔

بھائیو اور بہنو، یہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدسینِ آخِری ایّام ہے۔ اُس کی کلِیسیا کے طور پر اِکٹھے ہونا کتنی خوشی کی بات ہے۔ میں شُکر گزار ہوں کہ صدر رسل ایم نیلسن نے ہمیں یاد دِلایا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ خُداوند کی کلِیسیا کا صحیح نام استعمال کریں تاکہ ہمیں یاد رہے کہ یہ کِس کی کلِیسیا ہے اور ہم کِس کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں۔

صدر نیلسن نے بتایا ہے کہ: ”آنے والے دِنوں میں ہم نجادت دہندہ کی قُدرت کے عظیم اُلشان ظہُور کو دیکھیں گے جو کہ دُنیا نے اب تک نہ دیکھا ہوگا۔ وہ وفاداروں کو بے شمار نعمتیں، برکتیں، اور معجزات عطا کرے گا۔“۱

میرے اور میری بیوی، رینے، کے لیے سب سے بڑے شرف میں سے ایک یہ ہے کہ ہم مُقدسین سے مِلتے ہیں جہاں بھی ہم خِدمت کرتے ہیں۔ ہم اُن کی کہانیاں سنتے ہیں، اُن کے نقصانات کو دیکھتے ہیں، ہم اُن کے غم میں شریک ہوتے ہیں، اور اُن کی کامیابی سے خوش ہوتے ہیں۔ ہم نے بہت ساری نعمتوں اور مُعجزات کو دیکھا ہے جو نجات دہندہ نے اپنے وفاداروں کو عنایت کیے ہیں۔ ہم ایسے لوگوں سے ملے ہیں جو کسی ناگہانی حالات سے گُزرے ہیں، جِنھوں نے ناقابلِ تصوّر حالات کا سامنا کیا ہے۔

شبیہ
صدر حوزے بٹالا اور اُن کی بیوی، بہن ویلیریا بٹالا۔
شبیہ
فلاویا کروزاڈو اور اُس کے والد۔

ہم نے ایک بیوہ میں نجات دہندہ کی قُدرت کا اظہار دیکھا ہے جس نے بولِیوِیا میں خُداوند کے کام کے دوران میں اپنے شوہر کو کھو دیا تھا۔۲ ہم نے اِسے ارجنٹائن میں ایک نوجوان لڑکی میں دیکھا ہے جِو ریل گاڑی کے نیچے گِر گئی اور اُس کی ٹانگ ضائع ہو گئی صرف اِس لیے کہ کوئی اُس کا موبائل فون چوری کرنا چاہتا تھا۔۳ اور اُس کے غیر شادی شدہ باپ میں، جِسے اب ٹُکڑوں کو اُٹھانا اور اِس ناقابلِ بیان ظلم کے فعل کے بعد اپنی بیٹی کو مضبوط کرنا ہے۔ ہم نے اِسے ایسے خاندانوں میں دیکھا ہے جِنھوں نے ۲۰۲۲ کے کرسمس میں چِلی میں آگ لگنے سے اپنے گھروں اور سب سامان کو کھو دِیا تھا۔۴ ہم نے اِسے اُن میں دیکھا ہے جو تکلیف دہ طلاق کے بعد مُصیبت اُٹھاتے ہیں اور اُن معصوموں میں جو بدسلوکی کا نشانہ بنے ہیں۔

شبیہ
چلی میں آگ

کیا چیز اُنہیں مُشکل حالات سے گزرنے کی طاقت دیتی ہے؟ کیا چیز آگے بڑھتے رہنے کی قوت کی اِضافی تہہ دیتی ہے جب لگتا ہے کہ سب کُچھ کھو گیا ہے؟

میں نے جانا ہے کہ اِس طاقت کا وسیلہ یِسُوع مسِیح پر ایمان ہے جب ہم جان بوجھ کر ہر روز اُس کے پاس آنے کی جستجو کرتے ہیں۔

نبی یعقوب نے سِکھایا، ”اور وہ دُنیا میں آتا ہے تاکہ وہ سب اِنسانوں کو نجات دے سکے اگر وہ اُس کی آواز پر دھیان دیتے ہیں؛ کیوں کہ دیکھو، وہ سب اِنسانوں کے دُکھوں کو برداشت کرتا ہے، ہاں، ہر زندہ مخلوق کے دُکھ، ہر چند مردوں، عورتوں، اور بچوں کے دُکھ، جِس جس کا تعلق آدم کے خاندان سے ہے۔“۵

بعض اوقات، یِسُوع مسِیح پر ایمان رکھنا کُچھ ناممکن، تقریباً ناقابلِ حصول لگتا ہے۔ ہم سوچ سکتے ہیں کہ مسِیح کے پاس آنے کے لئے کوئی قوت، قابلیت، اور کاملیت درکار ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے، اور ہم یہ سب کرنے کی ہمت نہیں پا سکتے۔ لیکن مَیں نے اِن تمام لوگوں سے جو سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ یِسُوع مسِیح پر ایمان ہی ہے جو ہمیں یہ سفر شروع کرنے کی ہمت بخشتا ہے۔ بعض اوقات ہم سوچتے ہیں، ”یسوع کے پاس آنے سے پہلے مجھے اپنی زندگی کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے،“ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یِسُوع کے ذریعے ہی ہم اپنی زندگیوں کی اصلاح کے لئے اُس کے پاس آتے ہیں۔

ہم یِسُوع مسِیح کے پاس اس لیے نہیں آتے کہ ہم کامل ہیں۔ ہم اُس کے پاس اِس لئے آتے ہیں کیوںکہ ہم عیب دار ہیں اور اُسی میں ہم ”کامل“ ہو سکتے ہیں۔۶

ہمیں کیسے ہر روز تھوڑے تھوڑے ایمان کا مظاہرہ کرنا ہے؟ میرے لئے یہ صُبح سے شروع ہوتا ہے: جب میں جاگتا ہوں، اپنے فون کو دیکھنے کے بجائے، میں دُعا کرتا ہوں۔ حتیٰ کہ سادہ سی دُعا۔ پھر میں کوئی صحیفہ پڑھتا ہوں۔ اِس سے مجھے اپنے ہفتہ وار عہد میں مدد ملتی ہے جو کہ میں ”اُسے ہمیشہ یاد رکھنے“ کے لیے عشائے ربّانی لینے سے کرتا ہوں۔۷ جب میں اپنے دن کا آغاز دُعا اور صحیفے سے کرتا ہوں، تو میں اُسے ”یاد رکھتا“ ہوں جب میں اپنے فون کو دیکھتا ہوں۔ میں اُسے ”یاد رکھ سکتا ہوں “ جب مجھے پریشانیوں اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو میں یِسُوع کی طرح اُن کا سامنا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

جب ”مَیں اُس کو یاد رکھتا ہُوں،“ تو مُجھے توبہ کرنے کے لیے تبدیل ہو نے کی، خواہش ہوتی ہے۔ میں اپنے عہد کی پاس داری کے لئے توانائی کا ذریعہ پاتا ہوں، اور میں اپنی زندگی میں رُوحُ القُدس کے اثر کو محسوس کرتا ہوں ”اور اُس کے احکام پر عمل کرتا ہوں جو اُس نے [مُجھے] دِیے ہیں تاکہ [مَیں] ہمیشہ اُس کا روح پا سکُوں۔“۸ یہ مُجھے آخر تک برداشت کرنے میں مدد دیتا ہے۔۹ یا کم از کم دِن کے آخرتک! اور اُن دنوں میں جب میں اُسے سارا دِن یاد کرنے میں ناکام رہتا ہوں، وہ تب بھی وہاں موجود ہوتا ہے، مُجھے پیار کرتا اور یہ بتاتا ہے کہ ”کوئی بات نہیں تُم کل پھر کوشش کر سکتے ہو۔“

اگرچہ ہم اُسے یاد کرنے میں کامل نہیں ہیں، لیکن ہمارا مُحبت کرنے والا آسمانی باپ ہمیں یاد کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتا۔

ہم اکثر جو غلطی کرتے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم سوچتے ہیں کہ عُہود، یا وعدوں پر کاربند رہنا، جو ہم خُدا سے کرتے ہیں، ایک طرح کا لین دین ہے: جو ہم اُس کے ساتھ کرتے ہیں: میں فرمانبرداری کرتا ہوں تو وہ میرے ساتھ ہونے والی کسی بھی بُرائی سے مُجھے بچاتا ہے۔ میں اپنی دہ یکی ادا کرتا ہوں، تو میں اپنی نوکری کبھی نہیں کھوؤں گا یا آگ میرے گھر کو نہیں جلائے گی۔ لیکن پھر جب چیزیں ہماری توقع کے مطابق نہیں ہوتیں، تو ہم خُداوند کو پُکارتے ہیں، ”کیا تُجھے فِکر نہیں کہ مَیں ہلاک ہُوا جاتا ہوں؟“۱۰

ہمارے عُہود محض لین دین نہیں ہیں بلکہ وہ تبدیلی لاتے ہیں۔۱۱ اپنے عہُود کی بدولت میں یِسُوع مسِیح کی پاک، تقویت بخشنے والی قُوت پاتا ہوں، جو مُجھے نیا شخص بننے میں، معاف کرنے میں جو ناقابلِ معافی لگتا ہے، ناممکن پر غالب آنے میں مدد دیتی ہے۔ دانِستہ طور پر یِسُوع مسِیح کو ہمیشہ یاد رکھنا قُوت بخش ہے؛ یہ مُجھے مزید مضبوطی دیتا ہے کہ”اُس کے حُکموں کو مانوں جو اُس نے [مُجھے] دیے ہیں۔“۱۲ اِس سے مُجھے مزید بہتر ہونے میں، بغیر کِسی وجہ کے مُسکرانے میں، صُلح پسند ہونے میں،۱۳ تنازعات سے بچنے میں، خُدا کو اپنی زندگی میں غالب آنے میں مدد مِلتی ہے۔۱۴

جب ہمارا دُکھ یا کسی ایسے شخص کا درد جس سے ہم مُحبت کرتے ہیں اس کا درد اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ ہم اسے برداشت نہیں کرپاتے، تو یِسُوع مسِیح کو یاد کرنا اور اُس کے پاس آنا بوجھ کو ہلکا کرتا ہے، دل کو نرم کرتا ہے، اور درد کو کم کرتا ہے۔ یہ وہ طاقت ہے جِس نے ایک باپ کو اپنی فطری صلاحیت سے بڑھ کر اپنی بیٹی کو اُس کی ٹانگ کھونے کی جسمانی اور جذباتی درد کے دوران زندہ رہنے کے قابل بنایا۔

شبیہ
فلاویا کروزاڈو بُزرگ اولیسِس سوارز کے ساتھ۔

جب بزرگ سوارز نے گزشتہ جُون میں ارجنٹائن کا دورہ کِیا اور فلاوِیا سے اُس کے المناک حادثے کے بارے میں پوچھا تو اُس نے ایمان داری سے جواب دیا، کہ ”میں نے افراتفری، کڑواہٹ، اور نفرت کا سامنا کیا جب [یہ ہوا]۔ جِس چیز نے میری مدد کی وہ یہ نہیں تھی کہ ’میں ہی کیوں‘ بلکہ ’یہ کِس لیے؟‘ … یہ وہ چیز تھی جو مُجھے دُوسروں اور خُداوند کے قریب تر لائی۔ … خُود کو اُس سے دُور کرنے کی بجائے، مُجھے اُس پر بھروسا کرنا پڑا۔“۱۵

صدر نیلسن نے سِکھایا: ”خُدا کے ساتھ عہُود کو نبھانے کا اجر آسمانی قُدرت ہے—وہ قُدرت جو ہمیں اپنی آزمایشوں، اِمتحانوں اور دِلی صدموں کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط بناتی ہے۔ … اِس طرح، عہد پر عمل داری کرنے والے ایک خاص قسم کے آرام کے حق دار ہوتے ہیں۔“۱۶ یہ اُس طرح کا امن اور آرام ہے جو میں نے بیوہ کی آنکھوں میں دیکھا ہے، جو اپنے خاوند کی یاد کے درد کے باوجود اِسے محسوس کرتی تھی۔

شبیہ
دریائے گلیل میں طوفان

نیا عہد نامہ ہمیں اُس وقت کے بارے میں بتاتا ہے جب یِسُوع اور اس کے شاگرد ایک کشتی پر سوار تھے:

”اور بڑی آندھی چلی، اور لہریں کشتی پر یہاں تک آئیں، کہ کشتی پانی سے بھری جاتی تھی۔ …

”اور وہ … گدّی پر سو رہا تھا: پس اُنھوں نے اُسے جگا کر کہا اَے اُستاد کیا تُجھے فِکر نہیں کہ ہم ہلاک ہُوئے جاتے ہیں؟

”اُس نے اُٹھ کر، ہَوا کو ڈانٹا، اور پانی سے کہا، ساکت ہو، تھم جا۔ …

”اُس نے اُنہیں کہا، تُم کیوں ڈرتے ہو؟ اب تک اِیمان نہیں رکھتے؟“۱۷

میں ہمیشہ اِس کہانی سے متاثر رہا ہوں۔ کیا خُداوند نے اُن سے توقع کی تھی کہ وہ اپنے ایمان کا استعمال کر کے طوفان کو روکیں؟ آندھیوں کو ڈانٹیں؟ یِسُوع مسِیح پر ایمان طوفان کا مُقابلہ کرنے کے لیے امن کا احساس ہے، یہ جاننا کہ ہم ہلاک نہیں ہوں گے کیوں کہ وہ ہمارے ساتھ کشتی پر سوار ہے۔

یہ اُس طرح کا ایمان ہے جو ہم نے اُس وقت دیکھا جب ہم چِلی میں خاندانوں سے آگ لگنے کے بعد مِلے۔ ان کے گھر جل کر خاک ہو گئے تھے؛ اُنھوں نے سب کچھ کھو دیا تھا۔ پھر بھی جب ہم اُن کے گھروں میں جاتے جو کبھی قائم تھے تو وہ ہمیں اپنے تجربات کے بارے میں بتاتے، اور ہمیں ایسا لگتا کہ ہم مقُدس زمین پر کھڑے ہیں۔ ایک بہن نے میری بیوی سے کہا، ”جب میں نے دیکھا کہ آس پاس کے گھر جَل رہے ہیں، تو مُجھے محسوس ہوا کہ ہمارا گھر جلنے والا ہے، کہ ہم سب کچھ کھونے والے ہیں۔ تو مایوسی کی بجائے، میں نے ناقابلِ بیان سکون کے احساس کا تجربہ کیا۔ کِسی طرح، مُجھے لگا کہ سب کُچھ ٹھیک ہو جائے گا۔“ خُدا پر بھروسا کرنا اور اُس کے ساتھ اپنے عہد کی پاس داری کرنا ہماری کمزوری کو قوت بخشتا ہے اور ہمارے غم کو تسکین دیتا ہے۔

میں اس موقع کے لئے شکر گزار ہوں کہ رینے اور مجھے اِن غیر معمولی مُقدسین میں سے چند کے ساتھ ملنے کا موقع ملا، اُن کے ایمان کی بُہت ساری مثالوں، قوت، اور اِستقامت کی بہت سی مثالوں کے لئے۔ شکستہ دِل اور مایوسی کی ایسی کہانیوں کے لئے جو کسی اخبار کے پہلے صفحے پر نہیں آئیں گی یا کبھی وائرل نہیں ہوں گی۔ ان بہتے آنسوؤں کی تصویروں کے لیے اور کسی نقصان یا تکلیف دہ طلاق کے بعد دعاؤں کے لیے؛ اور ان تحریروں کے لیے جو کبھی خوف سے نہیں بھیجی جاتیں، غم اور درد جو قابلِ برداشت بن جاتے ہیں یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفّارے پر ایمان کا شُکریہ۔ یہ لوگ میرا اپنا ایمان مضبوط کرتے ہیں، اور اس کے لیے میں تہِہ دِل سے شُکر گزار ہوں۔

میں جانتا ہوں یہ یِسُوع مسِیح کی کلِیسیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اگر ہم ہر روز اُس کے پاس آتے ہیں تو وہ ہمیں اپنی قدرت سے نوازنے کے لیے تیار رہتا ہے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔