مجلسِ عامہ
خُداوندکے لیے مُنظوری پانا
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۰


خُداوندکے لیے مُنظوری پانا

ابھی سے ”خُداوند کے لیے مُنظوری پانے“ کے عمل کو شُروع کریں تاکہ اُس کی رُوح بکثرت آپ کے ساتھ ہو۔

صُبح بخیر، میرے عزیز بھائیو اور بہنو۔ ہمارے نجات دہندہ، یِسُوع مسِیح کا شاگِرد ہونے کے ناطے، مَیں دُنیا کی سب اطراف سے امکانی طور پر اِکٹھے ہونے کا مُنتظر تھا۔

شبیہ
ڈربن جنُوبی افریقہ کی ہَیکل

یہ انتہائی غیر معمولی سال گُزرا ہے۔ میرے لیے صدارتِ اَوّل کی طرف سے ڈربن، جنُوبی افریقہ میں خُداوند کے لیے مُقّدس ہیکل کی تخصیص کرنے کی ذمہ داری سے اِس کا آغاز ہُوا۔ مَیں عمارت کی شان و شوکت کو کبھی نہیں بھُولوں گا۔ بلکہ ماحول سے بڑھ کر، مَیں ہمیشہ لوگوں کے وقار کی قدر کروں گا جو اِس مُقّدس عمارت میں داخل ہونے کے لیے بڑے اچھے سے تیار ہُوئے تھے۔ وہ بحالی کی اعلیٰ برکات میں سے ایک میں حِصّہ لینے کے لیے تیار تھے؛ خُداوند کے گھر کی تخصیص۔ وہ اُس کے اور اُس کے کفارہ کے لیے محبت سے معمور دِلوں کے ساتھ آئے تھے۔ وہ سرفرازی پانے والی مُقّدس رُسُوم کی فراہمی کے لیے ہمارے آسمانی باپ کے بے حد شُکر گُزار تھے۔ وہ اِس لائق تھے۔

شبیہ
اَرکان ڈربن جنُوبی افریقہ کی ہَیکل میں

ہیکلیں، چاہے وہ جہاں بھی ہوں، دُنیا کے طور طریقوں سے بالا کھڑی ہیں۔ دُنیا کی ہر ایّامِ آخِر کی مُقّدس ہیکل—تمام کی تمام ۱۶۸—ہمیشہ کی زِندگی پر ہمارے اِیمان اور ہمارے خاندان اور ہمارے آسمانی باپ کے ساتھ رفاقت کی خُوشی کے عہُود کے طور پر کھڑی ہیں۔ ہیکل میں عبادت سے اُلوہیت اور ابَدی اِنجِیل کے بارے میں ہماری سمجھ میں اِضافہ ہوتا ہے، زِندگی گُزارنے اور سچّائی سِکھانے کا ہمارا عزم، اور ہمارے خُداوند اور نجات دہندہ یِسُوع مسِیح کے نمونے کی تقلید کرنے کے لیے ہماری رضامندی بڑھ جاتے ہیں۔

شبیہ
خُداوند کے لیے قُدُوسیّت

کلِیسیا کی ہر ہیکل کے باہر موزوں اَلفاظ ہیں، ”خُداوند کے لیے مُقّدس۔“ ہیکل خُداوند کا گھر ہے اور دُنیا سے جائے امان۔ اِن مُقّدس دِیواروں کے اندر جو عبادت کرتے ہیں اُس کا رُوح اُن سب کو اپنے حصار میں لے لیتا ہے۔ وہ معیار طے کرتا ہے جس کی بدولت ہم اُس کے مہمان بن کر داخل ہوتے ہیں۔

شبیہ
بلین ٹویچل

میرے سُسر ، بلین ٹوچیل، میرے جاننے والوں میں سے ایک اِنتہائی عمدہ اِنسان، جس نے مُجھے سبق سکھایا۔ مَیں اور سسٹر ریس بینڈ اُس سے ملنے گئے تھے جب اُس کا فانی سفر ختم ہونے کے قریب تھا۔ جب ہم اُس کے کمرے میں داخل ہُوئے، اُس کا اُسقُف جا رہا تھا۔ جب ہم اُسقُف سے مِلے، تو مَیں نے سوچا کہ ”کتنا اچھا اُسقُف ہے۔ وہ اپنے حلقے کے اِیمان دار رُکن کے لیے خدمت گُزاری کا فرض نِبھا رہا ہے۔“

مَیں نے بلین سے ذِکر کیا کہ ”اُسقُف کا آپ کو مِلنے آنا کتنا اچھا ہے۔“

بلین نے میری طرف دیکھا اور جواب دیا، ”یہ اِس سے کہیں بڑھ کر تھا۔ مَیں نے اُسقُف کو آنے کے لیے کہا تھا کیوں کہ مَیں چاہتا تھا کہ اِجازت نامہ برائے ہیکل کے لیے میرا اِنٹرویو ہو۔ مَیں خُداوند کے لیے مُنظوری پا کر“ جانا چاہتا ہُوں۔ اور اُس نے مُنظوری پائی!

یہ جُملہ، ”خُداوند کے لیے مُنظوری،“ میرے ساتھ نتھی ہوگیا۔ ہمارے کلِیسیائی راہ نُماؤں کی جانب سے باقاعدگی سے اِنٹرویو کو ایک بالکل نیا تناظر دے گیا۔ پَس اِجازت نامہ برائے ہیکل اِس قدر اہم تھا کہ اِبتدائی کلِیسیا میں، ۱۸۹۱ تک، ہر اِجازت نامہ کی مُنظوری کلِیسیا کے صدر سے مِلتی تھی۔۱

خواہ نوجوانوں کے لیے یا بالغوں کے لیے، آپ کا اِجازت نامہ برائے ہیکل کا اِنٹرویو اِرتکاب اور اِجتناب کے حوالے سے نہیں ہے۔ اِجازت نامہ کوئی چیک لِسٹ، کوئی پاس، یا مخصُوص نِشست کی ٹکٹ نہیں ہے۔ اُس کا مقصد بہت زیادہ اُونچا اور بہت زیادہ مُقّدس ہے۔ اِجازت نامہ برائے ہیکل کے احترام کے لائق ہونے کے لیے، آپ کو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی تعلیمات سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے۔

اپنے اِنٹرویو کے دوران میں آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ یِسُوع مسِیح اور اُس کے کفارے پر اپنے ذاتی اِیمان کے لیے اپنی رُوح کا جائزہ لیں۔ آپ کے پاس بحال شُدہ اِنجِیل کی گواہی، خُداوند نے جن کو اپنی کلِیسیا کی راہ نمائی کے لیے بُلایا ہے اُن کی تائید کے لیے اپنی رضامندی، اِنجِیل کی تعلیم پر اپنے اِیمان، اپنی خاندانی ذمہ داریوں کی تکمیل، دیانت داری، پاک دامنی، پاکیزگی، فرماں برداری، حِکمت کے کلام کا احترام، دہ یکی کے قانون، اور سبت کے دِن کی تقدیس کے لیے اپنی خُوبیوں کے اِظہار کا مُبارک موقع ہے۔ یہ یِسُوع مسِیح اور اُس کے اَمر کے لیے وقف کی گئی زندگی کے بُنیادی اُصُول ہیں۔

آپ کا اِجازت نامہ برائے ہیکل آپ کی گہری رُوحانی نیّت کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ خُداوند کے قوانین پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور جس سے وہ محبت کرتا ہے اُس سے محبت کرتے ہیں: فروتنی، حِلم، ثابت قدمی محبت، شفقت، ہمت، مُعافی، اور تابع داری۔ اور جب آپ اپنے نام اُس مُقدّس دستاویز پر دستخط کرتے ہیں تو آپ اُن اَقدار کے ساتھ خود کو پابند کرتے ہیں۔

آپ کا اِجازت نامہ برائے ہیکل آپ کے اور دُوسروں کے حقوق اور ابَدی اہمیت کی حامِل رُسُوم بشمول بپتسما، ودیعت، نِکاح، اور مُہربندی کے واسطے دروازے کھولتا ہے۔

”خُداوند کے لیے مُنظوری“ پانا یاد دِلاتا ہے کہ عہد پر چلنے والے آخِری ایّام کے مُقدّس سے کیا توقع رکھی جاتی ہے۔ میرے سُسر، بلین، نے اِس کو اُس دن کی اَنمول تیاری کے طور پر دیکھا جب وہ عجز و اِنکسار کے ساتھ خُداوند کے حُضُور کھڑا ہو گا۔

شبیہ
جلتی ہُوئی جھاڑی

تصّور کریں جب موسیٰ حوریب کی پہاڑی پر چڑھا اور خُداوند یہواہ جلتی ہُوئی جھاڑی میں سے اُس پر ظاہر ہُوا۔ خُدا نے اُس کو کہا، ”اپنے پاؤں سے جُوتا اُتار کیوں کہ جِس جگہ تُو کھڑا ہے وہ مُقدّس زمِین ہے۔“۲

اپنے جوتوں کو ہیکل کے دروازے پر اُتارنا دُنیاوی خواہشات یا لذتوں کو چھوڑنا ہے جو رُوحانی نشوونما سے ہمیں بھٹکاتی ہیں، اُن چیزوں کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں جو ہماری قیمتی فانی زِندگی کو مُتزلزل کرتی ہیں، مُتنازع طرز عمل سے بالاتر ہو کر، اور مُقدّس ہونے کے لیے وقت پانا چاہتے ہیں۔

اِلہٰی طریق کے مُطابق، ہمارا فانی جسد خُدا کی تخلیق ہے، ہماری رُوح کی ہیکل، اور احترام کے ساتھ سلوک کرنا چاہیے۔ پرائمری گیت کے اَلفاظ بڑے سچّے ہیں، ”میرا بدن ہیکل ہے جس کو سب سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہے۔“۳ جب خُداوند نیِفیوں پر ظاہر ہُوا، اُس نے حُکم دیا، ”رُوحُ القُدس پا کر پاک ہو جاؤ، تاکہ آخِری دِن تُم میرے حُضُور بےعیب ٹھہرائے جاؤ۔“۴ ”تُمھیں کس قسم کے اِنسان ہونا چاہیے؟“۵ خُداوند نے پُوچھا اور پھر جواب دیا، ”جَیسا مَیں ہُوں۔“۵ ”خُداوند کے لیے مُنظوری پانے“ کے واسطے، ہم اُس کی مانند بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

مُجھے یاد ہے کلِیسیا کے ۱۴ویں صدر کی حیثیت سے صدر ہاورڈ ڈبلیو ہنٹر کو اپنی پہلی مجلِس عامہ میں خطاب کرتے ہُوئے سُنا تھا۔ اُنھوں نے فرمایا: ”میری اِنتہائی دِلی تمنا ہے کہ ہر اَہل کلِیسیائی رُکن ہیکل میں داخل ہو۔ خُداوند اِس سے خُوش ہو گا اگر ہر بالغ اَہل ہوتا ہے—اور اپنے ہمراہ—فعال اِجازت نامہ برائے ہیکل رکھتا ہے۔“۶ مَیں مزید کہتا ہُوں محدود مُصّرف کا اِجازت نامہ ہمارے اَنمول نوجوانوں کے واضح راستے کا تعین کرے گا۔

صدر نیلسن نے صدر ہنٹر کے کلمات کا تذکرہ کیا، ”اُس روز، ۶ جُون، ۱۹۹۴، اِجازت نامہ برائے ہیَکل جو میرے بٹوے میں رہتا تھا اُس نے ایک الگ صُورت اِختیار کر لی۔ اِس سے قبل، یہ محظ فرض کی تکمیل کا ذریعہ تھا۔ یہ خُداوند کے مُقدّس گھر میں اِجازت پانے کا ذریعہ تھا؛ لیکن اُس کے فرمان کے بعد، یہ خُود ایک فرض بن گیا۔ خُدا کے نبی کے لیے یہ میری فرماں برداری کا تمغا بن گیا تھا۔“۷

شبیہ
ناووہ ہَیکل

اگر آپ نے ابھی تک اِجازت نامہ برائے ہیکل نہیں پایا یا اگر آپ کے اِجازت نامہ کی مُدت ختم ہوگئی ہے تو، اپنے اُسقُف کے دروازے پر اُسی طرح کھڑے ہوجائیں جس طرح اِبتدائی مُقدّسین ۱۸۴۶ میں ناووہ کی ہیکل کے دروازے پر کھڑے ہُوئے تھے۔۸ میرے آباواَجداد اُن اِیمان داروں میں شامِل تھے۔ وہ اپنا خُوب صُورت شہر چھوڑ کر مغرب کی طرف جارہے تھے، لیکن وہ جانتے تھے کہ ہیکل میں مُقدّس تجربات اُن کے مُنتظر تھے۔ سارہ رِچ نے آئیووا کے پتھریلے راستے پر سفر کرتے ہُوئے لکھا، ”اگر اِس ہیکل سے ہم نے اِیمان اور معرفت پائی نہ ہوتی … ، تو ہمارا سفر اَیسے ہوتا … جَیسے اندھیرے میں چھلانگ لگانا۔“۹ ہاُس کمی کو ہم بھی محسوس کرتے ہیں اگر ہم ہیکل میں وعدہ کیے گئے اِلہام اور اَطمینان کے بغیر تنہا یہ زِندگی گُزارتے ہیں۔

ابھی سے ”خُداوند کے لیے مُنظوری پانے“ کے عمل کو شُروع کریں تاکہ اُس کی رُوح بکثرت آپ کے ساتھ رہے اور اُس کے معیارات آپ کو ”ضمیر کی سلامتی“ عطا کریں۔۱۰

آپ کے نوجوانوں کے قائدین، بُزرگوں کی جماعت کے صدر، اَنجمنِ خواتین کی صدر، اور خدمت گُزار بھائی اور بہنیں آپ کی تیاری میں مدد کریں گے، اور آپ کے اُسقُف یا شاخ کے صدر محبت کے ساتھ آپ کی راہ نمائی فرمائیں گے۔

ہم ایسے دَور کا سامنا کر رہے ہیں جہاں ہیکلیں بند رہی ہیں یا محدود مُصّرف کے لیے ہیں۔ صدر نیلسن اور ہم جو اُن کے شانہ بشانہ خدمت کرتے ہیں، ہیکلیں بند کرنے کا اِلہامی فیصلہ ”تکلیف دہ“ تھا اور ”پریشانی میں مُبتلا کر دینے والا تھا۔“ صدر نیلسن اکثر اپنے آپ سے پوچھتے، ”مَیں جوزف سمتھ کو کیا بتاؤں گا؟ مَیں برگہم ینگ، وِلفرڈ وُوڈرف، اور ، صدر تھامس ایس مانسن تک کے دیگر صدُورکو کیا بتاؤں گا؟“۱۱

اب، ہم رفتہ رفتہ اور شُکرگُزاری کے ساتھ محدُود پیمانے پر مُہربندی اور ودیعت کے لیے ہیکلیں دوبارہ کھول رہے ہیں۔

البتہ، ہیکل میں داخل ہونے کی اَہلیت کو معطل نہیں کیا گیا ہے۔ مَیں اِس بات پر زور دیتا ہُوں، چاہے آپ کو کسی ہیکل تک رسائی حاصل ہو یا نہ ہو، آپ کو عہد کےے راستے پر اِستقامت کے ساتھ قائم رہنے کے لیے فعال اِجازت نامہ برائے ہیکل کی ضرورت ہے۔

شبیہ
نیوزی لینڈ میں گروپ

پچھلے سال کے آخِر میں سسٹر ریس بینڈ اور مَیں اپنے فرض کو نِبھانے کے لیے نیوزی لینڈ میں تھے کہ اکہرے بالغ جوانوں کے بہت بڑے گروپ کے ساتھ گفتگو کی۔ اُنھیں کسی ہیکل میں آسانی سے رسائی حاصل نہیں تھی، ہیملٹن میں سے ایک کی تزئین و آرایش کی جارہی تھی، اور وہ ابھی تک آکلینڈ میں ہیکل کے سنگِ بُنیاد کے مُنتظر تھے۔ تاہم، مَیں اُنھیں اِجازت نامہ برائے ہیکل کی تجدید یا حصول کی ترغیب دینے کا پر قائل ہُوا۔

اگرچہ وہ اُنھیں ہیکل میں پیش نہیں کرسکتے تھے، چُناں چہ وہ اپنے آپ کو خُداوند کے حُضُور پاک صاف طور پر پیش کریں گے اور اُس کی خدمت کے لیے تیار ہوں گے۔ فعال اِجازت نامہ برائے ہیکل کے حامِل ہونا دُشمن سے تحفظ پانا ہے، کیوں کہ آپ نے اپنی زِندگی کے لیے خُداوند سے پختہ عہد کیا ہے، اور یہ وعدہ ہے کہ رُوح آپ کے ساتھ ہوگا۔

جب ہم اپنے آباواجداد کا سُراغ لگاتے اور رُسُوم کے لیے اُن کے نام پیش کرتے ہیں تو ہم ہیکل کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ اگرچہ ہماری ہیکلیں بند تھیں، ہم پھر بھی اپنے خاندانوں کی تحقیق و تلاش میں کامیاب رہے ہیں۔ ہمارے دِلوں میں خُدا کے رُوح کے وسِیلے سے، ہم، نیابت کی بِنا پر، اُن کے نمایندہ ہو کر ”خُداوند کے لیے منظوری پاتے“ ہیں۔

جب مَیں محکمہِ ہیکل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا، مَیں نے اکثر صدر گورڈن بی ہنکلی کو ناوُوہ کی ہیکل کی بابت خُداوند کے فرمائے گئے نوِشتے کا حوالہ دیتے سُنا: ”ہیکل کے فرائض اور وہ ساری ذمہ داریاں جو مَیں نے تُجھے سونپی ہیں، جاری رہیں اور رُک نہ جائیں؛ اور تیری جاں فِشانی اورتیری ثابت قدمی، اور صبر اور تیرے کام دوگنے کیے جائیں، اور تُم کبھی اپنا اَجر نہ کھو دو گے، خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے۔“۱۲

ہیکل میں ہمارے فرائض ابَدی اجَر کے ساتھ جُڑے ہیں۔ حال ہی میں ہمارا اِمتحان لیا گیا ہے۔ خُداوند نے ہمیں مُستَعِدی سے ہیکل کے فریضہ کو پُورا کرنے کے لیے بُلایا ”جاں فِشانی …ثابت قدمی، اور صبر کے ساتھ۔“۱۳ ”خُداوند کے لیے مُنظوری پانے“ کے واسطے یہ خُوبیاں شرط ہیں۔ ہمیں حُکموں پر عمل پیرا ہونے کے لیے مُستعد ہونا ہے، اپنے ہیکل کے عہُود پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ثابت قدم ہونا ہے، اور شُکر گُزار ہونا ہے جو خُداوند اُن کے بارے میں سِکھانا جاری رکھتا ہے، اور صبر سے ہیکلوں کے دُوبارہ مُکمل طور پر کھُلنے کے مُنتظر ہونا ہے۔

جب خُداوند ہمیں ہماری کوششوں کو ”دوگنا“ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے تو، وہ تقاضا کر رہا ہے کہ ہم راست بازی میں اضافہ کریں۔ مثال کے طور پر، ہم صحیفوں کے بارے میں اپنے مطالعے، اپنی خاندانی تاریخ کی تحقیق و تلاش، اور اپنی دُعاؤں کو وسیع کریں کہ ہم خُداوند کے گھر کے لیے اپنی محبت کا اِظہار اُن سے کریں جو اِجازت نامہ برائے ہیکل پانے کی تیاری کر رہے ہیں، خاص طور پر اپنے خاندان کے اَفراد کے واسطے۔

مَیں آپ سے خُداوند یِسُوع مسِیح کے رسُول کی حیثیت سے وعدہ کرتا ہُوں کہ جب آپ اپنی نیک کوششوں کو دوگنا کرنے کی کوشش کریں گے تو، آپ خُدا باپ اور یِسُوع مسِیح کے ساتھ اپنی عقیدت کو اَز سرِ نو محسوس کریں گے، آپ بکثرت رُوحُ القُدس سے ہدایت گے، اپنے مُقدّس عہُود کے لیے شُکر گُزار ہوں گے، اور آپ یہ جان کر تسلی پائیں گے کہ آپ نے ”خُداوند کے لیے مُنظوری پائی ہے۔“ یِسُوع مسِیح کے نام پر آمین۔