مجلسِ عامہ
کلِیسیائی اعلیٰ عہدیداران، علاقائی ستر، اور اعلیٰ افسران کی تائید
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۰


کلِیسیائی اعلیٰ عہدیداران، علاقائی ستر، اور اعلیٰ افسران کی تائید

بھائیو اور بہنو، اب میں آپ کے سامنے کلِیسیا کے اعلیٰ عہدیداران، علاقائی ستر، اعلیٰ افسران کے نام آپ کے تائیدی ووٹ کے لیے پیش کروں گا۔

تجویز کیا جاتا ہے کہ ہم رسل میریئن نیلسن کی بطور نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین اور کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے صدر؛ ڈیلن ہیرس اوکس کی بطورِ مشیرِ اَوّل اور ہنری بنین آئرنگ کی صدارت اَوّل میں مشیرِ دوم کے طور پر تائید کریں۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ڈیلن ایچ اوکس کی بارہ رسُولوں کی جماعت کے صدر کی حیثیت سے اور ایم رسل بیلرڈ کی بارہ رسُولوں کی جماعت کے نگران صدر کی حیثیت سے تائید کی جائے۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اظہار کرسکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ بارہ رسُولوں کی جماعت کے ارکان کی حیثیت سے درج ذیل کی تائید کریں: ایم رسل بیلرڈ، جیفری آر ہالینڈ، ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ڈیوڈ اے بیڈنار، کونٹن ایل کک، ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، نیل ایل اینڈرسن، رونالڈ اے ریسبینڈ، گیری ای سٹیونسن، ڈیل جی رینلنڈ، گیرٹ ڈبلیو گانگ، اور اولیسی اس سوارز۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اظہار کرسکتا ہے۔

تجویز کیا جاتا ہے کہ ہم صدارتِ اَوّل کے مشیروں اور بارہ رسُولوں کی جماعت کی بحیثیتِ نبی رویا بین اور مُکاشفہ بین تائید کریں۔

سب جو حق میں ہیں، مہربانی سے اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالفت میں ہے تو ایسے ہی اظہار کرسکتا ہے۔

ہم نے بزرگان ایل وٹنی کلے ٹن، اینریکیو آر فلابِیلا، اور رچرڈ جے مائنزکو بطور اعلیٰ حکام ستر سبکدوش کر دیا ہے اور اُنھیں متقاعد کی حیثیت عطا کرتے ہیں۔

وہ جو اِن بھائیوں اور اُن کے خاندانوں کی شان دار خدمت کے لیے اُن کو اظہارِ تشکر پیش کرنا چاہتے ہیں، براہ کرم اظہار کریں۔

ہم نے بزرگ ایل ٹاڈ بج کو بطور اعلیٰ حکام ستر سبکدوش کر دیا ہے۔

وہ سب جو اِن کی خدمت کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، براہ کرم ایسا ہاتھ بلند کر کے کریں۔

ہم نے اُسقفان ڈین ایم ڈِیوز اور ڈبلیو کرسٹوفر واڈیل کو بالترتیب صدارتی مجلسِ اُسقف میں بطور مشیرانِ اوّل و دوم، سبکدوش کر دیا ہے۔

وہ تمام جو اِن بھائیوں کی دین دارانہ خدمت کے لیے شکر گزاری کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

ہم نے درج ذیل کو بطور علاقائی ستر سبکدوش کر دیا ہے: روبن اکوسٹا، رینی آر البا، البرٹو اے الواریز، ولادیمیر این اسٹاشیُو، جوسی بٹالا، بریڈ فورڈ سی بوئن، سرجیو لیوس کاربونی، آرمانڈو کاریون، ایس مارس کلے جونئیر، زیڈ ڈومینوقیو ڈیِکیا، اوزیلڈو آر ڈائِس، مائیکل ایم ڈیڈلی، مارک پی ڈرہم، ای زیوئیر سپینوزا، جیمس ای ایونسن، پاسکول ایف فارچوناٹو، سام ایم گالویز، پیٹرسیو ایم جیوفرا، لیونارڈ ڈی گریر، ڈئنیل پی ہال، ٹوریوحایاشی، پال ایف ہنٹز، ایڈولف جے جوہینسن، ویسٹی خاناخام، سیونگ ہُون کُو، پیڈرو ایکس لاریل، جانی ایل لیوٹا، ہوسے ای ماراویِلا، جوئیل مارٹینز، جوئقم جے مورائرا، آئزک کے موریسن، ایوارڈو اے نورئم بعونا، فرڈینڈ پی پانگان، جئریس سی پریز، سٹیون ایم پیٹرسن، جے ڈی پیمینٹل، ایڈوالڈو بی پینٹو جوئینر، الیکسوئے وی سامایکن، کے ڈیوڈ سکاٹ، ریلون ایف سٹیسی، کارل ایم ٹیلیمان، ولیم آر ٹیٹیرا، کالوس آر ٹولیڈو، سیزر ای وِلار، ڈیوڈ ٹی وارنر، گیری کے وائلڈی، اور ولیم بی واہون۔

وہ تمام جو ہمارے ساتھ مل کر اِن کی بہترین خدمت کے لیے اظہارِ تشکر کرنا چاہتے ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

بزرگ ایل وٹنی کلے ٹن کی بطور اعلیٰ حکام ستر سبکدوشی اور عتقائد کی حیثیت عطا کیے جانے کے ساتھ، وہ ستر کی صدارتی مجلس کے رکن کی حیثیت سے بھی سبکدوش ہو گئے ہیں۔

بزرگ برنٹ ایچ نِیلسن کو ستر کی صدارتی مجلس کے رکن کی حیثیت سے بُلاہٹ دی جا چُکی ہے، اور ہم تجویز کرتے ہیں کہ اُس کی تائِید کی جائے۔

سب جو حق میں ہیں مہربانی سے اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اظہار کرسکتا ہے۔

یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ہم ڈین ایم ڈیوز کی بطور اعلیٰ حکام ستر تائید کریں۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالفت میں ہو تو بھی ایسے ہی اظہار کرے۔

یہ تجویز کیاجاتا ہے کہ ہم ڈبلیو کرسٹوفر واڈیل کی صدارتی مجلسِ اُسقف میں بطور مشیر اوّل اور ایل ٹاڈ بج کی صدارتی مجلسِ اُسقف میں بطور مشیر دوم خدمت کرنے کے لیے تائید کریں۔

جو حامی ہیں اظہار کر سکتے ہیں۔

وہ جو مخالفت میں ہیں، ایسے ہی اِظہار کریں۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم درج ذیل کی بطور نئے علاقائی ستر تائید کریں:لارین پی بِلالیموا، جاناتھن ڈبلیو بنکر، اینریکیو آر میورگا، اور قانستنطین ٹولومیو۔

جو حامی ہیں اظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم دیگر اعلیٰ حکام، علاقائی ستر، اور اعلیٰ معاون صدارتی مجالس کی موجودہ تنظیمی لحاظ سے تائید کریں۔

سب جو حق میں ہیں، مہربانی سے اظہار کریں۔

اِس کے برعکس، اگر کوئی ہے، تو ایسے ہی اظہار کرے۔

ہم اُن سب کو دعوت دیتے ہیں کہ جنھوں نے پیش کردہ تجاویز کی مخالفت کی ہے وہ اپنے میخ کے صدور سے رابطہ کریں۔

بھائیو اور بہنو، ہم کلِیسیائی راہنماؤں کی جانب سے آپ کے مسلسل اِیمان اور دُعاؤں کے لیے شکر گزار ہیں۔