مجلسِ عامہ
کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے ۲۰۲۲
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۳


کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے ۲۰۲۲

بنام صدارتِ اَوّل برائے کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام۔

عزیز بھائیو: مُکاشفہ کی زیرِ ہدایت جیسا کہ عقائد اور عہُود کی فصل ١٢٠میں درج ہے، مجلِس التصرف برائے دہ یکی—جو کہ صدارتِ اَوّل، بارہ رسُولوں کی جماعت ، اُسقف صاحبان کی صدارتی مجلِس پر مُشتمل ہے—کلیسیائی اَخراجات کی اِجازت دیتی ہے۔ کلِیسیائی اِدارے منظُور شُدہ بجٹ، پالیسیوں، اور طریقہِ کار کے مُطابق یہ ہدیہ جات تصّرُف میں لاتے ہیں۔

کلیسیائی آڈیٹنگ محکمہ، جو کہ بااعتماد اور پیشہ ور ماہرین پر مُشتمل ہے اور کلِیسیا کے دیگر تمام شعبہ جات اور اِداروں سے آزاد ہے، موصُول ہونے والے ہدیہ جات، اُٹھنے والے اَخراجات، اور کلِیسیائی اثاثوں کی حِفاظت کے حوالے سے مُناسب یقین دہائی فراہم کرنے کے مقصد کی خاطر آڈٹ کرنے کی ذِمہ داری رکھتا ہے۔

کِیے گئے آڈٹ کی بُنیاد پر، کلِیسیائی آڈیٹنگ کی رائے ہے کہ، تمام مال و اسباب کی مدوں میں، موصُول شدہ ہدیہ جات، اُٹھنے والے اَخراجات، اور سال ۲۰۲۲ کے کلِیسیائی اثاثہ جات کا اَندراج رکھا گیا ہے اور اُن کا اِنتظام و انصرام کلِیسیا کے منظُور شُدہ بجٹ، پالیسیوں، اور کھاتہ داری کے اُصُولوں کے مُطابق کیا گیا ہے۔ کلیسیا اِن طور طریقوں کی پیروی کرتی ہے جو اِس کے اَرکان کو سکھائی جاتی ہیں کہ وہ اپنے بجٹ کے اندر زِندگی گُزاریں، قرض سے بچیں، اور ضرُورت کے وقت کے لیے بچت کریں۔

مؤدبانہ اَنداز سے پیش کی جاتی ہے،

کلِیسیائی شعبہ آڈیٹنگ

جیرڈ بی لارسن

مینجنگ ڈائریکٹر