۲۰۱۰–۲۰۱۹
گواہان، ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجمنِ دُختران کی جماعتیں
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۱۹


گواہان، ہارونی کہانتی جماعتیں، اور اَنجمنِ دُختران کی جماعتیں

اِن اِصلاحات کا اعلان اب اِس نیت سے کرتے ہیں کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی اپنی مُقّدس شخصی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے۔

پیارے بھائیو اور بہنو، ایک بار پھر مجلس عامہ میں آپ سے مِلنا مُسرت و فرحت کی بات ہے۔ اِس ہفتے کے شروع میں، کلیسیا کے اَرکان کے لیے بپتسمے اور مہر بندی کے لیے بطورِ گواہ خدمت کرنے والوں کے حوالے سے پالیسی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا۔ مَیں اُن تین نکات کو اُجاگر کرنا چاہتا ہُوں۔

  1. مرحوم شخص کے نیابتی بپتسمے کا شاہد ہیکل کے اِجازت نامے کا حامل کوئی فرد بھی ہو سکتا ہے، بشمول محدود اِجازت نامے کا حامل۔

  2. کوئی بھی ودیعت یافتہ شخص موجودہ ہیکل کے اِجازت نامے کے ساتھ نیابتی اور حیات مہربندی کی رُسوم کے لیے بطورِ گواہ خدمت انجام دے سکتا ہے۔

  3. کوئی بھی بپتسما یافتہ شخص زندہ و جاوید فرد کے بپتسمے کے لیے بطورِ گواہ خدمت انجام دے سکتا ہے۔ اِس تبدیلی کا اِطلاق ہیکل سے باہر سب بپتسموں پر ہوتا ہے۔

یہ پالیسی اِصلاحات اِنتظامی ہیں۔ بُنیادی عقائد اور عہود اٹل ہیں۔ یہ تمام رُسوم میں یکساں طور پر موثر ہیں یہ تبدیلیاں اِن رُسوم میں خاندان کی شمولیت کو بہت حد تک بڑھاتی ہیں۔

اِس موقع پر مَیں آپ سے کلام کرنا چاہتا ہُوں تاکہ اپنے نوجوانان اور اُن کے راہ نماؤں پر مبنی اِصطلاحات کو متعارف کرانا چاہتا ہُوں۔

آپ کو یاد ہوگا کہ مَیں نے کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مُقّدسینِ آخری ایّام کے نوجوانان کو خُداوند کے جواں لشکر کو دُنیا میں آج کے دَور کے سب سے بڑے مقصد کے لیے بھرتی ہونے کی دعوت دی تھی—اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے۔۱ مَیں نے اِس دعوت نامے کو ہمارے نوجوانان کے لیے جاری کیا کیوں کہ وہ غیرمعمولی طور پر دُوسروں تک پہنچنے اور اپنے عقیدے کو مؤثر طریقے سے بتانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اِکٹھا کرنے کے مقصد کا اہم حصّہ دُنیا اور اِس کے باشندوں کو خُداوند کی آمدِ ثانی کے لیے تیار کرنا ہے۔

ہر حلقے میں، خُداوند کا جواں لشکر اُسقف خُدا کے وفادار خادم،کی زیرِ نگرانی کام کرتا ہے۔ اُس کی پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری اپنے نوجوانان اور اَنجمنِ دُختران کی دیکھ بھال ہے۔ اُسقف اور اُس کے میشران ہارونی کہانت کی جماعتوں کے معاملات اور اَنجمنِ دُختران کی جماعتوں کا حلقے میں اہتمام کرتے ہیں۔

اِن اِصلاحات کا اعلان اب اِس نیت سے کرتے ہیں کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی اپنی مُقّدس شخصی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں گے۔ ہم ہارونی کہانت کی جماعتوں اور اَنجمنِ دُختران کی جماعتوں کو بھی مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور اُسقف صاحبان اور دیگر بالغ راہ نماؤں کو مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں جب وہ اِس اُبھرتی ہُوئی نسل کی خدمت کرتے ہیں۔

اب بارہ برسولوں کی جماعت سے بُزرگ کوئنٹن ایل کُک اِن اِصلاحات پر گُفت گو کریں گے جن کا تعلق نوجوان لڑکوں سے ہے۔ اور آج شام، خواتین کی عمومی نِشست کے موقع پر، بہن بونی ایچ کورڈن، اَنجمنِ دُختران کی صدر، اُن اِصلاحات پر گُفت گو کریں گی جن کا تعلق نوجوان لڑکیوں ہوگا۔

صدارتِ اوّل اور بارہ نوجوانوں کو مضبوط و مُستحکم کرنے والی اِن کوششوں کی مُنظوری دیتے ہیں۔ ہاں، ہم اُن سے بڑی محبت کرتے اور اُن کے واسطے دُعا گو رہتے ہیں۔ وہ ”اِسرائیل کی آس، صیُّون کی فوج، فرزندانِ یومِ وعدہ۔“۲ ہم اپنے نوجوانان پر مُکمل اعتماد کا اِظہار کرتے ہیں اور اُن کے لیے ہم شُکر گُزار ہیں۔ یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. دیکھیے رِسل ایم نیلسن، ”اِسرائیل کی آس“ (عالمی رُوحانی اجلاس برائے نوجوانان، ۳ جون، ۲۰۱۸)، HopeofIsrael.ChurchofJesusChrist.org۔

  2. ”اِسرائیل کی آس،“ گیت، نمبر ۲۵۹۔