۲۰۱۰–۲۰۱۹
میرے پیچھے چلے آؤ—خُداوند کی اِنسدادی حکمتِ عملی اور فعال مُنصوبہ
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۱۹


میرے پیچھے چلے آؤ—خُداوند کی اِنسدادی حکمتِ عملی اور فعال مُنصوبہ

خُداوند اپنے لوگوں کو دُشمن کے حملوں کے خلاف تیار کرتا ہے. میرے پیچھے چلے آؤ خُداوند کا اِنسدادی حکمتِ عملی اورفعال مُنصوبہ ہے۔

ہم کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی عظیم مجلسِ عامہ پر ایک دُوسرے سے مِل کر شادمان ہوتے ہیں۔ خُداوند کے خیالوں اور اِرادوں کو اُس کے نبیوں اور رسولوں کے وسیلے سے جاننا باعثِ رحمت ہے۔ صدر رسل ایم نیلسن خُداوند کا زندہ نبی ہے۔ ہم اُس کی اِلہامی مشورت اور ہدایت کے لیے آج کتنے شُکرگُزار ہیں۔

مجھ سے پہلے دی گئی گواہیوں میں اپنی شامل کرتا ہُوں۔ اپنے آسمانی باپ،خُدا کی گواہی دیتا ہُوں وہ حیات ہے اور ہمیں پیار کرتا اور ہماری نگہبانی کرتا ہے۔ اُس کا خُوشی کا مُنصوبہ اِس فانی زندگی اور اُس کی حضوری میں بالآخر واپس جانے کے لیے رحمت و برکت فراہم کرتا ہے۔

مَیں یِسُوع مِسیح کی گواہی بھی دیتا ہُوں۔ وہ خُدا کا اکلوتا بیٹا ہے۔ اُس نے ہمیں بچایا موت سے، اور جب ہم اُس پر اِیمان لاتے اور توبہ کرتے ہیں وہ گُناہ سے ہمیں چُھٹکارا دیتا ہے۔ ہماری خاطر اُس کی لامحدود کفارے کی قُربانی لافانی اور ابدی زندگی کی رحمت برساتی ہے۔ درحقیقت، ”اپنے بیٹے کی بےمثال عطا کے لیے خُدا کے شُکر گُزار ہیں“ (”زندہ مِسیح: رُسولوں کی گواہی،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۷، اندرونِ سرورق)۔

دُنیا بھر کے مُقّدسینِ آخری ایّام مُبارک ہیں کہ یِسُوع مِسیح کی عبادت اُس کی ہیکلوں میں کرتے ہیں۔ ایسی ہیکلوں میں سے ایک وِنی پِگ، کینڈا میں زیرِ تعمیر ہے۔ میری اَہلیہ، این میری، اور مجھے اِسی اگست میں اِس جگہ کا دَورہ کرنے کی سعادت حاصل ہُوئی۔ ہیکل کا بڑی خُوب صورتی سے نقشہ تیار کیا گیا ہے اور یقیناً اپنی تکمیل پر ایک شاہکار ہوگی۔ البتہ، مضبوط و مُستحِکم بُنیاد کے بغیر وِنی پِگ، کینڈا، یا کہیں بھی عظیم اُلشان ہیکل کھڑی نہیں کی جا سکتی۔

وِنی پِگ میں درجہِ اِنجماد و پگھلاؤ اور زمینی پھیلاؤ کی حالتوں نے ہیکل کی بُنیاد تیار کرنے میں دُشواریاں پیدا کی تھیں۔ لہٰذا، یہ تہہ پایا کہ اِس ہیکل کی بُنیادوں میں لوہے کی ۷۰ تہوں والے جنگلے کو سیمنٹ اور بجری سے بھرا جائے۔ یہ تہہ دار جنگلے لمبائی میں۶۰ فُٹ (۱۸ میٹر) اور قطر ۱۲ سے ۲۰ اِنچ (۳۰ سے ۵۰ سینٹی میٹر) تھے۔ اُنھیں زیرِ زمین چٹانی سلسلے کی سطح تک لے جایا گیا، تقریباً سطحِ زمین سے ۵۰ فُٹ (۱۵ میٹر) نیچے تک۔ اِس طریقے سے، ۷۰ تہیں وِنی پِگ کی خُوب صورت ہیکل کو ایک ٹھوس، پُختہ بُنیاد فراہم کرتی ہے۔

مُقّدسینِ آخری ایّام ہوتے ہُوئے، ہم اپنی زندگیوں کے واسطے پُختہ اور یقینی بُنیاد کے مُتلاشی ہوتے ہیں—ایسی رُوحانی بُنیاد جس کی فانی سفر کے دوران اور اپنے آسمانی باپ کے گھر واپس جانے کے لیے ضرورت پڑتی ہے۔ ایسی بُنیاد خُداوند یِسُوع مِسیح کے واسطے اپنے اِیمان کی چٹان پر تعمیر کی جاتی ہے۔

ہم مورمن کی کِتاب میں سے ہیلیمن کی تعلیم کو یاد کرتے ہیں: ”اور اب میرے بیٹو، یا درکھو کہ تُمھیں اپنی تعمیر کی بنیاد اُس مخلصی دینے والے کی اُس چٹان پر رکھنی ہے جو کہ مِسیح، خُدا کا بیٹا ہے، تاکہ جب اِبلِیس اپنی طوفانی ہوائیں چلائے، ہاں اور گردباد میں اپنے تیرچلائے، … یہ تُم پر غالب آ کر تُمھیں بدحالی کی خلیج اور نہ ختم ہونے والے عذاب میں نہ کھینچ لائیں، چُوں کہ تُم اُس چٹان پر تعمیر کیے گئے ہو ،جو پختہ بُنیاد ہے، ایک ایسی بُنیاد جس پر اگر آدمی بُنیاد ڈالے تو وہ نہ گرے گا۔“ (ہیلیمن ۵:‏۱۲

شُکر ہے، کہ ہم اُس دَور میں رہتے ہیں جس میں نبی اور رُسول ہمیں نجات دہندہ یِسُوع مِسیح کی تعلیم دیتے ہیں۔ اُن کی ہدایت پر عمل کرنے سے ہم اپنی پُختہ بُنیاد مِسیح پر تعمیر کرتے ہیں۔

ایک برس پہلے، اکتوبر ۲۰۱۸ کی مجلسِ عامہ کے اِبتدائی کلمات کے دوران میں، صدر رسل ایم نیلسن نے تنبیہ اور یہ اعلامیہ فرمایا: ”کلیسیا کا دیرِینا نصب اُلعین یہ ہے کہ سب اَرکان کا خُداوند یِسُوع مِسیح پر اور اُس کے کفارے پر اِیمان بڑھانے میں مدد کرے، خُداوند کے ساتھ عہد باندھنے اور ماننے میں مدد فراہم کرے، اور خاندانوں کو مُضبوط اور مُہر بند کرے۔۲۰ اِس پیچیدہ و کٹھن دُنیا میں ایسا بالکل آسان نہیں۔ دُشمن بڑی سُبک رفتاری سے اِیمان پر اور ہمارے اُوپر اور ہمارے خاندانوں پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔ رُوحُانی بقا کے واسطے، ہمیں اِنسدادی حکمتِ عملی اور فعال مُنصوبے“ (”تعارفی کلمات،“ لیحونا، نومبر٢٠١٨، ۷؛ تاکید شامل ہے)۔

صدر نیلسن کے وعظ کے بعد بارہ رسولوں کی جماعت سے بُزرگ کوئنٹن ایل کُک نے میرے پیچھے چلے آؤ خاندان اور افراد کے لیے مواد کو مُتعارف کرایا۔ اُس کے کلمات درج ذیل فرمودات شامل ہیں:

  • ”نیا گھر میں مطالعہ میرے پیچھے چلے آؤ کا مواد … اَرکان کو گھر میں اِنجیل کو سیکھنے میں مدد دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔“

  • ”’یہ مواد کلیسیا میں ہر فرد اور خاندان کے لیے ہے‘ [میرے پیچھے چلے آؤ—برائے افراد و خاندان (۲۰۱۹)، vi]“۔

  • ”ہمارا مقصد گھر اور کلیسیا کےتجربات کو کچھ اِس طرح سے متوازن بنانا ہے جواِیمان اورروحانیت کو بہت زیادہ بڑھائے اور آسمانی باپ اور خُداوند یِسُوع مِسیح کے لیے رجائیت کو مزید گہرا کرے گا۔“ ”(آسمانی باپ اور خداوندیِسُوع مِسیح کے لیے گہری اور دیرپا رجائیت پانا،‘‘ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۹–۱۰۔)

اِسی برس جنوری کے آغاز سے، دُنیا بھر کے مُقّدسینِ آخری ایّام نے نئے عہد نامے کا مُطالعہ میرے پیچھے چلے آؤ کے مواد کے ساتھ بطور راہ نُمائی شُروع کیا۔ ہفتہ وار جدول کے ساتھ، میرے پیچھے چلے آؤ مُطالعہِ صحائف، علمِ اِنجیل، اور درسِ انبیا و رسائل میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ہم سب کے لیے یہ مؤثر و مُفید مواد ہے۔

دُنیا بھر میں نو مہینوں تک مُطالعہِ صحائف کی سعی و جُستجو کے بعد، ہم کیا دیکھتے ہیں؟ ہم دیکھتے ہیں کہ مُقّدسینِ آخری ایّام یِسُوع مِسیح پر اِیمان اور عقیدت میں ترقی کر رہے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ افراد اور خاندان پُورے ہفتے کے دوران میں اپنے نجات دہندہ کے کلام کے مُطالعہ کے لیے وقت نکال رہے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اِنجیلی تدریسِ سبت میں بہتری جب ہم گھر میں صحائف کا مُطالعہ کرتے اور کلیسیا میں اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں خاندان میں بڑھتی ہُوئی راحت اور اِتحاد جب سے ہم نے صرف صحائف کی پڑھائی سے مُطالعہِ صحائف کے مؤثر طریقے کو اپنایا ہے۔

بےشُمار مُقّدسینِ آخری ایّام کو ملنے اور میرے پیچھے چلے آؤ کے ساتھ اُن کے تجربوں کو سُننے کا شرف حاصل ہو چُکا ہے۔ اِیمان کے حوالے سے اُن کے تاثرات میرے دِل کو جوش سے بھر دیتے ہیں۔ یہاں پر صرف چند تبصرے رقم ہیں جو مَیں نے بعض کلیسیائی اَرکان سے سُنے ہیں:

  • کسی والد نے بتایا: ”مَیں میرے پیچھے چلے آؤ، سے خُوش ہوتا ہُوں، جب یہ اپنے بچّوں کو نجات دہندہ کی گواہی دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔“

  • ایک دُوسرے گھر میں، کسی بچّے نے کہا، ”یہی وہ موقع ہوتا ہے جب مَیں اپنے والدین سے اُن کی گواہیاں سُنتا ہُوں۔“

  • کسی والدہ نے بتایا: ”ہم نے اِلہام پایا ہے کہ کیسے خُدا کو اوّلین ترجیح دینا ہے۔ وقت جب ہم نے [سوچا ہمارے] پاس نہیں ہم اُمید، خُوشی، تسلّی، اور کام یابی سے [سُرخ رُو ہُوئے] ایسے وسیلوں کی بدولت ہم ہمارے لیے ممکن نہیں تھے۔“

  • کسی جوڑے نے مُشاہدہ کیا: ”پہلے کی نسبت ہم صحائف کا مُطالعہ بڑے مُختلف انداز میں کر رہے ہیں۔ پہلے کی نسبت ہم بہت زیادہ سیکھ رہے ہیں اِتنا پہلے بھی نہیں سیکھا۔ خُداوند چاہتا ہے کہ ہم چیزوں کو مُختلف انداز میں دیکھیں۔ خُداوند ہمیں تیار کر رہا ہے۔“

  • کسی ماں نے تبصرہ کیا: ”مجھے اچھا لگتا ہے کہ ہم سب مِل کر ایک جیسی باتیں سیکھ رہے ہیں۔ پہلے، ہم اِس کو پڑھتے تھے۔ آج، ہم اِس کو سیکھتے ہیں۔“

  • کسی بہن نے اپنے خیالات کو اِس انداز میں بتایا: ”پہلے، آپ کا سبق تھا، اور صحائف اِضافی مدد ہوتے تھے۔ اب، آپ کے صحائف ہیں، اور سبق اِضافی مدد ہوتا ہے۔“

  • ایک اور بہن نے تبصرہ کیا: ”مَیں تبدیلی محسوس کرتی ہُوں جب مَیں کرتی ہُوں [موازنہ] جب مَیں نہیں کرتی ہُوں۔ مجھے اپنے عقیدے اور یِسُوع مِسیح کے بارے میں دُوسروں سے بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔“

  • کسی دادی نے فرمایا: ”مَیں اپنے بچّوں اور اُن کے بچّوں کو اِتوار کو بُلاتی ہُوں اور ہم میرے پیچھے چلے آؤ سے مِل کر اپنے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہیں۔“

  • کسی بہن نے مُشاہد کیا: ”میرے پیچھے چلے آؤ ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے نجات دہندہ خود مجھے تعلیم دے رہا ہو۔ یہ آسمانی اِلہام ہے۔“

  • کسی والد نے تبصرہ کیا: ”جب ہم میرے پیچھے چلے آؤ، کو اِستعمال کرتے ہیں ہم بنی اِسرائیل کی مانند ہیں، اپنے دروازوں کی چوکھٹوں پر نِشان لگاتے ہیں، برباد کرنے والے کے اثرات سے اپنے خاندانوں کو محفوظ کرتے ہیں۔“

بھائیو اور بہنو، آپ سے مِلنا اور میرے پیچھے چلے آؤ کے حوالے سے آپ کی کوششیں آپ کی زندگی کو بابرکت بنا رہی ہیں، میرے لیے باعثِ مُسرت ہے۔ آپ کی عقیدت کا شکریہ۔

بحیثیت راہ نُمائی میرے پیچھے چلے آؤ کے ساتھ صحائف کا مُطالعہ یِسُوع مِسیح اور اُس کی اِنجیل کی طرف رُجُوع لانے کو تقویت بخش رہا ہے۔ ہم کلیسیا میں اِتوار کو ایک گھنٹا کم نہیں لگا رہے تاکہ ہم ایک گھنٹہ گھر جا کر صحائف کا مُطالعہ کریں۔ اِنجیل سیکھنا پُورے ہفتے کی لگاتار کوشش ہوتی ہے۔ جیسے ایک بہن نے بڑے تفکر سے مجھے بتایا، ”مقصد یہ نہیں کہ عبادت کو ایک گھنٹہ کم کیا جائے، اِس کا مقصد کلیسیا کو چھ دِن طول دینا ہے!“

اب پھر، صدر نیلسن کی تنبیہ پر غور کرو، جب اُس نے اکتوبر ۲۰۱۸ کی مجلس عامہ کے آغاز میں فرمائی تھی:

”دُشمن بڑی سُبک رفتاری سے اِیمان پر اور ہمارے اُوپر اور ہمارے خاندانوں پر جارحانہ حملے کر رہا ہے۔ رُوحانی بقا کے واسطے، اِنسدادی حکمت عملی اور فعال منصوبوں کی ضرورت ہوگی“ (”اِبتدائی کلمات،“ ۷)۔

پھر (تقریباً ۲۹ گھنٹوں کے بعد) بعد از دوپہر بروز اِتوار، اِس وعدے کے ساتھ مجلس کا اختتام کیا: ”جب ہم اپنے گھر کو تدریسِ اِنجیل کا مرکز بنانے کے لیے تعمیرِ نو کرتے ہیں، … تو آپ کی زندگی سے اور آپ کے گھر سے دُشمن کا اثر بتدریج کم ہوگا“ (”بےمثال مُقّدسینِ آخری ایّام بنیں،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۱۱۳)۔

دُشمن کے جارحانہ حملے کس قدر بڑھ سکتے ہیں، جب کہ اِسی وقت کے دوران میں دُشمن کے اثرات میں درحقیقت کمی واقع ہو رہی ہے؟ ایسا ہو سکتا ہے، اور یہ کلیسیا بھر میں ہو رہا ہے، کیوں کہ خُداوند اپنے لوگوں کو دُشمن کے حملوں کے خلاف تیار کرتا ہے۔ أمیرے پیچھے چلے ؤ خُداوند کا اِنسدادی حکمتِ عملی اورفعال مُنصوبہ ہے۔ جیسے صدر نیلسن نے سِکھایا،”نیا خاندان مرکوز، کلیسیائی تقویت بخش مربوط نصاب میں قُدرت ہے کہ خاندانوں کو باہمت بنائے۔“ لہٰذا، یہ ہماری بہترین کاوِشوں کا طلب گار ہے اور رہے گا، ہمیں ”دیانت داری اور احتیاط کے ساتھ [اپنے اپنے] گھر کو اِیمان کی خان قاہ میں تبدیل کرنے لیے اِس کی مُکمل [تقلید]“ کی ضرورت ہے (”بےمثال مُقّدسینِ آخری ایّام بنیں،“ ۱۱۳)۔

بالآخر، جیسے صدر نیلسن نے بھی فرمایا، ”ہم اپنی اپنی اِنفرادی رُوحانی ترقی کے خود ذمہ داری ہیں“ (”ِاِبتدائی کلمات،“ ۸)۔

ذرائع میرے پیچھے چلے آؤ کے ساتھ، خُداوند ہمیں ”بھیانک وقت کے لیے جس کا ہم اب سامنا کرتے ہیں“ تیار کر رہا ہے (کوئنٹن ایل کُک، ”گہری اور پایدار رجائیت،“ ۱۰)۔ وہ ”پختہ بُنیاد،“ کی تعمیر میں ہماری مدد کر رہا ہے ”ایک ایسی بنیاد جس پر اگر آدمی تعمیر کرے تو وہ نہ گرے گا“ (ہیلیمن ۵:‏۱۲)—گواہی کی بُنیاد خُداوند یِسُوع مِسیح کی طرف رُجُوع لانے کے بُنیادی اُصول سے مضبوطی کے ساتھ جُڑے رہنے سے ہے۔

کاش ہماری روزانہ کی مُطالعہِ صحائف کی کوششیں ہمیں تقویت دیں اور اِن موعودہ برکتوں اور رحمتوں کے لائق بنائیں۔ مَیں یہ دُعا مانگتا ہُوں، یِسُوع مِسیح کے نام سے، آمین۔