مجلسِ عامہ
سچّی تلاش کا صلہ
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۱


سچّی تلاش کا صلہ

مَیں ہر ایک کو مسِیح پر اپنے اپنے اِیمان کو مسلسل بڑھانے کی دعوت دیتا ہُوں، وہ اُن سب کی زِندگیوں کو لگاتار بدلتا رہتا ہے جواُس کے طالب ہوتے ہیں۔

۱۸۴۶ کے آغاز سے, ہزاروں پیش رو مردوں، عورتوں، اور بچّوں نے مغرب کی طرف صِیُّون کا رخ کیا۔ اُن کے پُختہ اِیمان نے اُن کی بے پناہ ہمت کو جگایا۔ بعض کے لیے، یہ سفر ناتمام رہا چُوں کہ دورانِ سفر اُنھوں نے وفات پائی۔ دُوسرے، بڑی بڑی مُصِیبتوں کا سامنا کرتے ہوئے، اِیمان کے ساتھ آگے بڑھے۔

اُن کے باعث، کئی نسلوں بعد، میرا خاندان یِسُوع مسِیح کی سچّی اِنجِیل کی رحمتوں سے فیض یاب ہُوا۔

بالکل ایک دُوسرے لڑکے کی طرح، جس کا ذِکر مَیں بعد میں کرُوں گا۔ مَیں۱۴ برس کا تھا جب مَیں نے مذہب اور اپنے اِیمان کو جاننے کی کوشش شُروع کر دی تھی۔ مَیں نے اپنے گھر کے قریب ایک اور فرقے کی کلِیسیامیں جانا شُروع کیا، بلکہ مَیں نے چاہا کہ بہت سی مختلف کلیسیاؤں میں جاؤں۔

ایک روز، مَیں نے گہرے رنگ کے سُوٹ اور سفید شرٹس میں مُلبوس دو لڑکوں کو اپنے ہمسائے کے گھر میں جاتے دیکھا۔ یہ لڑکے بڑے خاص دِکھائی دیے۔

اَگلے روز مَیں اپنی پڑوسن، لیونور لوپیز سے ملا، اور اُن دو لڑکوں کے بارے میں پُوچھ تاچھ کی۔ لیونور نے وضاحت کی کہ وہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے مبلغین ہیں۔ اُس نے خُوشی خُوشی مُجھے بتایا کہ اُس کے خاندان نے ایک سال پہلے کلِیسیا میں بپتسما لیا تھا۔ میری دِل چسپی کو دیکھ کر، لیونور نے مُجھے مبلغین سے مِلنے اور کلِیسیا کے بارے میں جاننے کی دعوت دی۔

دو دن بعد، میں لوپیز خاندان کے ساتھ مبلغین سے مِلنے کے لیے گیا۔ اُنھوں نے اپنا تعارف بحیثیت مُبلغ جان میسرلی، اوگڈن، یوٹاہ سے، اور والنیٹ کریک، کیلی فورنیا سے مُبلغ کرسٹوفر آسوریو سے کرایا۔ مَیں اُنھیں کبھی نہ بُھولوں گا۔

شبیہ
مبلغین دورانِ عِشائیہ تعلیم دے رہے ہیں

مَیں چُوں کہ صرف ۱۴ سال کا تھا، مُلبغ میسرلی نے اِصرار کیا کہ وہ میرے گھر جا کر پہلے میری ماں کو بتائیں گے کہ مُجھے کیا تعلیم دینے جا رہے تھے۔ وہاں، اُنھوں نے شایستگی سے بتایا کہ وہ یِسُوع مسِیح کے بارے میں پیغام دینے آئے ہیں اور مُجھے سِکھانے کے لیے اُس سے اِجازت چاہی۔ ماں راضی ہو گئی اور بلکہ ہمارے ساتھ شامِل ہوئی جب اُنھوں نے مُجھے تعلیم دی۔

مبلغین نے سب سے پہلے لیونور کو دُعا کرنے کو کہا۔ اِس کا مُجھ پر گہرا اَثر ہُوا کیوں کہ اُس کی دُعا رٹے رٹائے اَلفاظ کو دُہرانا نہ تھا بلکہ دِل کا اِظہار تھا۔ مُجھے لگا کہ وہ واقعی اپنے آسمانی باپ سے بات کر رہی تھی۔

مبلغین نے پھر ہمیں یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِکھایا۔ اُنھوں نے اُس کی وہ تصویر دِکھائی جو مُجھ پر نقش ہوگئی کیوں کہ یہ جی اُٹھے، زِندہ مسِیح کی تصویر تھی۔

شبیہ
نجادت دہندہ یِسُوع مسِیح

وہ ہمیں سکھاتے رہے کہ کیسے یِسُوع نے قدیم زمانے میں اپنی کلِیسیا کی بُنیاد رکھی، اِبتدا میں اُس کے ساتھ بارہ رسُول شامِل تھے۔ اُنھوں نے ہمیں برگشتگی کے بارے میں سِکھایا—اُس کے رسُولوں کی وفات کے بعد زمین سے کیسے سچّائی اور مسِیح کا اِختیار اُٹھا لیا گیا تھا۔

اُنھوں نے ہمیں جوزف سمتھ نامی ۱۴ سالہ لڑکے کے بارے میں بتایا، جو ۱۸۰۰ کے اوائل میں، سچّائی کی تلاش میں مختلف کلیسیاؤں میں گیا۔ جُوں جُوں وقت گُزرتا گیا، جوزف مزید پریشان ہوتا گیا۔ بائِبل میں پڑھنے کے بعد کہ ہم حکمت کے لیے ”خُدا سے مانگ “۱ سکتے ہیں، جوزف، اِیمان کے ساتھ عمل کرتے ہوئے، درختوں کے جھنڈ میں دُعا اور دریافت کے لیے گوشہ نشِین ہُوا کہ اُسے کون سی کلِیسیامیں شامل ہونا چاہیے۔

مبلغین میں سے ایک نے جوزف کا واقعہ پڑھا جب اُس نے دُعا کی:

مَیں نے اپنے سر کے بالکل اُوپر نُور کا مِنارہ دیکھا، سُورج کی چمک سے بڑھ کر، جو آہستہ آہستہ اُترا یہاں تک کہ وہ مُجھ پر ٹھہر گیا۔

”… جب تجلی مُجھ پر ٹھہر گئی، مَیں نے دو ہستیوں کو دیکھا، جِن کا نُور اور جلال بیان سے باہر ہے، جو میرے اُوپر ہُوا میں کھڑے تھے۔ اُن میں سے ایک نے، مُجھے میرے نام سے پُکار کر، اور دُوسرے کی طرف اِشارہ کر کے مُجھ سے فرمایا—یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔ اِس کی سُنو!۲

اُس سبق کے دوران میں، رُوح نے مُجھے کئی سچّائیوں کے بارے میں گواہی دی۔

پہلی، خُدا اپنے سببچّوں کی مخلص دُعائیں سُنتا ہے، اور آسمان سب کے واسطے کُھلا ہے—صرف چند ایک کے لیے نہیں۔

دُوسری، خُدا باپ، یِسُوع مسِیح، اور رُوحُ القُدس تین الگ الگ ہستیاں ہیں، جو اپنے اِرادے میں واحد ہیں کہ ”اِنسان کی لافانی اور اَبَدی زِندگی کا سبب پَیدا کریں۔“۳

تِیسری، ہم خُدا کی شبِیہ پر بنائے گئے ہیں۔ ہمارا آسمانی باپ اور اُس کا بیٹا، یِسُوع مسِیح، ہماری مانند گوشت اور ہڈیوں کے جسم رکھتے ہیں، مگر وہ جلالی اور کامِل ہیں، اور رُوحُ القُدس رُوح کی ہستی ہے۔۴

چَوتھی، جوزف سمتھ کے وسِیلے سے، یِسُوع مسِیح نے اپنی اِنجِیل اور سچّی کلِیسیا کو زمین پر بحال کیا۔ کہانتی اِختیار جو ۲۰۰۰ برس پہلے مسِیح کے رسُولوں کو عطا کیا گیا تھا یہ وہیکہانت ہے جو پطرس، یعقوب اور یُوحنّا نے جوزف سمتھ اور اولیور کاؤڈری کو عطا کی تھی۔۵

آخِر میں، ہم نے یِسُوع مسِیح کے ایک اور عہد نامہ کے بارے میں سِیکھا: مورمن کی کِتاب۔ قدیم نبِیوں کے نوِشتے، یہ اُن لوگوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو یِسُوع کی پَیدایش سے پہلے، دوران میں اور بعد میں برِاعظمامریکہ میں رہتے تھے۔ اِس سے ہم سیکھتے ہیں کہ وہ مسِیح کو کس طرح جانتے تھے، پیار کرتے تھے اور اُس کی عِبادت کرتے تھے، وہ اُن پر جی اُٹھے نجات دہندہ کی صُورت میں ظاہر ہُوا تھا۔

رُوح مُجھ پر شِدت سے غالِب آیا جب مَیں نے اُن کے لیے نجات دہندہ کے فرمان کی بابت سِیکھا: ”دیکھو، مَیں یِسُوع مسِیح ہُوں، جس کی بابت نبیوں نے گواہی دی تھی کہ دُنیا میں آئے گا۔“۶

مبلغین نے ہمیں ہماری اپنی مورمن کی کِتاب دی۔ ہم نے مورمن کی کِتاب کے آخِر میں پائی جانے والی دعوت کو پڑھا اور قَبُول کیا، جس میں مرقوم ہے:

”اور جب یہ باتیں تُم پر نازِل ہوں تو، مَیں تُمھیں تاکِید کرتا ہُوں کہ تُم خُدا، اَبَدی باپ، سے دریافت کرنا، مسِیح کے نام پر، کہ آیا یہ باتیں سچّی نہیں ہیں؛ اور اگر تُم سچّے دِل سے، نیک نیتی کے ساتھ، مسِیح پر اِیمان لا کر مانگو گے، وہ تُم پراِس کی سچّائی آشکار کرے گا، رُوحُ القُدس کی قُدرت کے وسِیلے۔

”اور رُوحُ القُدس کی قُدرت کے وسِیلے سےتُم ساری باتوں کی سچّائی جان جاؤ گے۔“۷

تقریباً ۴۵ برس بیت چکے ہیں،جب میری والدہ اور مَیں نے پہلی بار خُوشی اور مسِیح پر اِیمان کے بارے میں سیکھا۔ یہ مسِیح پر اُن کے اِیمان کی وجہ سے تھا کہ لوپیز خاندان نے میرے ساتھ اپنے نئے اِیمان کا ذِکر کیا۔ مسِیح پر اُن کے اِیمان کی وجہ سے تھا کہ یہ دو مبلغین مُجھے اور میری ماں کو ڈھونڈنے ریاست ہائے متحدہ میں اپنے اپنے گھروں سے نِکلے۔ یہ اُن سب پیارے دوستوں کا اِیمان تھا جنھوں نے ہم میں اِیمان کے رائی کا بیج بویا جو بعد ازاں اَبَدی رحمتوں کے بہت بڑا تناور درخت کی صُورت بڑھا ہوگیا۔

اِن مبارک برسوں میں، ہم جانتے ہیں، جیسا کہ صدر رسل ایم نیلسن نے فرمایا: ”زِندگی کی ہر اچھی چیز—ابدی اہمیت کی ہر ممکن برکت—اِیمان سے شروع ہوتی ہے۔ خُدا کو اپنی اپنی زِندگیوں میں غالِب آنے کا موقع اِس اِیمان سے مِلتا ہے کہ وہ ہماری ہدایت و راہ نمائی فرمانے کو تیار ہے۔ سچّی توبہ اِس اِیمان کے ساتھ شروع ہوتی ہے کہ یِسُوع مسِیح ہمیں پاک صاف کرنے، شِفا دینے اور مضبُوطی بخشنے میں قادِر ہے۔۸

مَیں ہم سب کو مسِیح پر اپنے اپنے اِیمان کو مسلسل بڑھانے کی دعوت دیتا ہُوں, جس نے میری پیاری ماں اور میری زِندگی کو بدل دیا ہے اور اُن سب کی زِندگیوں کو لگا تار بدلتا رہتا ہے جو اُس کے طالب ہوتے ہیں۔ مَیں جانتا ہُوں کہ جوزف سمتھ بحالی کا نبی ہے، کہ صدر نیلسن آج ہمارے نبی ہیں, کہ یِسُوع زِندہ مسِیح اور مخلصی دینے والا ہے, اور کہ آسمانی باپ زِندہ ہے اور اپنے بچّوں کی ساری دُعاؤں کا جواب دیتا ہے۔ مَیں اِن سچّائیوں کی گواہی یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام سے دیتا ہُوں، آمین۔