مجلسِ عامہ
کلیِسیا کا نام ناقابلِ سمجھوتہ ہے
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۱


کلیِسیا کا نام ناقابلِ سمجھوتہ ہے

جب ہم بخوشی خُداوند کی مشورت کی پیروی کرتے ہیں، جو اُس کے زندہ نبی کے ذریعہ ظاہر ہوتی ہے (خاص طور جب یہ ہماری ابتدائی سوچ کے بر خلاف ہو، حلیمی اور قربانئ درکار ہو)، تو خُداوند ہمیں اضافی روحانئ قوت سے برکت دیتا ہے۔

۱۶، اگست ۲۰۱۸، کو ایک پریس کانفرنس میں، صدر رسل ایم نیلسن نے کہا: ”خُداوند نے اُس نام کی اہمیت کو میرے دماغ پر بھرپور نقش کیا جو اُس نے اپنی کلیِسیا ، یعنی کلیسائے یِسُوع مِسیح مقدسین برائے آخری ایام کے لئے منکشف کیا ہے۔۱ اپنے آپ کو اُس کی مرضی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے ہمیں بہت سے اقدام کرنے ہونگے۔“۲

دو دن بعد، ۱۸، اگست کو، میں صدر نیلسن کے ساتھ مانٹریال ، کینڈا میں تھا۔ متاثر کُن پیلس ڈی کانگرس میں ہماری اراکین کے ساتھ متاثر کن میٹنگ کے بعد، صدر نیلسن نے اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ یہ ”[کلیِسیا کے نام کی از سر نو تعمیر کرنا]، اور] سو سے زائد سالوں کی روایت کو منسوخ کرنا چنوتی ہوگا۔“ لیکن انھوں نے مزید کہا، ” کلیِسیا کا نام نا قابلِ سمجھوتہ ہے ۔“ ۳

سات ہفتوں بعد، صدر نیلسن نے مجلسِ عامہ میں خطاب کیا: ”خُداوند نے اُس نام کی اہمیت کو میرے دماغ پر بھرپور نقش کیا جو اُس نے اپنی کلیِسیا، یعنی کلیِسیائے یِسُوع مِسیح مقدسین برائے آخری ایام کے لئے منکشف کیا ہے. … یہ نجات دہندہ ہی تھا جس نے خود فرمایا ، ”پس میری کلیِسیا اس نام سے کہلائے گی۔“ پھر صدر نیلسن نے دہرایا ، ” کلیِسیا کا نام ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔“ ۴

ایک اچھا سوال

ایک اچھا سوال سامنے آیا : ” اب کیوں؟ “ جب کہ کئی دہائیوں سے ہم نے ” مورمن “ کے عرفی نام کو قبول کیا ہوا تھا؟ ” مورمن خیمہِ اجتماع کی کوائر “ ویڈیو سپاٹس ” میں مورمن ہوں “ پرائمری کا گیت ”میں مورمن لڑکا ہوں“؟

مسیح کی تعلیم لا تبدیل اور ابدی ہے۔ تاہم ، نجات دہندہ کے کام کے خاص اور اہم مراحل اِن کے مناسب وقت پر عیاں ہوتے ہیں۔ آج صبح، صدر نیلسن نےفرمایا،”بحالی ایک عمل ہے، کوئی واقعہ نہیں۔“۵ خداوند نے فرمایا ، ”ضرور ہے کہ سب چیزیں اپنے وقت پر واقع ہوں۔“ ۶ یہ ہی ہمارا وقت ہے، اور ہم اِس کے منکشف شدہ نام کو دوبارہ سے قائم کر رہے ہیں۔

کلیِسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی پہچان اور منزل یہی تقاضا کرتی ہے کہ ہم اُس کے نام سے کہلائے جائیں۔ مَیں حال ہی میں کرٹ لینڈ، اوہائیو میں تھا، جہاں نبی جوزف سمتھ نے، کلیِسیا کے صرف چند ارکان کے ساتھ، نبوت کی، ” یہ کلیِسیا شمالی اور جنوبی امریکہ کو معمور کرے گی—یہ دُنیا کو معمور کرے گی۔“۷ خُداوند نے اِس زمانےکے کام کی یوں وضاحت فرمائی ہے” ایک حیرت انگیز اور تعجب خیزکام ہے“ ۸ اُنہوں نے ایک ” عہد [جو] آخری ایام میں پورا ہو گا“ کے بارے بولا سب کو اجازت دیتے ہوئے کہ ” پوری زمین بابرکت ہوگی۔“۹

اِس مجلسِ عامہ کے کلام کا دُنیا بھر میں ۵۵ زبانوں میں براہ راست ترجمہ کیا جا رہا ہے۔ بالآخر، یہ کلام ۲۲۰ سے زائد ممالک اور خِطوں میں ۹۸ زبانوں میں سنا اور پڑھا جائے گا۔

شبیہ
آمدِ ثانی

جب نجات دہندہ شان و شوکت اور جلال میں واپس آئے گا، کلیِسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کے ایماندار ارکان تمام قوموں، تمام لوگوں، تمام نسلوں، تمام زبانوں، اور دنیا کی تمام ثقافتوں میں شامل ہوں گے۔

کلیِسیا کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ

یِسُوع مسِیح کی بحال شدہ کلیِسیا کا اثر و رسوخ نہ صرف ارکانِ کلیِسیا پر ہو گا۔ ہمارے زمانہ میں آسمانی ظہور کی بدولت، مُقدس صحیفہ کی زمین پر بحالی اور رُوحُ القُدس کی قوی نعمت کی بدولت، ہم پہاڑی پر نور کی مانند چمکیں گے جب یِسُوع مسِیح پر عدم ایمان کے تاریک سائے دنیا کو تاریک کرتے ہیں۔ اگرچہ بہت سے لوگ دنیا کو مُنجیِ جہان پر اپنے ایمان کو بدلنے کی اجازت دے سکتے ہیں، ہم ” [ اپنی ] جگہ سے ہلائے نہیں جائیں گے۔“۱۰ مسِیحی جو ہماری رکنیت میں شامل نہیں ہیں ہمارے کردار اور مسِیح کی ہماری یقینی گواہی کا خیر مقدم کریں گے۔ حتی کہ وہ مسِیحی جو آج شکوک و شبہات کے ساتھ ہمیں دیکھ رہے ہیں ایک دن ہمیں دوست کے طور پر گلے لگائیں گے۔ اِن آنے والے دنوں میں ، ہم یِسُوع مسِیح کے نام سے کہلائے جائیں گے۔

کلیِسیا کے درست نام کو آگے بڑھانے کی آپ کی اعلی کاوشوں کا شکریہ۔ تین سال قبل مجلس عامہ میں، صدر نیلسن نے ہمیں وعدہ فرمایا تھا: ”کہ نجات دہندہ کی کلیِسیا کا درست نام استعمال کرنے کے لیے ہماری سخت توجہ … ایمان میں اضافہ اور عظیم رُوحانی قوت تک رسائی کا باعث بنے گی۔“ ۱۱

اِس وعدے کا احساس پوری دُنیا کے سرشار شاگردوں نے کیا ہے۔۱۲

مشرقی ریاست ہائے متحدہ سے بھائی لوری آہولا قبول کرتا ہے کہ اگرچہ بعض اوقات اُس نے کلیِسیا کا پورا نام بتانا مشکل محسوس کیا ہے۔ لیکن نبی کی مشورت کی بدولت، وہ قائم رہا۔ ایک موقع پر، وہ کسی اور ایمان کی کلیِسیا میں ایک دوست سے ملاقات کے لئے گیا ہوا تھا۔ اُس کے اَلفاظ یہ ہیں:

”ایک واقف کار نے پوچھا ، ”کیا آپ مورمن ہیں“؟

”مَیں کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسین آخری ایّام کا رکن ہُوں،“ مَیں نے کہا۔ اُس نے مُتعدد سوالات پُوچھنے شُروع کر دیے، ہر سوال کا آغاز اِس طرح کرتا کہ: ’ کیا مورمن کلیِسیا کا اِیمان … ؟‘ اور ہر دفعہ ، مَیں نے اِس فقرے سے آغاز کرتے ہُوئے جواب دیا: ’[مسِیح] کی بحال شُدہ کلیِسیا میں، ہمارا اِیمان …‘

جب اُس نے غور کیا کہ مَیں’ مورمن‘ لقب کو قبول نہیں کر رہا، تو اُس نے سوال سیدھا میرے مُنہ پر دے مارا، ’ کیا آپ مورمن نہیں ہیں؟ ‘

”پس میں نے اُس سے پوچھا کہ کیا وہ جانتا ہے کہ مورمن کون تھا—وہ نہیں جانتا تھا۔میں نے اسے بتایا کہ مورمن نبی تھا … [ اور مجھے ] [ اس ] سے وابستہ ہونے پر فخر ہے۔

”’لیکن،‘ مَیں نے بات جاری رکھی ، ’ مورمن میرے گُناہوں کی خاطر نہیں مُوا۔ مورمن نے … گتسمنی میں دکھ نہیں سہے یا صلیب پر [ میرے لیے ] نہیں مرا۔ … یِسُوع مسیح میرا خُدا اور میرانجات دہندہ ہے … اور میں چاہتا ہوں کہ اُسی کے نام سے میں پہچانا جاؤں …

”…چند لمحوں کی خاموشی کے بعد، [اُس واقف کارنے کہا]، ’ تو پھر، آپ مسِیحی ہوئے!“ ۱۳

شبیہ
صدر نیلسن مجلسِ عامہ میں

صدر نیلسن کے الفاظ یاد رکھیں؟ ”میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ہم خُداوند کی کلیِسیا کے درست نام کو بحال کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، تو جس کی یہ کلیِسیا ہے وہ اپنی قدرت اور برکتوں کو آخری ایام کے مُقدسین کے سروں پر اُنڈیلے گا، ایسی جو ہم نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔“ ۱۴

خُداوند ہمیشہ در واہ کرتا ہے

خُداوند ہمیشہ اپنے وعدوں کی پاسداری کرتا ہے۔ وہ ہمیشہ ہمارے لیے در واہ کرتا ہے جب ہم اس کا کام کرتے ہیں۔

سالوں سے ہم امید میں تھے کہ ہم انٹرنیٹ ڈومین سائٹس ChurchofJesusChrist.org اور ChurchofJesusChrist.com کو خریدیں۔ کوئی بھی برائے فروخت نہیں تھیں۔ صدر نیلسن کی اعلان کے عین اُس وقت، دونوں اچانک دستیاب ہوگئیں۔ یہ ایک معجزہ تھا۔ ۱۵

خُداوند نے اِن ناموں کی ترمیم کرنے میں ہماری کوششوں کو بھی عظمت بخشی جو طویل عرصے سے کلیِسیا کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔

ایمان میں آگے بڑھتے ہوئے ، مورمن خیمہِ اجتماع کی کوائر کا نام ہیکل سکوائر سے خیمہِ اجتماع کی کوائر میں تبدیل کر دیا گیا۔ ویب سائٹ LDS.org، جس کو ہر ماہ 21 ملین سے زائد لوگ دیکھتے تھے ، اس کو ChurchofJesusChrist.org میں تبدیل کردیا۔ ۱۶ ایل ڈی ایس بزنس کالج کے نام کو انزائن کالج میں تبدیل کر دیا گیا۔ ویب سائٹ Mormon.org کو ChurchofJesusChrist.org میں تبدیل کردیا گیا۔ ایک ہزار سے زائد مصنوعات جو ”مورمن “ یا ” ایل ڈی ایس “ نام سے منسوب تھے اُن کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ایماندار مقدسینِ آخری ایام نے اپنی ویب سائٹیں، پوڈکاسٹ، اور ٹویٹر اکاؤنٹوں کو بدلا۔

شبیہ
کلیِسیا کی نئی عِلامت

ہم نے ایک نئی علامت اپنائی جو یِسُوع مسِیح پر مرکوز ہے۔

” اِس علامت کے وسط میں تھور والڈسن کے مجسمہِ سنگِ مرمر مسِیحا کی شبییہ ہے۔ یہ جی اُٹھے، زندہ خُداوند کی عکاسی کرتا ہے جو ہر کسی کو گلے لگانے کے لیے آگے بڑھ رہا ہے جو اُس کے پاس آئے گا۔

” علامتی طور پر ، یِسُوع مسِیح ایک محراب کے نیچے کھڑا ہے جو ہمیں قبر سے ہاہر آتے جی اُٹھے نجات دہندہ کی [یاد دلاتا] ہے۔“ ۱۷

شبیہ
اسمِ کلیِسیا زبانوں میں
شبیہ
اسمِ کلیِسیا اضافی زبانوں میں

کلیِسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی ٹائپ نگاری کو ۵۰ سے زائد زبانوں میں اپنایا جا چکا ہے۔ ڈومین کے نئے نام دُنیا بھر میں حاصل کئے جا چکے ہیں۔

دُوسروں کی مدد کی داد و تحسین۔

ہم اُن بہت سے نیک اور رحیم لوگوں کی قدر کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے درست نام سے کہلائے جانے کی ہماری خواہش کو عزت بخشی۔ میں نے حال ہی میں ایک مضمون پڑھا جس میں ایک کیتھولک پادری ”مقدسین آخری ایام “ کا حوالہ دے رہا تھا ۱۸ جب میں ایک ماہ قبل مشرقی ریاست ہائے متحدہ میں ایک مسِیحی کلیِسیا کے راہنما کے ساتھ ملا ، تو اُس نے اپنےپہلے حوالہ میں ہماری کلیِسیا کا ذکراِس کے مکمل نام کے ساتھ کیا، اور بعد میں متعدد بار، ” کلیسیائے یِسُوع مسِیح“ کے ساتھ حوالہ دیا۔

ہمیں احساس ہوا کہ اپنے نام میں چھ الفاظ شامل کرنا میڈیا کے لیے مثالی نہ ہوگا ، لیکن جیسے صدر نیلسن نے پیش گوئی کی، ” ذمہ دار میڈیا ہماری درخواست کے جواب میں ہمدردی سے جواب دے گا۔“19 ثقافتی، اتھلیٹک، سیاسی، یا کمیونٹی تنظیموں کی طرف سے ہمارے ترجیحی نام کو استعمال کرنے اور ویسی ہی اہمیت دینے پر آپ کا شکریہ۔

چند ایک ایسے بھی ہوں گے جو ، ہمارے مقصد کی سنجیدگی کو کم کرنے یا توجہ ہٹانے کی امید کرتے ہوئے، ہمیں ”مورمن “ ہی کہتے رہیں گے۔ نہایت ادب سے ، ہم پھر سے میڈیا کی منصفانہ ذہنیت سے ۲۰۰ سال سے اپنے نام سے کہلائے جانے کی اپنی خواہش کی عزت کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔

مُقدّسینِ آخِری ایّام کا حوصلہ

کئی ہزاروں مقدسین آخری ایام ہیں جنہوں نے بہادری سے کلیِسیا کے نام کا اعلان کیا ہے۔ جب ہم اپنے حصے کا کام کرتے ہیں، تو دوسرے بھی پیروی کریں گے۔ مجھے ٹاہیٹی کی اِس کہانی سے پیار ہے۔

دس برس کی آئیرارا جین نے صدر نیلسن کی مشورت پر عمل کرنے کا تہیہ کیا۔

”اپنے سکول کی جماعت میں انھوں نے اپنے ہفتہ کے اختتام کے بارے گفتگو کی … اور آئیرارا نے چرچ کی بات کی …

” اس کی استانی ، ویٹ پیفاؤ نے کہا ، ’ اوہ ، تو تم مورمن ہو ؟‘

” آئیرارا نے بڑی دلیری سے کہا، ’نہیں … میں کلیِسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی رکن ہوں!‘

” اس کی استانی نے جواب دیا ’ہاں ، … تو آپ مورمن ہی ہو ۔‘

” آئیرارا نے اصرار کیا، کہ ’نہیں استانی، میں کلیِسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری ایّام کی رکن ہوں۔!

” محترمہ پیفاؤ آئیرارا کی اس یقین دہانی پر حیران تھی اور تعجب کیا کہ وہ کیوں اپنی کلیِسیا کا لمبا نام استعمال کرنے پر اصر ار کر رہی تھی۔ [ اُس نے فیصلہ کیا کہ وہ کلیِسیا کے بارے میں اور سیکھے گی۔]

”[بعد میں ، جب بہن ] ویٹ پیفاؤ نے بپتسمہ پایا تو [اُس نے شکر گزاری کا اظہار کیا ] کہ آئیرارا نے صدر نیلسن کی مشورت پر دھیان لگایا۔“ ۲۰

شبیہ
بہن جس نے اپنی طالبہ سے کلیِسیا کے بارے سیکھا

” کلیِسیا کا نام نا قابلِ سمجھوتہ ہے۔“ آئیں ایمان میں بڑھتے چلے جائیں۔ جب ہم بخوشی خُداوند کی مشورت کی پیروی کرتے ہیں، جو اُس کے زندہ نبی کے ذریعہ منکشف کی گئی ہےخاص طور جب یہ ہماری ابتدائی سوچ کے بر خلاف ہو، حلیمی اور قربانئ درکار ہو، تو خُداوند ہمیں اضافی رُوحانی قوت سے برکت دیتا اور ہماری معاونت اور ہمارے ساتھ کھڑا ہونے کے لئے اپنے فرشتے بھیجتا ہے۔۲۱ ہمیں خُداوند کی توثیق اور اُس کی منظوری موصول ہوتی ہے۔

مَیں آسمانی قُدرت کا عینی شاہد ہُوں جو ہمارے پیارے نبی،صدر رسل ایم نیلسن پر ٹھہرتی ہے۔ اُس کی مخلصانہ خواہش خُداوند کو خوش کرنا اور ہمارے آسمانی باپ کے بچوں کو برکت دینا ہے۔ مُقدس، ذاتی تجربات کی بدولت، میں اُس کے لیے خُداوند کی محبت کی گواہی دیتا ہوں۔ وہ خُدا کا نبی ہے۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ یِسُوع مسِیح ، خدا کا بیٹا ہے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. دیکھیں ۳ نیفی ۲۷: ۷ -۹ ؛ عقائد اور عہود ۴:۱۱۵۔

  2. رِسل ایم نیلسن ” کلیِسیا کا نام “،نیوز روم میں ، ۱۶ اگست ، ۲۰۱۸، newsroom.ChurchofJesusChrist.org.

  3. صدر نیلسن کلیِسیا کے نام پر گفتگو کرتے ہیں“ نیوز روم ، ۲۱ اگست، ۲۰۱۸ newsroom.ChurchofJesusChrist.org.

  4. رِسل ایم نیلسن، ”کلِیسیا کا درست نام،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۸۷۔

  5. رِسل ایم نیلسن، ”ہیکل اور آپ کی رُوحانی بنیاد،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۱، ۹۴۔

  6. عقائد اور عہود ۶۴: ۳۲۔

  7. کلیِسیا کے صدور کی تعلیمات: جوزف سمتھ (۲۰۰۷)، ۱۳۷۔

  8. ۲ نیفی ۲۷: ۲۶۔

  9. ۱ نیفی۱۸:۱۵ ۔

  10. عقائد اور عہود ۱۰۱: ۱۷۔

  11. رِسل ایم نیلسن، ”مثالی مُقدّسینِ آخِری ایّام بنتے ہُوئے،“ لیحونا، نومبر ۲۰۱۸، ۱۱۴۔

  12. دیکھیے ہنری بی آئرنگ ، ” یوں میری کلیِسیا کہلائے گیلیحونا ، اکتوبر ۲۰۲۱ ، ۹-۶

  13. لوری آہولا ، ” کلیِسیا کا پورا نام استعمال کرنا مشکل لیکن قابل قدر تھالیحونا، اپریل ۲۰۲۔ChurchofJesusChrist.org.

  14. دیکھیے رِسل ایم نیلسن ”کلیِسیا کا درست نام،“ ۸۹۔

  15. کلیِسیاکا دانشورانہ املاک کا دفتر ۲۰۰۶ سے ChurchofJesusChrist.org کے نام کی ڈومین پر نظر رکھے ہوئے تھا، لیکن یہ دستیاب نہیں تھی۔ یہ نہایت شاندار ہے کہ صدر نیلسن کے اعلان کے عین موقع پر یہ فروخت کے لئے پیش کر دی گئی، اور کلیِسیا نے اس ڈومین کا نام بہت مناسب قیمت پر خرید لیا۔

    اِسی طرح، کلیِسیا نے ۲۰۱۱ سے ڈومین نام ChurchofJesusChrist.com کی حیثیت اور دستیابی پر نگرانی شروع کردی تھی۔ حیرانگی سے، یہ بھی ۲۰۱۸ میں دستیاب ہوگئی اور اس کو بھی بہت مناسب قیمت پر خرید لیا گیا۔

  16. اکتوبر ۲۰۱۸ کی مجلسِ عامہ میں صدر نیلسن نے فرمایا:

    ” بھائیو اور بہنو، کلیِسیا کے درست نام کو بحال کرنے کے خلاف بہت سے دُنیاوی دلائل موجود ہیں۔ ڈیجیٹل دُنیا کی وجہ سے جس میں ہم رہتے ہیں اور سرچ انجن کی پیش کارکردگی کی بدولت جو تقریباً ہر فوری معلومات کو تلاش کرنے میں ہم سب کی مدد کرتا ہے—بمشول خُداوند کی کلیِسیا کے بارے میں معلومات—ناقدین کا کہنا ہے کہ اس مقام پر اصلاح کرنا غیر دانشمندانہ ہے. …

    ”…میرے عزیز بھائیو اور بہنو، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ہم خُداوند کی کلیِسیا کے درست نام کو بحال کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، تو جس کی یہ کلیِسیا ہے وہ اپنی قدرت اور برکتوں کو آخری ایام کے مقدسین کے سروں پر اُنڈیلے گا، ایسی جو ہم نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی۔“ (” کلیِسیا کا درست نام “,۸۸، ۸۹).

    LDS.org کی ChurchofJesusChrist.org تبدیلی سے اب تک، ڈومین کی طاقت ( کسی سائٹ کی قابلیت اور حیثیت سرچ انجن پر درجہ بندی کے لئے ) پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ مثال کے طور پر، ChurchofJesusChrist.org ہوم پیج اس وقت ، اور ایک سال سے زائد عرصے سے ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں گوگل پر جب کوئی لفظ ” کلیِسیا “ کی تلاش کرتا ہے تو یہ سر فہرست ہوتا ہے، جبکہ اس سے پہلے کبھی اس فضیلیت کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا تھا۔

  17. رِسل ایم نیلسن ، ” مدد کے لیے آسمانوں کو کھولنا لیحونا ، مئی ۲۰۲، ۷۳۔

  18. دیکھیں ٹیڈ والچ،” اگر ہم ساتھ نہیں چل سکتے، تو یہ سرا سر گناہ ہے “ : کیتھولک اور مقدسین آخری ایام کے درمیان شراکت داری ڈیزرٹ نیوز ؟ ، یکم جولائی, ۲۰۲۱، deseretnews.com.

  19. دیکھیے رِسل ایم نیلسن ”کلیِسیا کا درست نام،“ ۸۹۔

  20. کلیِسیا کا درست نام: ایک ٹاہیٹین کہانی“، پیسیفک نیوز روم، ۱۵ ستمبر ، ۲۰۱۹، news-nz.ChurchofJesusChrist.org.

  21. دیکھیں عقائد و عہُود۸۴:‏۸۸۔