مجلسِ عامہ
اپنی روشنی اُونچی رکھنا
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۱


اپنی روشنی اُونچی رکھنا

آج میری دعوت نہایت سادہ ہے: اِنجِیل کا اشتراک کریں۔ خود بنیں اور اپنی روشنی اُونچی رکھیں

چند برس قبل پیرو کی جانب ایک اُڑان کے دوران میں، میں ایک خُود ساختہ مُلحد کے ساتھ بیٹھا تھا۔ اُس نے پُوچھا کہ مَیں خُدا پر کیوں اِیمان رکھتا ہُوں۔ اِس کے بعد ہونے والی ہماری دِل چسپ گفتگو میں، مَیں نے اُسے بتایا کہ میں خُدا پر ایمان رکھتا ہوں کیونکہ جوزف سمتھ نے اُسے دیکھا ہے—اور پھر میں نے اضافہ کیا کہ خُدا سے متعلق میرا علم بھی شخصی، حقیقی رُوحانی تجربات سے مِلا ہے۔ مَیں نے اپنا عقیدہ بتایا کہ ”سب چِیزیں ظاہر کرتی ہیں کہ خُدا ہے“۱ اور پُوچھا کہ زمِین کے بارے میں کیا خیال ہے—خلا کی کوکھ میں زِندگی کا یہ نخلستان—کیسے وجُود میں آیا۔ اُس نے اپنے الفاظ میں جواب دیا کہ، زمانوں پر مُحیط ”حادثہ“ کی بدولت وجُود میں آئی ہوگی۔ جب مَیں نے واضح کیا کہ کسی ”حادثہ“ کے لیے ایسی خُوبصورتی اور تنظیم کو وجُود میں لانا بعد از قیاس ہو گا، وہ کُچھ دیر کے لیے خاموش تھا اور پھر مُسکرا کر بولا، ”آپ نے مُجھے لاجواب کر دیا ہے۔“ مَیں نے پُوچھا کیا وہ مورمن کی کِتاب پڑھے گا۔ اُس نے کہا وہ پڑھے گا، پس مَیں نے اُسے ایک جلد بھیجی۔

برسوں بعد مَیں نے ایک نیا دوست بنایا جب میں لاگوس ، نائیجیریا کے ہَوائی اڈے پر تھا۔ جب اُس نے میرے پاسپورٹ کی جانچ کی تو ہماری جان پہچان ہو گئی۔ میں نے اُس سے اُس کے مذہبی اعتقادات کی بابت پوچھا، اور اُس نے خُدا پر پُختہ اِیمان کا اِظہار کیا۔ مَیں نے یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل کی خُوشی اور جوش و خروش کے بارے میں بتایا اور پُوچھا کہ کیا وہ مُبلغین سے مزید سِیکھنا چاہے گا۔ اُس نے کہا ہاں اور پھر سِیکھا گیا اور بپتسما پایا۔ ایک یا دو سال کے بعد، جب میں لائبیریا کے ہَوائی اَڈے سے باہر آ رہا تھا، تو مَیں نے میرا نام پُکارتی ہوئی آواز سُنی۔ مَیں مڑ ا، اور وہی نوجوان بڑی مُسکراہٹ سجائے میری طرف بڑھا۔ ہم نے خُوشی سے ایک دُوسرے کو گلے لگایا اور اُس نے مُجھے بتایا کہ وہ کلیسیا میں بہت فعال تھا اور مُبلغین کے ساتھ مِل کر اپنی دوست کو تعلیم دے رہا تھا۔

اب، مَیں نہیں جانتا آیا کہ میرے مُلحد دوست نے کبھی مورمن کی کِتاب پڑھی یا کلیسیا میں شُمولیت اِختیار کی۔ میرے دُوسرے دوست نے ایسا کیا۔ دونوں کے لیے، میری ذمہ داری۲—میرا موقع—یکساں تھے: اِنجِیلی روشنی کو بلند رکھنا—محبت کرنا، اشتراک کرنا، اور عمومی اور فطری انداز میں دعوت دینا۔۳

بھائیو اور بہنو، مَیں نے اِنجِیلِ مسِیح کا اشتراک کرنے کی برکات پائی ہیں، اور وہ قابلِ ذکر ہیں۔ چند ایک یہ ہیں:

اشتراکِ انجیل خُوشی اور اُمید لاتا ہے۔

آپ آگاہ ہیں ، آپ اور مَیں جانتے ہیں کہ ہم نے اِس زمین پر آنے سے پہلے اپنے آسمانی والدین کے بچّوں کی حیثیت سے زِندگی گُزاری۴ اور کہ زمِین ہر شخص کو ابدی زِندگی—خُدا کی زِندگی پانے کے لیے بدن حاصل کرنے، تجربہ سے گُزرنے، سِیکھنے اور بڑھنے کا موقع دینے کے مقصد کے لیے تخلیق کی گئی تھی۔۵ آسمانی باپ جانتا تھا کہ ہم زمین پر دُکھ اُٹھائیں گے اور گُناہ میں مُبتلا ہوں گے، پَس اس نے اپنے بیٹے کو بھیجا، جس کی ”بے مثال زندگی“۶ اور لامحدود کفارہ کی قربانی۷ ہمارے لیے معاف کیے جانا، شِفا پانا اور کامل بننا ممکن بناتی ہے۔۸

اِن سچائیوں کو جاننا زِندگی بدلتا ہے! جب کوئی شخص زِندگی کا جلالی مقصد سِیکھتا ہے، تو سمجھتا ہے کہ مسِیح اُن کی مدد کرتا ہے جو اُس کی تقلید کرتے ہیں، اور پھربپتسما کے پانیوں میں مسِیح کی پیروی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، زِندگی بہتری کے لیے بدلتی ہے—چاہے بیرونی حالاتِ زِندگی نہ بھی بدلیں۔

زِندہ دِل بہن جس سے میں نائیجیریا کے شہر انیشا میں مِلا، مجھے بتایا کہ جب سے اُس نے انجیل سِیکھی اور بپتسما پایا ہے (اور اب میں اُس کے الفاظ استعمال کرتا ہوں)، ”میرے لیے سب کچھ اچھا ہے۔ مَیں خُوش ہُوں۔ میں آسمان پر ہوں۔“۹ اِنجِیل کو پھیلانے والے اور قبُول کرنے والے دونوں کی رُوحیں اُمید اور خُوشی سے روشن ہو جاتی ہیں۔ واقعی، ”تُمھاری خُوشی کتنی زیادہ ہو گی“۱۰ جب تُم اِنجِیل کا اشتراک کرتے ہو۔ اشتراکِ انجِیل خُوشی پر خُوشی ہے، اُمید پر اُمید ہے۔۱۱

اشتراکِ اِنجِیل ہماری زندگیوں کو خُدا کی قدرت سے بھر دیتا ہے۔

جب ہم نے بپتسما لیا، تو ہم میں سے ہر ایک خُدا کے ساتھ دائمی۱۲ عہد ”اُس کی خدمت کرنے اور اُس کے احکام ماننے“۱۳میں داخل ہُوا جس میں ”ہر وقت اور ہر بات میں، اور ہر جگہ [اُس] کے گواہ ٹھہرنا شامل ہے ۱۴ جب ہم اِس کے عہد کو پوراکرتے ہوئے اُس ”میں قائم“ہوتے ہیں، تو تقویٰ کی، جان ڈالنے، برقرار رکھنے والی، تقدیس کی طاقت مسیح کی طرف سے ہماری زندگیوں میں آتی ہے، بالکل اُسی طرح جیسے ایک شاخ انگور کی بیل سے پرورش پاتی ہے۔۔۱۵

اشتراکِ انجیل آزمائشوں کے خلاف ہماری حفاظت کرتا ہے

خُداوند نے حکم دیاہے:

”پس، اپنی روشنی اُونچی رکھنا تاکہ یہ دُنیا پر چمکے۔ دیکھو جو روشنی تُم نے بلند رکھنی ہے وہ میں ہوں—جو تُم نے مجھے کرتے دیکھا ہے۔ …

”… مَیں نے حُکم دیا ہے کہ … تُم میرے پاس آؤ، تاکہ جیسا تُم نے محسُوس کیا اور دیکھا ؛ ویسا ہی تُم دُنیا کے ساتھ کرو ؛ اور جو کوئی بھی اِس حُکم کو توڑتا ہے، خُود کو آزمائش میں ڈالتا ہے۔“۱۶

اِنجِیلی روشنی کوبلند نہ رکھنے کا فیصلہ ہمیں تارِیکی کی طرف لے جاتا ہے، جہاں ہم آزمائش کے زیرِ اثر آ سکتے ہیں۔ حقیقت میں، یہ کلام سچّا ہے: اِنجِیلی روشنی کو اُونچا رکھنے کا فیصلہ ہمیں بھر پور طور پر اِس نُور میں لاتا اور آزمائش کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آج کی دُنیا میں یہ کتنی شاندار برکت ہے!

اشتراکِ اِنجِیل شِفا لاتا ہے۔

بہن ٹیفنی مائیلون نے اپنی ذاتی بھاری مُشکلات کے باوجود مُبلغین کی معاونت کرنے کی دعوت کو قبول کیا، بشمول اُس کے عقیدہ سے متعلق سوالات۔ حال ہی میں اُس نے مجھے بتایا کہ مُبلغین کی معاونت کرنے سے اُس کے اِیمان اور احساسِ خُوشی کی تجدید ہوئی ہے۔ اُس کے اَلفاظ میں، ”کارِ تبلیغ بہت شِفا بخش ہے ۔“۱۷

خُوشی۔ اُمید۔ خُدا کی جانب سے حمایتی قوت۔ آزمائش سے تحفظ۔ شِفا۔ یہ سب—اور اِس سے بھی زیادہ (گُناہوں کی معافی سمیت)۱۸—آسمان سے ہم پر برستی ہیں جب ہم اشتراکِ انجیل کرتے ہیں۔

اب، اپنے غظیم موقع کی جانب راغب ہونا

بھائیو اور بہنو، ”تُمام … گروہوں [فرقوں ] اور طبقوں میں سے بُہتسے … سچّائی سے اِس لیے دُور رکھے گئے ہیں کیوں کہ وہ جانتے نہیں کہ اُسے کہاں ڈُھونڈا جائے۔“۱۹ تُمام اِنسانی تاریخ میں اپنی روشنی کو بلند رکھنے کی ضرورت اِس سے بڑھ کبھی نہ تھی۔ اور سچائی کبھی بھی اتنی قابلِ رسائی نہ تھی۔

جمی ٹون، جو بدھ مت میں پروان چڑھا تھا ، کسی ایسے خاندان سے مُتاثر ہُوا جِنھوں نے اپنی زِندگی کے بارے میں یوٹیوب پر تذکرہ کیا۔ جب اُسے عِلم ہُوا کہ وہ کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے رُکن ہیں، تو اُس نے اپنے طور پر آن لائن اِنجِیل کا مُطالعہ کیا، ایپ پر مورمن کی کِتاب پڑھی، اور کالج کے دوران میں مُبلغین سے مل کر بپتسما پایا۔20 بزرگ ٹون اب کُل وقتی مُبلغ ہے۔

وہ اور دُنیا بھر میں اُس کے ہم عصر مُبلغین، خُداوند کی بٹالین —اپنے نبی کا حوالہ دیتے ہوئے۔۲۱ یہ مُبلغین دُنیا کے رجحان کو رد کرتے ہیں اگرچہ سروے رِپورٹ بتاتی ہے کہ نسل زی خُدا سے دُوری اِختیار کر رہی ہے ،۲۲ ہمارے نوعُمر جنگجُو۲۳ بزرگان اور بہنیں لوگوں کو خُدا کی طرف مائل کر رہے ہیں۔ اور اِس کلِیسیا کے اَرکان کی بڑھتی ہُوئی تعداد اشتراکِ اِنجِیل کے لیے مُبلغین کے ساتھ مل کر، زیادہ سے زیادہ احباب کو مسِیح اور اُس کی کلیِسیا میں آنے میں مدد دے رہی ہے۔

لائبیریا میں ہمارے پیارے مُقدّسِینِ آخِری ایّام نے ۱۰ مہینوں کے دوران میں ۵۰۷ دوستوں کو بپتسما کے پانیوں میں داخل ہونے میں مدد کی اُن کے مُلک میں کوئی کُل وقتی مُبلغین خِدمت نہیں کر رہے تھے۔ جب وہاں ہمارے اِنتہائی موّثر صُدوِرِمیخ میں سے ایک نے سُنا کہ کُل وقتی مبلغین واپس آ سکتے ہیں، تو اُس نے کہا: ”بہت خُوب، اب وہ ہمارے کام میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔“

وہ ٹھیک ہے: اجتماعِ اِسرائیل —زمین پرسب بڑا مقصد۲۴ہمارا موعودہ فرض ہے۔ اور یہ ہمارا زمانہ ہے! آج میری دعوت نہایت سادہ ہے: اِنجِیل کا اشتراک کریں۔ خود بنیں اور اپنی روشنی اُونچی رکھیں۔ آسمانی مدد کے لیے دُعا کریں اور رُوحانی تحاریک کی تقلید کریں۔ عمومی اور فطری طور پر اپنی زِندگی کے بارے میں بتائیں، اور کسی دُوسرے شخص کو آنے اور دیکھنے، آنے اور مدد کرنے، اور آنے اور شامِل ہونے کی دعوت دیں۔۲۵ اور پھر شادمان ہوں جب آپ اور جن سے آپ محبت رکھتے ہیں موعودہ برکات پائیں۔

مَیں جانتا ہُوں کہ فروتنوں کو مسِیح میں خُوشی کی بشارت دی جاتی ہے؛ مسِیح میں شِکستہ دِل جوڑے جاتے ہیں؛ مسِیح میں اِسِیروں کو آزادی کا اعلان سُنایا جاتا؛ اور مسِیح میں، صِرف مسِیح میں، جو ماتم کرتے ہیں اُنھیں راکھ کے بدلے شان عطا ہوتی ہے۔۲۶ پَس اِن باتوں کو سارے لوگوں میں بتانے کی اشد ضرورت ہے!۲۷

مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ یِسُوع مسِیح ہمارے اِیمان کا مُصِنف اور کامِل کرنے والا ہے۔ ۲۸ اِنجِیل کی روشنی کو اُونچا رکھنے کی ہماری مشق —اگرچہ اُدھوُری ہے—وہ تُمام کرے گا، وہ کامِل کرے گا۔ وہ ہماری زِندگیوں اور اُن سب کی زِندگیوں میں معجزے کرے گا جِنھیں وہ اِکٹھا کرتا ہے، کیونکہ وہ معجزات کا خُدا ہے۔۲۹ یِسُوع مسِیح کے شاندار نام پر، آمین۔