مجلسِ عامہ
خُداوند کے لیے قُدُوسیّت پیش کرنا
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۱


خُداوند کے لیے قُدُوسیّت پیش کرنا

قربانی ” دینے “ کے بارے کم اور ” “خداوند کو دینے”“ کے بارے میں زیادہ ہے ۔

گزشتہ سال ، ایشیا کے شمالی علاقہ کی صدارت میں خدمت کرتے ہوئے ، مُجھے صدر رسل ایم نیلسن کی فون کال موصول ہوئی جس میں مُجھے صدارتی مجلسِ اسقف میں مُشّیرِ دوم کے طور پر خدمت کرنے کی دعوت دی گئی تھی ۔ اُنھوں نے بڑی شفقت سے میری بیوی لوری کو گفتگو میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ کال ختم ہونے کے بعد ، ہم ابھی تک بے یقینی کی حالت میں تھے جب میری اہلیہ نے سوال پوچھا ، ” اُسقفی صدارت آخر کام کیا کرتی ہے ؟ “ ایک لمحے کے غور و خوض کے بعد ، میں نے جواب دیا ، ” میں بالکل نہیں جانتا ہوں“

ایک سال بعد—اور فروتنی اور شُکرگزاری کے گہرے احساسات کے بعد—میں اپنی بیوی کے سوال کا جواب زیادہ سمجھ داری کے ساتھ دے سکتا تھا۔ دیگر بہت سی چیزوں کے ساتھ ساتھ ، اُسقفی صدارت کلیسیاء کی فلاح و بہبُود اور اِنسان دوست کاوشوں کی نگرانی کرتی ہے ۔ یہ کام اب پورے کُرّہٴ ارض پر پھیلا ہوا ہے اور خدا کے بچّوں کو پہلے سے کہیں زیادہ برکت دیتا ہے ۔

بطور صدارتی اُسقفی مجلس ، ہمیں کلیسیاء کے شاندار ملازمین اور دیگر کی معاونت حاصل ہوتی ہے ، بشمول انجمنِ خواتین کی صدارت عامّہ ، جو ہمارے ساتھ کلیسیاء کی فلاح و بہبُود اور خود اِنحصاری کی مجلسِ عامّہ میں خدمت کرتی ہیں ۔ اِس کمیٹی کے رُکن کی حیثیت سے ، صدارتی مجلسِ اعلٰی نے مُجھ سے سوال کیا—اور اِس کے ساتھ ساتھ بہن شیرون یوبینک سے ، جنہوں نے گزشتہ شام ہم سے بات کیتھی—آپ کو کلیسیا کی حالیہ اِنسان دوستکاوشوں کے بارے آگاہ کرنے کے لئے۔ اُنھوں نے خاص طور پر درخواست کی کہ ہم آپ کے ساتھ اُن کے گہرے تشکر کا اظہار کریں— کیوں کہ، بھائیو اور بہنو ، آپ ہی کی بدولت یہ اِنسان دوست کاوشیں ممکن ہوتی ہیں ۔

شبیہ
اِنسان دوست عطیات
شبیہ
اضافی اِنسان دوست عطیات

جب ہم نے تشویش کے ساتھ پوری دنیا میں کووڈ- ۱۹ کے بحران کے اِبتدائی مُعاشی اثرات کا مُشاہدہ کیا ، تو ہم مُقدّسین کی طرف سے دئے گئے مالیِاتی ہدیہ جات میں آسانی سے کمی کی توقع کر سکتے تھے ۔ آخر کار ، ہمارے اپنے ارکان بھی وبا کے دھچکوں کے مدافعتی نہیں تھے ۔ ہمارے جذبات کا تصّور کریں جب ہم نے بالکل اِس کے برعکس مشاہدہ کیا ! ۲۰۲۰ میں اِنسان دوست عطیات آج تک کے سب سے بُلند ترین رہے—اور اِس سال اِس کا رُجحان مزید بڑھ رہا ہے ۔ آپ کی سخاوت کے نتیجے میں ، ۱۵۰ سے زائد ممالک میں کووڈ کے ۱۵۰۰ سے زائد امدادی منصوبوں کے ساتھ ۔ کلیسیا نے جانا کہ یہ اِنسان دوست فنڈ کی بُنیاد سے لے کر اب تک کا وسیع ترین ردِعمل تھا، یہ عطیات ، جو آپ نے خُداوند کو بے لوث دئے ہیں ، اِنھیں زندگی بخش خوراک ، آکسیجن ، طبّیسامان ، اور ویکسین میں تبدیل کر دیا گیا ، اُن کے لئے جو بصورتِ دیگر اِن کےبغیر ہی رحلت کر چکے ہوتے۔

شبیہ
مُہاجرین
شبیہ
مُہاجرین
شبیہ
مُہاجرین

اؐسی طرح وہ کلیسیائی اراکین بھی اہمیت کے حامل ہیں جنہوں نے فلاحِ انسانی کے لیے سامان کا ہدیہ دیا وہ وقت اور توانائی کی زبردست بوچھاڑ تھی۔ یہاں تک کہ وبا شدت اختیار کرتی گئی ، قدرتی آفات ، خانہ جنگی ، اور مُعاشی عدّم استحکام کی وجہ سے لاکھوں لوگ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اقوامِ مُتحدہ کی رپورٹ کے مُطابق دُنیا میں ۸۲ ملین سے زیادہ لوگ جبّری بے گھر ہُوئے ہیں ۔۱ اِن میں لاکھوں دُوسرے لوگوں کو بھی جمع کر لیں جنھوں نے اپنی یا اپنے بچّوں کی بہتر زِندگی کی غرض سے غُربت اور جبّر سے بھاگنے کا انتخاب کیا ، اور پھر آپ اِس عالمی صورتِ حال کی شِدّت کو تھوڑا سا سمجھنا شُروع کر سکتے ہیں ۔

میں یہ رپورٹ دیتے ہوئے خُوش ہوں کہ بہت سے رضاکاروں نے وقت اور صلاحیتیں عطیہ کیں ، کلیسیاء مُہاجرین اور ہجرت کر کے آنے والوں کے خیر مقدم کے مراکز ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور یورپ کے متعدد مقامات پر چللاتا ہے۔ اور آپ کی شراکت کا شکریہ ، ہم پوری دنیا میں دیگر تنظیموں کو اسی طرز کے پروگرامز چلانے میں مدد کے لئے ، سامان ، فنڈز ، اور رضاکار فراہم کرتے ہیں ۔.

میں اُن مُقدّسین کے لیے دِلی شؒر گزاری پیش کرتا ہوں جنھوں نے بھوکوں کو کھانا کھلایا ، کپڑے پہنائےاور دوست بنے ، اور اِن مہاجرین کو قائم اور خود کفیل بننے میں مدد کے لئے پہنچے ۔

کل شام ، بہن یوبینک نے آپ کے ساتھ اس سلسلے میں چند مُقدّسین کی شاندار کاوشوں کا اشتراک کیا ۔ جب میں اِن کاوشوں پر غور کرتا ہوں ، تو اکثر میرے خیالات قربانی کے اُصول اور اِس اُصول سے براہِ راست مُنسلک دو عظیم احکامات خُدا سے پیارکرنے اور اپنے پڑوسی سے پیار کرنے کی طرف مبذول ہوتے ہیں ۔

جدید استعمال میں ، قُربانی کی اِصطلاح خُداوند اور اُس کی بادشاہی کے لیے چیزوں کو ” ترک “ کرنے کے تصّور پر ہے ۔ تاہم ، قدّیم ایّام میں ، لفظ قُربانی کے معنی اِس کی دو لاطینی جڑوں کے ساتھ جُڑے ہیں ساکر، یعنی” مُقدّس“یا ” پاک “، اور فیسر ، جس کے معنی ہیں ” تشکیل دینا ۔ “ ۲ پس ، قدّیمقُربانی کا مطلب لفظی طور پر ”کچھ تشکیل دینا یا کسی کو پاک بنانا تھا۔“۔۳ جیسا کہ دیکھا گیا ہے ، قُربانی پاک بننے اور خُدا کو جاننے کا ایک عمل ہے ، نہ کہ خداوند کے لیے چیزوں کو ”ترک“ کرنے کا واقعہ یا رسم ہے ۔.

خُداوند نے فرمایا ، ” میں [ مُحبّت ] چاہتا تھا نہ کہ قُربانی ؛ اور سوختنی ہدیے سے بڑھ کر خُدا کا عِلم ہے“ ۴ خُداوند چاہتا ہے کہ ہم پاک بنیں، ۵ محبت سے بھر جائیں ،۶ اور اُس کو جانیں ۔۷ جیسا کہ پولُس رسُول نے سکھایا ، ” اور اگرچہ مَیں اپنا سارا مال غر یبوں کو کھِلا دوں ، اور اپنا بدن جِلانے کے لیے دے دُوں ، اور مُحبّت نہ رکھوں ، تو مُجھے کچھ بھی فائدہ نہیں ۔ “۸ آخرکار ، خُداوند چاہتا ہے ہمارے دِل ؛ وہ چاہتا ہے کہ ہم مسیح میں نیا مخلوق بنیں ۔۹ جیسا کہ اُس نے نیفیوں کو ہدایت دی ، ” اور تُم مُجھے شِکستہ دِل اور پشیمان رُوح کی قُربانی پیش کرنا ۔ “۱۰

شبیہ
خُداوند کے لیے قُدُوسیّت

قُربانی ” ترک کرنے “ کے بارے کم اور ” “خُداوند کو دینے”“ کے بارے میں زیادہ ہے ۔ . ہماری ہر ہیکل کے داخلی دروازے پر یہ اِلفاظ کندّہ ہیں ” خُداوند کے لیے قُدُوسیّت ، خُداوند کا گھر۔“ ۔ جب ہم قُربانی کے وسیلہ سے اپنے عہود کا مُشاہدہ کرتے ہیں ، تو ہم ییسُوع مسیح کے فضل کے وسیلہ سے پاک کِئے جاتے ہیں ، اور مُقدّس ہیکل کے مذبح پر ، شِکستہ دِلوں اور پشیمان اَرواح کے ساتھ ، ہم خداوند کو اپنی قُدُوسیّت پیش کرتے ہیں ۔ بزرگ نیل اے میکس ویل نے سکھایا : ” کسی کی مرضی [ یا دل۱۱] واقعی واحد مُنفرد ذاتی چیز ہے جو ہم خُدا کے مذبح پر پیش کر سکتے ہیں ۔ … تاہم ، جب آپ اور مَیں آخر کار خُود کو پیش کرتے ہیں ، اپنی ذاتی مرضی کو خُدا کی مرضی میں ضم کر تے ہیں ، تو پھر ہم واقعی اُس کو کچھ دے رہے ہیں ! “۱۲

جب دُوسروں کے لیے ہماری قُربانیاں ” ترک کرنے“ کے نُقطہء نظر سے دیکھی جاتی ہیں تو ہم اُنھیں بوجھ کے طور پر دیکھ سکتے ہیں اور جب ہماری قُربانیوں کو تسلیم یا نوازا نہیں جاتا تو ہم مایوس ہو جاتے ہیں ۔ تاہم ، جب خُداوند ” کو دینے “ کے تناظر سے دیکھا جاتا ہے ، تو دُوسروں کے لئے ہماری قُربانیاں نعمتیں بن جاتی ہیں ، اور فراخ دِلی سے دینے کی خُوشی اِس کا اپنا ہی اجر بن جاتی ہے ۔ دُوسروں سے مُحبّت ، منظوری ، یا تشکّٗر کی ضرورت سے آزاد ، ہماری قُربانیاں نجات دہندہ اور ہمارے ساتھیوں کے لیے ہماری شُکر گُزاری اور مُحبّت کا خالص ترین اور گہرا ترین اظہار بن جاتی ہیں ۔. خُود کی قُربانی کا کوئی بھی قابلِ فخرشعور احساسِ تشکّر ، سخاوت ، اِطمینان ، اور خُوشی کی طرف راستہ ہموار کرتا ہے ۔۱۳

کسی چیز کو پاک کرنا—چاہے یہ ہماری زِندگیاں ہوں ، ہمارا مال و دولت ہو ، ہمارا وقت ہو ، یا ہماری صلاحیتیں—صرف اِنھیں ترک کردینا نہیں بلکہ خُداوند کے حضور۱۴ اِنکی تقدیس کر نا ہے۔. کلیسیاء کا اِنسان دوست کام واقعی ایک نعمت ہے ۔. یہ مُقدّسین کی اِجتماعی، تقدیس شُدہ ہدیہ جات کی پیداوار ہے ، خُدا اور اُس کے بچّو کے لیے ہماری مُحبّت کا اظہار ہے ۔۱۵

شبیہ
بہن کین فیلڈ اُن کے ہمراہ جن کی وہ خدمت کرتی ہے۔

سٹیو اور انیتا کین فیلڈ پُوری دُنیا میں مُقدّسین آخری ایّام کے نُمائندہ ہیں جنھوں نے خُود سے خُداوند کو دینے کی اِنقلابی برکات کا تجربہ حاصل کیا ہے ۔. فلاحی اور خُود انحصاری کے مشنریوں کے طور پر ، کین فیلڈز کو یورپ بھر میں پناہ گُزینوں کے کیمپوں اور مُہاجرین کے مراکز میں مدد فراہم کرنے کے لئے کہا گیا تھا ۔. اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ، بہن کین فیلڈ ایک عالمی معیار کی اندرونی آرائشی ڈیزائنر رہی تھیں ، اِن کو امیر گاہک اپنے پر آسائش گھروں کی مزید آرائش و زیبائش کے لئے رابطہ کرتے تھے۔ اچانک اُس نے خُود کو ایسی دُنیا میں پایا جو اِس کے بالکل برعکس تھی ، جب اُس نے ان لوگوں کے درمیان خدمت کی جنھوں نے زمینی ملکیت کے اعتبار سے تقریباً ہر چیز کھو دی تھی ۔ اپنے الفاظ میں ، اُس نے تبادلہ کیا ” دھُول سے سنگِ مر مر کی سیر“ اور ایسا کرنے سے اُس کو لامحدود حد تک تکمیل ملی جب اُس نے اور اٗس کے خاوند سے دوست بنانے شروع کئے—اور جلد ہی مُحبّت کرنا اور گلے لگانا شروع کیا—جنھیں اُن کی دیکھ بھال کی ضرورت تھی ۔

کین فیلڈز نے مُشاہدہ کیا ، ” ہم نے محسوس نہیں کیا کہ ہم نے خُداوند کی خدمت کے لیے کچھ بھی ترک کیا ہے۔ ہماری خواہش صرف یہ تھی کہ ہم اپنا وقت اور توانائیاں ’اُس کو ‘دیں اُس کے بچوں کو برکت دینے کے لئے اور جو ہمارے لئے مناسب ہو اُس طرح ہمیں استعمال کرے۔ جیسے ہم نے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر کام کیا ، ظاہری صورت—پس منظر یا مال و اسباب میں کوئی اختلاف—ہمارے لیے سب تحلیل ہو گئے ، اور ہم نے صرف ایک دوسرے کے دِلوں پر غور کیا ۔ مادی نفع یا پیشہ ورانہ کامیابی کا کوئی درجہ بھی اِن تجربات کے برابر نہیں، جو خُدا کے حلیم ترین بچّوں کے درمیان خدمت کرنے سے افزوئی حاصل ہوتی ہے۔ “

کین فیلڈز کی کہانی اور اِس جیسے بہت سے دُوسرے لوگوں نے ایک سادہ لیکن گہرے پرائمری گیت کی شاعری کو سراہنے میں میری مدد کی ہے:

” دے دو “ چھوٹی ندی نے کہا،

جب وہ پہاڑی سے غوطہ زن ہوئی ؛

”مَیں چھوٹی ہوں ، مَیں جانتی ہوں ، مگر مَیں جہاں بھی جاتی ہُوں

کھیت اب بھی سرسبز و شاداب ہو تے ہیں ۔“

ہاں ، ہم میں سے ہر ایک چھوٹا ہے ، لیکن اکٹھے، جب ہم خُدا اور اپنے رُفقاء کو دینے میں تیزی لاتے ہیں ؛ ہم جہاں کہیں بھی جائیں زِندگیاں افزوں اور بابرکت ہوتی ہیں ۔.

اِس گیت کی تیسری آیت بہت کم مشہور ہے لیکن اِس مُحبّت بھری دعوت کے ساتھ اختتام پذیر ہوتی ہے:

دو ، پھر دو ، جیسے یسوع دیتا ہے ؛

کچھ ایسا ہے جو سب دے سکتے ہیں ۔.

ندیوں اور پھولوں کی مانند کریں :

خُدا اور دُوسروں کے لئے زندہ رہیں ۔.16

پیارے بھائیو اور بہنو، جب ہم اپنے وسائل ، اپنا وقت ، اور اپنی ہاں اور اپنا آپ دے کر خُدا اور دُوسروں کے لیے زندگی گزارتے ہیں ، تو ہم دُنیا کو تھوڑا سرسبز و شاداب کرتے، خُدا کے بچّوں کو تھوڑا زیادہ خوش کرتے، اور اِسی عمل میں تھوڑا زیادہ پاک ہو تے جاتے ہیں ۔.

خُداوند آپ کو اِن قربانیوں کے عِوض برکت دے جو آپ اُس کواتنی فراخ دلی سے دیتے ہیں ۔.

میں گواہی دیتا ہوں کہ خُدا زندہ ہے! ” اُس کا نام ہے مردِ قُدُوسیّت ہے۔ “۱۷ یسُوع مسیح اُس کا بیٹا ہے اور وُہی تمام اچھی نعمتیں بخشنے والا ہے ۔۱۸ کاش ہم ، اُس کے فضل کے وسیلہ سے اور قُربانی، کے وسیلہ سے اپنے عہود پر عمل پیرا رہیں اور خُداوند کو اور زیادہ مُحبّت اور تقدیس بخشیں ۔۱۹ یِسُوع مسِیح کے مُقدّس نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. دیکھیں ” عالمی رجحان:۰ ۲۰۲ میں جبری بے گھری “ یو این ایچ سی آر کی رپورٹ، ۱۸ جُون،۱ ۲۰۲، unhcr.org۔

  2. قربانیلاطینی قُربان گاہ سے حاصل کی جاتی ہے ، جو دو لاطینی جڑوں پر مُحیط ہے اور ساکر اور فیسر، میریم -ویبسٹر لغت کے مطابق ۔ (دیکھیں merriam-webster.com). لفظ ساکر سے مراد ” مُقدّس “ یا ”پاک “ہے ، اور لفظ فیسر کا مطلب لاطینی انگریزی لغت کے مطابق ”تشکیل دینا یا کرنا ہے“

  3. راہنمائے صحائف، ”قربانی،“ scriptures.ChurchofJesusChrist.org.

  4. ہوسیع 6:6؛ باورقی دیکھیںبی، اشارہ کرتا ہےرحمعبرانی میں مفہوم ”سخاوت“ یا ”پیار بھری شفقت۔“ مزید دیکھیں متی۹: ۱۳ -۱۰ ؛  ۱۲ :۷ ۔

  5. دیکھیں احبار ۴۴:۱۱۔

  6. دیکھیں مرونی ۷:۷ ۴۔

  7. دیکھیں مضایاہ ۵: ۱۳۔

  8. ۱ کرنتھیوں ۱۳ : ۳؛ مزید دیکھیے مضایاہ ۲ : ۱ ۲ ۔

  9. دیکھیں ۲ کرنتھیوں ۵: ۱۷۔

  10. ۳ نیفی ۹ : ۲۰، اضافی تاکید شامل؛ مزید دیکھیں ۱۹ آیت۔

  11. لفظ دِل یہاں مرضی کے مترادف کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔.

  12. نیل اے میکس ویل ،” باپ کی مرضی میں ضم ہو گیاانزائن ، نومبر ۱۹۹۵ ؛ تاکید شامل ہے ۔. مزید دیکھیںاومنی ۱: ۲۶؛ رومیوں ۱۲ : ۱

  13. دیکھیے مرونی ۱۰ : ۳۔

  14. تقدیس کا مطلب ، ” اعلان کرنا یا پاک مُقرر کرناہے ، “ ہے امریکی ورثہ لغت کے مطابق۔.

  15. دیکھیں متّی ۲۲: ۴۰ -۳۶ ۔ٍ

  16. ” دو ، ” چھوٹی ندی نے کہا “ بچّوں کے گیتوں کی کتاب ، ۲۳۶ ۔.

  17. موسیٰ ۶ : ۵۷۔

  18. دیکھیں مرونی ۱۰ : ۱۸ ۔

  19. دیکھیں تعلیم اور عہود ۹۷ : ۸ ۔